جماعت احمدیہ پہلے بھی قوم واحد تھی اور آج بھی قوم واحد ہیں ۔ خطاب فرمودہ 5 اپریل 1985ء برموقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ انگلستان

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خلاصہ خطاب فرمودہ 05 اپریل 1985ء
جماعت احمد یہ پہلے بھی قوم واحد تھی اور آج بھی قوم واحد ہے
خطاب فرمودہ 105 اپریل 1985ء بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ انگلستان
حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ نے پاکستان سے بے سروسامانی کی حالت میں
انگلستان آنے اور پھر یہاں خدا تعالیٰ کی تائید و نصرت سے معمور جلووں کا ذکر کرتے ہوئے جماعت احمدیہ
انگلستان کی بے لوث خدمات کو سراہا۔نیز فرمایا کہ
وو
” جماعت احمد یہ پہلے بھی قوم واحد تھی اور آج بھی قوم واحد ہے۔جو اس کو منتشر کرنے کے
خواب دیکھ رہے تھے، وہ خود انتشار کا شکار ہو گئے۔حضور نے انگلستان میں متفرق کا موں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
ان کاموں میں جملہ افراد جماعت احمدیہ خصوصاً ڈاکٹروں تک نے بے لوث خدمت کی ہے
اور کر رہے ہیں۔حضور نے گذشتہ ایک سال میں افضال باری تعالیٰ کا تذکرہ کرتے ہوئے دو یورپین مراکز کے
قیام کا ذکر فرمایا کہ
اس تحریک میں 102 کروڑ ، 03لاکھ 67 ہزار روپے جمع ہوئے۔پہلے یورپین مرکز کے لئے
انگلستان میں ٹل فورڈ کے مقام پر 125 ایکڑ کے رقبہ پر مشتمل ایک وسیع و عریض سکول اور اس کے ہوٹل کی
عمارت خرید لی گئی ہے۔اسی طرح مغربی جرمنی میں فرینکفرٹ کے نواح میں گروس گیراؤ کے مقام پر
ساڑھے سولہ ایکٹر بموقع زمیں لے لی گئی ہے، جس میں بعض عمارتیں بھی موجود ہیں۔نیز مغربی جرمنی کے
شہر کولون میں ایک تین منزلہ عمارت خرید لی گئی ہے۔جس میں دو بڑے بڑے ہال بہت سے کمرے اور دیگر
ضروریات موجود ہیں۔حضور نے فرمایا کہ
اشاعت حق کے میدان میں نمایاں اور حیرت انگیز ترقی ہوئی ہے۔بڑی کثرت سے جماعتیں
قائم ہوئی ہیں۔( بھارتی پنجاب کے ضلع گورداسپور میں 78 نئی جماعتیں قائم ہوئی ہیں۔19

خلاصہ خطاب فرمودہ 05 اپریل 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
لوگوں کے جماعت حقہ میں فوج در فوج داخل ہونے کے متعلق ایک ملک کا ذکر کرتے ہوئے حضور
نے فرمایا کہ وہاں ایک دن میں چار صد سے زائد افراد نے احمدیت قبول کی۔اسی طرح اور ملکوں کا تذکرہ بھی
فرمایا۔اور فرمایا کہ تناسب کے لحاظ سے بیعتوں میں گزشتہ سالوں کی نسبت سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔پھر حضور نے نصرت جہاں اسکیم، زرعی اسکیم اور سکولوں اور ہسپتالوں کے قیام کے سلسلہ میں
نمایاں ترقی اور خدا تعالیٰ کے واضح تائیدی نشانات کا ذکر فرمایا۔نیز بتایا کہ
لٹر پچر کے سلسلہ میں متعدد زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم اور حضرت بانی سلسلہ کی بعض
کتب کے تراجم کے علاوہ دیگر دینی کتب اور پمفلٹ بھی کئی غیر زبانوں میں ترجمہ ہو چکے ہیں اور مزید ہو
رہے ہیں۔جس سے انشاء اللہ جلد ہی دنیا کی بڑی بڑی زبانوں میں جماعت کا لٹریچر مہیا ہو جائے گا اور
جماعت کی ضروریات ایک حد تک پوری ہو جائیں گی۔جہاں تک فریج ترجمہ قرآن کا تعلق ہے، یہ پریس
میں جاچکا ہے اور چند ماہ تک چھپ جائے گا۔اس کے ساتھ ہی دیباچہ تفسیر القرآن کا فریج ترجمہ بھی دوبارہ
چھپوایا جارہا ہے۔حضور نے ویڈیو اور آڈیو کیسٹس اسکیم کے بارے میں فرمایا کہ
اب تک انگلش زبان میں اشاعت حق کے نقطہ نگاہ سے شائع کئے جانے والے لٹریچر کی بہت
کمی تھی۔جس کو سوال و جواب کی شکل میں خدا تعالیٰ نے اب پورا کرنے کے سامان کئے ہیں۔اور تقریباً ہر
شعبہ زندگی کے متعلق تعلیم حقہ ان کیسٹس کی صورت میں مہیا ہو چکی ہے۔علاوہ ازیں دنیا کی اہم زبانوں
میں کیسٹس موجود ہیں، جن کی کثرت سے اشاعت کی جارہی ہے۔یورپ، ایشیا اور افریقہ کے ممالک کی
مقامی زبانوں میں بھی کیسٹس تیار کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے"۔شعبہ مال کے متعلق حضور نے جماعت احمدیہ کے اخلاص اور خدا تعالیٰ کی رحمتوں کا ذکر کرتے
ہوئے فرمایا کہ
’’84ء کا سال، جسے مخالفین اپنا سال بتاتے ہیں، اس میں صرف پاکستان میں ہی اس پر آشوب
دور میں لازمی چندوں میں 2 کروڑ ، 74 لاکھ 24 ہزار روپے سے بڑھ کر 3,10,86,000 روپے تک
وصولی ہوئی ہے۔اور جماعت احمدیہ کے ہر قسم کے دیگر چندوں اور مالی تحریکات میں وصولی 83ء میں
12,91,00,000 سے بڑھ کر 84ء میں 20 کروڑ 87لاکھ تک پہنچ گئی۔الحمد للہ علی ذالک۔20

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
حضور نے فرمایا کہ
خلاصہ خطاب فرمودہ 105 اپریل 1985ء
"ہم خدا تعالیٰ سے امید رکھتے ہیں کہ انشاء اللہ 1986ء اور 1987ء میں ہمارا بجٹ 25 کروڑ
سے بھی زیادہ ہوگا اور اگلے ابتلاء تک انشاء اللہ یہ بجٹ اربوں میں پہنچ جائے گا“۔بعد ازاں حضور نے مختلف ممالک میں مشن ہاؤسز اور دیگر جماعتی عمارتوں کی تعمیر کا ذکر فرمایا اور
فرمایا کہ
اس ایک سال میں خدا تعالیٰ کے حضور سر بسجو د ہونے کے لئے 28 خانہ ہائے خدا تعمیر ہوئے
ہیں اور 05 زیرتعمیر ہیں“۔اسی طرح امریکہ میں چارنئے مراکز نیو یارک، ڈیٹرائٹ، شکاگو اور لاس اینجلس کا خصوصیت
کے ساتھ ذکر فرمایا۔بیوت الحمد سکیم کے بارے میں فرمایا کہ
1989ء میں صد سالہ جوبلی کا جشن ہم انشاء اللہ اس طرح منائیں گے کہ دوسو مکان تعمیر کر
کے غرباء کو شکرانے کے طور پر دے دیں گئے۔مزید فرمایا کہ
اب تک 160 غرباء کی اس فنڈ سے مدد کی جاچکی ہے“۔مطبوعہ ضمیمہ ماہنامہ مصباح اپریل 1985 ء )
21

آج 10 میں سے 10 باقی