جماعت احمدیہ کا عالمی فتح کا پروگرام ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 26 اپریل 1985ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد؟
وو
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 اپریل 1985ء
جماعت احمدیہ کا عالمی فتح کا پروگرام
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 اپریل 1985ء۔۔۔۔وہی خدا ہے، جس نے محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو دین حق اور ہدایت کے ساتھ بھیجا
ہے۔پھر اللہ تعالیٰ اس کے بھیجنے کا مقصد یہ بیان فرماتا ہے، الحق ليظهره على الدين كله تا که دنیا
کے تمام ادیان پر اس کو غالب کر دے۔پس یہ وہ سازش ہے، جس کے ہم غلام ہیں، جس میں ہم ملوث ہیں۔ہم تو اقراری مجرم ہیں،
اس جرم میں جو چاہو، ہم سے کرو۔جماعت احمدیہ کے قیام کا تو مقصد ہی اس عزم کو پورا کرنا ہے، جسے تم
سازش کہہ رہے ہو۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خدا تعالیٰ نے بار بار مختلف ممالک کی
فتوحات کی خبریں دیں۔اور ایک دو ملک کی نہیں بلکہ تمام دنیا میں جماعت احمدیہ کے غالب آنے کی خبریں
عطا فرما ئیں۔اور آپ نے بڑی قوت اور شان کے ساتھ اسلام کے آخری غلبہ کے اعلان فرمائے۔تو جو
جماعت اتنے بڑے جرم کی اقراری ہے، اس کی یہ چھوٹی سے بات آپ کو کیا فائدہ دے گی کہ اس جماعت
نے بلوچستان پر قبضہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ایک دفعہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تبلیغ کی راہ میں جب روکیں ڈالی گئیں تو آپ
نے فرمایا:۔۔۔۔مخالف ہماری تبلیغ کو روکنا چاہتے ہیں، مجھے تو اللہ تعالیٰ نے میری جماعت
ریت کے ذروں کی طرح دکھاتی ہے۔پھر فرمایا:۔( تذكرة ، صفحہ 690)
کہ خدا تعالیٰ نے مجھے خبر دی ہے کہ روس میں، میں تمہاری جماعت کو ریت کے
ذروں کی طرح پھیلا دوں گا“۔( تذكرة ، صفحہ 691)
27

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 اپریل 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
اب دیکھئے کہ روس کے لئے بھی جماعت احمد یہ ایک خطرہ ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ
نے مجھے خبر دی ہے:۔دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور
بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا“۔پھر فرمایا:۔(براہین احمدیہ، روحانی خزائن جلد 01 صفحه 665 حاشیہ برحاشیہ نمبر 04)
میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا“۔(تذکرة ، صفحہ 260)
پس کون سا ملک ہے، جو اس سازش سے باہر رہ گیا ہے۔روس کو بھی جا کر انگیخت کرو کہ تمہارے
خلاف بھی ایک خوفناک سازش تیار ہو رہی ہے اور امریکہ کو بھی انگیخت کرو کہ تمہارے خلاف بھی ایک
خوفناک سازش تیار ہو رہی ہے اور جاپان کو بھی انگیخت کرو اور چین کو بھی انگیخت کرو۔جتنے تمہارے پیارے
ہیں، وہ ہم پر چڑھا لاؤ۔جتنے تمہارے سوار ہیں، ہم پر چڑھا دو۔مگر خدا کی قسم تمہاری ساری طاقتیں ناکام
جائیں گی۔کیونکہ یہ وہ منصوبہ ہے، جو قرآن کریم نے پیش فرمایا ہے۔اور قرآنی منصوبہ کو دنیا کی کوئی طاقت
نا کام نہیں بنا سکتی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس آخری فتح کے انجام کا ذکر کرتے ہوئے خود
فرماتے ہیں کہ یہ دنیاوی فتح نہیں، ملکوں اور تاجوں اور تختوں کی فتح نہیں بلکہ یہ تو ایک روحانی فتح ہے۔فرماتے ہیں:۔مجھ کو کیا ملکوں سے میرا ملک ہے سب سے جدا
مجھ کو کیا تاجوں سے میرا تاج ہے رضوان یار
براہین احمدیہ حصہ پنجم، روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 141)
پس اس سازش میں ہم ضرور ملوث ہیں اور رضوان یار کی خاطر ہم تمام دنیا میں سر دھڑ کی بازی
لگائے ہوئے ہیں اور اس راہ میں کسی قربانی کو پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ
وو
میں ہر دم اس فکر میں ہوں کہ ہمارا اور نصاریٰ کا کسی طرح فیصلہ ہو جائے۔میرا
دل مردہ پرستی کے فتنہ سے خون ہوتا جاتا ہے۔28

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 اپریل 1985ء
گویا کہ تمام عیسائی ممالک کے خلاف ایک سازش ہورہی ہے۔اور ان کا یہ حال ہے کہ قوم کو
فرضی خطرات میں مبتلا رکھنا چاہتے ہیں اور حقیقی خطرات سے بالکل نابلد ہیں۔انہیں یہ نظر ہی نہیں آرہا کہ
خطرہ ہے کہاں اور کس طرف سے آنے والا ہے۔اور اگر علم ہے بھی تو پھر ان خطرات سے قوم کی توجہ عمداً اور
مجرم کے طور پر ہٹارہے ہیں۔یعنی جماعت احمد یہ جو اسلام کے لئے دنیا کو فتح کرنے کے منصوبے بنا رہی
ہے، وہ تو ان کے لئے شدید خطرہ ہے۔اور عیسائیت، جس کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خود اللہ
تعالیٰ نے خبر دی کہ وہ اسلام کے لئے سب سے بڑا خطرہ بننے والا ہے اور وہ دجال بن کر تمام دنیا پر چھا
جائیں گے، ان سے کلیتہ غافل ہیں بلکہ ان کے مددگار بن رہے ہیں۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
و السلام کی تبلیغ روک کر د یعنی روکنے کی کوشش کر کے ،روک تو کوئی نہیں سکتا ) جب انہوں نے یہ دیکھا کہ دنیا
میں ان کی بدنامی ہورہی ہے اور لوگ یہ کہتے ہیں کہ عجیب حکومت ہے، جو نظریات پر پابندی لگا رہی ہے اور
آزادی ضمیر کا گلا گھونٹ رہی ہے۔تو اس کا علاج انہوں نے یہ کیا کہ ایک طرف تو ہمارا جلسہ سالانہ تک ان
سے برداشت نہیں ہو رہا تھا اور وہ بند کیا ہوا تھا اور دوسری طرف پاکستان ٹیلی ویژن پر پادری آکر با قاعده
عیسائیت کی تبلیغ کر رہے تھے اور یسوع مسیح کو نجات دہندہ کے طور پر پیش کر رہے تھے۔اس طریق عمل سے
ان کا دوغلہ پن بھی ثابت ہو جاتا ہے اور ان کے الزامات کی حقیقت بھی کھل جاتی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ جب بھی انسان غلط اقدام کرے تو اس سے غلط نتیجے نکلتے ہیں۔جب جماعت
احمدیہ کی تبلیغ ایک خطرہ بنا کر روکنے کی کوشش کی تو ساری دنیا میں ایک شور پڑا کہ یہ کیا ظلم کر رہے ہو۔تو یہ
ظاہر کرنے کی خاطر کہ یہ جھوٹ بول رہے ہیں، ہم تو آزادی ضمیر کے محافظ ہیں۔انہوں نے عیسائیوں کو
چھٹی دے دی بلکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ واقعہ ہوا کہ اس (SO CALLED) نام نہاد
اسلامی حکومت کے ماتحت باقاعدہ ٹیلی ویژن پر عیسائیت کی تبلیغ کی گئی اور یسوع مسیح کو بطور نجات دہندہ
کے پیش کیا گیا۔لیکن ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں۔اگر انہوں نے ہماری پشت پر سے حملے کرنے ہیں تو
کرتے چلے جائیں۔ہمار ا رخ تو اسلام دشمن طاقتوں کی طرف ہے۔ہمیشہ سے تھا اور ہمیشہ رہے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ
دو
میں ہر دم اس فکر میں ہوں کہ ہمارا اور نصاریٰ کا کسی طرح فیصلہ ہو جائے۔میرا
دل مردہ پرستی کے فتنے سے خون ہوتا جاتا ہے اور میری جان عجیب تنگی میں ہے۔اس
سے بڑھ کر اور کون سا دلی درد کا مقام ہوگا کہ ایک عاجز انسان کو خدا بنایا گیا ہے اور
29

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 اپریل 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ایک مشت خاک کو رب العلمین سمجھا گیا ہے۔میں کبھی کا اس غم سے فنا ہو جاتا، اگر
میرا مولا، میرا قادر توانا مجھے تسلی نہ دیتا کہ آخر تو حید کی فتح ہے۔غیر معبود ہلاک ہوں
گے اور جھوٹے خدا اپنی خدائی کے وجود سے منقطع کئے جائیں گے۔مریم کی معبودانہ
زندگی پر موت آئے گی اور نیز اس کا بیٹا اب ضرور مرے گا۔خدا قادر فرماتا ہے کہ اگر
میں چاہوں تو مریم اور اس کے بیٹے عیسی اور تمام زمین کے باشندوں کو ہلاک
کروں۔سواب اس نے چاہا کہ ان دونوں کی جھوٹی معبودانہ زندگی کو موت کا مزہ
چکھا دے۔سواب دونوں مریں گے، کوئی ان کو بچا نہیں سکتا۔اور وہ تمام خراب
استعدادیں بھی مریں گی، جو جھوٹے خداؤں کو قبول کر لیتی تھیں۔نئی زمین ہوگی اور
نیا آسمان ہوگا۔اب وہ دن نزدیک آتے ہیں کہ جو سچائی کا آفتاب مغرب کی طرف
سے چڑھے گا اور یورپ کو سچے خدا کا پتہ لگے گا اور بعد اس کے توبہ کا دروازہ بند ہوگا
کیونکہ داخل ہونے والے بڑے زور سے داخل ہو جائیں گے اور وہی باقی رہ جائیں
گے، جن کے دل پر فطرت سے دروازے بند ہیں۔اور نور سے نہیں بلکہ تاریکی سے
محبت کرتے ہیں۔قریب ہے کہ سب ملتیں ہلاک ہوں گی مگر اسلام۔اور سب حربے
ٹوٹ جائیں گے مگر اسلام کا آسمانی حربہ کہ وہ نہ ٹوٹے گا، نہ کند ہوگا، جب تک
دجالیت کو پاش پاش نہ کر دئے۔( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه 304,305 اشتہار 14 جنوری 1897ء)
یہ ہے وہ خطرناک عالمی منصوبہ، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قرآن کریم کی تعلیم کو
ملحوظ رکھتے ہوئے بنایا تھا۔اور اسی منصوبے پر عمل درآمد کرنے میں ہم مصروف ہیں۔اس لیے بلا ؤ اپنی مدد
کے لیے ساری عیسائی طاقتوں کو اور ان دہر یہ طاقتوں کو بھی، جن کے جھوٹے خدا کو پاش پاش کرنے کا عزم
لے کر جماعت احمد یہ اٹھی یا ان انسانوں کو، جن کی تعلیمات کو پارہ پارہ کرنے کا عزم لے کر اٹھی ہے،
جنہوں نے خدا کی تعلیم کو رد کر کے نئی انسانی تعلیموں کو نجات دہندہ تعلیم کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پھر فرماتے ہیں کہ
وو
وہ وقت قریب ہے کہ خدا کی سچی توحید، جس کو بیابانوں کے رہنے والے اور
تمام تعلیموں سے غافل بھی اپنے اندر محسوس کرتے ہیں، ملکوں میں پھیلے گی۔اس دن
30

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اصف
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 اپریل 1985ء
نہ کوئی مصنوعی کفارہ باقی رہے گا اور نہ کوئی مصنوعی خدا۔اور خدا کا ایک ہی ہاتھ کفر کی
سب تدبیروں کو باطل کر دے گا۔لیکن نہ کسی تلوار سے اور نہ کسی بندوق سے۔بلکہ
مستعد روحوں کو روشنی عطا کرنے سے اور پاک دلوں پر ایک نورا تارنے سے۔تب
یہ باتیں، جو میں کہتا ہوں ،سمجھ میں آئیں گی۔مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه 305)
پس یہ ہے، جماعت احمدیہ کا عالمی فتح کا پروگرام اور منصوبہ، جسے تم سازش کہہ رہے ہو۔اور یہ
پروگرام جماعت احمدیہ نے آج سے نہیں بلکہ تمہارے اپنے قول کے مطابق نوے سال سے زائد عرصہ سے
شروع کر رکھا ہے۔ایک ملک میں نہیں ، دنیا کے ہر ملک میں شروع کر رکھا ہے۔اور یہ وہ پروگرام ہے، جس
کا بیج قرآن کریم میں بویا گیا۔بلکہ یہ تو وہ پروگرام ہے، جو انسانی پیدائش بلکہ کائنات کے وجود سے پہلے ہی
جب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی تخلیق کا فیصلہ فرمایا گیا، اس وقت یہ پروگرام بھی ساتھ ہی منصہ
شہود پر ابھرا۔یہ ممکن ہی نہیں کہ محمد مصطفی کی تخلیق کا سوال پیدا ہو اور کائنات کی فتح کا منصوبہ ساتھ ہی تعمیر نہ
کیا جائے۔یہ دو باتیں الگ الگ ہو ہی نہیں سکتیں۔پس قرآن کریم نے جب یہ وعدہ فرمایا کہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو میں نے ( یعنی خدا نے ( اس )
لئے مبعوث فرمایا ہے کہ دنیا کے تمام دینوں پر اس کے دین کو یا اس کو غالب کر دے، تو یہ منصوبہ تو بن چکا
ہے۔اور ہم اس منصوبہ کو پورا کرنے میں اپنے سر دھڑ کی بازی لگائے ہوئے ہیں۔تمہیں توفیق نہیں مل رہی کہ
اس منصوبے کے لئے کوئی کام کرو تمہیں یہ توفیق نصیب نہیں ہورہی کہ اسلام کے غلبہ کے لئے ہماری طرح
قربانیاں دو، اپنی جان، مال اور عزتیں پیش کرو، زندگیاں وقف کرو، اسلام اور دیگر مذاہب پر غور و فکر کرتے
ہوئے نئے نئے نکات لے کر آؤ ، نئے دلائل پیش کرو، نئے براہین سے دنیا کا مقابلہ کرو اور ان کو فتح کرو۔لیکن تم تو ان باتوں سے عاری ہو۔تمہارے دامن میں تو سوائے گالیوں کے اور کچھ بھی نہیں۔سوائے جبر اور
تشدد کی تلوار کے تمہارے پاس ہے کیا ؟ ہم تو اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت ہی اعلیٰ اور عمدہ حالت
میں پاتے ہیں۔ہم تو اپنے وجود کو اس نقشہ کے اندر لکھا ہوا پاتے ہیں اور اپنے نقوش اس نقشہ میں مرتسم پاتے
ہیں، جو قرآن کریم میں بنایا گیا۔ہم سے زیادہ خوش نصیب اور کون سی قوم ہوسکتی ہے۔اور تم خودان نقوش کو
ابھار رہے ہو اور تمام دنیا میں یہ اعلان کر رہے ہو کہ یہ وہ جماعت ہے، جس نے تمام دنیا کی فتح کا منصوبہ بنایا
ہے اور وہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی جماعت کے سوا اور کوئی جماعت ہو ہی نہیں سکتی۔ہم تو اس تقسیم پر راضی
31

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 اپریل 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
ہیں۔تمہارا دل جو چاہتا ہے، کرو۔جو زور لگتا ہے، لگا لو جتنی طاقتیں سمیٹ سکتے ہو ہمیٹ لو۔اور ساری دنیا
میں احمدیت کے خلاف پراپیگنڈا کرو کہ یہ جماعت تم سب کے لیے ایک خطرہ ہے۔مگر ہم اس منصوبے پر عمل
درآمد کرنے سے باز نہیں آئیں گے۔ہمارا ایک بھی قدم تمہارے خوف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔کیونکہ ہم
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں اور ہم نے آپ کو ہی اپنے آقا اور مولی کے طور پر پکڑا ہوا ہے۔آپ
کے دامن کو ہم نے نہیں چھوڑنا۔آپ کے غلام پیچھے ہٹنے والے غلام نہیں تھے۔آپ کے غلاموں کی فطرت کا
خمیر اس مٹی سے نہیں اٹھایا گیا، جس مٹی میں بزدلی پائی جائے۔پس ہم تو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس میدان میں لازماً آگے بڑھیں گے۔اور ہر میدان
میں آگے بڑھتے چلے جائیں گے، ہر جہت میں آگے بڑھتے چلے جائیں گے۔ہم اور ہماری آنے والی
نسلیں، ہمارے بوڑھے اور ہمارے بچے چین نہیں لیں گے، جب تک محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا تاج
ظالموں کے سروں سے نوچ کر واپس حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور پیش نہیں کر دیتے۔وہی
ہمارے لئے طمانیت کا وقت ہے، وہی ہمارے لئے چین اور آرام جاں ہے، اسی کی خاطر ہم مرتے ہیں اور
اس کی خاطر ہم مرتے رہیں گے۔اللہ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ اسلام کا جھنڈا جلد از جلد دنیا کی تمام بڑی
سے بڑی سلطنتوں کے بڑے سے بڑے ایوانوں پر لہرایا جائے۔ایک ہی جھنڈا ہو اور وہ ہمارے آقا و مولیٰ
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا ہو۔ایک ہی اعلان ہو اور وہ نعرہ ہائے تکبیر کا اعلان ہو کہ کوئی خدا
نہیں، سوائے اس خدا کے، جو ایک خدا ہے۔اور کوئی اور رسول باقی نہیں مگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، جو آخری
صاحب شریعت اور صاحب حکم رسول ہے“۔مطبوعہ خطبات طاہر جلد 104 صفحہ 385 390)
32

آج 10 میں سے 10 باقی