رسم و رواج کی بیخ کنی شریعت کے بنیادی اصولوں میں سے ہے ۔ خطاب فرمودہ 10 مئی 1985ء برموقع تقریب آمین

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
خلاصہ خطاب فرموده 10 مئی 1985ء
رسم و رواج کی بیخ کنی شریعت کے بنیادی اصولوں میں سے ہے
وو
خطاب فرمودہ 10 مئی 1985ء بر موقع تقریب آمین
حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:۔جماعت احمد یہ رسوم کے خلاف ہے۔اور وہ سنتیں، جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جاری
فرمائیں، وہ رسوم نہیں کہلا تیں بلکہ سنت کہلاتی ہیں۔جتنی بھی رسوم بعد میں اسلام میں داخل ہوئیں، ان
کے خلاف جماعت احمد یہ جہاد کرتی ہے۔خواہ وہ چھوٹی کبھی جائیں یا بڑی۔رسوم سے شریعت پر بہت سے
ایسے بوجھ پڑ جاتے ہیں، جو خدا کی طرف سے نہیں ڈالے گئے۔اور لوگوں کی طاقتیں ان راہوں پر چلنے کی
بجائے جو شریعت نے مقرر کی ہیں، لوگوں کی بنائی ہوئی رسموں کی راہ پر چلنے لگتی ہیں۔چنانچہ یہی حال آج
امت محمدیہ کا، بڑے درد کے ساتھ کہنا پڑتا ہے، ہو چکا ہے۔اصل حقائق شریعت کے پس پشت جا پڑے
اور قل اور چالیسویں اور گیارھویں اور اس قسم کی دیگر رسموں نے شریعت کی جگہ لے لی۔رسموں کے خلاف
جہاد بہت اہمیت رکھتا ہے۔فرمایا:۔ہمیشہ امتیں رسموں کی وجہ سے ہلاک ہوئیں۔چنانچہ قرآن کریم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے احسانات گنواتے ہوئے ، ایک یہ بات بھی گنوائی کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا بہت بڑا احسان
ہے کہ وہ بوجھ ، جو لوگوں نے اپنے اوپر ڈال لئے تھے، جو گلے کا طوق بن چکے تھے، ایسے بوجھ بھی تھے کہ
گردن کا طوق بن گئے ، ان سب کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اتار کے ایک طرف پھینک دیا اور آزاد کر
دیا۔یہ ہے بہت عظیم الشان احسان ایک نبی کا۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کامل غلام حضرت مسیح موعود
نے بھی بعینہ وہی احسان ہم پر فرمایا، جبکہ تیرہ سو سال کی وہ رسمیں، جو بعد میں پیدا ہوئیں ، ان سے یک طرح
ہمیں آزاد کر دیا۔لیکن بدقسمتی ہے قوموں کی کہ ہمیشہ رسموں کی طرف دوڑتی ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ چھوٹی
چھوٹی رسموں کو اختیار کر کے بظاہر اپنی زندگی میں زینت پیدا کریں۔Birthday ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ بڑی زینت پیدا ہو جائے گی، تجھے ملیں گے، تھنے دیے
جائیں گے اور ہر سال پھونکیں مار کے بتیاں بجھائیں گے۔یہ دکھاوے کی چیزیں شروع میں بڑی نرم لگتی
47

خلاصہ خطاب فرموده 10 مئی 1985ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
ہیں لیکن جب یہ رسمیں بڑھ جاتی ہیں تو پھر شریعت کی جگہ نہیں رہتی۔اب مغربی تہذیب میں شریعت کی
گنجائش کہاں باقی رہ گئی ہے؟ رسموں اور دنیا پرستی نے قبضہ کر لیا ہے۔لوگ کہتے ہیں، اس میں کیا حرج
ہے؟ چاربیتیوں یا دس بتیوں کو پھونکیں مار کر بجھا دیا اور سب نے مل کر کیک کھالیا، بڑا مزا آتا ہے، کیا فرق
پڑتا ہے؟ لیکن پھر کیک ہی کھاتے ہیں لوگ ، خدمت دین کے لئے کچھ باقی نہیں رہتا۔صدقات کی محبت
اٹھ جاتی ہے، غریب پروری اور غرباء کو کھانا کھلانے کا شوق غائب ہو جاتا ہے۔ہزار قسم کی بدیاں ہزار قسم کی
نیکیوں کو دھکیل دیتی ہیں۔" شریعت سے عدم توجہ کے نتیجے میں رسوم جگہ لیتی ہیں۔ورنہ جس شخص نے شریعت کو پوری طرح ادا
کیا اور اس کی روح کو سمجھا ہے، اس بے چارے کو تو ہوش ہی نہیں رہتی ، شریعت کے حق ادا کرنے سے۔وہ و ہم
و گمان بھی نہیں کر سکتا کہ ذمہ داریوں کو پورا کر کے پھر زائد وقت دوسری چیزوں کو دے۔جب رسمیں جماعتوں
میں داخل ہورہی ہوں تو سب سے بڑے خطرے کی گھنٹی یہ بجتی ہے کہ جماعت کی نیکی میں کمی آگئی ہے، اس
کے رجحانات ٹیڑھے ہو رہے ہیں اور پھر وہ غلط راستوں پر قدم مارتی ہے۔اس لئے رسم ورواج کی بیخ کنی
بنیادی اصولوں میں سے ہے شریعت کے، اس کو ثانوی حیثیت نہ دیں۔رسموں کی طرف متوجہ ہونا ہی بتا رہا ہے
کہ کوئی بیماری آگئی ہے۔اس لئے اس کی پوری قوت کے ساتھ جہاد کے طور پر بھی بیخ کنی ضروری ہے۔اس کے بعد اب میں آپ
کو بتاتا ہوں کہ یہ جو سنت حضرت مسیح موعود نے بطور ایک حکم عدل کے
قائم فرمائی ہے۔اس لئے حکم عدل کا جو فیصلہ ہے، وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فیصلہ ہے۔اس لئے یہ جو
سنت ہے ”آمین“ کے اوپر کچھ دعوت کا اہتمام کرنا اور بچوں کی خوشی منانا، اسے ہرگز رسم قرار نہیں دیا جا سکتا۔ایک شریعت کی مہر لگی ہوئی ہے اس پر اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کی مہرلگی ہوئی ہے۔اور خدا نے
جس شخص کو مقررفرمایادہ معصوم عن الخطاء ہوتا ہے، وہ غلطی کر ہی نہیں سکتا۔لیکن غلطیاں آگے ہوتی ہیں
پھر۔اور میں انہی کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔غلطیاں تو یہ ہوتی ہیں کہ جو سنت قائم کی گئی، اس سے آگے
بڑھ کر مزید باتیں اس میں داخل کر دی گئیں۔مثلا دیکھا ہوا ہے کہ جو لوگ برتھ ڈے پر Presents لے کے
کا
آتے ہیں، تو کہا کہ ٹھیک ہے، اب اجازت تو ہوگئی ، ”آمین“ منانے کی ، اب تھے لے کر چلو۔چنانچہ آج بھی اور کل بھی میری بیوی نے مجھ پر بڑا زور دیا کہ بڑا تعلق ہے ان لوگوں سے، آپ
ضرور تحفہ دینے دیں، ان کی خوشی ہے۔حضرت مسیح موعود نے فرمایا ہے کہ ”آمین“ کی اجازت ہے، تو
کرنے دیں۔میں نے کہا: سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ایک آنہ بھی نہیں دینا تحفہ۔کیونکہ تم اگر آج ایک آنہ تحفہ
دو گی تو کل رسمیں بن جائیں گی اور پھر لاکھوں کے تحائف چلا کریں گے اور نمود و نمائش بن جائے گی۔48

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
خلاصہ خطاب فرموده 10 مئی 1985ء
جن مصیبتوں سے، جن اندھیروں سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمیں نکالا ہے، ہمارے
قدم ہلکے کئے، سنت محمد مصطفی کو زندہ کیا اور اسی پر بس رہنے اور اسی کو کافی رہنے کی تلقین کی، اتنی نعمتوں کو
حاصل کرنے کے بعد پھر آپ دوبارہ اندھیروں میں چلے جائیں، یہ تو بڑے ظلم کی بات ہے۔اس لئے ہرگز
اس کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔چنانچہ آپ میں سے بعض لوگ لائے ہوں گے ضرور، مجھے اندازہ ہے، سجابنا کے پیکٹس۔ان کو
واپس لے جائیں گھر۔اس فیملی کو کوئی ضرورت نہیں ہے، آپ کے تحفوں کی۔آپ کی دعاؤں کی ضرورت
ہے، وہ ہم مل کے یہاں کریں گے۔اور میری موجودگی میں ایک سنت ہو اور پھر اس کو رسم بنا دیا جائے ، اس سے تو جماعت پھر اور کئی
سبق آگے نکالے گی نئے نئے۔اور آگے رسم و رواج جاری ہو جائے گا۔اس لئے میں اس کی اجازت نہیں
دیتا۔دعا کریں، بچی کے لئے۔اللہ اس کے علم و عرفان میں ترقی دے، اس خاندان کو روحانی ترقیات عطا
فرمائے۔اور جتنا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اور آپ کی غلامی میں آپ کے کسی خلیفہ برحق نے ہمارے
لئے جائز قرار دیا ہے، اسی پر خوش رہیں اور اس کو کافی سمجھیں۔اور وہی ہے، جو دراصل آپ کے لئے اور
دین و دنیا کے لئے کافی ہونا چاہئے“۔( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 07 جون 1985 ء )
49

آج 10 میں سے 10 باقی