جرمنی کی قسمت تبھی بدل سکتی ہے ، جب آپ میں سے ہر فرد داعی الیٰ اللہ بن جائیں ۔ پیغام فرمودہ 22 جون 1985ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد ہی
پیغام فرموده 22 جون 1985ء
جرمنی کی قسمت تبھی بدل سکتی ہے، جب آپ میں سے ہر فرد داعی الی اللہ بن جائے
پیغام فرمودہ 22 جون 1985ء
جماعت احمدیہ مغربی جرمنی کا دسواں سالانہ جلسہ 23, 22 جون 1985ء کو ناصر باغ میں منعقد
ہوا۔اس موقع پر حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے انگریزی میں جو پیغام ارسال فرمایا ، اس کا
ترجمہ درج ذیل ہے:۔پیارے بھائیو اور بہنو!۔۔۔۔۔۔السلام عليكم
مجھے اس امر کی انتہائی خوشی ہے کہ جماعت احمدیہ مغربی جرمنی اپنا جلسہ سالانہ 22 اور 23 جون
1985ء کو منعقد کر رہی ہے۔الحمد للہ۔میں اللہ تعالیٰ سے اس کی نمایاں کامیابی کے لئے دعا کرتا ہوں۔خدا
کرے کہ یہ ( جلسہ ) آپ سب کے لئے اس کے ان گنت انعامات کا سر چشمہ ثابت ہو۔مغربی جرمنی کے
ممبران مجھے اس وجہ سے بہت عزیز ہیں کہ وہ احمدیت کا پیغام جرمنوں اور جرمنی میں رہنے والے
دوسری قومیتوں کے باشندوں کو پہنچارہے ہیں۔1984ء میں جرمنی اپنی بیعتوں کے ٹارگٹ سے بڑھ گیا
اور خدا کے فضل سے اس عرصہ میں ایک صد سے زائد افراد نے احمدیت کو قبول کیا۔الحمد للہ جرمنی سے
موصول ہونے والے خطوط سے مجھے دلی خوشی محسوس ہوتی ہے کیونکہ ان میں وہاں رہنے والے احمدیوں کی
(دعوت الی اللہ۔ناقل ) کی کاوشوں کا ذکر ہوتا ہے۔اور میں ان کے لئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ محض
پنے فضل سے ان کی کوششوں
کو کامیابی سے ہمکنار فرمائے۔تا ہم میں آپ کی توجہ اس امر کی طرف مبذول کرنا چاہتا ہوں کہ ابھی تک وہاں ایک خاصی تعداد
ایسے احمدیوں کی ہے، جنہوں نے ابھی تک اپنے آپ کو داعین الی اللہ یعنی وہ، جو لوگوں کو اللہ کی طرف
دعوت دیتے اور بلاتے ہیں، میں تبدیل نہیں کیا۔میں آپ میں سے ہر مرد، عورت، جوان اور بوڑھے کو
آپ کے اس اہم فرض کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔آپ کے ملک کی قسمت صرف اسی وقت تبدیل ہو سکتی
ہے، جب آپ میں سے ہر فرد داعی الی اللہ بن جائے اور دعاؤں، صبر، محبت اور اچھے نمونے کے ذریعہ
55
پیغام فرموده 22 جون 1985ء
سلام
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
(احمدیت۔ناقل ) کا پیغام اپنے ملک کے لوگوں تک پہنچانے میں مداومت اختیار کرے۔ہر سال آپ کی
کوششیں کئی گنا ہو جانی چاہئیں۔پس اس سال اپنی کوششوں کو کم از کم دس گنا بڑھا دیں۔تا کہ آپ
1985ء کا سال ختم ہونے تک ایک ہزار افراد کو احمدیت کی آغوش میں لانے کے قابل ہو سکیں۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اپنے فضل سے آپ کی کوششوں کو نمایاں کامیابی سے
ہمکنار فرمائے۔اور خدا کرے کہ روحانی فتح اور احمدیت کی کامیابی کا دن آپ کے ملک میں جلد طلوع
ہو۔آمین۔سب کو محبت بھر اسلام۔اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی رحمت سے نوازے۔مرزا طاہر احمد
امام جماعت احمدیہ
لنڈن 22۔06۔1985
(مطبوعہ ضمیمہ ماہنامہ مصباح اگست 1985ء)
56