اللہ تعالی نے جرمن قوم میں روحانی انقلاب برپا کرنے کے لیے آپ کو چن لیا ہے ۔ پیغام برموقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ مغربی جرمنی 1985ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہم
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ مغربی جرمنی
اللہ تعالیٰ نے جرمن قوم میں روحانی انقلاب برپا کرنے کے لئے آپ
کو چن لیا ہے
پیغام بر موقع جلسه سالانہ جماعت احمدیہ مغربی جرمنی 1985ء
پیارے عزیزان!
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اس وقت آپ مغربی جرمنی میں جلسہ سالانہ میں شامل ہونے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس
اجتماع کو ہر رنگ میں بابرکت بنائے اور اس میں شامل ہونے والوں کو اپنی رحمتوں اور برکتوں سے نوازے۔عزیزو ! آپ خدا کے وہ خوش نصیب بندے ہیں، جنہوں نے زمانہ کے مصلح (حضرت بانی
سلسلہ عالیہ احمدیہ ) کو پہچانا ، اس پر ایمان لائے۔اور اس کی جماعت میں شامل ہو کر اس جہاد میں مصروف
ہوئے ہیں، جس کے لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو مبعوث فرمایا۔آپ میں سے اکثر وہ ہیں ، جو سخت مشکل حالات میں پاکستان سے ہجرت کر کے کسب معاش کی
خاطر جرمنی گئے اور جب خدا تعالیٰ نے آپ کے ہاتھ کی محنت کا پاکیزہ رزق عطافرمایا تو اللہ تعالیٰ کے اس
احسان کو بھولے نہیں بلکہ اس کی راہ میں مسابقت کی روح کے ساتھ مالی قربانی کی۔جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ
جرمن مشن، جو کبھی اپنے اخراجات پورے کرنے کے لئے دیگر ممالک کا محتاج ہوا کرتا تھا، نہ صرف خود کفیل
ہو گیا بلکہ دوسرے ضرورت مند ممالک کا سہارا بن گیا۔اور ان کی مالی ضروریات کو بھی پورا کرنے لگا۔اللہ
تعالیٰ نے آپ کی اس نیکی کو قبول فرمایا اور آپ سے عفو اور درگزر اور پیار کا معاملہ فرمایا اور ہر قسم کی مشکلات
میں آپ کا حامی و ناصر ہوا۔اور آپ کے ساتھ ایسا معاملہ فرمایا، جو آپ کو سب دوسروں سے ممتاز کرنے والا
تھا اور ہر بصیرت کی آنکھ سے دیکھنے والا یہ دیکھ سکتا تھا کہ احمدیوں کا ایک مولیٰ ہے، جو ان کو بے سہارا نہیں
چھوڑتا اور ان کے ساتھ غیر معمولی محبت اور پیار کا معاملہ کرتا ہے۔آپ میں سے بعض ایسے تھے ، جو عبادت کے حقوق بھی بڑی توجہ سے ادا کرتے تھے اور تہجد کو بھی
انہوں نے اپنا شعار بنائے رکھا۔اور بھاری اکثریت ایسی تھی کہ دنیا کے دھندوں میں پڑ کر عبادت کی
طرف سے کچھ غافل تو ہوئے لیکن جہاں تک بس چلا گرتے پڑے اپنی کمزوریوں پر احساس ندامت کے
57
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ مغربی جرمنی
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
ساتھ پانچ نمازوں
کو قائم کرنے کی حتی المقدور کوشش کرتے رہے۔لیکن جہاں تک دعا کا تعلق ہے، شاید
ہی آپ میں سے کوئی بدنصیب ایسا ہو، جو دعا سے غافل رہا ہو۔ہر مشکل اور ہر مصیبت میں آپ لوگوں نے
خدا کے آستانہ پر جھک کر بڑی گریہ وزاری کے ساتھ اپنے رب سے اپنے گناہوں کی معافیاں مانگیں اور
خیر کے طالب ہوئے۔اور (امام) وقت کو بھی دعاؤں کے لئے لکھا اور دیگر بزرگان سلسلہ سے بھی دعاؤں
کی درخواست کی۔چنانچہ آپ جانتے ہیں کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی حالات میں آپ کی دعاؤں
کو قبولیت کا شرف بخشا اور دست غیب سے آپ
کی تائید فرمائی اور اپنے قرب کے نشان دکھلائے اور کچی
خوابوں کے ذریعہ مشکلات کے دور ہونے کی خوشخبریاں عطا کیں۔اور من و عن ان خوشخبریوں کو پورا فرما کر
آپ کے ایمان و اخلاص کے دل بڑھاتا رہا۔اللہ تعالیٰ کی یہ سنت کریمانہ ہے کہ ایک نیکی کے بدلے دس نیکیوں کی بلکہ اس سے بھی زیادہ کی
توفیق عطا فرماتا ہے۔اور نیکیوں کے اجر کا ایک طریق یہ بھی ہے کہ تھوڑی نیکیوں کے بدلے زیادہ نیکیوں کی
توفیق ملتی ہے۔اور اس طرح انسان اجر اور ثواب کے ایک نہ ختم ہونے والے راستہ پر چل پڑتا ہے۔جو
در حقیقت اللہ کے لامتناہی فضل کا راستہ ہے۔پس اللہ تعالی نے اب آپ کو اپنے تازہ فضل سے اس طرح نوازا ہے کہ آپ کو میری دعوت الی
اللہ کی سکیم میں بھی مسابقت کی روح کے ساتھ ، بڑے اخلاص اور ولولے کے ساتھ حصہ لینے کی توفیق بخشی
اور روز بروز پہلے سے بڑھ کر اس تحریک میں وسعت اور شدت پیدا فرماتا چلا جارہا ہے۔جرمنی میں بسنے
والے تمام احمدی، خواہ وہ جرمن قوم کے باشندہ ہوں، جیسے عبداللہ صاحب اور ہدایت اللہ جمیل یا امریکن
نژاد احمد کی ہوں، جیسے محمودہ مبارکہ مظفر یا پاکستان سے جا کر یا دیگر ممالک سے جا کر وہاں بسے ہوں، سبھی
خدا تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق کے مطابق (دعوت الی اللہ ) کے میدان میں ایک دوسرے سے بڑھ کر سرگرمی
دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔یہاں تک کہ اب اکثر خطوط جو جرمنی سے میرے نام آتے ہیں، ان میں
بڑی عاجزی کے ساتھ اس دعا کی درخواست ملتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں کامیاب داعی الی اللہ بنادے اور
توفیق بخشے کہ اپنا وعدہ جلد از جلد پورا کر سکیں۔اللہ تعالیٰ جلد جلد ان کوششوں کے پھل بھی عطا فرمارہا ہے۔اور نئی نئی بیعتوں کی اطلاع پا کر دل
خوشی سے حمد وشکر کے ترانے گانے لگتا ہے۔آپ کے نئے امیر ملک ، ملک منصور عمر سلمہ اللہ کو بھی ( دعوت الی
اللہ کی خاص دھن ہے۔اور وہ دن رات اسی کوشش میں مصروف رہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ
58
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ مغربی جرمنی
کو ان کے ساتھ بھر پور تعاون کی توفیق حاصل ہورہی ہے اور فی سبیل اللہ، اطاعت اور تعاون على البر
والتقوی کے بہترین نمونے آپ دکھا رہے ہیں۔ان سب باتوں پر جب میں نظر ڈالتا ہوں تو جرمنی کی جماعت کے لئے غیر معمولی محبت اپنے دل میں
پاتا ہوں۔اور طبعی جوش کے ساتھ ایک پہاڑی چشمہ کی طرح جماعت احمدیہ جرمنی کے مردوزن طفل و جوان کے
لئے دل سے دعاؤں کے دھارے ابلتے ہیں۔اللہ آپ پر ہمیشہ اپنے فضلوں کی بارش برسائے اور آپ کا حامی و
ناصر ہو۔آپ کے تھوڑے کئے کو بھی بہت بنادے، آپ کی معمولی کوشش کو بھی بکثرت بہترین دائی اور شیریں
انمار عطا فرمائے۔آپ ہمیشہ اپنے رب سے راضی رہیں اور آپ کا رب ہمیشہ آپ سے راضی رہے۔یار رکھیں کہ جرمن قوم میں ( دین حق ) کا روحانی انقلاب بر پا کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے آج
آپ کو چن لیا ہے۔اور یہ عظیم تاریخی سعادت آپ کے نصیب میں رکھ دی ہے۔اگر جرمنی کی ساری
جماعت ( دعوت الی اللہ ) میں منہمک ہو جائے تو دیکھتے دیکھتے اس ملک میں حیرت انگیز تبدیلیاں رونما
ہونے لگیں گی۔اور اپنی آنکھوں سے آپ یہ نظارہ دیکھ لیں گے کہ فوج در فوج جرمن ( دین حق) میں داخل
ہورہے ہیں۔یہ ایک ایسی فوز عظیم ہے کہ اس کے حصول کے لئے آپ کے دلوں میں بے قرار تمنائیں مچلنی
چاہئیں۔اور ( دین حق کی دعوت ) کے جوش سے دلوں میں اک آگ سی لگ جانی چاہیے۔خدا کرے ایسا ہی ہو۔اور خدا کرے کہ آپ کو پہلے سے بڑھ کر دعاؤں کی توفیق ملے۔اور آپ
کی دعائیں آسمان پر ایک تہلکہ مچادیں۔اور آپ کی مقبول دعاؤں کا شور سرزمین جرمنی میں ایک روحانی
قیامت برپا کر دے۔اور وہ ماجراجو سرزمین عرب میں گزرا تھا، غلامان محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں
سے جرمنی کی سرزمین پر بھی گزر جائے۔وہ ماجرا کیا تھا؟ حضرت (بانی سلسلہ ) فرماتے ہیں:۔۔۔۔وہ جو عرب کے بیابانی ملک میں ایک عجیب ماجرا گزرا کہ لاکھوں مردے
تھوڑے دنوں میں زندہ ہو گئے اور پشتوں کے بگڑے ہوئے الہی رنگ پکڑ گئے اور
آنکھوں کے اندھے بینا ہوئے اور گونگوں کی زبان پر الہی معارف جاری ہوئے اور
دنیا میں یکدفہ ایک ایسا انقلاب پیدا ہوا کہ نہ پہلے اس سے کسی آنکھ نے دیکھا اور نہ
کسی کان نے سنا۔کچھ جانتے ہو کہ وہ کیا تھا ؟ وہ ایک فانی فی اللہ کی اندھیری راتوں
کی دعائیں ہی تھیں، جنہوں نے دنیا میں شور مچادیا۔اور وہ عجائب باتیں دکھلا ئیں کہ
جو اس امی، بے کس سے محالات کی طرح نظر آتی تھیں۔اللهم صل وسلم و
59
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ مغربی جرمنی
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
بارک علیه واله بعددهمه وغمه وحذنه لهذه الامة وانزل عليه انوار
رحمتک الی الابد۔( برکات المدعا، روحانی خزائن جلد 6 صفحه 10,11)
اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کا دین بھی سنوار دے اور دنیا بھی۔اور حسنات دارین سے
آپ سب کے دامن اور برکتوں سے آپ کے گھر بھر دے۔آمین!
اور
والسلام
خاکسار
مرزا طاہر احمد
امام جماعت احمدیہ
مطبوعہ ضمیمہ ماہنامہ تحریک جدید جون 1985ء)
60