احمدی کی آنکھ خصوصاً دوسرے احمدی کے لیے نگران کا کام کر رہی ہوتی ہے ۔ پیغام برموقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ امریکہ منعقدہ 27 تا 29 جون 1985ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ امریکہ
احمدی کی آنکھ خصوصاً دوسرے احمدی کے لئے نگر ان کا کام کر رہی ہوتی ہے
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ امریکہ منعقدہ 27 تا 29 جون 1985ء
بسم الله الرحمان الرحيم
میرے عزیز بھائیو ، بہنو اور بچو!
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
یہ سن کر خوشی ہوئی کہ جماعت احمد یہ امریکہ مؤرخہ 29 28 27 احسان / جون کو جلسہ سالانہ
منعقد کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس جلسہ کو علمی، عملی، اخلاقی اور روحانی ترقی کا موجب بنائے اور اس کی
برکتوں سے ہر فر د جماعت وافر حصہ پائے۔آپ ایک ایسے ملک میں ہیں، جو مالی طاقت کے لحاظ سے اتنی بلندی تک پہنچ چکا ہے کہ اگر اللہ
تعالیٰ کا فضل نہ بچائے تو یہ مال و دولت فرعونیت پیدا کر دیتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ امریکہ کا معاشرہ اخلاقی اور
روحانی لحاظ سے تحت الثریٰ سے باتیں کر رہا ہے۔اس پہلو سے یہ معاشرہ نہ صرف بذات خود اتنا گر چکا
ہے بلکہ اخلاقی اور روحانی لحاظ سے یہ ساری دنیا کے معاشروں اور تہذیبوں کو تباہ کرنے کا سر چشمہ بن چکا
ہے۔روس اور امریکہ کے حالات پر جب نظر پڑتی ہے تو سورۃ الفجر کا مضمون نظر کے سامنے آجاتا ہے اور
الَّذِينَ طَغَوْا فِي الْبِلَادِةٌ فَأَكْثَرُوا فِيهَا الْفَسَادَةٌ
کا نقشہ نظر آنے لگتا ہے۔اس پہلو سے جماعت احمدیہ امریکہ پر غیر معمولی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔اگر وہاں جماعت
احمد یہ تیزی سے ترقی کرے تو اللہ کے فضل اور رحم کے ساتھ ایک عظیم الشان طاقت کے سرچشمہ سے
استفادہ کر سکتی ہے۔اور اس کے زہر آلود اور ہلاک کرنے والے پانی کو آب حیات میں تبدیل کر سکتی ہے۔امریکہ میں جس قدر تیزی سے پھیلنے کے امکانات ہیں اور بعض طبقات میں جتنی طلب اور پیاس پیدا ہو
چکی ہے، اس کے پیش نظر اگر حکمت اور تدبر اور دعا کے ساتھ کام کیا جائے تو بہت تیزی کے ساتھ جماعت
کی ترقی کے امکانات روشن ہو جاتے ہیں۔65
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ امریکہ
تحریک جدید- ایک الہی تحریک
اس لئے اول پیغام تو میرا یہی ہے کہ اس طرف غیر معمولی توجہ کی جائے۔دوسرے، منتشر
گھرانوں کی تربیت کی فکر کی جائے ، جو لوگ جماعت کی نظر سے ہٹ کر الگ رہتے ہیں۔اور اتنے وسیع
ملک میں ایسا ہونا عین ممکن ہے۔جبکہ اکثر و بیشتر ایسا ہی ہوتا ہوگا کہ ان گھرانوں کی تربیت کئی طرح سے
بہت بری طرح متاثر ہوئی ہوگی۔احمدی کی آنکھ خصوصاً دوسرے احمدی کے لئے نگران کا کام کر رہی ہوتی ہے۔اسی لئے قرآن کریم
نے ساری امت کو ہی شہید قرار دیا ہے۔جب یہ نگران نظر موجود نہ رہے تو ایسے لوگ ، جو غیب سے ڈرنے
کے عادی نہیں ہوتے اور جن کا خدا صرف غیب کا خدا ہوتا ہے اور شہادت کا خدا نہیں ہوتا ، وہ لوگ اس نگرانی
کے فقدان کی وجہ سے دنیا کی کشش میں بہکنے اور ہر قسم کی آسائشوں میں ملوث ہونے لگتے ہیں۔یہاں تک
کہ وہ یہ بھی پسند نہیں کرتے کہ احمدی ان سے زیادہ میل جول رکھیں۔احمد یہ مراکز سے ان
کا تعلق سوشل تعلق
بن جاتا ہے۔جو عید، بقر عید یا کسی خاص نمی خوشی پر اکٹھا ہونے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔اس سے ایک شدید نقصان یہ پہنچتا ہے کہ باجماعت نماز کی عادت اٹھ جانے کی وجہ سے گھر میں
نمازوں کی پابندی کا معیار بہت تیزی سے گرنے لگتا ہے۔ایک اور شدید نقصان یہ پہنچتا ہے کہ بچے، احمدی
بچوں کا ماحول نہ ملنے کی وجہ سے خالصہ دنیا داری کے ماحول میں پرورش پانے لگتے ہیں اور اپنی اقدار سے
ان کی نظریں پھر جاتی ہیں اور دین میں کوئی دلچسپی باقی نہیں رہتی۔اور ایک نگاہ تغافل پیدا ہو جاتی ہے، جو
رفته رفته مکمل اجنبیت پر جا کر ختم ہوتی ہے۔ایک اور نقصان یہ ہے کہ عالمگیر جماعت کے ساتھ رابطہ کٹ
جانے کی وجہ سے اپنی عظمت کا احساس نہیں رہتا اور ایک غالب معاشرے میں اپنے آپ کو بالکل معمولی
اور بے دست و پاد یکھتے ہوئے عزم اور ہمت کو تاہ ہو جاتے ہیں۔یہاں تک کہ ایک ہاری ہوئی ذہنیت کا
شکار ہو کر اسلامی اقدار کی خاطر جدو جہد ہی چھوڑ دی جاتی ہے۔اور عظیم الشان قربانی سے ناواقف ہونے
کی وجہ سے ولولہ پیدا نہیں ہوتا اور مزاج میں ایک بے مروتی سی پیدا ہونے لگتی ہے۔اس قسم کے خطرات جس قدر جماعت کو امریکہ میں درپیش ہیں، دنیا میں کسی اور ملک میں نہیں۔کیونکہ اس پر مستزا دوہاں کی مادی ترقی ہے، جو فلک بوس عمارتوں کی طرح انسان پر اپنی ہیبت طاری کر دیتی
ہے۔اور دلوں پر رعب دجال پیدا ہو جاتا ہے۔جس سے بچنے کے لئے حضرت مسیح موعود نے خصوصیت
سے دعا مانگی تھی کہ
نہ آوے ان کے گھر تک رعب دجال
66
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد ہفتم
پیغام برموقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ امریکہ
پس ان سب امور پر نظر رکھتے ہوئے ، ان گھروں کی فکر کرنی چاہیے اور ان کے لئے چارہ جوئی
کرنی چاہئے۔اگر یہ جماعت کی شہادت کی آنکھ سے کٹے رہے تو دنیا کی ہلاکتوں سے کئی قسم کے خطرات
انہیں درپیش رہیں گے۔اور ان کی اولادوں پر خصوصیت سے سخت مہلک اثر پڑے گا۔دیگر امور کے علاوہ
ان سب باتوں کا علاج تبلیغ پر زور دینا ہے اور گھروں میں نماز با جماعت پر غیر معمولی توجہ دینا ہے۔پس میں
امید کرتا ہوں کہ جماعت احمدیہ امریکہ ان ہر دو پہلو پر خصوصی جد و جہد کرے گی۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی ان کوششوں میں غیر معمولی برکت ڈالے اور اس کے فرشتے احمدی
گھروں کے محافظ اور نگران بن جائیں۔اور احمدی گھروں پر اس آیت کے مضمون کا بتمامہ خیر و برکت کے
ساتھ اطلاق ہو۔لَهُ مُعَقِّبْتٌ مِّنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَ مِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُونَهُ مِنْ أَمْرِ اللهِ
اللہ تعالیٰ آپ سب کا حافظ و ناصر اور معین ومددگار ہو۔آمین۔والسلام
خاکسار
(مرزا طاہر احمد )
خليفة المسيح الرابع
(الرعد : 12)
( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 6 جون 1986ء)
67