کسی بھی تقریب میں ریا اور تکلفات کا دخل نہیں ۔ ارشادات فرمودہ یکم جولائی 1985ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد
خلاصه ارشادات فرموده یکم جولائی 1985ء
کسی بھی تقریب میں ریاء اور تکلفات کا دخل نہیں
ارشادات فرمودہ یکم جولائی 1985ء
آمین کی ایک تقریب کے موقع پر حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے جوارشادات
فرمائے ، ان کا خلاصہ درج ذیل ہے:۔تلاوت اور نظم کے ترجمہ کے متعلق حضور نے ارشاد فرمایا:۔وو
تلاوت
اور نظم کا انگریزی میں ترجمہ بھی ہونا چاہیے۔اور آئندہ سے یہ اصول بن جائے اور اس
پر بالالتزام عمل کیا جائے“۔اس کے بعد حضور نے دینی تقریبات میں سادگی کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور فرمایا کہ
و کسی بھی تقریب میں ریاء اور تکلفات کا دخل نہیں ہے۔بعض مستشرق یہ کہتے ہیں کہ چونکہ اسلام صحرا کامذہب ہے، اس لئے اس کے رسم ورواج سادہ
ہیں۔اس اعتراض کا جواب دیتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ
اسلام ایک نہایت سادہ مذہب ہے۔اس میں بہت کم مذہبی یا تمدنی رسومات پائی جاتی ہیں۔ہماری تقریبات میں کسی قسم کی نمود و نمائش، ناچ گانا یا شراب نوشی نہیں ہوتی۔جو کہ آج کی دنیا کے لئے
موجب لطف ہوتا ہے۔ہماری تقریبات دعاؤں سے بھر پور ہوتی ہیں۔مثلاً عید کے روز ، جو کہ کرسمس کی
طرح مسلمانوں کا ایک سالانہ تہوار ہے، ہماری دعاؤں میں کمی کی بجائے زیادتی ہو جاتی ہے۔عام طور پر
بھی اسلامی تعلیمات میں ہر روز 6 نمازیں ادا کی جاتی ہیں۔جن میں ایک نماز تہجد ہے۔کچھ مغربی سکالرز اس سے یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ یہ مذہب ایک نہایت پسماندہ علاقے کا مذہب
ہے اور وہ اسے عرب کی تہذیب قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ ایک
نہایت غیر ترقی یافتہ علاقے میں پیدا ہوئے ، اس لئے اسی علاقہ کی اقدار اور رسومات کو تعلیمات اسلام میں
شامل کر لیا۔حالانکہ یہ حقیقت سے بہت بعید ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ عرب کی تقریبات اور تہوار ناچ
گانوں، شراب نوشی ، لڑائیوں اور ایسی ہی دیگر بد رسوم پر مشتمل ہوتی تھیں، جو کہ ایک انسانی ذہن لطف
اندوز ہونے کے لئے سوچ سکتا ہے۔۔69

خلاصه ارشادات فرموده یکم جولائی 1985
سکھر
تحریک جدید - ایک البمی تحریک۔۔۔جلد هفتم
"
اسلامی اور مغربی تہذیب کے تہواروں میں ایک فرق یہ بھی ہے کہ مغربی تہذیب کے تہواروں
کے موقع پر عام طور پر جرائم کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔لیکن اس کے برعکس اسلامی تہواروں مثلاً
عیدین کے مواقع پر جرائم کی تعداد عام دنوں کی نسبت کم ہو جاتی ہے۔باوجود اس کے کہ آج کے مسلمان
اسلامی اقدار سے بہت دور جاچکے ہیں۔اسلام میں ہماری انفرادی زندگیوں میں بھی ان عیدین کے تہواروں کے علاوہ چند ایک روز ہی
ایسے ہیں، جو کہ منائے جاتے ہیں۔مثال کے طور پر سالگرہ کی رسم مغربی تہذیب کا ایک خاصہ بن چکا
ہے اور اب اکثر مسلمان ممالک بھی اس سے متاثر ہیں اور اسے رسم کے طور پر مناتے ہیں۔لیکن جماعت
احمد یہ جو کہ تجدید دین کے لئے وجود میں آئی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلنے والی جماعت
ہے، ایسی تمام رسوم کے ناصرف خلاف ہے بلکہ قلع قمع کرتی ہے، جو کہ بعد میں اسلام میں داخل ہوئیں۔اور جب بھی آپ اس قسم کی غیر اسلامی رسومات میں ملوث ہوتے ہیں تو یہ بلاوجہ غیر ضروری مالی بوجھ اور
پریشانیوں کا موجب بن جاتی ہیں۔اسی لئے ہم سادگی کو زیادہ پسند کرتے ہیں“۔فرمایا:۔" آج کا روز بھی ، جسے ہم بہت اہمیت دیتے ہیں ، اس وجہ سے کہ ہمارے بچے نے قرآن کریم
جو کہ خدا تعالیٰ کی الہامی کتاب ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی ، خدا کے فضل سے مکمل کر
لی۔اور اس موقع پر کوئی تصنع کوئی بناوٹ اور بے معنی خوشی نہیں ہے بلکہ بچے سے قرآن کریم کا ایک حصہ بن
لیا، اجتماعی دعا کر لی اور چائے کے ساتھ کچھ مٹھائی وغیرہ کھالی۔اس تقریب کا نہایت اہم اور ضروری حصہ
دعا ہے ، نہ کہ تحفے تحائف دینا اور لینا۔اور یہی ہم اپنے بچے کو بھی سکھانا چاہتے ہیں۔آج بھی یہاں جو
مہمان آئے ہیں، وہ بھی بغیر تحائف کے آتے ہیں۔یہ رسم ہم میں داخل ہونا شروع ہوگئی تھی، اس لئے
گزشتہ اس قسم کے ایک موقع پر میں نے جماعت کو تحائف دینے پر اس وجہ سے پابندی لگادی تا کہ ہماری
سوسائٹی پر غیر ضروری بوجھ نہ پڑنے شروع ہو جائیں۔کیونکہ یہ دیکھا گیا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ چھوٹی
چھوٹی رسوم جو بظاہر نقصان دہ نہیں لگتیں اور لوگ کہتے ہیں کہ بچے کو ایک چھوٹا سا تحفہ دینے میں کون سی
قباحت ہے لیکن آہستہ آہستہ یہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہمیں اندھیروں کی طرف دھکیل دیتی ہیں۔اور یہی چیز
پھر تصنع میں تبدیل ہو جاتی ہے۔اور خواہ کوئی اسے برداشت کر سکے یا نہ، وہ اسے ضروری سمجھنے لگ جاتے
ہیں۔چنانچہ میں نے اس رواج کو مزید فروغ دینے پر پابندی عائد کر دی اور مجھے یہ جان کر نہایت خوشی
رواج
کو دینے پر کردی اورمجھے یہ کر خوشی
70

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
خلاصہ ارشادات فرمودہ یکم جولائی 1985ء
ہوئی کہ اس چھوٹی سی معصوم بچی نے ، جسے گزشتہ موقع پر تھے دیئے گئے ، ہنستے مسکراتے ہوئے واپس لوٹا
دیئے۔لہذا بجائے اس کے کہ ہم بچوں کو تحائف وغیرہ جیسی رسوم میں ملوث کر دیتے ، ان کی توجہ دعاؤں کی
طرف مبذول کروادی۔تا کہ وہ تحائف کی نسبت دعا کو زیادہ اہمیت دیں اور اس کی اہمیت کو سمجھنے لگیں۔اور
اگر ایسا نہ ہو تو پھر وہ بے صبری سے تحفوں کی امید میں ہی لگے رہتے ہیں۔حضور نے مزید فرمایا:۔”ہم اپنے بچوں کی توجہ دعاؤں کی طرف اس لئے مبذول کرواتے ہیں تا کہ انہیں یہ اہمیت واضح
ہو کہ اس کے نتیجے میں خدا تعالیٰ کے فضل نازل ہوں گے۔اور شاید ہی کوئی ایسا احمدی گھرانہ ہو، جس کے
بچے نے اپنی دعاؤں کے پھل نہ پائے ہوں۔اور اگر بالفرض ہم بعض اوقات ناامید بھی ہو جائیں تو
ہمارے بچے ہمیں یقین دلا دیتے ہیں کہ خدا تعالیٰ ہماری دعاؤں کے نتیجہ میں ضرور فضل فرمائے گا۔لہذا
بجائے اس کے کہ والدین اپنے بچوں کو کہیں کہ فکر کی بات نہیں ہے، بچے اپنے والدین کی فکرمندی دور کر
دیتے ہیں اور یہی چیز ایک حقیقت حال بن کر سامنے آجاتی ہے اور دعاؤں کے معجزات کی وجہ سے ان کے
اندر ایک نئی قوت پیدا ہو جاتی ہے۔اس موقع پر حضور نے بچوں کی دعا کی قبولیت کے بعض ایمان افروز واقعات سنائے، ان
واقعات کے بعد حضور نے بتایا کہ
وو
ی ورثہ صرف مسلمانوں کا ہی نہیں بلکہ تمام انسانوں کے لئے ایک پیغام ہے۔اور یہی
بات میں آپ سب کے ذہنوں میں راسخ کرنا چاہتا ہوں کہ اپنے بچوں کے دل میں خدا اور اس کی حقیقی
محبت ڈالیں۔اور پھر دیکھیں کہ ہر گھر میں کس طرح معجزات ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔بچے کا تو کوئی
مذہب نہیں ہوتا۔وہ تو بالکل معصوم ہوتا ہے۔بچہ خواہ مسلمان گھر میں پیدا ہو یا عیسائی کے گھر میں یا کسی اور
کے، خدا تعالیٰ کا وجود ان سب کے لئے ایک جیسا ہوتا ہے۔یہی ایک طریق ہے کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو
تیار کر سکتے ہیں۔لیکن کس قدر افسوس ہے کہ ہم اپنی آئندہ نسل کو اپنے ہاتھوں اب
تباہ و برباد کر رہے ہیں۔مذہب سے لگاؤ کم ہوتا چلا جارہا ہے اور ایک نسل کے بعد دوسری نسل بگڑتی اور ضائع ہوتی چلی جارہی ہے۔اب یہی ایک فارمولا رہ گیا ہے، جو میں آپ سب کے لئے تجویز کرتا ہوں۔اسی ذریعے سے آپ اپنے
بچوں کو خالق حقیقی کی طرف واپس لا سکتے ہیں۔اور پھر اسی پر توکل کریں اور اسی پر چھوڑ دیں کہ وہ انہیں
صراط مستقیم پر چلائے۔میرے نزدیک یہی ایک طریق ہے، ( دعا کا ) جس کے بہت بڑے نتائج برآمد ہو
71

خلاصه ارشادات فرمودہ یکم جولائی 1985ء
تحریک جدید- ایک البی تحریک جلد ہفتم
سکتے ہیں۔ایسے تمام لوگوں کے بچے اپنے مالک سے پیار کرنے والے بن جائیں گے اور خدا تعالیٰ کبھی بھی
انہیں ضائع نہیں کرے گا۔اس کے علاوہ تمام حربے، جو کہ انسان کو تباہ و برباد کر سکتے ہیں، اس ایک کے
مقابل پر کچھ بھی حیثیت نہ رکھیں گے۔آج اگر تمام دنیا اس پر عمل کرنا شروع کر دے تو تمام جھوٹے قصے اور
اسلحہ کے استعمال سے پیش آمدہ تباہی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔پس اپنے بچوں کو خدا تعالیٰ سے پیار کرنا
سکھا ئیں اور پھر دیکھیں کہ وہ کبھی ضائع نہیں کرے گا اور یہی وقت کا اہم تقاضا ہے۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہمیشہ
آپ کے شامل حال ہو۔آمین۔( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 5 جولائی 1985 ء ضمیمہ ماہنامہ انصار اللہ ستمبر 1985 ء )
72

آج 10 میں سے 10 باقی