انصار اللہ کو جماعت احمدیہ کی ذیلی تنظیموں میں سب سے فعال ہونا چاہیے ۔ خطاب فرمودہ 7 جولائی 1985ء برموقع سالانہ اجتماع انصاراللہ یوکے
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد؟
الہی
خطاب فرمودہ 07 جولائی 1985ء
انصار اللہ کو جماعت احمدیہ کی ذیلی تنظیموں میں سب سے فعال ہونا چاہئے
خطاب فرمودہ 07 جولائی 1985 ء بر موقع سالانہ اجتماع انصاراللہ یوں کے
حضرت خلیفة المسیح الرابع رحم اللہ تعالی کے انگریزی خطاب کا اردو ترجمہ حسب ذیل ہے:۔فرمایا:۔الحمد لله۔آج ہمارا اجتماع اپنے کامیاب اختتام
کو پہنچ رہا ہے۔اللہ تعالیٰ ان تمام احباب کو
اپنے فضل سے نوازے، جنہوں نے کسی بھی حیثیت سے اس اجتماع کو کامیاب بنانے کے لئے کوشش کی
ہے۔اسی طرح ان کو بھی، جو اجتماع میں شرکت کے لئے حاضر ہوئے۔اگر چہ انصار اللہ کی کل تعداد کے
مقابلہ پر اجتماع میں شریک ہونے والے انصار کی تعداد تسلی بخش نہیں۔کیونکہ انصار شر کاء کی زیادہ سے زیادہ
تعداد 200 بتائی گئی ہے۔اور خدام و اطفال سمیت شرکاء کی تعداد 297 ریکارڈ کی گئی ہے۔اسی طرح اعداد و شمار
میں گزشتہ سال کے شرکاء کی تعداد بھی نہیں دی گئی، جس کی وجہ سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔حالانکہ میں
جماعت احمدیہ کے تمام ذیلی اداروں کو مسلسل اس طرف توجہ دلا رہا ہوں کہ جب بھی رپورٹ پیش کریں تو اس
میں گزشتہ اعداد و شمار کے ساتھ موازنہ بھی دکھا ئیں۔لہذا یہ بہت ہی اہم بات ہے کہ ہم ہمیشہ ایسی صورت
دکھائیں
حال میں ہوں کہ اپنی ترقی کی رفتار کو پرکھ سکیں کہ ہم آگے جارہے ہیں یا پیچھے؟ اور گزشتہ اعداد و شمار کے بغیر ایسا
ممکن نہیں۔اب اگر چہ (رپورٹ کی روشنی میں تو میرے لئے یہ جانا ممکن نہیں کہ آپ ترقی کر رہے یا نہیں؟
تا ہم میں اللہ تعالیٰ سے امید رکھتا ہوں کہ ہمارا قدم ترقی کی طرف ہی ہے۔مجلس انصار اللہ کے اندر غفلت کی ایک عمومی کیفیت پائی جاتی ہے، جسے ختم کرنے کے لئے میں
مسلسل جدوجہد کرتا رہا ہوں۔چند سال قبل جب میں انصار اللہ کا صدر تھا تو میرا یہ خاص مشن تھا کہ میں
انصار اللہ کو بار بار بتاتا تھا کہ آپ اپنے اس مقام کا احساس کریں، جو جماعت احمدیہ کے اندر آپ کو حاصل
ہے۔اور یہ وہ مقام ہے، جو کسی اور کو حاصل نہیں۔لیکن افسوس ہے کہ انصار اللہ کے لفظ سے عام طور پر یہ
مفہوم سمجھا جاتا ہے کہ یہ چند بوڑھے لوگوں کا مجموعہ ہے، جو کسی کام میں حصہ لیں یا نہ لیں، کوئی فرق نہیں
پڑتا۔اور یہ کہ مجلس انصار اللہ ریٹائر ڈلوگوں کی تنظیم ہے، جنہیں موت کے انتظار کے علاوہ اور کچھ کام نہیں
73
خطاب فرمودہ 07 جولائی 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
ہے۔یہ وہ عجیب و غریب اور غلط تصور ہے، جو انصار اللہ کی تنظیم کے ساتھ منسلک چلا آ رہا ہے۔جبکہ اصل
حقیقت یہ ہے کہ آپ نے ابھی قرآن کریم کی جو آیات سنیں ہیں، ان میں بتایا گیا ہے کہ آپ سب میں
چنیدہ افراد ہیں۔آپ وہ لوگ ہیں، جن کا ذکر قرآن کریم میں اس طرح کیا گیا ہے کہ جب حضرت عیسی
نے اپنے حواریوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ کون ہیں، جو خدا تعالیٰ کے دین کے لئے میرے مددگار ہوں
گے؟ تو حواریوں نے فورا جواب دیا: " نحن انصار الله کہ ہم ہیں، جو خدا کے دین کے لئے مددگار ہوں
گے۔اگر چہ ان آیات میں مخصوص طور پر ایسے لوگوں کا ذکر نہیں کیا گیا، جن کی عمر 40 سال سے زائد ہے۔لیکن حضرت مصلح موعودؓ نے اس غرض سے انصار اللہ کی اصطلاح قرآن کریم سے لی تا آپ کو ہمیشہ یاد دہانی
ہوتی رہے کہ آپ وہ لوگ ہیں، جنہوں نے خدا تعالیٰ کے دین کی خدمت اور حضرت مسیح موعود کے مشن کی
تحمیل کے لئے ہمیشہ صف اول میں رہنے کا عہد کیا ہے۔پس آپ کو جماعت احمدیہ کی ذیلی تنظیموں میں
سب سے فعال تنظیم ہونا چاہئے۔علاوہ ازیں میں اپنے انصار بھائیوں کو اس طرف بھی بار بار متوجہ کرتارہا ہوں کہ آپ یہ کیوں نہیں
سوچتے کہ اللہ تعالیٰ جب بھی کسی نبی کو مبعوث فرماتا ہے تو سوائے شاذ کے وہ چالیس سال کی عمر والوں میں
سے ہی ہوتا ہے۔اب اگر چالیس سال کے بعد کام کرنے والی زندگی ختم ہو چکتی ہے اور ریٹائر منٹ کی عمر
شروع ہو جاتی ہے تو پھر الہی انتخاب درست معلوم نہیں ہوتا۔اور یہ بات ناممکن ہے۔اصل حقیقت یہی ہے
کہ سب سے زیادہ ذمہ داری کا کام انہی لوگوں کو دیا جاتا ہے، جو 40 سال کی عمر کو پہنچ چکھتے ہیں۔اور انبیاء کی
زندگی کا مطالعہ کرنے سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ان کے کام میں کمی واقع ہونے کی
بجائے اضافہ ہوتا جاتا ہے۔اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی جدوجہد تیز سے تیز ہوتی جاتی ہے۔یہاں تک کہ موت کا وقت آجاتا ہے اور وہ اپنے رب کے حضور حاضر ہو جاتے ہیں۔وہ آخر دم تک کام کرتے
رہتے ہیں اور ان کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زندگی کے آخری لمحہ تک کام کی توفیق پاتے رہیں۔مندرجہ بالا امور کے پیش نظر اور بعض اور اسباب کے پیش نظر ، جن کو یہاں بیان کرنے کا وقت
نہیں، میں یہ امر خاص طور پر آپ کے ذہن نشین کروانا چاہتا ہوں کہ آپ عمر کے ایسے حصہ سے تعلق رکھتے
ہیں، جس میں انسان کو سب سے زیادہ نتیجہ خیز اور سب سے زیادہ ذمہ دار ہونا چاہئے۔اور آپ کو بار بار
یاد دہانیوں کی ضرورت نہیں ہونی چاہئے۔آپ اس عمر سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں مذکرین یعنی نصیحت
کرنے والے مقرر کیے جاتے ہیں اور وہ خود نصیحت کے محتاج نہیں ہوتے۔پس آپ ساری احمدیت کے
74
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطاب فرمودہ 07 جولائی 1985ء
نگران ہیں۔آپ بلا امتیاز عمر احمدیت کے تمام نوجوانوں، بچوں اور مستورات کے نگران ہیں۔جس کا
مطلب یہ ہے کہ آپ اعلیٰ کردار اور اعلیٰ صفات کے محافظ ہیں۔اگر آپ دیکھیں کہ بعض افراد کسی قسم کی
کمزوری کی طرف مائل ہورہے ہیں تو آپ کے دل ودماغ میں فورا خطرہ کی گھنٹی بجنی چاہئے۔اور اس کو دور
کرنے کے لئے مجلس انصار اللہ انفرادی اور اجتماعی طور پر ذمہ دار ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ماضی میں
جماعت احمدیہ کے خلفاء بدی کو مٹانے اور نیکی کو قائم کرنے کا کام انصار اللہ کے سپرد کرتے رہے ہیں۔علاوہ
از میں چونکہ اکثر اوقات خاندان کے سربراہ انصار اللہ کے اراکین ہوتے ہیں اور قوموں کی اصلاح کے کام کا
آغاز خاندان کی اصلاح سے ہوتا ہے، اس لئے بھی انصار اللہ زیادہ ذمہ دار بن جاتے ہیں۔کسی بھی زاویہ
سے دیکھیں، آپ کی عمر کے لوگ زیادہ ذمہ دار، زیادہ اثر انگیز اور زیادہ جواب دہ ثابت ہوتے ہیں۔چونکہ اللہ تعالیٰ نے آپ پر زیادہ ذمہ داریاں ڈالی ہیں، اس لئے اگر آپ انہیں صحیح طور پر ادا
کرنے میں ناکام ہوں گے تو زیادہ جواب دہ بن جاتے ہیں۔ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن
کریم میں ہمیں بار بار اس طرف توجہ دلائی ہے کہ مسلسل دعاؤں کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی مدد ونصرت
کو کھینچنے
کی کوشش کرتے رہو۔اس پس منظر میں، میں آپ کو ایک نہایت اہم ذمہ داری کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔جس
کے متعلق میرا خیال تھا کہ آپ اس ذمہ داری کو جماعت احمدیہ کی باقی تنظیموں کی نسبت زیادہ بہتر رنگ میں
ادا کریں گے۔وہ اہم ذمہ داری غیر احمدیوں اور غیر مسلموں کو تبلیغ کرنے سے تعلق رکھتی ہے۔چند سال قبل پاکستان میں جب میں نے یہ کام شروع کیا تو اس کے بہت حوصلہ افزاء نتائج
سامنے آئے۔اگر چہ کسی شخص کو ایسا مبلغ بنانا، جو دوسروں کے عقیدہ کو بدل سکے، ایک مشکل کام ہے۔لیکن
قوموں کی ترقی اور اعلیٰ نتائج کے حصول کے لئے صبر و استقلال سب سے اہم ہتھیار ہوتے ہیں۔پس جب
ہم نے کام کا آغاز کیا تو آہستہ آہستہ مجلس عاملہ کی مدد اور ان کے صبر و استقلال کے ساتھ ہم کام کو تیز تر
کرنے کے قابل ہو گئے۔یہاں تک کہ بہت جلد مجلس خدام الاحمدیہ نے یہ محسوس کرنا شروع کر دیا کہ مجلس
انصار اللہ نے انہیں اس میدان میں شکست دے دی ہے۔حالانکہ پہلے مجلس خدام الاحمدیہ اس کام میں مجلس
انصار اللہ سے آگے تھی۔کیونکہ ان کی سالانہ رپورٹ کے مطابق وہ ہر سال کچھ نہ کچھ بیعتیں کروا لیتے تھے
لیکن انصار اللہ کے ریکارڈ میں کوئی بیعت نہ تھی۔لیکن جب کوشش کر کے سب مجالس انصاراللہ سے مکمل
رپورٹیں منگوا ئیں ، تب بھی یہی معلوم ہوا کہ کوئی شخص اس نہایت اہم کام کی طرف متوجہ نہ تھا۔پس با وجود
75
خطاب فرمودہ 07 جولائی 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
اس کے کہ انصار اللہ تبلیغ کے کام میں خدام الاحمدیہ سے پیچھے تھی، پھر بھی دو، تین سالوں کے اندراندر خدا
تعالی کے فضل سے مجلس انصار اللہ مجلس خدام الاحمدیہ سے آگے نکل گئی۔پھر بعد میں خدام الاحمدیہ نے بھی
تگ و دو کر کے کمی کو پورا کر لیا۔اگرچہ مجھے معلوم نہیں کہ اب ان دونوں تنظیموں کے باہمی مقابلہ کی کیا
حالت ہے؟ تاہم دونوں اس کام میں تسلسل کے ساتھ جد و جہد کر رہی ہیں۔سے
لیکن مجلس انصارالله یو کے نے اس میدان میں کوئی ایسا قابل ذکر کام نہیں کیا، جسے میں اس
وقت فخر کے ساتھ پیش کر سکوں۔انگلستان میں تبلیغ کا کام بالعموم مرکزی مبلغین کی تگ و دو سے ہو رہا ہے۔اور ان کی کوششوں کے نتائج میں بھی باہم بہت فرق نظر آتا ہے۔بعض اپنی خدا داد صلاحیتوں کی وجہ۔دوسروں کی نسبت زیادہ تعداد میں رضا کار مبلغ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔اور بعض تبلیغ کے فن میں
زیادہ مہارت رکھتے تھے، لہذا انہوں نے دوسروں کی نسبت زیادہ اچھے رنگ میں تبلیغ کا فن سکھایا ہے۔اور
اب صورتحال یہ ہے کہ جب مبلغین کے زیر نگرانی کام کرنے والے مختلف ریجنز کے کام کا جائزہ لیا جائے تو
ان میں ایک نمایاں فرق محسوس ہوتا ہے۔کچھ بہت پیچھے ہیں اور کچھ خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت آگے
ہیں۔اگر چہ اس جائزہ سے بعض کا کام قابل تعریف اور بعض کا قابل فکر معلوم ہوتا ہے۔لیکن میرے بیان
کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اس جائزہ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ احمد بیت، جس مادہ سے بنی ہے، وہ قابل
تعریف ہے۔اگر آپ کام کو منظم کریں، اگر آپ احباب جماعت کو بار بار ان کی ذمہ داریوں کی طرف
متوجہ کریں اور ٹھیک طور پر ان کی نگرانی کریں تو وہ نتیجہ خیز کام کرنے لگتے ہیں۔چنانچه با وجود یہ کہ یو کے میں خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ تمام ریجنوں میں ایک جیسی ہے، پھر
بھی جہاں کام کو منظم کرنے والے عہدیداران بہتر صفات کے مالک تھے، وہاں جماعت نے بہت بہتر
نتائج پیدا کئے ہیں۔مالی قربانیوں کے میدان میں بھی جماعتوں کی حالت کا موازنہ کیا جائے تو یہی امر
نمایاں طور پر نظر آتا ہے۔جہاں تک احمدیوں کے مقام کا تعلق ہے ، وہ اس لحاظ سے بہت اعلیٰ ہے کہ احمدی ہمیشہ نیکی کی
بات کو سننے کے لئے تیار ہوتا ہے۔وہ ایسی حالت میں ہوتا ہے، جس میں انسان نصیحت کو قبول کرتا ہے اور
بہترین رد عمل ظاہر کرتا ہے۔اور یہی ترقی کے لئے سب سے ضروری امر ہے۔اگر کوئی شخص نصیحت کو قبول
کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو تو پھر خدا تعالیٰ کے فضل سے مستقبل میں ترقی اور بہتری کی امید ہوتی ہے۔اور
جب وہ نصیحت کو قبول کرنا چھوڑ دے تب ہلاکت کا خوف ہوتا ہے۔76
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
خطاب فرمودہ 07 جولائی 1985ء
اس کی مثال اسی طرح ہے، جیسے ڈاکٹر کے نزدیک یہ بات زیادہ اہمیت نہیں رکھتی کہ بیماری کس
حد تک بڑھ چکی ہے؟ اس کے نزدیک سب سے زیادہ اہمیت اس بات کو حاصل ہوتی ہے کہ آیا مریض کا
جسم دوائی کے اثر کو قبول کرتا ہے یا نہیں؟ اگر کرتا ہو تو ہمیشہ خدا تعالیٰ کے فضل سے صحتیابی کی امید ہوتی
ہے۔اگر اثر قبول کرنے کی حالت گزر چکی ہو تو خواہ آپ کچھ بھی کریں، کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔مجھے یاد ہے، ایک دفعہ ایک مریض کو مجھے دیکھنے کا موقع ملا، جسے کسی متعدی مرض کی وجہ سے
107 یا 108 تک بخار ہو چکا تھا، ڈاکٹر نے جسم پر برف استعمال کر کے بخار کم کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی
فرق نہ پڑا۔اپنے مخصوص شعبہ میں لاہور کا سب سے ماہر اور اچھا ڈا کٹر تھا۔میں نے اس سے دریافت کیا
کہ کیا وجہ ہے کہ باوجودیکہ آپ کے پاس جدید اور مؤثر ادویات موجود ہیں، پھر بھی بخار میں کمی واقع نہیں
ہورہی ؟ ڈاکٹر نے جواب دیا کہ جب تک جسم دوائی کا اثر قبول نہ کرے، اس وقت تک محض دوائی کچھ نہیں
کر سکتی۔اگر چہ ہم نے مریض پر اینٹی بائک ادویات کا ضرورت سے کچھ زیادہ ہی بوجھ ڈال دیا ہے لیکن
جسم کوئی اثر قبول کرنے کے لئے تیار نہیں۔لہذا ہم بے دست و پا ہیں، کچھ نہیں کر سکتے۔اس سے قبل میرا
خیال تھا کہ اگر متعدی بخار کے مریض کو اینٹی بائٹک دوائیاں دی جائیں اور یہ بیکٹیریا کے مطابق موزوں
ہوں تو دوائی بہر حال اثر کرتی ہے۔لیکن اس دن میری یہ غلط فہمی دور ہوگئی اور مجھے معلوم ہوا کہ اصل بات یہ
ہے کہ جسم کو خود اثر قبول کرنے کے قابل ہونا چاہیے، تب کوئی مفید نتیجہ ظاہر ہوتا ہے۔پس اس نقطہ نگاہ سے خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدیت اپنے اندر اثر قبول کرنے کی صلاحیت رکھتی
ہے، جہاں بھی ہم نے کام کیا، تجربہ کیا، ہر میدان میں احمدیت کو زندہ پایا۔ممکن ہے، بعض اوقات کہیں نیند
اور غفلت کی کیفیت طاری ہو۔لیکن پھر بھی آپ احمدی کو بیدار کر کے اس سے کام لے سکتے ہیں اور وہ نیک
اثر کو قبول کرنے کے لئے تیار ہو جائے گا۔بنیادی طور پر ایک احمدی کی تربیت اچھی ہوتی ہے۔ان لوگوں کی حالت ، جو کام کروانے کے
ذمہ دار ہوتے ہیں، ان کی حالت بعض اوقات بدلتی رہتی ہے، جس کے نتیجہ میں نتائج بھی بدل جاتے ہیں۔جب آپ کہتے ہیں کہ جماعت احمدیہ کینیڈایا جماعت احمدیہ امریکہ کسی دوسرے ملک سے پیچھے ہے یا آگے
ہے، اس میں جماعت کا قصور نہیں ہوتا بلکہ اس کے ذمہ دار جماعت کے عہدیدار ہوتے ہیں۔پس مجلس انصار اللہ کی ذمہ داری تمام کی تمام ایگزیکٹو باڈی پر جا پڑتی ہے۔اس لئے جب میں
آپ سے خطاب کرتا ہوں تو آپ اس بات کو ذہن نشین کرلیں کہ آپ میں سے ہر ایک نے اپنی ذمہ داری
77
خطاب فرمودہ 07 جولائی 1985 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
ادا کرنی ہے۔اور آپ انفرادی ذمہ داریوں سے کسی صورت میں سبکدوش نہیں ہو سکتے۔لیکن مرکزی مجلس
عاملہ اور مقامی مجالس عاملہ کے اراکین پر بہت زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔انہیں اس بات پر پختہ یقین
ہونا چاہئے کہ اگر وہ پوری سنجیدگی کے ساتھ جد و جہد کریں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ اس کے اچھے نتائج ضرور
پیدا ہوں گے۔لیکن اگر عہدیداران ہی انصار اللہ کے کام کو نہ صرف اختیاری سمجھیں بلکہ غیر ضروری سمجھیں
اور یہ خیال کرنے لگیں کہ کام کریں یا نہ کریں، اس سے کچھ فرق نہیں پڑے گا۔تو پھر یہی غفلت کی کیفیت
باقی انصار میں پیدا ہو جائے گی اور ان کا احساس ذمہ داری عہدیداران سے بھی کم ہو جائے گا۔پس یہ وقت ہے کہ مجلس انصاراللہ یو۔کے کے کام کو انقلابی جذبہ سے شروع کیا جائے اور خاص طور
پر ایک میدان میں، میں آپ کی کاوشوں کا نتیجہ ضرور برآمد ہوتے دیکھنا چاہتا ہوں۔اور وہ ہے، تبلیغ۔دعوت
الی اللہ یعنی لوگوں کو خدا کے نام پر خدا کی طرف بلانا۔یہی کام اس وقت سب سے زیادہ ضروری ہے، جو ہم
نے کرنا ہے۔میں اس امر کی جتنی بھی تلقین کروں ، پھر بھی اس کی اہمیت مزید تلقین کا مطالبہ کرتی رہے گی۔اگر میں متواتر آپ لوگوں کو اس کی ضرورت اور اہمیت کے متعلق تلقین کرتا رہوں، پھر بھی میں اپنے فرض کو مکمل
طور پر ادا کرنے میں قاصر رہوں گا۔اور نہ ہی آپ کے دل و دماغ میں اس کی حقیقی اہمیت کو نقش کر سکوں گا۔زمانہ بہت تیز رفتاری سے گزر رہا ہے، پہلے ہی یہ ہمیں بہت پیچھے چھوڑ گیا ہے اور دنیا میں تیزی سے تغیرات
رونما ہور ہے ہیں اور اس زمانے کونئی شکل دی جارہی ہے۔اور آپ سے یہ توقع کی گئی ہے کہ آپ نے دنیا کی
تقدیر کو بدلنا ہے۔یہ بہت اہم اور مشکل کام ہے، جو آپ کے کندھوں پر ڈالا گیا ہے۔مگر بدقسمتی سے ہم میں
سے اکثر نیند کی حالت میں ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اگر ہم جماعت میں صرف اپنی ذاتی بیداری کا ثبوت دے
دیں تو یہ کافی ہے۔حالانکہ یہ ہرگز کافی نہیں۔جہاد فی سبیل اللہ اللہ کے راستہ میں قربانی کرنا اللہ کے لئے
بدی کے خلاف جنگ کرنا اور اللہ کے لئے دوسروں کو اسلام میں شامل کرنا ، آدھا ایمان ہے۔ایمان دوحصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ایک حصہ کا تعلق آپ کی اپنی ذات سے ہے۔یعنی
آپ، آپ کے بیوی بچے اور رشتہ دار اور جماعت۔دوسرے حصہ کا تعلق باقی کی دنیا سے ہے۔اور یہی ہم
کو قرآن کریم اور احادیث نبویہ بتاتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنا نمونہ بھی اس معاملہ میں
نہایت واضح ہے کہ جہاد فی سبیل اللہ یعنی دوسروں کو اسلام کی دعوت دینا، اگر پہلے حصہ سے زیادہ اہم نہیں تو
کو
کم بھی ہر گز نہیں۔اور اس کے باوجود ہم یہ خیال کرتے ہیں کہ فروعی حصہ ہے اور ہم کریں یا نہ کریں، کوئی
فرق نہیں پڑے گا۔حالانکہ اس کا اثر یہ ہوا ہے کہ ہم اس مقام سے بہت پیچھے جاپڑے ہیں، جس پر ہم کو
78
تحریک جدید
رید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
خطاب فرمودہ 07 جولائی 1985ء
بہت پہلے پہنچ جانا چاہیے تھا۔اور ہم اس غفلت کی وجہ سے دوہرے طور پر متاثر ہورہے ہیں۔اگر ایک پہیہ
کمزور ہے اور دوسرے پیسے کی رفتار کا ساتھ نہیں دے رہا تو گاڑی کی رفتار کمزور پیسے کی رفتار سے ناپی جائے
گی۔اور گاڑی کی رفتار تیز ہونے کی بجائے کم ہوتے ہوتے آخر کار ایک وقت ایسا آئے گا کہ گاڑی آگے
بڑھنے کی بجائے اپنے گرد ہی چکر لگاتی رہے گی۔پس گاڑی کا توازن بگڑ جائے گا اور اس کی رفتار تیز ہونے
کی بجائے کم ہوتی جائے گی۔جو کہ بہت خطرناک بات ہے۔یہی حال تبلیغ نہ کرنے والی جماعت کا ہوتا
ہے۔اور یہ ایک ایسی سزا ہوگی، جو ہم اپنے ہی ہاتھوں اٹھا ئیں گے۔حقیقت یہ ہے کہ وہ جماعت، جو دوسروں کو اپنے اندر شمولیت کی دعوت دینے کے فریضے کو بھلا
بیٹھے، وہ اپنی اولادوں
کو بھی کھو دیتے ہیں۔اور ان بلندیوں کو کھو دیتے ہیں، جو انہوں نے پہلے حاصل کی
تھیں۔اور ہر پہلو سے اچھائی کا معیار گرنے لگتا ہے۔اسی طرح جماعت کی اندرونی تربیت کی ضامن بھی
وہ تبلیغ ہے، جو بیرونی دنیا میں کی جاتی ہے۔اگر آپ
تبلیغ کا معیار گرا دیں تو آپ
کبھی بھی اخلاق کے اس اعلیٰ
معیار کو قائم نہیں رکھ سکتے ، جس کی آپ سے توقع کی جاتی ہے۔وہ قوم جو اپنے اندر ہی گھومتی رہے، اس میں
عبادت ، اخلاق اور قربانی کا معیار بھی گر جاتا ہے۔اور کچھ عرصہ کے بعد ایسی قوم باقی دنیا سے بالکل کٹ کر
رہ جاتی ہے۔اور وہ اس حیثیت کو اس لئے قبول کر لیتے ہیں کہ یہ ایک آسان رستہ ہوتا ہے۔مثلاً یہودیوں کو
دیکھئے کہ انہوں نے بھی دوسروں کو تبلیغ کرنے کا سلسلہ بند کر دیا اور اس حیثیت کو قبول کر لیا۔اس کے نتیجہ
میں وہ باقی دنیا کے معاملات سے بالکل منقطع ہو گئے اور ہزاروں سال سے بیرونی دنیا میں ان کی ترقی
بالکل رک گئی۔اور اس امر نے خود ان کے لئے بھی اور دوسری دنیا کے لئے بھی بے شمار مسائل پیدا کر دیئے
ہیں۔اور آج یہ واحد سبب ہی دنیا کے بعض بڑے بڑے مصائب کا موجب بن گیا ہے۔جب آپ باقی دنیا سے منقطع ہو کر رہنے لگتے ہیں تو آپ کی کیفیت وہی ہوتی ہے، جو اس چیز کی
ہوتی ہے، جسے تھر موس کی بوتل میں بند کر دیا گیا ہو اور باہر کے درجہ حرارت کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہ ہو۔اس صورت میں نہ آپ کو باہر والے لوگوں کا کوئی احساس ہوتا ہے اور نہ باہر والوں کو آپ کا کوئی احساس ہوتا
ہے۔ایک دوسرے سے کلی لا تعلقی ہو جاتی ہے۔ایسی صورت میں آپ اس تکلیف کو ، جو آپ کو یا آپ کی
جماعت کو پہنچتی ہے، بے حد محسوس کرتے ہیں۔لیکن باقی لوگوں کی تکالیف کا آپ کو ذرہ بھی احساس نہیں
ہوتا۔تب دونوں گروہوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لئے سخت دلی اور نفرت کے احساسات ترقی
کرنے لگتے ہیں۔اور دونوں کے درمیان ایک جنگ شروع ہو جاتی ہے، جس کا مقصد ایک دوسرے کے
79
خطاب فرمودہ 07 جولائی 1985 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
علاقے کو فتح کرنا نہیں ہوتا بلکہ دو مختلف نظریات کے ساتھ ایک دوسرے کو تباہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔اسلام دوسرے کے علاقے کو تباہ و برباد کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔اسلام دوسروں کے علاقے سے
محبت کی تعلیم دیتا ہے، اس جذبہ کے ساتھ کہ ان میں ترقی اور اصلاح کی کوشش کی جائے۔پس آج اس قسم کا تعلق یہودیوں اور باقی دنیا کے درمیان استوار ہو چکا ہے، جس کے نتیجہ میں
دونوں کے درمیان دشمنی اور نفرت کی کشمکش جاری ہے۔یہی وجہ ہے کہ اگر غیر یہودی ہزاروں کی تعداد میں
بھی ہلاک ہو جائیں تو یہودیوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔لیکن اگر تین، چار یہودی کسی تکلیف میں
گرفتار ہو جائیں تو ساری یہودی قوم اس کو اس قدر اہمیت دیتی ہے گویا ان لوگوں کی تکلیف کو باقی دنیا کی
تکلیف سے کوئی نسبت ہی نہیں۔اس قسم کا مظاہرہ کئی دفعہ ہو چکا ہے، مثلاً کوئی قوم یہ سوچ بھی نہیں سکتی کہ وہ
اپنی قوم کے چار جنگی قیدیوں کی خاطر دشمن کے 64 ہزار جنگی قیدی چھوڑنے کے لئے تیار ہو جائے۔لیکن
یہودیوں نے ایسا ہی کیا۔کیونکہ ان کے نزدیک وہ چار یہودی، جو 1956 ء میں مصر کے قبضہ میں تھے، وہ
ان 64 ہزار مصری جنگی قیدیوں سے زیادہ قیمتی تھے، جن میں ان کے بڑے بڑے جرنیل اور افسران بھی
شامل تھے۔اس موقع پر جب کسی اخباری نمائندے نے اس شخص سے، جو یہودیوں کی طرف سے جنگی
قیدیوں کے تبادلہ پر متعین تھا، خاص طور پر اس امر کے متعلق دریافت کیا تو اس نے جواب دیا کہ ہمیں تعداد
کے اس غیر معمولی فرق کا احساس ہے لیکن اصل چیز جنس ہے، تعداد کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔ہمارے
نزدیک 64 ہزار کی کوئی حیثیت نہیں مگر چار یہودی بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔دنیا کے معاملات سے علیحدگی کا یہی نتیجہ ہوتا ہے اور ایک غیر وسعت پذیر جماعت ہمیشہ علیحدگی
پسند ہوتی ہے اور انجام کار یہ حالت لامتناہی دشمنیوں کا پیش خیمہ بن جاتی ہے۔بعض اوقات ایک جماعت
ظلم کرتی ہے تو بعض اوقات دوسری۔بعض اوقات نازی ازم کی شکل اختیار کر لیتی ہے تو بعض اوقات ایسے
حالات پیدا کر دیتی ہے، جیسے لبنان میں یہودیوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام کی صورت میں ظاہر ہو
رہے ہیں۔لیکن یہ باہمی کشمکش چلتی چلی جاتی ہے، جس سے اعلیٰ انسانی اقدار کو سخت نقصان پہنچتا ہے۔پس جو قو میں علاوہ دیگر اسباب کے بنیادی طور پر تبلیغ کے ذریعہ پھیلنے کے واسطے بنائی گئی ہیں اور
یہ اسباب متعدد ہوتے ہیں، جنہیں یکے بعد دیگرے بیان کیا جا سکتا ہے، ایسی قوموں کے لئے تبلیغ کرنا
لازمی ہو جاتا ہے۔اور اگر آپ کے لئے تبلیغ کے ذریعہ پھیلنا مقدر ہے مگر آپ اس میدان میں کامیابی
حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو اس کا لازمی انجام یہی ہوگا کہ باقی دنیا کے ساتھ آپ کی طرف سے
ناپسندیدہ دشمنی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔80
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
خطاب فرمودہ 07 جولائی 1985ء
اب اس صورت حال میں مسئلہ کے حل پر غور کرنا چاہیے۔ایسی صورت میں دو قسم کے رد عمل ظاہر
ہوا کرتے ہیں۔کچھ لوگ مکمل شکست قبول کر لیتے ہیں اور اپنے مخصوص دائرہ میں ایسے بند ہو کر رہ جاتے
ہیں کہ باقی دنیا کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں رہتا۔اس قسم کے گروہ آج کل مسلمانوں میں بھی پائے جاتے
ہیں اور غیر مسلموں میں بھی۔دوسرار د عمل یہ ہوتا ہے کہ آپ جنگ و جدل کے لئے تیار ہو جاتے ہیں اور
آپ سوچنے لگتے ہیں کہ اب ہم پر اتنا ظلم ہو چکا ہے کہ ہمیں انتقام لینے کا حق حاصل ہے۔یہی وہ رد عمل
ہے، جو آج کی یہودیت نے اختیار کیا ہوا ہے، جسے صیہونیت کا نام بھی دیا جاتا ہے۔لیکن یادرکھئے ، آپ کے لئے ان دونوں میں سے کوئی بھی رد عمل جائز نہیں۔آپ کی تقدیر یہ
ہے کہ آپ نے ساری دنیا میں ایک عظیم انقلاب پیدا کرنا ہے لیکن اس مقصد کے لئے جس تڑپ کا ہونا
ضروری ہے، وہ بہت سے احمدیوں میں پائی نہیں جاتی۔بہت سے احمدی
تبلیغ کی اہمیت محسوس نہیں کر
رہے۔بہت سے ایسے احمدی ہیں، جنہیں ابھی یہ احساس نہیں کہ وہ اس دنیا میں اس وقت تک باعزت طور
پر زندہ نہیں رہ سکتے ، جب تک وہ دوسری دنیا کو پوری ذمہ داری کے ساتھ تبلیغ نہیں کرتے۔تبلیغ کا کام بہت
فرحت بخش ہے۔یہ کوئی ایسا کام نہیں ، جو زندگی کو بدمزہ کر دے۔میں آپ کو بار بار اس طرف متوجہ کر چکا
ہوں کہ آپ اس کام سے ڈرتے کیوں ہیں۔بے شک یہ کام مختلف قسم کی دشمنیوں کو جنم دیتا ہے لیکن وہ
دشمنیاں یک طرفہ ہوتی ہیں۔آپ اپنے مخالفوں کے دل جیتنا چاہتے ہیں اور وہ آپ کے دلوں کو تباہ کرنے
کے درپے ہوتے ہیں۔پس یہ ایک ایسی جنگ ہوتی ہے، جود و مختلف نظریوں کے ساتھ لڑی جارہی ہوتی
ہے۔لیکن ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس بات کی ضمانت دی گئی ہے کہ اگر تم خدا تعالیٰ کی خاطر یہ کام کرو
گے تو بڑی سے بڑی مخالفت اور دشمنی تمہارا کچھ بھی بگاڑ نہ سکے گی۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے، میں تمہاری حفاظت
کروں گا تم سے محبت کروں گا اور انجام کار تمام اطراف سے تم ہی دشمن کے علاقوں کو فتح کرنے والے ہو
گے۔یہ وہ ضمانت ہے، جو ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کی گئی ہے۔اور ہم میں سے ان لوگوں سے
جنہوں نے تبلیغ کا کام کیا ہے، انہوں نے اس الہی وعدہ کو اپنی زندگیوں میں پورا ہوتے ہوئے خود مشاہدہ
کیا ہے۔خدا تعالی ہی ہے، جو انجام کار ہر نقصان سے ہمیں محفوظ رکھتا ہے۔اس وعدہ کی وجہ سے، جو اس
نے تبلیغ اسلام کرنے والوں کے ساتھ کیا ہوا ہے۔دوسری بات جو بہت اہم ہے
اور آپ
کو ہمیشہ ذہن نشین رکھنی چاہیے، وہ یہ ہے کہ تبلیغ کا کام کوئی
بے لذت کام نہیں ہے۔بلکہ اس کے بالکل برعکس ہے۔جو لوگ ایک دفعہ تبلیغ کرنا شروع کر دیتے ہیں اور
81
خطاب فرمودہ 07 جولائی 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
پھر ان کے ذریعہ کوئی شخص ہدایت پا جاتا ہے، کوئی یہاں، کوئی وہاں ، ایسے شخص سے ذرا دریافت تو کیجئے اور
اس کی خوشی اور راحت کا مشاہدہ تو کیجئے۔ایک دفعہ آپ مبلغ بن جائیں، پھر دیکھئے آپ کس طرح اس نشہ
کے عادی ہو جاتے ہیں۔اور پھر بڑے سے بڑا دباؤ بھی آپ کو تبلیغ سے ہر گز نہیں روک سکے گا۔ایسی
حالت میں آپ کو کسی یاد دہانی کروانے والے کی ضرورت نہیں ہو گی۔بلکہ آپ خود دوسروں کو نصیحت کرنے
لگ جائیں گے کہ آؤ اور ہمارے ساتھ تبلیغ کے جہاد میں شامل ہو جاؤ۔تبلیغ کا عمل اپنے اندر مسلسل پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ جب ایک منظم جدوجہد
کے ساتھ آپ کچھ افراد کو کامیاب طور پر مبلغ بنا دیتے ہیں تو پھر وہ آپ پر کوئی بوجھ نہیں رہیں گے۔تبلیغ کی
اپنی لذت ہی انہیں اس کام میں مصروف رکھے گی۔اور پھر آپ اپنی توجہ مزید لوگوں کی طرف کر سکیں گے۔یہی وہ بات ہے، جو میں آخر میں کہنی چاہتا ہوں
اور تبلیغ کے کام کو منظم کرنے کے لئے یہ بات بہت اہمیت
رکھتی ہے۔عام طور پر ایسا ہوتا ہے کہ جب بھی مجلس خدام الاحمدیہ مجلس انصار اللہ یا کوئی اور جماعتی تنظیم کسی
کام کو منظم کرنے کی طرف متوجہ ہوتی ہے تو بجائے اس کے کہ پہلے چند افراد کا انتخاب کر کے انہیں تربیت
دی جائے ، ساری جماعت کو بیک وقت تربیت دینا شروع کر دیا جاتا ہے۔جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان کی
کوشش نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوتی۔مثلاً اگر بیک وقت تمام احمدیوں
کو مبلغ بنے کی تلقین کریں گے تو نتیجہ کچھ بھی
نہیں نکلے گا۔کیونکہ عمومی طور پر کس کو تبلیغ کرنا یا مبلغ بننے کی تلقین کرنا کبھی نتیجہ خیز نہیں ہوتا۔جب تک چند
راد کو منتخب کر کے باقاعدہ طور پر ان پر پوری توجہ مبذول نہ کی جائے۔اصل بات یہ ہے کہ نصیحت دو طور پر کرنی چاہیے۔ایک عموم نصیحت، جو سب کو کی جائے۔جیسے
فوج میں دور ماروالی بمباری بھی بہت ضروری ہوتی ہے لیکن فتح حاصل کرنے کے لئے سپاہیوں کی مدد سے
مخصوص علاقہ پر قبضہ کرنا بھی ضروری ہوتا ہے۔یہ ایک نہایت اہم اصول ہے ، جس پر عمل کر کے میں نے
اپنے جماعتی فرائض کی ادائیگی میں ہمیشہ بہت فائدہ اٹھایا ہے۔بے شک آپ تمام افراد جماعت کو عمومی
تلقین کریں کہ تبلیغ کا کام بہت اہم ہے۔لیکن آپ خصوصی توجہ صرف اتنے ہی لوگوں پر دیں، جن کو آپ
واقعی داعی الی اللہ بنا سکتے ہیں۔یہ دونوں کام بیک وقت ہونے چاہئیں۔نہ یہ کہ ایک کام کو دوسرے کی
خاطر قربان کر دیا جائے۔لیکن اگر عمومی طور پر ساری جماعت کو بار باران کے فرائض بتا کر یہ سوچنے لگیں کہ
آپ نے اپنا فرض ادا کر دیا اور پھر اس سے غافل ہو جائیں تو میں سب کو یہی بتایا کرتا ہوں کہ اس کا کوئی
خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہ ہوگا۔جماعتی تنظیم کے کاموں میں جب بھی مجھے نا کامی کا مشاہدہ کرنا پڑا، اس کا واحد
82
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطاب فرمودہ 07 جولائی 1985ء
سبب یہی بات ہوتی تھی کہ جب میں نے دریافت کیا کہ فلاں کام کیوں نہیں ہوا تو سوائے شاذ کے یہی
جواب ملا کہ حضور ! ہم نے تمام افراد تک پیغام پہنچا دیا تھا اور ان کی ذمہ داری بھی بتادی تھی لیکن کوئی کامیابی
نہیں ہوئی۔کیوں کامیابی نہ ہوئی؟ اس لئے کہ آپ سب تک پیغام پہنچا کر اس کام سے لاتعلق ہو گئے ،
آپ نے اس کام
کا پیچھا نہیں کیا۔آپ نے پیغام پہنچا کر یہ سمجھ لیا کہ آپ نے اپنا فرض ادا کر دیا اور اس پر
آپ خوش ہو گئے۔ایسی پیغام رسانی اور ایسی نصائح کوئی مفید نتیجہ پیدا نہیں کر سکتیں۔اصل طریق یہ ہے کہ سب کو نصیحت کریں۔پھر اس کام کے ساتھ ایک دلی وابستگی پیدا کر لیں۔پہلے
ایک حصہ جماعت کو منتخب کریں اور انہیں بطور نمونہ تیار کر دیں۔علاوہ ازیں جب آپ لوگوں کو کوئی نصیحت کریں
تو ایک قلبی تعلق کے ساتھ بات کریں۔اور اگر بالفرض وہ اپنا فرض ادا نہ کریں تو انہیں آپ کے چہرے پر گہرے
رنج کے آثار نظر آنے چاہئیں۔اور جب وہ آپ کو نصیحت کرتے ہوئے سنیں تو انہیں معلوم ہو کہ آپ اپنے دل و
دماغ کی گہرائیوں سے بات کر رہے ہیں۔اور انہیں آپ کی قلبی کیفیت کی روشنی اور حرارت محسوس ہوئی
چاہیے۔اور اس کے بعد وہ مشاہدہ کریں کہ آپ نے عملی طور پر اپنے آپ کو اس کام کے لئے وقف کر دیا ہے۔اور آپ نے اپنی طرف سے انتہائی کوشش کر دی ہے۔اگر آپ اس طریق سے کام کریں گے تو آپ دیکھیں
گے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی کوششوں کو آپ کی توقع سے بھی بڑھ کر ثمر آور کر دے گا۔انسان کے پاس چونکہ وقت محدود ہوتا ہے، اس لئے ایک وقت میں چند افراد کو ہی منتخب کر کے
ان کی تربیت کرنی چاہیے۔اور اس کام کا ایک اور اہم پہلو یہ بھی ہے کہ لوگوں کو داعی الی اللہ بنانے کا کام
ایسا نہیں کہ آپ کو مستقل طور پر ان لوگوں پر توجہ رکھنی پڑے۔جب آپ نے چند لوگوں کو داعی الی اللہ بنادیا
اور وہ بذات خود کام کرنے کے قابل ہو گئے تو پھر آپ پر ان کا کوئی بوجھ نہیں ہوگا۔کیونکہ خواہ آپ ان کو
بھول جائیں، تب بھی وہ داعی الی اللہ ہی رہیں گے۔جو لوگ ایک دفعہ تبلیغ کا مزہ چکھ لیتے ہیں، پھر وہ کبھی
اس کام کو ترک نہیں کر سکتے۔کیونکہ وہ اس نشہ کے عادی ہو جاتے ہیں۔پس یہ ایک بہت مفید اصول ہے کہ آپ صبر وتحمل سے پہلے چندلوگوں میں اللہ تعالیٰ کے راستے میں
تبلیغ کرنے کی امنگ پیدا کر دیں۔اس کے بعد پھر اپنی توجہ چند اور افراد کی طرف منتقل کریں۔کچھ لوگ
یہاں، کچھ لوگ وہاں، کچھ لوگ اس سال، کچھ لوگ اگلے سال۔اس طرح آپ مسلسل نتائج پیدا کرتے چلے
جائیں گے۔نتیجہ پانچ دس سال کے عرصہ میں انشاء اللہ تعالیٰ تمام ممبران مجلس انصار الله یو کے مؤثر طور
پر اللہ کے راستہ میں تبلیغ کرنے والی ایک فوج بن سکتی ہے۔اور اگر ایسا ہو، اگر چہ یہ اگر بظاہر مشکل نظر آتا
83
خطاب فرمودہ 07 جولائی 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
ہے لیکن جتنا بڑا آپ اپنے آپ
کو سمجھتے ہیں، در حقیقت آپ اس سے
کہیں زیادہ بڑے ہیں۔تبلیغ کی ذمہ
واری اللہ تعالیٰ نے خود آپ پر ڈالی ہے۔اس لئے یقیناً اس نے کوئی خوبی دیکھ کر ہی آپ کو اس ذمہ واری کا
اہل سمجھا ہے۔جو بظاہر مشکل نظر آتی ہے لیکن یہ ناممکن نہیں۔اس لئے یہ اگر اتنا مشکل بھی نہیں۔پس اگر
ہر مجلس انصار اللہ یہ عہد کرے اور انجام کار اپنے آپ کو داعی الی اللہ میں تبدیل کرلے اور ہر ممبر کو اس بات کا
احساس ہو کہ وہ کون ہے؟ اور سوسائٹی میں اس کا مقام کیا ہے؟ اور یہی پیغام وہ اپنی اولادوں اور اہل وعیال کو
دے تو انشاء اللہ تعالیٰ چند سال میں انگلستان میں ایک انقلابی تبدیلی پیدا ہو جائے گی۔ذراتصور تو کریں کہ اگر تمام ممبران جماعت مؤثر داعی الی اللہ بن جائیں تو کیا یہی امر اس دنیا کو
جنت بنانے کے مترادف نہ ہوگا ؟ تب آپ کی ترقیات ہر جہت میں اس قدر تیز ہوں گی کہ کوئی دشمن آپ
کے سامنے آنے کی جرأت نہ کر سکے گا۔اور آپ ہر قسم کی رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے اس قدر خوبصورتی ،
جوش اور غیر معمولی جذبہ سے آگے بڑھیں گے کہ آپ کا ایسا کرنا، اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا بھی باعث ہوگا
اور اس کی پیار بھری نظریں بھی آپ پر پڑیں گی۔وہ فرمائے گا کہ یہ وہ لوگ ہیں، جن کی کاوشیں ہر جہت
میں پھل پھول رہی ہیں۔اور یہ باغ حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا باغ ہے، جس میں بہار اپنے
پورے جوبن پر ہوگی۔میں امید کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ آپ تبلیغ کے اس نہایت اہم فریضہ کی طرف
پوری توجہ کا مظاہرہ کریں گے۔آج یہ فریضہ اس لئے غیر معمولی توجہ کا محتاج ہے کہ بدقسمتی سے اس وقت
سب سے کم توجہ اس طرف کی جارہی ہے اور دوسری طرف دنیا ہمیں پیچھے چھوڑ کر نہایت سرعت کے ساتھ
آگے بڑھتی جارہی ہے۔لیکن ہم اس کا پوری طرح احساس نہیں کر رہے۔آئے ، اب ہم سب مل کر دعا کر لیں۔“
( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 12 جولائی 1985ء)
84