جماعت احمدیہ کی غیر معمولی مالی قربانیاں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 12 جولائی 1985ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
وو
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 12 جولائی 1985ء
جماعت احمدیہ کی غیر معمولی مالی قربانیاں
خطبہ جمعہ فرمودہ 12 جولائی 1985ء
یہ ہے وہ جماعت ، جس کا قرآن کریم میں ذکر ہے۔اور قرآن کریم کے اذکار ایک غیر
معمولی مقام رکھتے ہیں۔خدا تعالیٰ جب اپنے بندوں کا ذکر فرماتا ہے تو لازما وہ باتیں پوری ہوتی ہوئی
دکھائی دیتی ہیں اور قرآن کریم بار بار یہ امور بھی بیان فرماتا ہے کہ جو ہماری خاطر مالی قربانیاں پیش کرتے
ہیں اور ہم پر تو کل کرتے ہیں، ہم ان کے اموال میں کمی نہیں آنے دیتے۔ہم انہیں بڑھاتے ہیں اور انہیں
لا وارث نہیں چھوڑا کرتے۔جماعت احمد یہ خدا تعالیٰ کے فضل سے مالی قربانیوں میں بھی قرآن کریم کی
کھینچی ہوئی تصویروں کے مطابق اپنے نقوش بنا رہی ہے۔اس آئینہ میں اپنا چہرہ دیکھ رہی ہے۔خدا تعالیٰ
کے فضلوں کی جو بارش پہلوں پر برسا کرتی تھی، ہم پر بھی برس رہی ہے۔تو اس جماعت کی مخالفت کے نتیجہ
کیسے کوئی پہلے نقصان پہنچا سکتا ہے۔دشمن کے لئے اس کے سوا اور کوئی صورت نہیں ہے کہ وہ اپنے غیظ و
غضب میں جلتا ر ہے اور تکلیف میں مبتلا ہوتا چلا جائے ، حسد کی آگ بھڑکتی چلی جائے ، اس کے سوا اس
کے نصیبے میں کچھ نہیں ہے۔جماعت احمدیہ کی ہلاکت دیکھنے والی آنکھیں لازمنا نا کامی کی آگ میں جلتی ہوئی مریں گی ختم ہو
جائیں گی اور ان کے دلوں میں حسد کی آگ اور زیادہ بھڑکتی رہے گی۔لیکن ان
کو یہ تسکین کبھی نصیب نہیں ہو سکتی
کہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے جماعت احمدیہ کو ذلیل اور نامراد اور نا کام ہوتے دیکھ لیا ہے۔اس کے برعکس
آپ بھی اور آپ کی آئندہ نسلیں بھی ہمیشہ نہایت خطر ناک سے خطرناک حالات میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضلوں
کو اپنے اوپر پہلے سے زیادہ برستا دیکھیں گے۔اور اپنے دین کے معیار کو ہمیشہ بلند تر ہوتا ہوا دیکھیں گے۔قرآن کریم کے یہ وعدے ہیں جو بھی مل نہیں سکتے۔ناممکن ہے کہ کوئی انہیں غلط کر کے دکھا دے۔تحریک جدید کا بھی یہی حال ہوا۔ہمارے وکیل المال اول ہیں، ان کو اتنی عادت نہیں ہے کہ
گھبراہٹ کے خط لکھیں۔لیکن اس سال وہ بھی گھبرا گئے۔انہوں نے پچیس فی صد اضافہ تجویز کیا تھا، جو
معمولی اضافہ نہیں ہے۔گزشتہ کی کل آمد کے مقابل پر چھپیں صداضافہ کے ساتھ بجٹ رکھ لیا تھا اور سخت
85
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 12 جولائی 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
گھبراہٹ تھی کہ اضافہ اتنا، بڑی سخت گھبراہٹ تھی اور اس کے مقابل پر حالات ایسے خطر ناک تو کیا کریں
گئے؟ انہوں نے بھی اطلاع دی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے گزشتہ سال کے مقابل پر اب تک دس لاکھ
زائد وصولی ہو چکی ہے۔اور 25 فی صد کا جو اضافہ تھا، وہ پورا ہو گیا ہے۔اور ابھی اللہ کے فضل سے چندہ
بھیجوانے والے بھجوا ر ہے ہیں۔پاکستان کے سب اضلاع سے ابھی اطلاعیں بھی نہیں پہنچیں۔یہ جو اللہ کے فضلوں کی بارشیں ہیں، کسی ایک جگہ نہیں ہے۔تمام دنیا میں یہی حالت ہے۔ایک
بھی ملک ایسا نہیں، جس کے چندوں میں کمی آئی ہو یا جس کے حالات خطرناک ہونے کے نتیجہ میں
چندوں پر بداثر پڑا ہو۔نائیجیریا کے حالات آپ جانتے ہیں، سیرالیون کے حالات آپ جانتے ہیں، غانا
کے حالات آپ جانتے ہیں، افریقہ کے اکثر ممالک میں قحط سالیاں اور خطرناک قسم کے مالی بحران اور کئی
قسم کی آزمائشیں ایسی آپڑیں کہ فاقہ کشی کے نہایت ہی دردناک مناظر دیکھنے میں آئے۔ایک موقع پر ہمارے مربی نے مجھے لکھا کہ بعض دفعہ تو ایسے دردناک مناظر دیکھنے میں آتے ہیں
کہ باہر معمولی سا دروازہ کھٹکا ، جس میں کوئی خاص جان نہیں تھی۔تو ہمارا مبلغ یوں ہی اٹھ کر چلا گیا کہ شاید
کوئی عدم دلچسپی سے کر رہا ہے، خیر دیکھ لیں کون ہے؟ دورازہ کھول کر دیکھا تو ایک آدمی بے ہوش پڑا ہے
اور فاقوں سے پنجر بنا ہوا تھا۔اس میں اتنی بھی طاقت نہیں تھی کہ روٹی کی خاطر زور سے دروازہ ہی کھٹ کا لیتا۔اس بیچارے کو اٹھا کر اندر لائے اور خدمت خاطر کی۔جو کچھ ان کے پاس تھا، پیش کیا۔ہوش آئی اور پھر کچھ
دن کھلا پلا کر اس کو فارغ کیا۔افریقہ کے اکثر ممالک میں فاقہ کشی، اقتصادی نہایت ہی دردناک حالات ہیں۔وہاں کے
سب مبلغین نے یہ اطلاع دی اور اللہ تعالیٰ کی حمد میں آنسو بہاتے ہوئے یہ اطلاع دی کہ جب انہوں نے
چندوں کی تحریک کی تو ہر موقع پر خدا کے فضل سے پہلے سے نمایاں طور پر زیادہ چندہ وصول ہوا۔اور ہم
حیران ہو کر گھروں کو واپس لوٹا کرتے تھے کہ یہ ہو کیا رہا ہے؟ وہ ممالک جو غیروں سے امداد لے کر زندہ رہ
رہے ہیں، جب خدا کی راہ میں خرچ کرنے کا وقت آتا ہے تو وہ اپنی سنگی، اپنے دکھ اور اپنی تکلیفوں بھول کر
وہ خدا کی راہ میں قربانی میں آگے ہی قدم بڑھا رہے ہیں، پیچھے نہیں ہٹ رہے۔اور پھر اللہ تعالیٰ اپنے
فضلوں کی بارش ان پر بر سارہا ہے، ان میں غیر معمولی ترقی ہو رہی ہے۔خدا تعالیٰ حیرت انگیز طور پر ان
کے مسائل حل کرتا ہے، ان کی دعاؤں کو قبول فرماتا ہے، اپنے قرب کے حیرت انگیز معجزے ان کو دکھا رہا
ہے۔اور افریقن جنگلوں میں بسنے والے احمدی اللہ کے قرب کے نشانات کے ایسے ایسے حیرت انگیز
واقعات لکھتے ہیں کہ دل حمد سے بھر کر خدا کی راہ میں چھلکنے لگتا ہے"۔86
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 12 جولائی 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
میرے گزشتہ خطبہ جمعہ کے نتیجہ میں بعض لوگوں کے دل میں یہ خیال پیدا ہو کہ ہم جب یہ
کہتے ہیں کہ بے مثل ہے تو عیسائیت بھی تو بے شمار مالی قربانی کر رہی ہے۔اس قربانی کو پھر بے مثل کیسے کہہ
سکتے ہیں؟ اصل واقعہ یہ ہے کہ بہت سے لوگ سطحی نظر سے ایک جائزہ لے لیتے ہیں، ان میں تجزیے کی
توفیق نہیں ہوتی۔کسی ملک میں بھی عیسائیت کی مالی قربانی کا جماعت احمدیہ کی مالی قربانی سے موازنہ کر کے
دیکھیں تو اتنا نمایاں بنیادی اور امتیازی فرق ہے کہ کسی مشابہت کا سوال ہی باقی نہیں رہتا۔افریقہ ہے، جہاں عیسائیوں نے عیسائیت کو فروغ دینے کے لئے ارب ہا ارب روپیہ خرچ کیا
ہے۔مگر جو عیسائی پیدا کئے، وہ عیسائیت کے لئے خرچ نہیں کر رہے۔وہ پیسے کھا کر عیسائی ہورہے ہیں۔جو
نتیجہ پیدا کیا ہے، وہ انسانیت کے تقاضوں کے بالکل برعکس نتیجہ پیدا کیا ہے۔اور تنگی کے پیسے اور انتہائی دکھ
کی حالت میں آج کے زمانے میں عیسائیت میں انفاق کا کوئی تصور ہی نہیں ہے۔پیسہ کہاں سے آتا ہے؟
ایک تو پرانے زمانوں میں حکومتوں میں چرچ کا بہت دخل تھا اور عیسائی چرچ غیر معمولی طور پر دولت مند ہو
گیا ہے۔اور دوسرے ان میں ایسی بے شمار بوڑھی عورتیں مرتی ہیں، جن کی اولاد نہیں ہوتی لیکن بے شمار
دولت ہوتی ہے اور وہ مرتے وقت اپنا پیسہ چرچوں کو دے جاتی ہیں۔لیکن جہاں تک ان کے عوام الناس کا
تعلق ہے، نکال کے تو دکھا ئیں ، دس احمدیوں کے مقابل پر جن کی قوموں کی لاکھ تعداد وہ دس کے مقابل پر
دس بھی نہیں دکھا سکتے، جن میں جماعت احمدیہ کے غرباء کی طرح مالی قربانی کی روح پائی جاتی ہو۔جماعت احمدیہ نے افریقہ کو مسلمان بنایا تو چندہ دینے والا مسلمان بنایا اور قربانی کرنے والا
مسلمان بنایا۔اور ساری جماعت قربانی میں شامل ہو گئی۔جس ملک میں بھی جماعت داخل ہو رہی ہے،
وہاں خدا کی راہ میں خرچ کرنے والے پیدا کر رہی ہے۔اور بھی کئی فرق ہیں مگر یہ ایک ایسا بنیادی اور
نمایاں فرق ہے کہ ہم بلاشبہ سر بلند کر کے یہ کہہ سکتے ہیں کہ ساری دنیا میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و
السلام کی جماعت کے مقابل پر مالی قربانی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔وو۔اب میں آپ کو دو خوشخبریاں بھی دیتا ہوں اور ایک نئی تحریک کا اعلان بھی کرتا ہوں۔دو
خوشخبریاں یہ ہیں کہ فرانسیسی ترجمہ قرآن کریم کے بعد اب خدا تعالیٰ کے فضل سے اسی سال روسی زبان میں
قرآن کریم کا ترجمہ بھی پریس میں دیا جارہا ہے۔صابر صدیقی صاحب، جو ہمارے رشین زبان کے ماہر ہیں
اور رشین زبان کے ایک اور احمدی طالب علم خاور صاحب، ان دونوں کے سپر د میں نے نگرانی کی تھی کہ اس کو
دوبارہ دیکھ لیں، ایک دفعہ۔انہوں نے کل مجھے اطمینان دلایا ہے کہ خدا کے فضل سے یہ ترجمہ ہر پہلو سے
87
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 12 جولائی 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
پریس میں دیئے جانے کے لائق ہو گیا ہے۔Italian ترجمہ بھی خدا کے فضل سے مکمل مل گیا ہے۔اور
Introduction کا ترجمہ بھی مل گیا ہے۔Italian زبان میں اسلامی اصول کی فلاسفی کا ترجمہ بھی مل گیا
ہے۔اب ان دوزبانوں میں نہایت ہی پیش قیمت اضافہ ہوگا۔بلکہ قیمت کے لفظوں میں تو اس کو ادا ہی نہیں
کیا جا سکتا۔قرآن کریم کا کسی زبان میں شائع کیا جانا اور پھر ان معارف کے ساتھ ، جو اللہ تعالیٰ نے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو قرآن کے معارف عطا فرمائے، اس زمانے کی بہت بڑی خدمت ہے تو
جماعت احمدیہ
کو توفیق مل رہی ہے۔اور اس کے لئے چندے کی ضرورت نہیں۔کیونکہ پہلے سے ہی ایسے
مخلصین ہیں، ان معاملات میں اپنی سیٹیں بک کروالی ہیں۔پیشتر اس کے کہ میں اس بارہ میں تحریک کرتا،
انہوں نے کہا ، جی ہمیں موقع دیں، ہم اپنی طرف سے اس کا سارا خرچ برداشت کرنے کے لئے تیار ہیں۔میں نے کہا: ٹھیک ہے، اللہ تعالی آپ کو توفیق عطا فرمائے۔چنانچہ فرانسیسی اور اٹالین اور رشین زبان میں
قرآن کریم کے جو تراجم شائع ہوں گے، ان کے تمام اخراجات خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت کے چند
مخلصین پہلے سے ہی ادا کر چکے ہیں یا وعدہ کئے بیٹھے ہیں کہ جب بھی ہم مانگیں گے، وہ دے دیں گے۔اس کے علاوہ جو دوسرا لٹریچر شائع ہونے والا ہے، وہ بھی بڑی کثرت سے ہے۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کے علاوہ تفسیر کبیر ہے اور سلسلہ کا اور بہت سالٹر بچر ہے، اس کو مختلف
زبانوں میں ہم نے شائع کرنا ہے۔لیکن سب سے بڑی دقت اردو میں نوری نستعلیق خط کی کتابت کی دقت
ہے۔اس وقت ہمیں جس تیزی کے ساتھ تمام دنیا میں لٹریچر پھیلانے کے لئے جو بے قراری ہے، اس کے
مقابل پر کا تب لکھنے میں بہت سا وقت لے لیتا ہے اور اب صحت کتابت کا معیار بھی گر گیا ہے۔اس لئے
غلطیاں بھی اتنی کرتا ہے۔پہلے اس کی کتابت ختم ہونے کا انتظار، پھر اس کی مرمتیں لگوائی جائیں اور پھر بھی
وہ ٹھیک نہ لکھے تو پھر دوبارہ بھیجا جائے۔اتنا وقت ضائع ہو جاتا ہے اس سے۔پھر بھی بعض دفعہ ایسی
خوفناک غلطیاں رہ جاتی ہیں۔بہت تکلیف دہ صورت حال ہے۔چنانچہ ہم نے یہاں انگلستان میں جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ دنیا میں کمپیوٹر کی ایک ایسی کمپنی موجود
ہے، جس نے اردو نستعلیق نوری خط کا ٹائپ رائٹر تیار کر لیا ہے اور وہ ایک ایسا Computerised ٹائپ
رائٹر ہے، جو نہایت ہی اعلیٰ پیمانے پر کتابت کر سکتا ہے۔آپ تھوڑی سی زائد رقم دیں تو ہر زبان اس پر اس
طرح ٹائپ ہو سکتی ہے، جس طرح پریس کے لئے Compose کیا جاتا ہے۔اور بڑے سے بڑے
لفظوں میں بھی اور چھوٹے سے چھوٹے لفظوں میں بھی تمام Computerised ہے۔88
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 12 جولائی 1985ء
تو سلسلہ کا کام زیادہ انتظار نہیں کر سکتا۔گوشین کی قیمت زیادہ ہے، یعنی صرف اردو نستعلیق کے
لئے مکمل حالت میں اگر اس کو لیں تو ایک لاکھ پونڈ خرچ آئے گا۔لیکن جو ضر در تیں ہیں، ان کے مقابل پر
ایک لاکھ کی کوئی حیثیت ہی نہیں ہے۔اسی طرح جب ہم باقی اہم ضروری زبانیں اس میں داخل کر لیں
گے، جواب ہمیں لاز مالینی پڑیں گی تو ڈیڑھ لاکھ پونڈ تک صرف پریس کا خرچ ہے۔اس کے علاوہ اس پر
ماہانہ اخراجات بھی اٹھیں گے۔کیونکہ یہ بہت ہی Complex یعنی باریک اور الجھی ہوئی مشین ہے، جسے
ہر آدمی آسانی سے سمجھ نہیں سکتا۔بہر حال سردست میں ڈیڑھ لاکھ پونڈ کی تحریک کرتا ہوں۔اور میں جس طرح خدا تعالیٰ مجھے
ہمیشہ تو فیق عطا فرماتا ہے اور شاید کوئی شکوہ بھی کرے کہ تمہیں ہر تحریک کا پہلے پتہ لگتا ہے، اس لئے تم پہل کر
جاتے ہو، میں پہلا چندہ میں اپنی طرف سے لکھوا دیا کرتا ہوں۔مگر ضروری نہیں کہ خدا کے ہاں میں پہلا ہی
شمار ہوں۔ہوسکتا ہے، کوئی اور زیادہ اخلاص میں بڑھ کر لکھوائے تو بعد میں بھی آئے اور آگے نکل جائے۔اس لئے مجھے تو بہر حال اس وقت ایک فائدہ ہے کہ چونکہ اللہ تعالیٰ میرے دل میں تحریک ڈالتا ہے تو
بہر حال پہلا میں ہی ہوتا ہوں اس وقت۔تو ایک ہزار پونڈ سے میں اس تحریک کا آغاز کرتا ہوں اور اس کے
لئے کوئی شرح مقرر نہیں کرتا۔مجھے علم ہے، اس وقت جماعت کی جو حالت ہے، وہ یہ ہے اگر میں پانچ
آدمیوں کو کہوں کہ آپ دے دیں تو بلا تر دوہ شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ رقم فورا دے دیں گے۔اگر میں
ڈیڑھ سو آدمیوں کو کہوں کہ ایک، ایک ہزار پونڈ دے دو تو ڈیڑھ سو آدمی آسانی سے جماعت میں دے دے
گا۔لیکن اس میں کچھ فوائد بھی ہیں اور نقصانات بھی ہیں۔ایک بڑا نقصان یہ ہے کہ اس طرح غرباء محروم رہ
جاتے ہیں۔بعض خصوصی تحریکات کو چھوڑ کر عمومی طور پر میں ایسی تحریک ہی پسند کرتا ہوں، جس میں تمام
غرباء کو ضرور حصہ مل جائے۔جہاں تک قرآن کریم کی اشاعت کا تعلق ہے، اس لحاظ سے بھی یہ تحریک کھلی ہے کہ یہ سلسلہ تو
اب ختم ہونے والا ہے ہی نہیں۔حضرت مصلح موعود نے پہلے سے جماعت میں یہ تحریک کر رکھی ہے کہ جو
چاہے، اپنے سال کی پہلی آمد یا مہینے کی پہلی آمد یا اور خوشی کے موقع پر خدمت قرآن کے لئے دیتا رہے یا
مساجد کی تعمیر کے لئے دیتا ر ہے۔پس جہاں تک خدمت قرآن کا تعلق ہے تو ضروری تو نہیں، ہر شخص فریچ
خدمت قرآن میں شامل ہو۔وہ بہر حال ایک کھلی تحریک ہے۔اللہ تعالیٰ اور بھی تراجم کی توفیق عطا فرمارہا
ہے، اس میں
انشاء اللہ عام تحریکیں بھی چلیں گی۔89
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 12 جولائی 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
اس لئے آخر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں اس تحریک کو آپ تک پہنچا
کرختم کرتا ہوں۔کتنا دیں؟ کیسے دیں؟ اور کیا دیں؟ اس مفہوم کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے
بہتر کوئی نہیں کر سکتا۔آپ فرماتے ہیں:۔تم اے عزیزو! میرے پیارو! میرے درخت وجود کی سرسبز شاخو! جو خدا تعالیٰ کی
رحمت سے جو تم پر ہے، میرے سلسلہ بیعت میں داخل ہو“۔عجیب الفاظ سے یاد کیا ہے آپ کو اور مجھے اور ہم سب کو۔عجیب شان ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کو خدا نے کیسا جذب کا کلام عطا فرمایا ہے۔کون ہے جو کہہ سکتا ہے کہ جھوٹے کی زبان کے یہ
کلمات ہیں۔سچ کے دل کے سرچشمے سے پھوٹنے والی صداقت ہے۔فرماتے ہیں:۔" تم اے عزیزو! میرے پیارو! میرے درخت کی سرسبز شا خو! جو خدا تعالیٰ کی رحمت
سے جو تم پر ہے، میرے سلسلہ بیعت میں داخل ہو اور اپنی زندگی، اپنا آرام، اپنا مال
اس راہ میں فدا کر رہے ہو۔اگر چہ میں جانتا ہوں کہ میں جو کچھ کہوں ، تم اسے قبول کرنا
اپنی سعادت سمجھو گے۔اور جہاں تک تمہاری طاقت ہے، دریغ نہیں کرو گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا عظیم مقام ، جس کا اس زمانے میں اکثر لوگ تصور بھی نہیں
کر سکتے۔لیکن میں آپ کا ایک ادنی غلام در غلام ہوں، میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
نمائندگی میں دعوے سے یہ کہتا ہوں کہ جماعت میں آج بکثرت ایسے موجود ہیں، جن پر آج بھی حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ فقرہ صادق آتا ہے کہ:
میں جانتا ہوں کہ میں جو کچھ کہوں ، تم اسے قبول کرنا اپنی سعادت سمجھو گے۔اور
جہاں تک تمہاری طاقت ہے، دریغ نہیں کرو گے۔لیکن میں اس خدمت کے لئے
معین طور پر اپنی زبان سے تم پر کچھ فرض نہیں کر سکتا۔تاکہ تمہاری خدمتیں نہ میرے
کہنے کی مجبوری سے بلکہ اپنی خوشی سے ہوں“۔فتح اسلام، روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 34)
لیکن یہ فریضہ تمام قوم میں مشترک ہے اور سب پر لازم ہے۔اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کو اخلاص
اور قربانی کی راہوں میں ہمیشہ آگے سے آگے بڑھاتا چلا جائے اور تصدیق کے نتیجہ میں خدا کی راہ میں
رزق خرچ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اور اسی کے نتیجہ میں پھر فضلوں کی بارش برساتار ہے۔ہم تصدیق
کی کھٹی کھانے والے ہوں، تکذیب کی کھٹی کھانے والے نہ ہوں۔آمین۔خطبات طاہر جلد 14 صفحہ 605 تا 625 ) |
90