آسمانی بشارت کے پورے ہونے کا وقت نزدیک ہے ۔ پیغام فرمودہ 16 جولائی 1985ء برموقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ امریکہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد هفتم
پیغام فرمودہ 16 جولائی 1985ء
آسمانی بشارت کے پورے ہونے کا وقت نزدیک ہے
پیغام فرمودہ 16 جولائی 1985 ء بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ امریکہ
the
برادران احمدبیت
بسم الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هو الناصر
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مجھے یہ معلوم کر کے بہت مسرت ہوئی کہ جماعت ہائے احمد یہ امریکہ کی سالانہ کنونشن 4،3،2
اگست 1985ء کو میڈیسن میں منعقد ہو رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس میں شامل ہونے والوں کو ہر نوع کی
برکات سے نوازے اور یہ کنونشن اسلام کے عالمگیر روحانی انقلاب کے لئے سنگ میل ثابت ہو۔آمین
میں اس مبارک موقع پر جبکہ ملک کے کونہ کونہ سے شمع احمدیت کے پروانے جمع ہیں، یہ پیغام دینا چاہتا
ہوں کہ تاریخ عالم میں انقلابی نبی صرف ہمارے آقا و مولا حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔جن کی قوت
قدسیہ اور تا خیرات روحانیہ کی برکت سے، جس طرح پہلے زمانہ میں عظیم روحانی تغیر رونما ہوا، اسی طرح آخری
زمانہ میں بھی مقدر ہے۔اور حضرت مسیح موعود و مہدی مسعود علیہ السلام کا مقصد بعثت بھی یہی ہے۔چنانچہ آپ
نے اپنے دعوی مسیحیت کی پہلی کتاب ” فتح اسلام (مطبوعہ 1891ء) میں بذریعہ الہام خبر دی کہ:۔اسلام کے لئے پھر اس تازگی اور روشنی کا دن آئے گا، جو پہلے وقتوں میں آچکا ہے۔اور وہ آفتاب اپنے پورے کمال کے ساتھ پھر چڑھے گا، جیسا کہ پہلے چڑھ چکا ہے"۔فتح اسلام، روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 10)
" وہ وقت دور نہیں بلکہ بہت قریب ہے کہ جب تم فرشتوں کی فوجیں آسمان سے
اترتی اور ایشیا اور یورپ اور امریکہ کے دلوں پر نازل ہوتی دیکھو گئے“۔(فتح اسلام، روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 13، بقیه حاشیه )
93

پیغام فرمودہ 16 جولائی 1985ء
وو
ازاں بعد 1904ء میں فرمایا:۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
میں دیکھتا ہوں کہ جب سے خدا نے مجھے دنیا میں مامور کر کے بھیجا ہے، اسی
وقت سے دنیا میں ایک انقلاب عظیم ہو رہا ہے۔یورپ اور امریکہ میں جو لوگ حضرت
عیسی کی خدائی کے دلدادہ تھے، اب ان کے محقق خود بخود اس عقیدہ سے علیحدہ ہوتے
جاتے ہیں۔اور وہ قوم ، جو باپ دادوں سے بتوں اور دیوتوں پر فریفتہ تھی، بہتوں کو ان
میں سے یہ بات سمجھ آگئی ہے کہ بت کچھ چیز نہیں ہیں۔اور گو وہ لوگ ابھی روحانیت
سے بے خبر ہیں اور صرف چند الفاظ کو رسمی طور پر لئے بیٹھے ہیں۔لیکن کچھ شک نہیں کہ
ہزار ہا بیہودہ رسوم اور بدعات اور شرک کی رسیاں انہوں نے اپنے گلے پر سے اتاردی
ہیں۔اور توحید کی ڈیوڑھی کے قریب کھڑے ہو گئے ہیں۔میں امید کرتا ہوں کہ کچھ
تھوڑے زمانہ کے بعد عنایت الہی ان میں سے بہتوں کو اپنے ایک خاص ہاتھ سے
دھکا دے کر سچی اور کامل توحید کے اس دارالامان میں داخل کر دے گی، جس کے
ساتھ کامل محبت اور کامل خوف اور کامل معرفت عطا کی جاتی ہے۔یہ امید میری محض
خیالی نہیں ہے بلکہ خدا کی پاک وحی سے یہ بشارت مجھے ملی ہے۔لیکچر لا ہور صفحہ 35 ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ (181)
میں دیکھ رہا ہوں کہ خدا کے فضل سے اس آسمانی بشارت کے پورے ہونے کا وقت نزدیک
ہے۔مگر امریکہ کے ہر احمدی مرد اور احمدی خاتون کو یا درکھنا چاہیے کہ اس انقلاب نو کو قریب تر لانے کے
لئے ضروری ہے کہ وہ پر جوش داعی الی اللہ کی حیثیت سے احمدیت کی تبلیغ میں پہلے سے بڑھ کر سر گرم عمل ہو
جائیں۔اور دیوانہ وار امریکہ کے اصل باشندوں تک بھی پیغام حق پہنچا ئیں اور بیرونی ممالک سے آکر آباد
ہونے والوں تک بھی۔خصوصاً پاکستانیوں تک۔کیونکہ پاکستان لاکھوں احمدیوں کا محبوب وطن ہے۔اس
میں احمدیت کا مرکز ہے اور اس مملکت کے قیام و استحکام کے لئے انہوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔اور
اپنے خون سے اس کی آبیاری کی ہے۔مجھے امید ہے کہ ایک نئے جذبہ اور ولولہ کے ساتھ تمام ممبران جماعت احمدیہ امریکہ مرد کیا اور عورتیں
کیا، بڑے کیا اور چھوٹے کیا، دعاؤں کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے ہوئے تبلیغ اسلام میں مصروف ہو
جائیں گے۔یہ تبلیغ با مقصد ہونی چاہیے۔اور جب تک آپ کی تبلیغ کے نتیجہ میں آپ کو روحانی اولا دعطا نہ ہونی
شروع ہو جائے ، آپ
کو اطمینان سے نہیں بیٹھنا چاہیے۔94

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
پیغام فرمودہ 16 جولائی 1985ء
بالآخر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ میں دعا کرتا ہوں کہ:۔”اے میرے قادر خدا ہمیں وہ وقت دکھا کہ باطل معبودوں کی پرستش دنیا سے اٹھ
جائے اور زمین پر تیری پرستش اخلاص سے کی جائے اور زمین تیرے راست باز اور
موحد بندوں سے بھر جائے ، جیسا کہ سمندر پانی سے بھرا ہوا ہے۔اور تیرے رسول
کریم محد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور سچائی دلوں میں بیٹھ جائے۔آمین۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کی طرف سے مجھے خوشیاں دکھائے۔خدا حافظ
والسلام
خاکسار
( دستخط) مرزا طاہر احمد
خليفة المسيح الرابع
ا وفاہش 16/۱۳۶۴ جولائی 1985ء
+198516
( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 02 اگست 1985 ء و ضمیمہ ماہنامہ انصار اللہ اگست 1985 ء)
95

آج 10 میں سے 10 باقی