ہر احمدی تبلیغ کے ذریعہ دنیا میں انقلاب پیدا کرے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 19 جولائی 1985ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطبہ جمعہ فرمودہ 19 جولائی 1985ء
ہر احمدی تبلیغ کے ذریعہ دنیا میں انقلاب پیدا کرے
خطبہ جمعہ فرمودہ19جولائی 1985ء
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی:
ياَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ وَاِنْ لَّمْ تَفْعَلْ
فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ
إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَفِرِينَ (المائدة: 68 )
یہ جو آیت میں نے تلاوت کی ہے، اس میں اللہ تعالیٰ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو
مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ تو ضرور تبلیغ کر ، لازما لوگوں تک پیغام پہنچا۔وہ پیغام، جو تیری طرف نازل کیا جا
رہا ہے۔یعنی من ربک تیرے رب کی طرف سے۔اگر تو نے ایسا نہ کیا تو ، تو نے اللہ تعالیٰ کے پیغام
پہنچانے کا حق ادا نہیں کیا۔وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ
اور اللہ تعالیٰ تجھے لوگوں کے گزند سے محفوظ رکھے گا۔یقینا اللہ تعالیٰ کافروں کو ہدایت نہیں دیتا۔اس آیت کریمہ میں کئی پہلو ہیں، جو خاص طور پر آج کل جماعت احمدیہ کے پیش نظر رہنے
چاہئیں۔پہلی بات تو یہ کہ گو حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تنہا مخاطب معلوم ہوتے ہیں اور بڑی سختی
معلوم ہوتی ہے اس کلام میں، یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مخاطب اور یہ فرمایا جار ہا ہے کہ اگر تونے تبلیغ نہ
کی تو ، تو نے اپنی رسالت کا یا میری پیغام رسانی کا حق ہی ادا نہیں کیا۔اب یہ عجیب بات ہے کہ رسول اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم ، جو سب پیغام رسانوں سے زیادہ امانت دار تھے، جن کے متعلق خود قرآن گواہی دیتا ہے
کہ وہ امانت، جس کو زمین اور آسمان اور پہاڑوں نے اٹھانے سے انکار کر دیا، یہ میرا بندہ مرد کامل آگے
بڑھا اور اس امانت کو اٹھا لیا۔آپ کے متعلق کوئی بعید امکان بھی نہیں ہے کہ آپ پیغام رسانی سے باز
ر ہیں۔شدید دکھوں، شدید مصائب کے مقابل پر آپ اس وقت جبکہ تنہا تھے، اس وقت بڑی جرات کے
97
خطبہ جمعہ فرمودہ 19 جولائی 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
ساتھ اللہ تعالیٰ کی اس امانت کا حق ادا فرماتے رہے، تو آپ کو مخاطب کر کے کیوں ایسا کہا گیا ہے؟ میں
نے پہلے بھی ایک دفعہ بیان کیا تھا کہ یہاں در اصل امت محمدیہ کو متنبہ کرنا مقصود ہے۔مخاطب حضور ا کرم صلی
اللہ علیہ وسلم ہیں اور تنبیہ امت کو کی جارہی ہے۔یہ طرز کلام عام دنیا میں بھی اختیار کی جاتی ہے اور خود اقدس
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اختیار فرمائی۔جب یہ کہا کہ میری بیٹی اگر چوری کرتی تو میں اس
کا بھی ہاتھ کاٹ دیتا۔کوئی دور کا بھی احتمال نہیں تھا، حضرت سیدہ فاطمتہ الزھراء کا چوری کرنے کا۔جو
خاتون جنت ہیں، جو تمام خواتین میں افضل، ان کے متعلق حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرمارہے ہیں کہ یہ
چوری کرتی تو میں اس کا بھی ہاتھ کاٹ دیتا۔تو یہ احتمالات ایسے نہیں ہیں ، جو ہو سکتے ہیں۔یہ ایک محاورہ کلام
ہے۔مراد یہ ہوتی ہے کہ جو میرے سب سے زیادہ قریبی ہے، جس سے بڑھ کر کوئی وجود نظر نہیں آسکتا
تمہیں، وہ بھی اگر رعایت کا مستحق نہیں تو تم جواد نی ہو تم کیسے رعایت کے مستحق ہوگے؟
پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب فرما کر تبلیغ کی فرضیت کو امت محمدیہ پر ظاہر کرنے کا اس
سے زیادہ اور کوئی قوی اور سخت ذریعہ ممکن نہیں تھا۔تنبیہ ساری امت کو کی جارہی ہے۔حضرت رسول اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں کو کی جارہی ہے۔ایک طرف یہ آواز اٹھ رہی ہے اور دوسری طرف قرآن
ہمیں فرعون کی آواز بھی سنا رہا ہے، جو یہ کہتی سنائی دیتی ہے وہ آواز
اِنّى أَخَافُ أَنْ تُبَدِّلَ دِينَكُمْ أَوْ أَنْ يُظْهِرَ فِي الْأَرْضِ الْفَسَادَ
(المؤمن : 27)
کہ یہ تبلیغ کا کیا قصہ شروع کر دیا ان لوگوں نے۔مجھے تو ڈر یہ ہے کہ جس انہماک کے ساتھ ،
جس شدت کے ساتھ ، جس قوت کے ساتھ یہ لوگ تبلیغ کا کام کر رہے ہیں یا تو تمہارا مذہب تبدیل کر دیں
گے، ایسے آثار نظر آ رہے تھے حضرت موسیٰ کی تبلیغ میں فرعون کو کہ اس کو پتہ لگ گیا تھا کہ اس شدت کے
ساتھ ، اس حکمت کے ساتھ ، اس گہری تاثیر کے ساتھ جب قوم کو پیغام پہنچایا جائے گا تو وہ لازما قبول کر
لیں گے۔تو اس نے کہا: یا تو یہ تمہارا مذہب تبدیل کر دیں گے اور یا پھر سارے ملک میں فساد پھیل جائے
گا۔مطلب یہ تھا کہ مذہب تو ہم تبدیل نہیں ہونے دیں گے، یہ دوسری بات ہوگی تبلیغ کے نتیجہ میں فساد
بر پا ہوگا۔یہ تو فرعون کی بات ہے۔لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ تبلیغ کا فساد کے ساتھ کوئی تعلق ہے ضرور۔کیونکہ
جب زمین و آسمان ابھی پیدا بھی نہیں کئے گئے ، جب کہ آدم کی تخلیق کا سوال زیر غور تھا، اس وقت قرآن
کریم ہمیں بتاتا ہے:۔98
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
ط
خطبہ جمعہ فرمودہ 19 جولائی 1985ء
وَ إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَكَةِ إِنِّى جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً قَالُوا اَ تَجْعَلُ فِيهَا
مَنْ تُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِمَاء وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ
قَالَ إلى أَعْلَمُ مَا لا تَعْلَمُونَ۔(البقرة:31)
یہ اس وقت سے سوال اٹھا ہوا ہے، جب یہ انسان پیدا ہی نہیں ہوا تھا۔جب خدا نے دنیا میں
خلیفہ یعنی نبی بنانے کا فیصلہ کیا اور سلسلہ انبیاء جاری کرنے کا فیصلہ فرمایا تو ملائکہ تو متکبر نہیں تھے ، ملائکہ میں تو
کوئی فرعونیت نہیں تھی۔لیکن اپنی لاعلمی میں ظاہری صورت میں وہ بھی اس اشتباہ میں مبتلا ہو گئے ، انہوں
نے سمجھا کہ اگر وہ جا کر نیا World Order پیدا کرے گا، انقلابی باتیں کرے گا ، دلائل کے ساتھ پرانے
رسم و رواج کو توڑ کر ایک نیا زمین و آسمان پیدا کرے گا تو ایسی صورت میں لوگ لازماً مخالفت کریں گے۔اور فساد پھیل جائے گا۔لیکن اپنی غلطی سے اور لاعلمی میں انہوں نے بھی فساد کی ذمہ داری گویا آدم پر ڈال
دی اور خلیفہ اللہ پر ڈال دی۔اس کے جواب میں خدا تعالیٰ نے صرف اتنا فرمایا:۔إِنِّي أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ
میں زیادہ جانتا ہوں تمہیں کیا پتہ؟
اب بظاہر اس بات میں بڑی تحدی تو ہے مگر دلیل کوئی نہیں۔کوئی آپ سے گفتگو کر رہا ہے دلیل
کے ساتھ ، آپ کہیں مجھے زیادہ پتہ ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ اس میں کچھ ناراضگی کا اظہار ہے۔اس طرز کلام
میں۔اور کچھ یہ بتانا مقصود ہے کہ تم ذمہ داری غلط ڈال رہے ہو۔اگر غور کرو تو خود اس نتیجے تک پہنچ سکتے ہو،
کسی ایسی دلیل کی ضرورت نہیں ہے، جس کا تمہیں علم ہو نہ سکتا ہو، جس تک تمہاری رسائی نہ ہو، تھوڑا سا
تدبر کرو، اپنے مقام کو دیکھو، مزید غور کرو تو تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ فساد تو ہو گا لیکن ذمہ داری میرے
خلیفہ پر نہیں ہوگی، ذمہ داری دوسروں پر ہوگی۔اب ذمہ داری کے لحاظ سے کئی قسم کے احتمالات سامنے آتے ہیں۔تبلیغ اگر غلط طریقے سے کی
جائے تو اس کے نتیجہ میں فساد ہو سکتا ہے۔دل آزاری کی باتیں کی جائیں اور نا واجب ایسے دبا ؤ اختیار کئے
جائیں کہ جس کے نتیجہ میں لوگ مجبور ہو جا ئیں مذہب تبدیل کرنے پر مثلاً پیسے دے کر، عورتوں کا لالچ
دے کر، جس طرح بعض قو میں کرتی ہیں، نوکریوں کا لالچ دے کر اور دنیاوی اثرات استعمال کر کے اگر تبلیغ
کی جائے تو لازماً اس کے نتیجہ میں یقینا فساد بھی ہوگا اور فساد کی ذمہ داری تبلیغ کرنے والوں پر ہوگی۔اس
99
خطبہ جمعہ فرمودہ 19 جولائی 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
لئے یہ معاملہ الجھ جاتا ہے۔کیسے معلوم ہو کہ تبلیغ فی ذاتہ ایک ایسی چیز ہے، جس کے نتیجے میں لازماً اشتعال
پیدا ہوگا، خواہ سو فیصدی تم معصوم ہو، یہ سوال اٹھتا ہے۔جو چاہے، طریق اختیار کر لو احتیاط کا۔جس طرح
چاہو، حکمت سے کام لو۔جتنی چاہو، قربانیاں پیش کرو۔جس قدر بھی تم میں تو فیق ہے، تم صبر سے کام لو اور
ایثار سے کام لو۔لیکن تبلیغ فی ذاتہ اپنے اندر ایک ایسی بات رکھتی ہے کہ لازماً اس کے نتیجے میں فساد ہوگا اور
تمہاری مخالفت ہو گی۔یہ کیسے معلوم ہوا ؟ اس کا سب سے قطعی ثبوت اس آیت میں ہے، جو میں نے آپ
کے سامنے ابھی تلاوت کی ہے۔فرماتا ہے:۔وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر حکمت کے ساتھ تو تبلیغ کوئی کرنے والا کوئی پیدا نہیں ہو سکتا
تھا۔جتنے انبیاء آئے ، انہوں نے بھی حکمت سے کی۔جتنے گزشتہ انبیاء تھے، انہوں نے بھی صبر کا دامن ہاتھ
سے نہیں چھوڑا۔نرمی اور ملائمت سے بات کی۔اور جہاں تک ان سے ہوسکا، وہ دل آزاری کے مقامات
سے بچے۔لیکن حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر تبلیغ کو حکمت اور عاجزی اور انکساری اور ایثار کے
ساتھ اور صبر کے ساتھ اور پیار کے ساتھ اور رحمت اور شفقت کے ساتھ کرنے کا گر تو اور کسی کو نہیں آتا تھا۔پس یہ جو فرمایا مخاطب کر کے کہ اللہ تجھے لوگوں سے بچائے گا، اس میں یہ تنبیہ تھی کہ باوجود اس کے کہ تجھ پر
کوئی حرف نہیں رکھ سکتا، تجھ پر کوئی انگلی نہیں اٹھ سکتی کہ تو نے اس رنگ میں تبلیغ کر دی کہ دنیا میں فساد پھیل
گیا لیکن اس کے باوجود پھیلے گا، اس کے باوجود لوگ تمہاری مخالفت کریں گے، اس کے باوجود تمہیں دکھ
دیئے جائیں گے۔چنانچہ آغاز رسالت سے ہی اس کے آثار ظاہر ہو گئے تھے۔جب آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم پر پہلی وحی نازل ہوئی اور حضرت خدیجہ نے آپ کی تسلی کی خاطر اپنے چچازاد، ہم زاد کو بلایا انہوں
نے سمجھایا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو آئے کہ یہ جو بات ہے، اس میں کوئی وہم کی بات نہیں، یہ رسالت کا
مضمون ہے، آپ
کو اللہ تعالیٰ رسول بنا رہا ہے۔اور یہ کہنے کے بعد جب اس نے یہ کہا کہ افسوس اس وقت
پر میں وہاں نہیں ہوں گا۔کاش میں ہوتا تو میں تیری مدد کرتا ، جب قوم تجھے اپنے وطن سے نکال دے گی۔حیرت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر ظاہر ہوئی۔تعجب سے، بڑی معصومیت سے پوچھا : مجھے نکال
دے گی ؟ یعنی میں اتنا ان لوگوں کے لیے مسلسل مجسم خیر مجھ سے ہمیشہ ان کو بھلائی پہنچی ہے اور اس سے قبل
حضرت خدیجہ ان باتوں کو دہرا بھی چکی تھیں کہ جن کو چپٹی پڑ جائے اور کوئی ادا نہ کر سکے ، ان کی چٹی کو وہ آپ
بوجھ اٹھا لیتے ہیں، قیموں اور بیوؤں کی خبر گیری کرنے والے، وہ نوادر اخلاق، جو دنیا سے معدوم ہو چکے
100
خطبہ جمعہ فرمودہ 19 جولائی 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ہیں، ان کو آپ نے دوبارہ دنیا میں قائم کر دیا ہے۔ایسے حسین اخلاق کا مالک انسان اس کو یہ کہا جائے کہ
قوم تجھے نکال دے گی تو تعجب تو اسے ہوگا۔پس آغا ز رسالت سے یہی مقدر تھا اور اس آیت میں حضوراکرم
کو مخاطب کرنے کے نتیجہ میں یہ مسئلہ ہمیں سمجھ آیا۔ورنہ اگر ساری امت کو مخاطب کیا جاتا تو ہر گز نہیں کہہ
سکتے تھے کہ تبلیغ کے نتیجہ میں فساولا ز ما پیدا ہوتا ہے۔یہ کہا جاسکتا ہے کہ مطلب صرف اتنا ہے کہ لوگ
غلطیاں کریں گے، غلط طریق پر تبلیغیں کریں گے، دل آزاریاں کریں گے ، اس لیے فساد پھیلے گا۔تو واحد
کے صیغہ میں مخاطب کرنے میں ایک اور بڑا عظیم الشان مضمون ہاتھ آگیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
تبلیغ کے باوجود، باوجود اس کے کہ آپ سے زیادہ پیار اور محبت اور شفقت اور رحمت اور حکمت کے ساتھ
اور کوئی تبلیغ نہیں کر سکتا، پھر بھی دنیا آپ کی مخالف ہو جائے گی اور آپ کی ایذارسانی کی کوشش کرے گی۔ساتھ ہی یہ بھی پتہ چلا کہ ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تو ہر قسم کی غلطی۔پاک تھے، اس لیے لازم فریق ثانی پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔فساد تو ہو گا لیکن فساد کے ذمہ داروہ ہیں، جو
دکھ پہنچانے کے لیے مظالم کی راہ سے اور تعدی کی راہ سے اور جبر کی راہ سے خدا کے پیغام کو روکنے کی کوشش
کرنے والے ہوں گے۔اس لئے جہاں تک تبلیغ کا تعلق ہے، ہر احمدی کو یہ دونکات خوب ذہن نشین کر لینے چاہئیں۔اول یہ کے تبلیغ کوئی طوعی چندہ نہیں ہے، کوئی نفل نہیں ہے کہ نہ بھی ادا کریں گے تو آ
روحانی شخصیت مکمل ہو جائے گی۔فریضہ ہے اور ایسی شدت کے ساتھ خدا تعالیٰ کا حکم ہے کہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ تو نے رسالت کو ہی ضائع کرد یا اگر تبلیغ نہ کی تو۔آپ کی امت بھی
جوابدہ ہے۔ہم میں سے ہر ایک جوابدہ ہے۔پیغام رسانی لازماً ایک ایسا فریضہ ہے، جس سے کسی وقت
انسان غافل ہو نہیں سکتا۔اجازت نہیں ہے کہ غافل رہے۔اور دوسری بات یہ کہ آپ جو چاہیں کریں، جتنی چاہیں حکمت سے کام لیں اور حکمت سے کام
لینا پڑے گا، نرمی کریں اور دکھ رہی سے بچیں اور پیار اور محبت کو شیوہ بنا ئیں اور ایثار سے کام لیں لیکن یہ نہ
سوچ بیٹھیں کہ اس کی وجہ سے آپ کی مخالفت نہیں ہوگی۔یہ تو خدا تعالیٰ نے پہلے سے متنبہ فرما دیا ہے۔ابھی آپ پیدا ہی نہیں ہوئے تھے، ابھی انسان پیدا نہیں ہوا تھا، ابھی کا ئنات وجود میں نہیں آئی تھی ، اس
وقت ایک مکالمے کی شکل میں اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ کے لئے بنی نوع انسان
کو متنبہ فرما دیا کہ جب بھی خدا کی
طرف سے رسول آئیں گے تو فساد ضرور بر پا ہوں گے۔لیکن فساد کی ذمہ داری کلیۂ فریق مخالف پر ہوگی ،
ہمارے رسولوں پر نہیں ہوگی۔101
خطبہ جمعہ فرمودہ 19 جولائی 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
چنانچہ جب اس صورت حال پر نظر ڈالتے ہیں تو اور بھی بہت سی باتیں ہمارے ہاتھ آتی
ہیں فائدے کی اور بہت سے حکمت کے راز ہمیں معلوم ہوتے ہیں۔اور ایک بڑا ایک دلچسپ مضمون ہے،
جس میں آپ غوطے لگا ئیں تو کئی قسم کے نہایت ہی قیمتی موتی آپ کے ہاتھ آئیں گے۔جب ذمہ داری فساد کی نہیں ہے تو مبلغ کو یہ بتا دیا کہ اس طرح تبلیغ کرنی ہے کہ دشمن تم پر نظر رکھے
گا، دشمن تلاش کرے گا کہ تم سے ادنی سی بھی ایسی غلطی ہو کہ جس کے نتیجہ میں تم پر ذمہ داری پھینک سکے۔اور
بار بار متنبہ کر دیا کہ دشمن تلاش میں ہے، بہانہ جوئی کر رہا ہے، اس لئے خبر دار۔چنانچہ فرعون کا ذکر فرمایا یا دیگر
مخالفین انبیاء کا ذکر فرمایا، وہ یہ عذر تراشتے ہیں، تمہاری مخالفت کے۔تو دراصل آپ کو متنبہ کیا جارہا ہے پہلے
سے ہی۔انگریزی میں کہتے ہیں: Fore Wamed is Fore Armed جس کو پہلے سے متنبہ کر دیا جائے
گویا کہ اس کے ہاتھ میں دفاعی ہتھیار پکڑا دیا گیا۔تو آپ کے ہاتھ میں خدا تعالیٰ نے کئی دفاعی ہتھیار پکڑا
دیئے ہیں۔وہ سارے عذر جو غیر تلاش کرتے ہیں، معصوموں کو دکھ دینے کے، وہ بتا دیئے۔اور فرمایا: یہاں
بھی احتیاط کرنا، یہاں بھی احتیاط کرنا اور یہاں بھی احتیاط کرنا اور یہاں بھی احتیاط کرنا۔یادرکھنا کہ تم
سید المعصومین کے غلام ہو، اس لیے تمہارے اندر بھی لوگ عصمت کا رنگ دیکھیں گے۔اور کسی قسم کی ہو تو فی
سرزدنہ ہوں کسی قسم کی حماقت نہ سرزد ہو، کوئی غلطی نہ کر بیٹھنا کہ واقعہ دشمن کے ہاتھ میں کوئی بہانہ آجائے کہ
اس وجہ سے ہم ان کو مارتے ہیں، اس وجہ سے ان کی مخالفت کرتے ہیں۔یہ ان کی غلطی ہے۔تو دیکھئے تھوڑے سے کلام میں یہ فصاحت و بلاغت کا قرآن کریم کا کمال ہے کہ کتنی باتیں ہمیں
بتادیں۔اور یہ بتادیا کہ دشمن تاک میں رہے گا، وہ پہلے سے ہی ارادے کیے بیٹھا ہے کہ فساد وہ کرے گا اور
ذمہ داری تم پر ڈالے گا۔جس طرح بتیس دانتوں میں زبان ہوتی ہے، وہ تمہارا حال ہوگا۔فرق صرف یہ ہو
گا کہ زبان تمہاری اور دانت دشمن کے، جو ہر لمحہ اس انتظار میں رہیں گے کہ ذرا غلطی ہو، زبان سے حرکت
الٹ ہو جائے ، بے احتیاطی اختیار کرے زبان تو جہاں تک ممکن ہے، وہ دانت اس کو کاٹ کے پھینک
دیں۔یہ صورت حال ہے، جس میں ہمیں تبلیغ کرنی ہے۔اور اس کے باوجود یہ یقین بھی رکھنا ہے کہ تبلیغ
کے نتیجہ میں دکھ دیئے جائیں گے۔یہ ہے تو ازن، جس کو اپنے ذہنوں میں آپ قائم کریں گے تو ضیح مبلغ
بنیں گے ورنہ غلطیاں کریں گے ٹھوکریں کھائیں گے۔اب جو تبلیغ کا چرچا عام ہے احمدیوں کی طرف سے، اللہ کے فضل سے بڑی تیزی سے پھل بھی لگ
رہے ہیں، نئی نئی قو میں داخل ہورہی ہیں اور خدا تعالیٰ ایسی جگہ بھی تبلیغ کے انتظام فرمارہا ہے، جہاں ہماری پہنچ
102
خطبہ جمعہ فرمودہ 19 جولائی 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
بھی نہیں تھی۔جہاں ہماری تبلیغ کی کوشش کا ایک ذرہ بھی دخل نہیں تھا۔اور یہ خدا تعالیٰ اس لئے نشان ظاہر فرما
رہا ہے کہ وہ ہمیں مطلع کرے کہ میں محبت اور رحمت کی نظر سے تمہاری کوششوں کو دیکھ رہا ہوں۔اور یہ بھی بتانا
چاہتا ہے
کہ تبلیغ تو بطور فریضہ کے تم کر رہے ہو۔کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ تمہاری قربانی کا حصہ اس میں شامل
ہو۔لیکن میں نتیجہ نکالنے میں تمہاری تبلیغ کا محتاج نہیں ہوں ، تمہاری تبلیغ کا منتظر ضرور ہوں۔کیونکہ یہ قانون
قدرت ہے کہ جب تک تو میں اپنا حصہ نہ ڈالیں، اللہ تعالیٰ اپنے فضل کا حصہ نہیں ڈال کرتا۔ایسے ایسے جزائر
سے ، ایسے ایسے نئے ملکوں سے اطلاعیں آرہی ہیں بیعتوں کی کہ آدمی حیران رہ جاتا ہے۔ساؤتھ افریقہ کے دو ممالک سے کل ہی مثلاً ایک بیعت پہنچی ہے، جو ایسا باشندہ ہے، جو دو ممالک
کے درمیان ایسا معلق ہے کہ اس طرف بھی قدم رکھ سکتا ہے اور اس طرف بھی قدم رکھ سکتا ہے۔دونوں طرف
رشتہ داریاں یا قبیلے ہیں۔اور وہ بڑی سوچ اور سمجھ کے بعد خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ پہلے عیسائیت سے
مسلمان ہوا اور پھر اس نے احمدی ہونے کا فیصلہ کیا۔اور مسلمان بھی احمد یہ لٹریچر کے ذریعہ ہوا۔چنانچہ اس کا
ایک بہت ہی عمدہ خدا کل مجھے ملا۔اس نے لکھا ہے کہ میں جو احمدی ہورہا ہوں، اتنے سال کی مسلسل جہد و جہد
اور تلاش کے بعد میں ہوا ہوں۔اور یہ لٹریچر میرے زیر مطالعہ ہے۔اور یہ یہ دلائل میں زیر نظر لایا ہوں۔ان
پر غور کیا ہے اور بڑی سوچ اور سمجھ کے بعد ، بڑے تحمل کے ساتھ یہ فیصلہ کر رہا ہوں۔لیکن ساتھ یہ بھی فیصلہ کر رہا
ہوں کہ اب میں احمدیت کے لیے وقف ہو گیا ہوں۔اور ان دونوں ممالک میں، میں تبلیغ کروں گا ، انشاء اللہ۔اور اس معاملہ میں آپ میری رہنمائی کریں۔اور کسی احمدی سے اس کا رابطہ قائم نہیں ہوا۔لٹریچر کسی ذریعے
سے پہنچ گیا ، جس طرح ہم بعض دفعہ ڈاک کے ذریعہ تقسیم کرتے رہتے ہیں۔اور خدا کے فضل سے وہ دل بدلا
اور ان دو ممالک میں احمدیت کے قیام کا خدا تعالیٰ نے ایک ذریعہ مہیا کر دیا۔اسی طرح بعض جزائر سے مختلف ایسی اطلاعات آرہی ہیں، جن سے پتہ چلتا ہے کہ جب آپ
تھوڑی سی کوشش کرتے ہیں تو آسمان اس سے زیادہ کوشش شروع کر دیتا ہے اور آپ کی کوشش کو خدا رائیگاں
نہیں جانے دے گا۔اس لیے اس کی طرف مزید توجہ کریں۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بہت سے احمدی
ایسے ہیں، تقریب ہر روز کی ڈاک میں ایسے خطوط ملتے ہیں، جنہوں نے پہلے بھی تبلیغ نہیں کی تھی ، اب کی ہے تو وہ
حیران رہ گئے ہیں کہ ہم کیوں غافل بیٹھے ہوئے تھے۔اور بعض جن کو پھل ملے ہیں، ان کی تو کایا ہی پلٹ گئی۔ایسا ان کو چسکا پڑ گیا ہے کہ گویا بعد میں جو جنت ملنی تھی ، وہ اس دنیا میں مل گئی۔اور جن کو نہیں پھل لگ رہے، وہ
بے چین اور بے قرار ہیں کہ ہمیں بھی خدا وہ وقت نصیب فرمائے کہ ہماری تبلیغ سے احمدی ہوں۔103
خطبہ جمعہ فرمودہ 19 جولائی 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
جہاں یہ سب کچھ ہو رہا ہے، وہاں بعض واقعات ایسے بھی ملتے ہیں کہ ایک پر امن جگہ ہے،
جہاں
کوئی مخالفت نہیں، امریکہ میں مثلاً بعض علاقوں میں، اور وہاں مبلغ نے کثرت کے ساتھ لٹریچر تقسیم کرنا
شروع کر دیا اور پتے ڈھونڈے اور ان پتہ جات پر لٹریچر بذریعہ ڈاک بھجوایا۔اور اس سے پہلے اس کو متنبہ کر
دیا گیا کہ دیکھو، ایسی حرکت نہ کرو، یہ امن برباد ہو جائے گا، شدید مخالفت ہو گی۔اور پھر جب مخالفت ہوئی،
جیسا کہ ہونی تھی تو پھر مبلغ کو مطعون کیا گیا کہ دیکھا، ہم کہتے نہیں تھے کہ مخالفت ہو گی۔کہتے تو تھے لیکن اس
طرح کہتے تھے، جس طرح فرشتے نبوت کے بعد خدا کو کہتے کہ کیوں خدا ہم کہتے نہیں تھے کہ فساد ہوگا ؟ تم
کیا کہتے ہو؟ یہ کیا کہتے تھے کہ تمہاری پیشگوئی کیا حقیقت رکھتی ہے، جو چند دن کی پیشگوئی ہے۔قرآن کریم
تو وہ پیشگوئی بیان فرمارہا ہے، جو تخلیق کا ئنات سے پہلے کی ایک پیشگوئی ہے۔اس وقت بھی تو فرشتوں نے
یہی کہا تھا کہ اے خدا! اگر رسول بھیجے گا یعنی پیغمبر تبلیغ کرنے والا تو فساد برپا ہوگا۔پس کیا ان کا حق نہیں تھا
کہ وہ خدا کو کہتے کہ کیوں ہم نہیں کہتے تھے ؟ یہ ہم نہ کہتے تھے کی جو کھیل ہے، یہ مذہب کے معاملات
میں نہیں چل سکتی۔یہ تو وہاں چلتی ہے، جہاں نادانی کی باتیں ہوں، جہاں غفلت کی حالت میں غلط
انداز سے لگا کر کوئی فعل کیا جائے۔اور ایک متنبہ کرنے والا پہلے متنبہ کر چکا ہو لیکن اگر خطرات کی آنکھوں
میں آنکھیں ڈال کر کوئی قدم اٹھایا ہو، علم ہو کہ کیا نتیجہ نکلے گا تو پھر دوسرے کا یہ حق نہیں رہا کرتا کہ ہم نہیں
کہتے تھے۔پس تبلیغ کا معاملہ اس دنیا سے تعلق رکھتا ہے، جہاں سب کچھ پہلے سے علم ہے۔اور علم ہونا
چاہئے کہ یہ ہو گا۔پھر آپ اس میدان میں قدم رکھتے ہیں۔پھر دوسرے یہ حق نہیں رکھتا کہ وہ کہے، کیوں
جی ہم نہیں کہتے تھے کہ یہ ہوگا۔اب کہتے ہیں تم کیا کہتے تھے ؟ ہم بھی یہی کہتے تھے ، ہمارے باپ دادا بھی
یہی کہتے آئے ہیں، آدم بھی یہی کہتے تھے اور آدم کی پیدائش سے پہلے فرشتے بھی یہی کہا کرتے تھے۔تم
ہمیں کیا نئی بات بتاتے ہو؟ یہ دراصل لاعلمی کی بات ہے۔حقیقت میں فساد کی ذمہ داری کا انتقال دو طرح
سے قرآن کریم میں ملتا ہے۔ایک تو تکبر اور فرعونیت کے نتیجہ میں ماریں گے ہم، ذمہ دار تم ہو، یہ ہے وہ
اعلان اور یہ اعلان کرنے والے تو خدا کی نظر میں شدید مجرم ٹھہرتے ہیں لیکن کچھ معصوم لوگ بھی ہیں، چنانچہ
فرشتہ صورت ان کو دکھایا گیا ہے۔پس یہ جو احمدی ہیں بیچارے، یہ فرشتوں کی ذیل میں آتے ہیں کہ
معصومیت اور لاعلمی کی بناء پر یہ بات کر رہے ہیں۔میں ان کو قصور وار نہیں سمجھتا۔لیکن کہتے غلط ہیں
بہر حال۔اور اگر وہ یہ کہتے ہیں کہ کیوں جی ہم نے متنبہ کر دیا تھا تو ان کی تو پھر مثال ویسی ہی ہے، جیسے
پنجابی کی کہاوت میں کہتے ہیں کہ ایک طوطا با وجود اس تنبیہ کے کہ اس نگری میں نہ جانا، وہاں پکڑے جاؤ
104
خطبہ جمعہ فرمودہ 19 جولائی 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہی
گے۔وہ کسی نگری میں چلا گیا اور پکڑا گیا۔اور تنبیہ چونکہ طوطی کی طرف سے آئی تھی ، اس لیے طوطی پھر اڑ کر
وہاں پہنچی اور جب وہ پنجرہ میں قید تھا تو پنجابی کی کہاوت ہے کہ وہ دیوار کے کنارے بیٹھ کر یہ گیت گانے لگی
کہ طوطیا منمونیا میں آکھ رہی میں ویکھ رہی کہ ایس نگری نہ جا۔ایس نگری دے لوگ برے تے لیندے
کھائیاں پا۔اے طوطے ! میں تجھے کہ بھٹی، تجھے بار بار تنبیہ کی کہ ایس نگری نہ جا، اس بستی میں نہ جانا، اس
نگری کے لوگ برے ہیں ، یہ پھائیاں ڈال لیا کرتے ہیں، یہ پھندے ڈال لیا کرتے ہیں اور پھنسا لیا
کرتے ہیں۔اور اسی طرح ایک شاعر کہتا ہے کہ
زنہار نہ ہونا طرف ان بے ادبوں کے
طوطے کا پھنسنا تو ہی توفی کے نتیجہ میں تھا لیکن خدا کے انبیاء جب ان پھندوں میں پھنستے ہیں تو
بیوقوفی کے نتیجہ میں نہیں بلکہ اس علم کے باوجود کہ ہم جہاں جائیں گے، وہاں ضرور ہم سے یہ سلوک کیا
جائے گا، دیکھتے ہوئے ، موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالتے ہوئے ، وہ قدم آگے بڑھاتے ہیں۔اس
لیے ان کو کوئی بیوقوف نہیں کہہ سکتا۔اگر کوئی احمدی یہ کہتا ہے اور مربی کو چھیڑتا ہے کہ دیکھا ہم نہیں کہتے تھے
کہ فساد ہوگا تو اس کو پھر مذہب کی حقیقت کا علم ہی کوئی نہیں۔وہ تو پھر گڑیوں کی کہانیوں میں بسنے والا شخص
ہے۔قصص انبیاء سے اس کو کوئی واقفیت نہیں۔مگر جب ہم مذہب کی دنیا میں سنجیدگی سے ان باتوں پر غور
کرتے ہیں تو ہم قصص انبیاء کی باتیں کر رہے ہیں۔یہ طوطا مینا کے قصے نہیں سنار ہے۔اور قصص انبیاء کا
مضمون تو یہی ہے کہ تبلیغ کے ساتھ لازماً ایک فساد لگا ہوا ہے۔اور لازما اس فساد کی ذمہ داری دشمن پر عائد
ہوتی ہے، تم پر عائد نہیں ہوتی۔اگر تم تبلیغ کو اس طرح کرو گے، جس طرح کہ تبلیغ کرنے کا حق ہے، جس
طرح کہ گذشتہ زمانوں میں انبیاء کرتے چلے آئے اور جس طرح سب انبیاء سے بڑھ کر حکمت اور پیار اور
بالغ نظری کے ساتھ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے تبلیغ کی۔پس تبلیغ ہمیں کرنی ہے، ہم تو مجبور ہیں۔اور ساتھ ہی ایک اور عظیم الشان بات اس آیت میں
بیان
فرمائی گئی۔وہ یہ ہے کہ ان دو شرطوں کو پورا کرنے والے تم بنو تبلیغ کرو اور ضرور کرو۔تبلیغ اس طرح
کرو، جس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم تبلیغ کرتے ہیں:۔وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ
اللہ تعالیٰ تو ہر شخص جو یہ دو شرطیں پوری کرتا ہے یا ہر قوم جو یہ دوشرطیں پوری کرتی ہے، اللہ تعالیٰ
رماتا ہے کہ میں ذمہ دار ہوں، اس بات کا، میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ تمہارا دنیا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکے
105
خطبہ جمعہ فرمودہ 19 جولائی 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد هفتم
یعنی مخالفت تو ہوگی لیکن ہم دنیا کو یہ توفیق نہیں دیں گے کہ تمہارا نقصان کر سکے، تمہیں کم کر کے دکھا
دے تمہیں چھوٹا بنا کے دکھا دے۔پس جب ہم ان باتوں پر غور کرتے ہیں تو ایک احمدی کے لئے یہ تینوں امور پیش نظر رہنے
چاہئیں۔نہ صرف یہ کہ وہ احتیاط اور حکمت کے ساتھ ، پیار اور محبت کے ساتھ تبلیغ کرے۔محبتوں کو ابھارتا
ہوا تبلیغ کرے، نفرتوں کو انگیخت کرتا ہوا تبلیغ نہ کرے۔اور تبلیغ اس طرح کرے، جس طرح حضور ا کرم صلی
اللہ علیہ وسلم تبلیغ فرمایا کرتے تھے۔دشمن کے لیے بھی دل ہلاک ہو رہا ہوتا تھا غم سے کہ نادان مخالفت کر رہا
ہے لاعلمی کے نتیجہ میں۔دشمن کی مخالفت کے نتیجہ میں آنکھوں سے شعلے نہیں برسا کرتے تھے بلکہ محبت کے
پانی بہتے تھے۔دعاؤں کے وقت آنسو برسا کرتے تھے ان کے لئے۔یہ ہے تبلیغ کا رنگ، اگر اس رنگ کو
اختیار کریں گے تو خدا کا یہ وعدہ لازماً آپ کے حق میں پورا ہوگا:۔وَاللهُ يَعْصِكَ مِنَ النَّاسِ
اللہ حفاظت کرنے والا ہے، اسی پر توکل کریں ، وہ ضرور آپ کو بچالے گا۔إِنَّ اللهَ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الْكَفِرِينَ
یہ آخری ٹکڑا ہے، اس آیت کا۔اب یہ بھی بڑا تعجب انگیز ہے کہ ایک طرف تو اللہ تعالیٰ اتنا زور
دے رہا ہے کہ ضرور کرنی ہے تبلیغ اور اس طرح کرنی ہے ، جس طرح حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے
ہیں، مخالفت کے باوجود کرنی ہے، اللہ پر توکل کرتے ہوئے کرنی ہے۔اور ساتھ اعلان کر دیا:۔اِنَّ اللهَ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الْكَفِرِينَ
کہ اللہ کافروں کو ہدایت دیتا ہی نہیں۔کبھی ہدایت نہیں دیتا۔اگر ہدایت دیتا ہی نہیں تو اس
مصیبت میں کیوں ڈال دیا۔پھر محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو، آپ کے سب غلاموں کو قیامت تک کے لیے
حکم دے دیا کہ تبلیغ کرتے چلے جاؤ۔اور اعلان یہ کر دیا:۔إِنَّ اللهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَفِرِينَ
اللہ تعالیٰ کا فروں
کو ہدایت نہیں دیتا۔یہاں لا يهدى القوم الکافرین میں دو باتیں خاص طور پر پیش نظر ہے۔کسی کا فر کو ہدایت
یہ تو اس کا ترجمہ ہے ہی غلط۔قوم الکافرین ہے اور ایک صفت کے ساتھ باندھا گیا ہے ان کو۔دراصل ہر انبیاء کے مخاطب لوگوں کا یہ حال ہوا کرتا ہے کہ بعض پیشہ ور مکفرین بن جایا کرتے ہیں اور قوم کا یہ
106
خطبہ جمعہ فرمودہ 19 جولائی 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
محاورہ عرب میں اسی لئے استعمال ہوتا ہے۔ہم جاہلوں کی قوم میں سے نہیں ہیں، جب یہ کہتے ہیں عرب تو
مراد یہ نہیں کہ ہم اس قبیلے میں سے نہیں ہیں، جو جاہل ہے یا ظاہری لحاظ سے اس قوم میں سے نہیں ہیں۔یہ
عربی محاورہ ہے، جب قوم کا لفظ استعمال ہوتا ہے تو مراد یہ ہے، وہ لوگ، جو اس چیز کے لیے مخصوص ہو چکے
ہیں، اس زمرے میں ہم شمار نہیں ہو سکتے ، جس زمرے میں یہ بد بخت لوگ ہیں۔تو القوم الکافرین فرمایا گیا
ہے۔یہ نہیں فرمایا گیا ہے کہ کسی کا فر کونعوذ باللہ خدا ہدایت ہی نہیں دیتا۔اگر ہدایت ہی نہیں دیتا تو اس مصیبت
کو کھڑا کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی۔خواہ مخواہ کا ہنگامہ برپا کیا، فساد ہوئے اور نتیجہ یہ کہ ہدایت ملنی کسی کو
نہیں۔اس لیے غلط ترجمہ ہے، اگر کوئی یہ ترجمہ کرتا ہے۔القوم الکافرین سے خاص معنی مراد ہے۔وہ لوگ
جن کا پیشہ بن گیا ہے، مخالفت کرنا، وہ لوگ جن کے مقدر میں انکار ہے۔وہ ہمیشہ ہر حال میں تمام انبیاء کے
مخاطب میں ضرور کچھ نہ کچھ لوگ رہتے ہیں، جن کو آئمة الكفر فرمایا گیا ہے دوسری جگہ اور آئمة
التکفیر بھی کہا جاتا ہے۔تو القوم الکافرین سے مراد یہ ہے کہ تمہارے مقابلہ پر ایک جماعت لازماً ایسے
شدید مخالفین کی رہے گی، جن کو تمہارا حسن خلق تبدیل نہیں کر سکے گا۔اور کوئی بھی تم طریق کار اختیار کرو، وہ
تبلیغ ان پر اثر نہیں کرے گی۔لیکن ان کی وجہ سے باقی قوم کومحروم نہیں ہونے دیا جائے گا۔اس لیے ہم تمہیں
حکم دیتے ہیں کہ باوجود ایسے شدید ٹولے کو اپنے سامنے صف آراء دیکھتے ہوئے ، ایسے شدید معاندین کو اپنے
سامنے ہر قسم کے ہتھیاروں سے مسلح ہو کر ہر قسم کی ایذاء دہی پر آمادہ پاتے ہوئے تم جب صف آراء دیکھو گے
تو حوصلہ نہیں ہارنا۔ہمیں پتہ ہے کہ ایسے لوگ موجود ہیں، ہمیں علم ہے خدا نے ہدایت دینی ہوتی ہے۔خدا
جانتا ہے کہ ان لوگوں کو وہ ہدایت نہیں دے گا۔اس کے باوجود یہ حکم ہے کہ تم نے تبلیغ سے باز نہیں آنا۔کیونکہ
قوم کی جو دوسری اکثریت ہے بھاری، جس کو القوم الکافرین نہیں کہا جا سکتا، نادان ہیں، لاعلم ہیں، جاہل
ہیں، ان کو ہدایت نصیب ہو جائے گی۔پس اس لئے یہ مضمون اس شکل میں مکمل ہوتا ہے۔تبلیغ میں حسن خلق کو بھی بہت دخل ہے اور جتنا آپ کے دل میں نرمی ہوگی ، بنی نوع انسان کی
ہمدردی ہوگی ، سچائی سے پیار ہوگا، تقویٰ ہوگا، خدا کا خوف ہو گا دل میں اور حسن خلق اس کے علاوہ بھی
ہوگا۔اگر چہ انہی چیزوں سے پیدا ہوتا ہے لیکن عام بنی نوع انسان نہ تقویٰ کو دیکھ سکتے ہیں ، نہ خوف خدا کو
دیکھ سکتے ہیں دوسرے رنگ میں، نہ آپ کے دل کے اندر جھانک کر آپ کی خوبیوں
کو دیکھ سکتے ہیں لیکن
انہی جڑوں میں سے کچھ شاخیں پھوٹتی ہیں، جس کو عرف عام میں اخلاق کہتے ہیں۔اور تقویٰ کی بنیاد پر جو
اخلاق قائم ہوتے ہیں، وہ عام دنیا کے اخلاق سے بہت بہتر ہوتے ہیں، بہت گہرے اور بہت مستقل
107
خطبہ جمعہ فرمودہ 19 جولائی 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
ہوتے ہیں۔تو جہاں تک تبلیغ کا تعلق ہے، حسن خلق بہت ہی ضروری ہے۔لیکن صرف حسن خلق کافی نہیں۔یہ غلط فہمی بھی دل سے نکال دیں۔کئی احمدی کہتے ہیں کہ ہم اپنے اخلاق سے تبلیغ کر رہے ہیں۔اور جو
شکایت مجھے معلوم ہوئی، اس میں یہ بھی محاورہ شامل کیا گیا تھا کہ فلاں مبلغ نے علاقے میں اچھا بھلا امن
بر باد کر دیا، آگ لگادی وہاں، حالانکہ ہم نے اسے متنبہ بھی کر دیا تھا اور بتا دیا تھا کہ ہم بہت حسن خلق سے
خاموش تبلیغ کر رہے ہیں اور کسی مزید شور ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے۔حسن خلق کا انکارت ممکن ہی نہیں
ہے۔ایک بہت ہی بڑا اور موثر ہتھیار ہے، جس کے ذریعہ تبلیغ پھل لاتی ہے۔اس میں کوئی شک نہیں۔لیکن محض حسن خلق اور زبان سے خاموشی، یہ تونہ انبیاء کا دستور ہے، نہ کوئی معقول آدمی اسے تسلیم کر سکتا ہے
کہ اس طرح تبلیغ پھیل جائے گی۔اگر خدا تعالیٰ نے صرف حسن خلق سے کام لینا ہوتا اور بلغ کے حکم کی
ضرورت نہ ہوتی تو آپ کے خلق کو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے خلق سے کیا نسبت ہے۔چه نسبت خاک را به عالم پاک
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر حسن اخلاق لے کر آپ دنیا میں تبلیغ کریں گے؟
تمام انبیاء حسن خلق سے آراستہ تھے اور اپنے اپنے زمانے میں اپنے اپنے عالم میں اخلاق میں بہترین تھے،
سب سے بلند تر مقام پر فائز تھے۔ان کو خدا نے کیوں نہیں کہہ دیا کہ حسن خلق لے کر چلو اور کسی تبلیغ کی
ضرورت نہیں۔اس لیے یہ بات درست نہیں ہے آپ کی کہ خالی حسن خلق کافی ہوا کرتا ہے۔یہ تو ایک
بزدلی کا بہانہ ہے ، یہ تو ایک گریز کی راہ ہے، جو بعض لوگ اختیار کرتے ہیں۔پس جو کمزور ہیں اور جو بزدل ہیں، وہ ایک طرف ہٹ جائیں۔جماعت تو لازما آگے بڑھے
گی۔کتنی دیر ہوگئی ہے آپ کو اس ذلت اور رسوائی کی حالت میں زندگی بسر کرتے ہوئے۔جب تک آپ
تھوڑے رہیں گے، آپ کو ہر وقت کا فرعون حقیر گردانے گا اور آپ پر ظلم کرے گا۔اور سب سے بڑا آپ پر
ظلم یہ کرے گا کہ آپ کے مقدس اور پیارے بزرگوں کو گندی گالیاں دے گا اور آپ کچھ کر نہیں سکیں گے۔کرنا چاہیں گے بھی تو خدا کی تعلیم آپ کو کچھ نہیں کرنے دے گی۔دکھ آپ کا بڑھتا رہے گا اور آپ حیران
ہوں گے کہ ہمیں اس دکھ میں کیوں مبتلا کیا گیا ہے؟ کیوں اس دکھ کو دور کرنے کی راہ ہمارے لیے بند کر دی
گئی ہے؟ جب ہم تیار ہیں اپنی گردن کٹوانے کے لیے اور دوسروں کی گردن کاٹنے کے لیے اور خدا کے نام
پر اور خدا کی غیرت کی خاطر ہم یہ چاہتے ہیں تو اس سے کیوں روکا گیا ہے؟ اور اگر اس سے روکا گیا ہے تو
خدا ان لوگوں کو کیوں کھلی چھٹی دے رہا ہے؟ اس لیے دے رہا ہے کہ آپ کو دکھوں میں مبتلا کر کے آپ کو یاد
108