جماعت احمدیہ تو نیکیوں کا ایک ICEBERG ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 26 جولائی 1985ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 26 جولائی 1985ء
جماعت احمد یہ تو نیکیوں کا ایک ICEBERG ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 جولائی 1985ء
چنانچہ یہ للہ تعالی کی شان ہے کہ جب سے انہوں نے یہ حرکتیں شروع کی ہیں، باہر نکل کر
جماعت کا مقابلہ، اس کثرت سے پاکستانی غیر احمدی احمدیت کی طرف متوجہ ہوئے ہیں کہ بعض تلاش کر کر
کے احمدیوں کے پاس پہنچتے ہیں کہ بھئی ہمیں تو لوگ یہ بتا رہے ہیں تمہارے متعلق ، بتاؤ کیا بات ہے؟ کیا
قصہ ہے؟ ہر سطح پر جہاں داعی الی اللہ بننے میں لوگوں نے سستی کی تھی ، وہاں ان مولویوں کی کوششوں کے
نتیجہ میں جن کو تبلیغ کرنی ہے، وہ خود پہنچ رہے ہیں، احمدیوں کے پاس۔ان کو جھنجھوڑ جھنجھوڑ کر داعی الی اللہ بنا
رہے ہیں۔چنانچہ مجھے روز مرہ ایسی اطلاعیں ملتی ہیں۔ہم سفر کر رہے تھے، پتہ لگا کہ ہم احمدی ہیں، ہمیں پکڑ
لیا کہ بتاؤ ہمیں کچھ کیا مذہب ہے؟ کیا بات ہے؟ کیا اختلاف ہے؟ ہمارے گھر پر آئے ، ہم سے پوچھا۔مجلس میں ملے ، ہم سے پوچھا۔تو جو تبلیغ نہیں کرتے تھے ، ان سے تبلیغ کروائی جارہی ہے اب۔اور اس کے
نتیجہ میں جماعت احمدیہ میں ایک نیا حوصلہ پیدا ہورہا ہے، نیا ولولہ پیدا ہورہا ہے، علم کا ایک نیا شوق پیدا ہو
رہا ہے اور پھر جب وہ ہمیں لکھتے ہیں کہ یہ یہ اعتراض ہیں تو لٹریچر کی ایک طلب پیدا ہو جاتی ہے اور ہم
محسوس کرتے ہیں کہ فلاں فلاں جگہ خلاء ہیں، اس قسم کا لٹریچر تیار ہونا چاہئے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے لٹریچر کی تیاری کی طرف غیر معمولی توجہ پیدا ہوگئی ہے اور ہر زبان کا
یہی حال ہے۔کثرت کے ساتھ ترکی زبان کے جاننے والے، یوگوسلاوین جاننے والے، اٹالین جاننے
والے، جرمن جاننے والے، ہر زبان کے بولنے والے یہ بھنک سن چکے ہیں کہ کوئی واقعہ گذر رہا ہے۔کچھ
احمدیت کے اوپر جو مظالم ہوئے ہیں، پاکستان میں کچھ اس کے نتیجہ میں، کچھ علماء کے شور کے نتیجہ میں، کچھ
حکومت پاکستان نے جولٹریچر تقسیم کروایا، اس کے نتیجہ میں۔اور یہ بھی لوگ بڑے تعجب سے مجھے لکھ رہے
ہیں کہ ہم EMBASSIES میں مختلف سفارت خانوں میں مختلف بڑے بڑے افسروں کو جب ملنے
جاتے ہیں تو ان کو سب پہلے سے ہی پتہ ہوتا ہے۔اس کثرت سے جماعت کا پروپیگنڈا ہوا ہے دنیا میں کہ
آپ ارب ہا ارب روپیہ بھی خرچ کرتے تو کبھی اتنے عظیم الشان، اتنے وسیع پرو پیگنڈا کرنے میں کامیاب
نہیں ہو سکتے تھے۔111

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 جولائی 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
عربوں کو جو توجہ پیدا ہوئی ہے، وہ حیرت انگیز ہے۔اور مختلف طبقات کو جو پہلے بالکل خالی تھے
ہماری تبلیغ سے ، بعض قو میں ہیں، جو خالی تھیں۔ان طبقات کو ، ان قوموں
کو توجہ پیدا ہوگئی ہے، خدا کے فضل
سے۔اور ایک عجیب EXCITEMENT کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے احمدیوں میں۔اب تو کہتے ہیں کہ
اب جلدی ہو، جو کچھ بھی ہوتا ہے۔ہمارا علم بڑھے ہمیں کتا بیں زیادہ ملیں ، نئے نئے ذرائع ہاتھ آئیں اور
EXCITEMENT کی حالت میں ذہن پھر تدبیریں بھی بڑی سوچتا ہے۔چنانچہ عام طور پر جو لوگ خاموش طبیعت کے تھے ، ان کے ذہن میں کوئی ترکیب آیا ہی نہیں کرتی
تھی، اب خط آتے ہیں۔ایسی ایسی باتیں اللہ تعالیٰ ان کو سمجھاتا ہے کہ پڑھتے ہوئے مزہ آجاتا ہے۔ہر
آدمی دنیا کے کونے میں بیٹھا ہو، ایک تدبیر کر رہا ہے۔اور وہ سوچ رہا ہے کہ کس طرح ان کو شکست دی
جائے ؟ اور کس طرح ان سے اس ظلم کا نیکی کے ذریعہ سے انتقام لیا جائے؟ کس طرح ان کو ہر میدان میں
مایوس اور نامراد کر دیا جائے۔ساری دنیا کا جواحمدی ذہن ہے، جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے پہلے سے ہی چکا
ہوا ہے اور صیقل ہے، اس کی ترکیبیں یہاں اکٹھی ہوتی جارہی ہیں اور اس کا نام خلافت ہے۔تمام جماعت
کا اجتماعی فکر، تمام جماعت کا اجتماعی دل، تمام جماعت کی اجتماعی قوت، تمام جماعت کے اجتماعی
احساسات اور ولولے جب یہ ایک دماغ میں اکٹھے ہو جاتے ہیں، جب ایک دل میں دھڑکنے لگتے ہیں،
جب ایک خون کی رگوں میں دوڑنے لگتے ہیں تو اس کا نام خلافت ہے۔یہ چیز بنائے سے نہیں بن سکتی۔کوئی مصنوعی ذریعہ خلافت پیدا ہی نہیں کر سکتا۔یہ تو اللہ تعالیٰ کی دین ہے، اللہ تعالیٰ کی تقدیر ہے، جو نبوت
کے ذریعہ خلافت کو جاری کرتی ہے۔اور پھر ایک وجود بنادیتی ہے لاکھوں کو، جو کروڑوں بھی ہو جا ئیں تو
ایک وجودرہتے ہیں۔اور ان کی ساری استعداد میں پھر اکٹھی ہوکر مجتمع ہوتی ہیں۔ایک مرکز پر اور پھر مزید
صیقل ہوکر، دعاؤں کے ساتھ چمک کر پھر وہ انتشار اختیار کرتی ہیں، پھیلتی ہے۔ایسی جماعت کو یہ لوگ
ہرانے کے لئے نکلے ہیں۔جب اپنے محفوظ قلعوں میں بھی لڑنے کی طاقت نہیں رکھتے تھے۔قوانین کی
دیوار میں کھڑی کر لیں اپنے ارد گرد اور اس کے باوجود روتے رہے اور آج تک رور ہے ہیں کہ پھر بھی ہم
احمدیت کی دستبرد سے محفوظ نہیں رہے۔ہماری دیواروں میں دراڑیں ڈال دی ہیں ان لوگوں نے ، آج بھی
تبلیغ جاری ہے۔اسی طرح آج بھی Defy کر رہے ہیں ایک آمر کے احکام کو آج بھی اپنے اسلام پر بر ملا
عمل کر رہے ہیں، یہ اعلان بھی ساتھ ساتھ ہو رہا ہے۔112

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
وو
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 26 جولائی 1985ء۔۔۔پس جب میں نے تحریک کی تو ڈیڑھ لاکھ پونڈ کی تحریک کی پریس کے لئے اور وہ بھی
ضرورت در اصل احمدیت کی فتح کا ایک نشان تھا۔ان کی کوششیں، ان کی جہدوجہد مخالفانہ ، جس قدر بھی یہ
زور مار سکتے تھے۔اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اس کثرت کے ساتھ لٹریچر کی طلب پیدا ہوئی کہ اب ہمارے لیے کہ
ممکن نہیں تھا کہ عام جو رسمی ذرائع ہیں، ان کے ذریعہ ہم اس ضرورت کو پورا کر سکیں۔ہر روز نئے خیالات دل
میں اٹھتے ہیں۔ہر روز نئے نئے مضامین اللہ تعالیٰ عطا فرماتا ہے، ساری جماعت کے اجتماعی دماغ کو۔اور
اس کے نتیجہ میں جس طرح ہمیں پہنچنا چاہیے لوگوں تک اس کے لئے لازمی تھا کہ ہم اپنا ایک جدید پریس،
اگر پریس نہیں تو جدید کمپیوٹر سے خط و کتابت کا نظام اپنا اختیار کر لیں۔کیونکہ زیادہ دیر اسی میں لگا کرتی ہے۔میں نے یہ سوچ کر کہ پہلے یورپین تحریک ہے اور بہت غیر معمولی جماعت نے قربانی کی ہے، ڈیڑھ لاکھ پونڈ
کی تحریک کی تھی۔اور یہ تو یقین تھا کہ ڈیڑھ لاکھ پونڈ پورا ہو جائے گا۔لیکن یہ خیال نہیں تھا کہ اس تیزی سے
جماعت اس طرح فدائیت کے ساتھ پیش کرے گی کہ ابھی دو تین ملکوں کا بھی پورا چندہ نہیں ملا۔یعنی وعدے
نہیں ملے۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک لاکھ، سات ہزار پونڈ کے وعدے ہو چکے ہیں۔صرف لندن کے
امیر صاحب نے لندن کی جماعت کی طرف سے پچاس ہزار پونڈ کا وعدہ کیا۔اور اس میں سے تفصیلی انفرادی
وعدے اب تک چونتیس ہزار پاؤنڈ کے مل چکے ہیں۔اور ابھی لندن کی بھاری اکثریت حصہ لینے والی باقی
ہے۔اور انگلستان کی جماعتوں کو چونکہ خطبہ دیر سے پہنچا، ابھی وہاں سے پوری Response نہیں ہوئی۔اور ان کے غالباً چودہ ہزار پونڈ کے صرف ابھی تک آئے ہیں وعدے اور صرف انگلستان کے ہی گویا کہ چونسٹھ
ہزار پونڈ کے وعدے ہو چکے ہیں۔اور باقی جیسا کے میں نے بیان کیا ہے، ابھی آنے والے ہیں۔امریکہ
پڑا ہوا ہے، کینیڈا پڑا ہوا ہے، پاکستان پڑا ہوا ہے، بہت سے Gulf (خلیج) کے علاقے خالی پڑے ہوئے
ہیں ، ابھی تک آسٹریلیا ہے، انڈونیشیا ہے، تمام افریقن ممالک ہیں۔تو ابھی تو جماعت کا ایک بہت ہی معمولی
جزو ہے، جس نے حصہ لیا ہے۔اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، ایک لاکھ پونڈ سے اوپر وعدے ہو چکے
ہیں۔اور وصولی بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے۔اس لیے اس میں تو کوئی وہم کا سوال ہی نہیں کہ ڈیڑھ لاکھ
پورا ہوگا یا نہیں ہوگا ؟ مجھے توقع ہے کہ انشاء اللہ ڈیڑھ لاکھ بھی پورا ہوگا اور آگے جو یہ فکر تھی کہ اس کے
RUNNING EXPENSES، ماہانہ اخراجات کیسے چلیں گے، وہ بھی انشاء اللہ مزید تحریک کی ضرورت
نہیں پڑے گی۔اس تحریک سے ہی اللہ تعالیٰ ان کا بھی انتظام فرما دے گا۔113

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 26 جولائی 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
یہ ساری برکتیں ہیں اسی مخالفت کی۔یعنی ویسے تو اللہ کے فضل کی برکتیں ہیں مگر مخالفت نے بھی
ایک حصہ لیا ہے، اس میں۔کیونکہ یہ ہو نہیں سکتا کہ آپ کے نام پر آپ کو دکھ دے کر رزق کما رہے ہوں اور
ہمارا رزق ساتھ نہ بڑھ رہا ہو۔اس لیے ہمارا رزق تو بڑھنا ہی بڑھنا ہے۔جب یہ اپنا نا پاک رزق
بڑھاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ہمارا پاک رزق بڑی شدت کے ساتھ بڑھانے لگتا ہے۔اور یہ ہو نہیں سکتا کہ
رزق کی دوڑ میں اللہ تعالی جماعت کے طیب رزق کو ان کے غیر طیب رزق سے پیچھے رہنے دے۔اس
رزق نے آگے آگے بڑھنا ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ۔اب ایک حصہ رہتا ہے، اس سلسلہ میں، جس کی میں تحریک کرنی چاہتا ہوں۔اور وہ ہے اچھی قسم
کے Typist (ٹائپسٹ ) کا وقف کرنا۔یہ جو Computerise پریس نہیں کہنا چاہئے ، یہ جو لکھنے کا نظام
ہم خرید رہے ہیں، ٹائیپنگ کا، اس میں دنیا کی تقریبا تمام زبانیں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ Cover ہو
جائیں گی۔اور جاپانی بھی ، انڈو نیشین بھی Finnish، رشین بھی ، اٹالین ، اردو، ہندی، گورمکھی ہر چیز اس
میں cover ہو سکتی ہے۔نہایت اعلیٰ ٹائپ ہے اور Computerise ہونے کی وجہ سے ہر قسم کی اس میں سہولت سیٹنگ
(setting) کی غلطیاں نکالنے کی ہر چیز موجود ہے۔اور معمولی سی رقم مزید خرچ کرنے پر ایک پوری نئی
زبان کے لیے جو مشینری کی ضرورت ہے، وہ ساتھ Attach ہو سکتی ہے۔اس لیے اس میں ہمیں اب
اچھے کارکنوں کی ضرورت پیش آئے گی۔ان سے ہم نے جو جائزہ لیا ہے، ماہرین سے ، وہ کہتے ہیں کہ اس
قسم کے ٹائپ میں یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ انسان زبان جانتا ہو۔ہم سے یہ فن سیکھ لے اور ہم خود سکھا دیں
گے ، اس کو کسی زبان کا ٹائپسٹ ہو، صرف وہ Letters سے، جو حروف لکھے ہوتے ہیں ان سے شناسائی
کرلے اور اس کو زبان کے معنی آنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں ہے۔یعنی یہاں بیٹھے ہم جو آدمی ٹرینڈ
(Trained) کرلیں گے، وہ Finnish زبان میں اس کو دیں کتابیں، وہ تب بھی وہ ٹائپ کرلیں گے،
رشین زبان میں دیں، تب بھی ٹائپ کر لیں گے اور کم و بیش اسی رفتار کے اوپر نکال سکتے ہیں۔حروف کی
شناسائی بس اتنی کافی ہے۔تو اس کے لئے بہر حال جماعت احمدیہ کے اندر یہ ہمیشہ دونوں پہلو متوازن رہے ہیں۔انفس
یعنی نفوس کی قربانی اور اموال کی قربانی۔اور یہ ایسی جماعت ہے، جس میں یہ توازن بھی اس کے ایک امتیاز
کی علامت ہے۔یعنی کبھی آپ یہ نہیں دیکھیں گے کہ جماعت احمدیہ میں مالی قربانی کی تحریک کی گئی ہو اور
114

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 26 جولائی 1985ء
وہی کافی سمجھی گئی ہو۔جان کی قربانی، وقت کی قربانی اور خدا تعالیٰ کی طرف سے ودیعت کردہ تمام اقدار کی
قربانی ساتھ چلتی ہے۔اور یہی متوازن شکل ہے روحانی جماعتوں کی ، جو قرآن کریم پیش کرتا ہے۔اگر یہ
چیزیں ساتھ نہ ہوں تو پھر تو Mercenaries قسم کے لوگ بن جائیں گے۔یعنی پیسے کے ذریعہ کام
چلانے والے یا پیسے کے ذریعہ اپنی خدمات پیش کرنے والے۔اور اس کے نتیجہ میں یہ چونکہ روح ہے
جماعت کی کہ وقف ساتھ چل رہا ہے، وقت کا وقف خواہ وہ جزوی ہو، خواہ وہ ساری عمر کا ہو۔اس کے نتیجہ
میں ایک مخفی دولت ہے جماعت کی ، جو اعداد وشمار میں ظاہر کی ہی نہیں جاسکتی۔کروڑوں روپیہ کا اگر چندہ
ہے تو کروڑہا کروڑ روپیہ کا وقت ہے جماعت احمدیہ کا اور ان کی صلاحیتیں ہیں، جو دنیا کے معاوضے کے بغیر
استعمال ہو رہی ہیں۔اگر ان ساری صلاحیتوں کو آپ خریدیں تو کم سے کم تین گنا زیادہ روپے کی ضرورت
ہے۔اور یہ جو میرا اندازہ ہے، یہ محفوظ اندازہ ہے۔پس جماعت احمد یہ تو نیکیوں کا ایک ICEBERG، جس کا 1/3 ظاہر ہو رہا ہوتا ہے اور 2/3
سمندر میں چھپا ہوا ہوتا ہے۔دیکھنے والا سمجھتا ہے کہ بس اتنی سی چوٹی ہے۔حالانکہ قانون قدرت نے اس
کے 2/3 حصہ کو چھپایا ہوا ہوتا ہے، نظر سے۔تو بعض لوگ بدیوں کے ICEBERG ہوتے ہیں، وہ جتنا
ظاہر کرتے ہیں، اس سے زیادہ بدیاں دل میں چھپی ہوئی ہوتی ہیں۔چنانچہ قرآن کریم فرماتا ہے:۔وَمَا تُخْفِي صُدُورُهُمْ أَكْبَرُ
(آل عمران: 119)
ایسے لوگوں کے دلوں نے جو بدیاں چھپائی ہوئی ہیں، وہ ان سے زیادہ ہوتی ہیں، جو منہ سے
بول رہے ہوتے ہیں۔اور کچھ لوگ نیکیوں کے ICEBERG ہوتے ہیں، وہ خدا کی راہ میں جتنا پیش
کرتے ہیں، اس سے بہت زیادہ ہے، جو مخفی طور پر دے رہے ہوتے ہیں۔اور دنیا کو پتہ نہیں لگ سکتا کہ وہ
کیا واقعہ ہورہا ہے۔چنانچہ جماعت احمدیہ کی ساری تاریخ میں ہر خدمت میں یہ حصہ ایک نمایاں حصہ ہے۔جو دراصل برکتوں کا ضامن ہے۔اور علاوہ اس وقف کے ساری جماعت مسلسل اپنے وقت کو خرچ کر رہی
ہے، خدا تعالیٰ کی خاطر۔اور ان ان گنت قطرات کی ہر لمحہ ہونے والی یا ہر روز ہونے والی قربانیوں کو اگر
آپ شمار کر لیں اور Convert کرلیں پیسوں میں تو جماعت ایک بہت ہی عظیم الشان دنیا کی طاقت کے
طور پر ابھر سکتی ہے۔اور یہی وجہ ہے کہ لوگ رعب کھاتے ہیں۔لوگ کہتے ہیں کہ بڑا پیسہ ہے جماعت کے
پاس۔اور احمدی بیچارے سادگی میں کہتے ہیں کہ نہیں، ہم تو بڑی غریب جماعت ہیں، ہمارے پاس کہاں
115

اقتباس از خطبه جمعه فرمود 0 26 جولائی 185
*1985
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
سے پیسہ۔بھئی تم کہاں سے غریب جماعت ہو گئے تمہاری ساری مجموعی طاقت جو ہے، وہ ایک عظیم طاقتور
جماعت کی طاقت ہے۔اور اس پر مستزاد یہ کہ اللہ تمہارا ضامن ہے۔خدا کی رحمت اور حفاظت کا سایہ
تمہارے سروں پر ہے۔تم سے زیادہ امیر جماعت دنیا میں ہو ہی کوئی نہیں سکتی۔اس لیے کہا کرو کہ ہاں ہم
ہیں لیکن اس سے زیادہ ہیں، جتنا تم سمجھ رہے ہو۔ہمارے پیچھے تمام دنیا کے خزانوں کے مالک کی طاقتیں بھی شامل ہیں۔دنیا کے سب سے قوی
ہستی بلکہ کائنات کی سب سے قوی ہستی، وہ جو قوتوں کا سر چشمہ ہے، جس نے سب کچھ پیدا کیا ہے، وہ
ہماری پشت پناہی کر رہی ہے۔اس لئے نہ ہم غریب جماعت ہیں، نہ کمز ور جماعت ہیں۔اللہ تعالیٰ کے
فضل کے ساتھ ہم نے لازماً آگے سے آگے بڑھتے چلے جانا ہے۔کوئی دشمن نہیں پیدا ہوا اور نہ ہوگا آپ
کے دیکھنے میں، نہ آپ کی اولادیں ایساد شمن دیکھیں گی، جو آپ پر غالب آسکے یا آپ کی اولادوں پر
غالب آسکے۔میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں، جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے، قیامت تک یہی
ہے تقدیر خدا کی ، جو جاری ہو چکی ہے اور جاری رہے گی۔آپ نے بہر حال بڑھنا ہے، ہر حالت میں بڑھنا
ہے۔دکھوں میں بھی بڑھنا ہے، سکھوں میں بھی بڑھنا ہے، اندھیروں میں بھی بڑھنا ہے، روشنیوں میں بھی
بڑھنا ہے، تکلیف میں بھی بڑھنا ہے، راحت و آرام بھی بڑھنا ہے۔بڑھنا آپ کا مقدر ہے اور یہ وہ مقدر
ہے، جسے دشمن اب تبدیل نہیں کر سکتا۔پس وقف کی یہ چھوٹی سی تحریک بھی میں کرتا ہوں کہ اگر ایسے دوست ہوں، جو ٹائپ کا کام
جانتے ہوں اور بے شک ریٹائر ہو چکے ہوں، ان کے اندر خدا تعالیٰ نے صلاحیت بخشی ہو محنت کی تو ایسے
دوست وقف کریں۔اور ان کو پھر ہم ٹریننگ دیں گے خود۔اور میرے ذہن میں یہ نقشہ ہے، جس قسم کا کام
جماعت کا پھیل رہا ہے لٹریچر میں کہ ہمیں آٹھ گھنٹے کی شفٹ کی بجائے بہت جلد چوبیس گھنٹے کام لینا پڑے گا
اس مشین سے۔تو کم از کم ہمیں تین شفٹیں چاہئیں۔ایک ٹائپسٹ آئے جگہ چھوڑے تو دوسرا اس کی جگہ آ
جائے، پھر اس کی جگہ تیسرا آجائے۔اور اس طرح تین یا چار یا جتنی دیر بھی ہم معلوم کر لیں گے زیادہ
EFFICIENCY کے ساتھ کوئی شخص ٹائپ کر سکتا ہے، اتنے آدمی ہم رکھیں گے۔ضروری نہیں کہ آٹھ
گھنٹے کی ہی شفٹ ہو۔اگر تین گھنٹے میں بھر پور کام ملتا ہے تو تین تین گھنٹے کے بعد بدلنا پڑے گا۔تو ہمیں
ایک ٹیم چاہئے۔اور ایک کمپوٹرکا ماہر بھی چاہیے، جو Over all نگرانی کرے، اس کی اللہ تعالیٰ کے فضل
سے پھر دیکھیں آپ کس طرح ساری دنیا میں لٹریچر پھیلتا ہے۔اب آپ تیاری کریں، اپنی دعوت الی اللہ
116

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 26 جولائی 1985ء
میں بھر پور حصہ لینے کی۔پہلے جو یہ شکوے ہوا کرتے تھے کہ جی ہمارے پاس ہے کچھ نہیں دینے کے لیے تو
دینے کے لیے بہت کچھ خدا نے تیار کروا دیا ہے اور ہورہا ہے۔پس اب تبلیغ شروع کر دیں۔جس قوم کا
آدمی آپ کو ملے گا، انشاء اللہ اس قوم کا لٹریچر آپ کو مہیا کر دیا جائے گا۔جس قوم کی زبان جاننے والا آدمی
آپ کو ملے گا ، اس قوم کی کیسٹ بھی مہیا کر دی جائے گی ، اس قوم کی وڈیو بھی مہیا کر دی جائے گی۔اور خدا
کے فضل سے ان چیزوں کا حالانکہ ابھی آغاز ہے، ابھی سے بہت ہی اچھا پھل ہمیں ملنا شروع ہو گیا ہے اور
بیعتوں میں ساری دنیا میں بہت نمایاں اضافہ ہے۔الحمد لله رب العلمین
(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 14 صفحہ 641 تا 653)
117

آج 10 میں سے 10 باقی