دنیا کے ہر ملک میں بسنے والا احمدی اپنے ماحول کو اسلامی معاشرہ کو نمونہ بنا دے ۔ خطاب فرمودہ 27 جولائی 1985ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد من
خلاصه خطاب فرمودہ 27 جولائی 1985ء
دنیا کے ہر ملک میں بسنے والا احمدی اپنے ماحول کو اسلامی معاشرہ کا نمونہ بنادے
خطاب فرمودہ 27 جولائی 1985ء
حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے احمد یہ سمر سکول اسلام آباد یو کے برائے
طالبات کا افتتاح فرماتے ہوئے انگریزی زبان میں جو خطاب فرمایا، اس کا خلاصہ حسب ذیل ہے:۔حضور نے کلاس کے کامیاب آغاز پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے بعد فرمایا کہ
ان کلاسوں کی یورپ میں ایک لمبے عرصہ سے شدید ضرورت محسوس ہو رہی تھی لیکن ہمارے
پاس کوئی مناسب جگہ نہ تھی۔تربیت کا مسئلہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔کیونکہ ہم جس تہذیب اور معاشرہ
سے تعلق رکھتے ہیں، اس کی بعض باتیں ایسی ہیں کہ یا تو ہمیں ان باتوں کو مغربی تہذیب پر مقدم رکھنا ہوگایا
شکست تسلیم کرنی ہوگی۔اس میں کسی موافقت کی گنجائش نہیں۔پس موزوں جگہ میسر نہ ہونے کہ وجہ سے
یہاں ہم اسلامی تہذیب اور معاشرہ کے حسن و خوبی کو پوری طرح اپنی آئندہ نسل کے سامنے عملی طور پر پیش
نہیں کر سکتے تھے۔حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ اسلام زندگی کی تمام لذتوں اور مسرتوں کو جائز قرار دیتا ہے، جو
انسان کے لئے مفید ہیں اور صرف ان چیزوں سے منع کرتا ہے، جو بالآخر انسان کو تباہی کے کنارے پر
لا کھڑا کرتی ہیں۔آج اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو اس غرض کے لئے کھڑا کیا ہے کہ وہ اسلامی تہذیب
اور معاشرہ کی برتری کو قائم کرے۔پس ہماری آئندہ نسل اور بالخصوص احمدی لڑکیوں کا یہ فرض ہے کہ وہ
اسلامی تہذیب کی خوبیوں کو ذاتی علم اور ذاتی تجربہ کی روشنی میں دنیا کے سامنے پیش کریں۔انیسویں صدی کے آخر میں اور حضرت مسیح موعود کی آمد سے قبل اسلامی دنیا کی حالت یہ تھی کہ وہ
دو حصوں میں بٹ چکی تھی۔کچھ لوگ ماڈرنسٹ کہلائے، جنہوں نے مغربی تہذیب کی خوبیوں کو عیسائیت کی
خوبیاں سمجھ لیا اور اسلامی معاشروں کی خامیوں کو اسلام کی خامیاں تصور کر لیا۔حالانکہ دونوں باتیں درست
نہ تھیں۔کیونکہ مختلف اسلامی ملکوں میں جو تہذیبیں نظر آ رہی ہیں، وہ ایک دوسرے سے مختلف تھیں اور ان پر
جو
اپنے مخصوص علاقہ کے قبل از اسلام تمدن کا گہرا اثر تھا۔مثلاً ہندوستان کے مسلمان شادی بیاہ اور وفات کی
رسوم کے لحاظ سے ہندو معاشرہ سے گہرے طور پر متاثر ہوئے۔اور یہی حال دوسرے مسلمان ممالک کا
119

خلاصه خطاب فرمودہ 27 جولائی 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
تھا۔اس کے برعکس موجودہ مغربی تہذیب عیسائیت سے غیر عیسائیت کی طرف جانے کے نتیجہ میں ظہور پذیر
ہوئی ہے۔اور دن بدن یہ لوگ عیسائیت سے دور سے دور تر جارہے ہیں۔اور موجودہ مغربی تہذیب سیاسی
غلبہ اور سائنسی علوم میں ترقی کے نتیجہ میں معرض وجود میں آئی، نہ کہ عیسائیت کی وجہ سے۔لیکن بد قسمتی سے
بہت سے مسلمان اس بات کو سمجھ نہ سکے اور انہوں نے اپنے معاشرہ کی کمزوریوں کو اسلام کی طرف منسوب
کر دیا۔۔اور اس طرح وہ اسلامی تعلیم سے بیزار ہو کر مغربی تہذیب کی طرف مائل ہونے لگے۔اس کے
بالمقابل مسلمانوں کا دوسرا طبقہ مغربی تہذیب کی ہر بات کی مخالفت کرنے لگا اور اچھی باتوں سے بھی نفرت
کرنے لگا۔اور یہ لوگ محب وطن کہلانے لگے۔یہ وہ لوگ تھے، جنہوں نے مذہب کے نام پر اپنی
مستورات کو اور بھی پسماندگی کی طرف دھکیل دیا۔ایسے لوگ اسلام، ہندومت اور سکھ مت ، سب مذاہب
میں پائے جاتے تھے۔چنانچہ 19 ویں صدی کے آخر میں بہت سے ایسے مصنفین ملتے ہیں، جنہوں نے
بالخصوص طبقہ نسواں کی پسماندگی کا نقشہ ایسے رنگ میں پیش کیا ہے کہ پڑھنے والا چیخ اٹھتا ہے اور اس
پسماندگی کا ذمہ دار ہمیشہ مذہب کو ٹھہرایا گیا۔یہی وجہ ہے کہ لوگ مذہب سے بیزار ہونے لگے اور مغربی
تہذیب کے دلدادہ ہو گئے۔ان حالات میں حضرت مسیح موعود کے بابرکت وجود کی شکل میں ہندوستان کے صوبہ پنجاب کے
قادیان نامی گاؤں سے ایک نئی روشنی نمودار ہوئی۔آپ کا سب سے بڑا معجزہ، وہ پاکیزہ اورحکیمانہ تعلیم ہے،
جو آپ نے دنیا کے سامنے پیش کی۔جو کہ اسلام کی ہی تعلیم تھی لیکن اسے غلط طور پر سمجھا اور پیش کیا گیا۔حضرت مسیح موعود نے اسلامی تعلیم کی حکمت اور اس کا فلسفہ اس رنگ میں تفصیل سے بیان کیا کہ وہی
مستورات ، جو پہلے مذہب سے متنفر تھیں، وہ اسلام کی تعلیم پر خوشی سے عمل کرنے لگیں۔انہوں نے جائز
باتوں کو اختیار کیا اور نا جائز باتوں سے اجتناب کر لیا۔اس کے برعکس غیر احمدی علماء کا رویہ یہ تھا کہ وہ
اسلامی احکام کی حکمت بتائے بغیر صرف یہ کہتے تھے کہ یہ حکم ہے ، اگر عمل نہیں کرو گے تو جہنم میں جاؤ گے۔اور اگر ہماری بات نہیں مانو گے تو ہم تمہارے خلاف معاشرہ میں ایسی نفرت پیدا کردیں گے کہ لوگ
تمہارے گھروں اور تمہاری املاک کو تباہ کر دیں گے۔حضرت مسیح موعود کی کتاب ”اسلامی اصول
کی فلاسفی کا یہ اثر ہوا کہ مغربی دنیا پہلی مرتبہ اسلام کی
تعلیم کو اخلاقی نقطہ نگاہ سے سوچنے اور مجھنے لگی۔حضرت مسیح موعود کا یہ لیکچرا ہور میں جس کا نفرنس میں پڑھا
گیا، اس میں تمام مذاہب کے نمائندوں نے اپنے اپنے مذاہب کا نقطہ نگاہ پیش کیا۔لیکن حضرت اقدس کے
120

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خلاصہ خطاب فرمودہ 27 جولائی 1985ء
بلچر سے اس حد تک متاثر ہوئے کہ پہلے تو بعض دوسرے مذاہب کے نمائندوں نے اپنا وقت حضور کے لیکچر
کے لئے دے دیا اور پھر بھی جب لیکچر مکمل نہ ہوا تو سامعین کے اصرار پر کانفرنس کے مقررہ دنوں میں ایک دن
کا اضافہ کر دیا گیا۔جو کہ بہت غیر معمولی بات تھی۔اصل بات یہ ہے کہ اگر کوئی شخص اس کتاب کو پڑھ اور سمجھ
لے تو پھر اس کے لئے کسی بیرونی دباؤ کی ضرورت نہیں ہوگی ، وہ خود بخود اپنی خوشی سے اسلام کی تعلیم پر عمل کرنا
شروع کر دے گا۔لہذا آپ بھی اس کتاب کا مطالعہ کریں، پھر آپ پر حقیقت حال واضح ہوگی۔جماعت احمدیہ میں عورتوں کو پردہ کی اسلامی حدود کے اندر رہتے ہوئے کھیلوں اور مباحثوں میں
حصہ لینے کے ساتھ ساتھ زندگی کے تمام صحت مند مشاغل میں حصہ لینے کا موقع ملتا ہے۔اور احمدی
مستورات نے برقع کے ساتھ مختلف علوم میں اتنی ترقی کی کہ دنیا حیران رہ گئی۔انہوں نے ایسی کھیلوں میں
بھی حصہ لیا، جنہیں عام طور پر مردوں کی کھیلیں سمجھا جاتا ہے۔لیکن یہ سب کچھ کسی کی نقل میں نہیں تھا بلکہ
اسلام نے ہی عورت کو یہ حقوق دیئے ہیں۔حضرت مسیح موعود کے ظہور کے وقت حالت یہ تھی کہ ایک دفعہ جب حضور امرتسر کے ریلوے
اسٹیشن پر اپنی اہلیہ، حضرت اماں جان کے ساتھ چہل قدمی اور گفتگو فرمارہے تھے تو بعض صحابہ نے اس پر
تعجب اور پریشانی کا اظہار کیا کہ دوسرے لوگ کیا کہیں گے۔لیکن حضور نے فرمایا کہ اگر کوئی پوچھے تو کہ دو
کہ یہ میری بیوی ہے اور بس۔نیز یہ فرمایا کہ اسلام نے عورت کو یہ حقوق دیئے ہیں، اس لئے ہمیں اس میں
کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔اس قسم کے واقعات کے نتیجہ میں احمدیت میں ایک نئے معاشرہ نے جنم لیا، جو بظاہر مغربی تہذیب
اور اسلام کا امتزاج معلوم ہوتا ہے۔لیکن در حقیقت یہ حقیقی اسلام ہے۔جو ہر پہلو سے حسین اور کامل دین
ہے۔مغربی معاشرہ کا تجزیہ کیا جائے تو بہت سی چیزیں ایسی ہیں، جو اسلام سے پہلے اس معاشرہ میں نہ تھیں
اور اسلام سے ہی یہ چیزیں مغربی معاشرہ نے لی ہیں۔مثلاً پہلے عورت کو طلاق لینے کا کوئی حق نہ ہوتا تھا۔اسی
طرح اسلام عورت کو یہ حق دیتا ہے کہ وہ گھر کے اخراجات پورا کرنے کے لئے کمانے کی ذمہ دار نہیں۔اس
کے برعکس مرد ذمہ دار ہے اور عورت بچوں کی نگہداشت کی ذمہ دار ہے۔اگر چہ عورت کو کام کی اجازت ہے
لیکن بچوں کی نگہداشت اس کا اولین فرض ہے۔کیونکہ اس نظام قدرت کو کوئی تبدیل نہیں کر سکتا کہ عورت ہی
اولاد پیدا کرتی ہے اور وہی اس کی پرورش کی زیادہ اہل ہے۔اس نظام قدرت کو توڑنے کے نتیجہ میں ہر آنے
والی نسل، پہلی نسل سے زیادہ غیر ذمہ دار اور شفقت مادری سے محروم ہوگی اور میاں بیوی کے تعلقات کا توازن
بھی مجروح ہو جائے گا۔121

خلاصہ خطاب فرمودہ 27 جولائی 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
جماعت احمدیہ کو دیکھ کر اب غیر احمدی حضرات بھی اسلامی معاشرہ کو غیر اسلامی معاشروں سے
بہتر قرار دینے لگے ہیں۔لیکن وہ صرف تھیوری پیش کرتے ہیں اور ان کے پاس اس موجودہ دور میں کوئی
عملی نمونہ نہیں، جو تھیوری کی صداقت میں پیش کر سکیں۔جبکہ تھیوری ایک خواب ہوتی ہے اور نمونہ حقیقت
ہوتی ہے۔اور خواب میں انسان خواہ ساری دنیا کا مالک بن جائے لیکن ایسی خواب کی خاطر انسان ان دو
پونڈ زکو بھی چھوڑنے کو تیار نہ ہوگا، جو حقیقتاً اس کے پاس موجود ہیں۔جماعت احمدیہ نے تھیوری کے ساتھ
ساتھ قادیان اور ر بوہ کی صورت میں اسلامی معاشرہ کا نمونہ بھی پیدا کیا ہے۔لیکن اب ضرورت اس بات کی
ہے کہ دنیا کے ہر ملک میں بسنے والا احمدی اپنے ماحول کو اسلامی معاشرہ کا نمونہ بنا دے۔اور اسی مقصد کے
پیش نظر اس سمر سکول کا اجراء کیا گیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ جب میں نے اس کلاس کا پروگرام دیکھا تو میں نے ہدایت کی کہ اس میں
تیراندازی، نشانه بندوق، تیرا کی، کرائے اور مارشل آرٹس کی کھیلوں کو بھی شامل کیا جائے۔اور میں نے بتایا
کہ حضرت مصلح موعود کا طریق یہ ہوا کرتا تھا کہ آپ اپنی بیٹیوں اور بیٹوں کو تمام صحت مند مشاغل زندگی میں
لینے کی نہ صرف اجازت دیتے تھے بلکہ خود بھی ان کے ساتھ شامل ہوتے تھے۔علاوہ ازیں بچپن سے
ہمارے دلوں میں اس بات کو راسخ کیا کہ تکلیف کے وقت سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ کرو اور اس
سے دعا کرو۔کیونکہ خدا تعالیٰ ایک زندہ حقیقت ہے۔حضرت مصلح موعودؓ کی اس تربیت کا ہی نتیجہ ہے کہ
آپ کی بیٹیاں امریکہ اور یورپ کے مغربی معاشروں میں گئیں اور انہوں نے تمام صحت مند دلچسپیوں میں
پورا پورا حصہ لیا لیکن انہوں نے برقع نہیں چھوڑا۔اس لئے نہیں کہ ان کے خاوند اسے ناپسند کرتے تھے بلکہ
اس لیے کہ انہیں حقیقی راحت اور خوشی بھی اسی میں ہی محسوس ہوئی۔قادیان میں لڑکیوں کا عمومی معیار ایسا تھا
کہ تعلیم یافتہ لوگ ہمیشہ قادیان میں رشتہ کے خواہش مند ہوا کرتے تھے۔کیونکہ قادیان کی لڑکیاں زیادہ
تعلیم یافتہ سمجھدار، سلیقہ شعار گھل مل جانے والی اور ہر قسم کی عمومی معلومات رکھنے کی وجہ سے خاوندوں کے
ساتھ تمام موضوعات پر تبادلہ خیال کرنے کی اہلیت رکھتی تھیں۔یہاں، اس کلاس میں اگر چہ وہ ساری چیزیں یک دم تو پیدا نہیں کی جاسکتیں لیکن آپ کو کسی قدر
اندازہ ہو جائے گا کہ احمدی لڑکیوں کی نشو و نما کس رنگ میں ہونی چاہئے۔انتظامات میں آپ
کو کچھ نقائص
بھی نظر آئیں گے لیکن اسے نظر انداز کر دیں۔اور آئندہ سال انشاء اللہ تعالیٰ مزید بہتر انتظامات ہوں
گے۔وہ عورتیں، جو قید کرنے میں فراخ دل اور تعریف کرنے میں کنجوس ہوتی ہیں، وہ اپنے گھروں میں
122

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خلاصہ خطاب فرمودہ 27 جولائی 1985ء
کبھی خوش نہیں رہ سکتیں۔اس لئے آپ اپنے اندر یہ کمزوری پیدا نہ ہونے دیں۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ
یہ بھی ضروری ہے کہ غلطیوں کو نوٹ کریں اور ان سے سبق سیکھیں اور آپ اپنی زندگی میں ان باتوں سے
اجتناب کریں۔لیکن بعض لوگ اس کے برعکس عمل کرتے ہیں۔وہ تنقید تو ضرور کریں گے لیکن اس قسم کے
حالات میں خود بھی وہی غلطیاں دہرائیں گئے۔آخر میں فرمایا:۔کلاس کے اختتام پر جب آپ اپنے گھروں میں جائیں گے تو جو باتیں یہاں سیکھی ہیں، ان کو
یا درکھیں اور ان پر عمل پیرا ہوں۔اور اس طالبعلم کی طرح نہ کریں ، جو اپنا آخری امتحان دے کر جب گھر
جاتا ہے تو اپنے دماغ سے پڑھائی کے بوجھ کو اتار پھینکنا چاہتا ہے۔یہاں آپ اس قسم کی پڑھائی کے لئے
نہیں آئیں اور نہ اس طرح کا کوئی امتحان ہوگا۔یہاں آپ ایسا سبق سیکھنے آئی ہیں، جسے آپ ہمیشہ محفوظ
رکھیں اور اسے اپنی زندگی کا حصہ بنالیں اور جب آپ واپس جائیں تو آپ کے والدین اور آپ کی
سہیلیاں آپ کو ایک تبدیل شدہ شخصیت میں پائیں۔جو زیادہ دلکش اور پسندیدہ ہو، جو زیادہ فراخدل ہو ، جو
دوسروں پر زیادہ احسان کرنے والی اور دوسروں سے کم احسان کی توقع رکھنے والی ہو۔اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے
فضلوں سے نوازے۔آمین۔مطبوعہ ہفت روزہ النصر 16 اگست 1985ء)
123

آج 10 میں سے 10 باقی