ہمدردی کا تقاضہ ہے کہ بنی نوع و انسان کی روحانی فلاح و بہبود کے لیے کوشش کریں ۔ پیغام فرمودہ 28 جولائی 1985ء برموقع یورپین اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ یوکے
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید- ایک الہی تحریک
پیغام فرمودہ 28 جولائی 1985ء
ہمدردی کا تقاضا ہے کہ بنی نوع انسان کی روحانی فلاح و بہبود کے لئے کوشش کریں
پیغام فرمودہ 28 جولائی 1985 ء بر موقع یور چین اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ یوکے
بسم الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
خدا کے فضل اور رحیم کے ساتھ
هو الناصر
مجھے یہ معلوم کر کے از حد خوشی ہوئی ہے کہ مجلس خدام الاحمدیہ انگلستان، یورپ کی مجالس خدام
الاحمدیہ کے دوسرے اجتماع کے موقع پر ایک سود نیئر شائع کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو تمام یورپ کے
لئے عظیم روحانی انقلاب کا پیش خیمہ بنادے۔اور نوجوانان احمدیت کو ایساز بر دست جوش، غیر معمولی ولولہ اور
بے مثال جذ بہ عطا فرمائے کہ وہ مستقبل کی ہر ذمہ داری کو کمال خوبی کے ساتھ ادا کر سکیں۔امین۔میرے نہایت پیارے عزیز و! درخت مسیح موعود کی سرسبز شاخو!! اور احمدیت کے نونہالو!!!
ہمارے محبوب امام حضرت امیر المؤمنین مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے 1937ء میں مجلس خدام
الاحمدیہ کی بنیا د رکھی اور احمدی نوجوانوں کو خدام الاحمدیہ تجویز فرمایا۔تا احمدیت کے معیار کے مطابق صرف
اپنے ملک، اپنی قوم اور اپنی جماعت ہی کی نہیں، پوری دنیا کی خدمت کرنے والے ہوں۔میں آپ کو بتانا
چاہتا ہوں کہ اس عظیم الشان نصب العین کی تکمیل کے لئے آپ کی نظر ہمیشہ سید نا حضرت مسیح موعود اور
مهدی مسعود علیہ السلام کے اس ارشاد پر رہنی چاہیے:۔وو
چاہیے کہ اسلام کی ساری تصویر تمہارے وجود میں نمودار ہو۔اور تمہاری پیشانیوں
میں اثر سجود نظر آوے۔اور خدا تعالیٰ کی بزرگی تم میں قائم ہو۔اگر قرآن اور حدیث کے
مقابل پر ایک جہان عقلی دلائل کا دیکھو تو ہر گز اس کو قبول نہ کرو۔اور یقینا سمجھو کہ عقل
نے لغزش کھائی ہے۔تو حید پر قائم رہو اور نماز کے پابند ہو جاؤ۔اور اپنے مولائے حقیقی
کے حکموں کو سب سے مقدم رکھو۔اور اسلام کے لئے سارے دکھ اٹھاؤ“۔(ازالہ اوہام حصہ دوم صفحہ 452 روحانی خزائن جلد 3 صفحه 552)
125
پیغام فرمودہ 28 جولائی 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔۔جلد هفتم
یورپ کے احمدی نوجوانوں کا دوسرا فرض یہ ہے کہ وہ زندگی بھر اللہ تعالیٰ کے تمام بندوں کی
خدمت اور ہمدردی اور چارہ جوئی اور کچی غم خواری میں وقف رہیں۔اور نہ صرف زبان سے بلکہ اپنے عمل
سے اور پاک نمونہ سے ثابت کر دیں کہ انسانی تعلقات کے دائرہ میں بھی اسلام کی تعلیم ہر دوسری تعلیم سے
کردیں
افضل
واعلیٰ اور اکمل اور احسن ہے۔حضرت اقدس مسیح موعوداس تعلیم کا نچوڑ چند فقروں میں یہ بیان فرماتے ہیں:۔" قرآن انجیل کی طرح یہ نہیں کہتا کہ اپنے دشمنوں سے پیار کرو بلکہ وہ کہتا ہے کہ
چاہئے کہ نفسانی رنگ میں تیرا کوئی بھی دشمن نہ ہو اور تیری ہمدردی ہر ایک کے لئے
عام ہو۔مگر جو تیرے خدا کا دشمن، تیرے رسول کا دشمن اور کتاب اللہ کا دشمن ہے، وہی
تیرا دشمن ہوگا۔سو تو ایسوں کو بھی دعوت اور دعا سے محروم نہ رکھ۔اور چاہیے کہ تو ان
کے اعمال سے دشمنی رکھے، نہ ان کی ذات سے۔اور کوشش کرے کہ وہ درست ہو
جائیں۔اور اس بارے میں فرمایا ہے:۔إِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْاِحْسَانِ وَابْتَائِ ذِي الْقُرْبَى
یعنی خدا تم سے کیا چاہتا ہے؟ بس یہی کہ تم تمام نوع انسان سے عدل کے ساتھ پیش آیا
کرو۔پھر اس سے بڑھ کر یہ ہے کہ ان سے بھی نیکی کرو، جنہوں نے تم سے کوئی نیکی نہیں
کی۔پھر اس سے بڑھ کر یہ ہے کہ تم مخلوق خدا سے ایسی ہمدردی کے ساتھ پیش آؤ کہ گویا
تم ان کے حقیقی رشتہ دار ہو۔جیسا کہ مائیں اپنے بچوں سے پیش آتی ہیں۔کیونکہ احسان
میں ایک خود نمائی کا مادہ بھی مخفی ہوتا ہے۔اور احسان کرنے والا کبھی اپنے احسان کو جتلا
بھی دیتا ہے۔لیکن وہ ، جو ماں کی طرح طبعی جوش سے نیکی کرتا ہے، وہ کبھی خودنمائی نہیں
کر سکتا۔پس آخری درجہ نیکیوں کا طبعی جوش ہے، جو ماں کی طرح ہو۔۔(کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 30,31)
بنی نوع انسان سے سچی ہمدردی کا اولین تقاضا یہ ہے کہ ان کی مادی فلاح و بہبود سے بڑھ کر ان
کی روحانی فلاح و بہبود کے لئے کوشش کریں۔اور اس کوشش میں اپنے آقا و مولی پیغمبر کامل حضرت اقدس
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسلوب سیکھیں اور آپ ہی کے رنگ پکڑیں۔جس طرح آپ بنی نوع
انسان کی ہدایت کے لئے ہمہ وقت غم وفسردگی میں مبتلا رہتے تھے اور اپنی جان کو یہ ایک روگ سال گار کھا تھا۔126
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پیغام فرمودہ 28 جولائی 1985ء
چاہیے کہ آپ میں سے بھی ہر ایک اس جانکا ہی اور دلسوزی کے ساتھ فریضہ تبلیغ ادا کرے۔اور چین سے نہ
بیٹھے، جب تک مغرب سے سچائی کے سورج کے طلوع ہونے کے آثار ہویدا نہ ہو جائیں۔اور وہ صبح صادق
نمودار نہ ہو جائے ، جس کی بشارت مخبر صادق نے ہمیں 1400 برس پہلے دی تھی۔مغرب سے اس طلوع
آفتاب کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔""
اس عاجز پر جو ایک رویا میں ظاہر کیا گیا، وہ یہ ہے، جو مغرب کی طرف سے آفتاب
کا چڑھنا یہ معنی رکھتا ہے کہ ممالک مغربی ، جو قدیم سے ظلمت کفر و ضلالت میں ہیں،
آفتاب صداقت سے منور کئے جائیں گے اور ان کو اسلام سے حصہ ملے گا۔اور میں نے
دیکھا کہ میں شہر لنڈن میں ایک منبر پر کھڑا ہوں اور انگریزی زبان میں ایک نہایت مدلل
بیان سے اسلام کی صداقت ظاہر کر رہا ہوں۔بعد اس کے میں نے بہت سے پرندے
پکڑے، جو چھوٹے چھوٹے درختوں پر بیٹھے ہوئے تھے۔اور ان کے رنگ سفید تھے اور
شائد تیتر کے جسم کے موافق ان
کا جسم ہو گا۔سو میں نے اس کی یہ تعبیر کی کہ اگر چہ میں
نہیں مگر میری تحریریں ان لوگوں میں پھیلیں گی اور بہت سے راست باز انگریز صداقت
کا شکار ہو جائیں گے۔در حقیقت آج تک مغربی ملکوں کی مناسبت دینی سچائیوں کے
ساتھ بہت کم رہی ہے۔گویا خدا تعالیٰ نے دین کی تمام معقل ایشیا کو دے دی۔اور دنیا کی
عقل تمام یورپ اور امریکہ کو۔نبیوں کا سلسلہ بھی اوّل سے آخر تک ایشیا کے ہی حصہ
میں رہا اور ولایت کے کمالات بھی انہیں لوگوں کو ملے۔اب خدا تعالیٰ ان لوگوں پر نظر
رحمت ڈالنا چاہتا ہے۔(ازالہ اوہام حصہ دوم صفحہ 276,277 روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 376,377)
پس اے میرے عزیزو! آپ کامل یقین اور توکل اور صبر اور استقلال اور جانسوزی اور وفاداری
کے ساتھ اپنی تمام صلاحیتوں سے کام لیتے ہوئے ان روشن دنوں کو قریب تر لانے کی کوشش کرتے رہیں،
جن کا آنا آسمان پر مقدر ہو چکا ہے۔اور دعا سے بھی کسی وقت غافل نہ رہیں۔کیونکہ یہ دعا ہی ہے، جو ہماری کوشش کے بے رنگ
خاکوں میں کامیابی کے رنگ بھرتی ہے۔اور ہمارے منصوبوں کی بے جان تصویروں کو زندگی عطا کرتی ہے۔بظاہر یہ کام ہماری طاقت سے بڑھ کر اور سخت مشکل بلکہ محال نظر آتا ہے۔مگر بہر حالت یہ ہو کر رہے گا۔یہ
ایک تقدیر مبرم ہے، جسے کوئی ٹال نہیں سکتا۔127
پیغام فرمودہ 28 جولائی 1985ء
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔وو
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
وہ دن نزدیک آتے ہیں کہ جو سچائی کا آفتاب مغرب کی طرف سے چڑھے گا۔اور یورپ کو سچے خدا کا پتہ لگے گا اور بعد اس کے کہ تو بہ کا دروازہ بند ہوگا کیونکہ داخل
ہونے والے بڑے زور سے داخل ہو جائیں گے اور وہی باقی رہ جائیں گے، جن
کے دل پر فطرت سے دروازے بند ہیں۔اور نور سے نہیں بلکہ تاریکی سے محبت
رکھتے ہیں۔قریب ہے کہ سب ملتیں ہلاک ہوں گی مگر اسلام۔اور سب حربے ٹوٹ
جائیں گے مگر اسلام کا آسمانی حربہ کہ وہ نہ ٹوٹے گا، نہ کندہ ہوگا، جب تک دجالیت کو
پاش پاش نہ کر دئے“۔الاشتہار مستیقناً بوحی اللہ القہار مورخہ 14 جنوری 1897ء مجموعہ اشتہارات جلد 2 صفح 304,305 بحوالہ تذکرہ صفحہ 244) |
128
والسلام
خاکسار
(دستخط) مرزا طاہر احمد
خليفة المسيح الرابع
۲۸ و فا ۱۳۶۴ همش بمطابق 28 جولائی 1985ء
( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 11 اپریل 1986 ء ضمیمہ ماہنامہ تحریک جدید تمبر 1985ء)