مذہبی تحریکوں کی ایک کامیابی دوسری کامیابی کی محرک ہوتی ہے ۔ خطاب فرمودہ 15 اگست 1985ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خلاصہ خطاب فرمودہ 15 اگست 1985ء
مذہبی تحریکوں کی ایک کامیابی ، دوسری کامیابی کی محرک ہوتی ہے
خطاب فرمودہ 15 اگست 1985ء
سمر کلاس برائے طالبات برطانیہ کی اختتامی تقریب کے موقع پر حضرت خلیفة
الرابع رحمہ اللہ نے جو خطاب فرمایا، اس کا خلاصہ درج ذیل ہے:۔حضور نے فرمایا:۔تمام تعریفیں محض اور محض خدا تعالیٰ کے لئے ہیں۔اس نے اپنی رحمت ہر جگہ اور ہر ایک پر
نازل فرمائی ہے۔اور خصوصاً جماعت احمدیہ کے ساتھ اس کا انتہائی رحمت کا تعلق ہے۔اس لئے ہم خواہ اس
کا کتنا ہی شکر ادا کریں، اس کا حق ادا نہیں کر سکتے۔کلاس کی کامیابی سے متعلق فرمایا:۔و بفضل خدا یه کلاس ہماری توقعات سے بہت بڑھ کر کامیاب ہوئی ہے۔ہمیں خدشہ تھا کہ شاید اس
کلاس میں شامل ہونے والی بچیاں اس میں بعض نقائص پائیں۔اور یہ بھی ڈر تھا کہ ہو سکتا ہے، منظمات و
کارکنات بعض وجوہات کی بناء پر کما حقہ اپنے فرائض ادانہ کر سکیں۔مگر یہ تمام خدشات خدا تعالیٰ کے فضل سے غلط
ثابت ہوئے۔احمدی خواتین کا یہ کردار قابل فخر ہے کہ انہوں نے بھر پور عزم کے ساتھ جملہ فرائض کو ادا کیا“۔حضور نے فرمایا:۔” میرے لئے ہمہ وقت مصروفیات کے باعث یہ ممکن نہ تھا کہ زیادہ وقت دے سکتا، اس لئے
صرف چار پانچ دن کے لئے ہی آسکا۔چنانچہ میں نے ہر بچی کو خوش پایا۔اور یہ خوشی کوئی رسمی نہیں تھی بلکہ
حقیقی مسرت تھی۔اور جب میں نے بچیوں سے اس کلاس کے بارہ میں پوچھا تو ان کے ریمارکس انتہائی
خوش کن تھے۔خصوصاً عزیزہ عائشہ ، جو ہمارے سوئس احمدی مکرم رفیق چانن صاحب کی صاحبزادی ہیں،
اسے جب میں نے پوچھا کہ تم نے اس کلاس سے کیا استفادہ کیا ؟ تو اس نے کہا:۔This class has shown me where i belong۔کہ اس کلاس نے مجھے یاد کرا دیا ہے کہ میں کن لوگوں میں سے ہوں۔129

خلاصه خطاب فرمودہ 15 اگست 1985ء
حضور نے فرمایا کہ
دو
تحریک جدید - ایک البی تحریک
یہ اتنا پیارا تبصرہ تھا کہ اس نے تمام حقیقت کو آشکار کر دیا۔اور یہ سادہ اور چھوٹا سا فقرہ اس
حقیقت حال سے معمور اور معنی خیز تھا کہ اس سے بہتر الفاظ میں کسی طرح تسلی نہیں ہو سکتی تھی۔فرمایا:۔ان کے علاوہ منتظمات اور منتظمین سب اس کلاس کی کامیابی سے خوش تھے اور ہر ایک کو اس پر
تسلی تھی۔اور یہ ہمارے لئے ایک انعام کے طور پر ہے۔مذہبی تحریکوں کا انعام ایک موقع کی کامیابی کے
ساتھ ہی ختم نہیں ہو جاتا۔بلکہ ایک کامیابی دوسری کامیابی کی اور ایک خوشی دوسری خوشی کی اور ایک انعام
دوسرے انعام کا محرک ہوتا ہے۔اور یہ از دیاد ایمان کا موجب ہوتا ہے۔حضور نے مزید فرمایا کہ
66
یہ امر بھی خوشی کا باعث ہے کہ جب آپ گھر جائیں گی تو پہلے سے بہتر وہ عظیم ہوں گی۔اور اپنے
مستقبل کی ذمہ داریوں کو احسن طور پر نبھانے میں آپ کے لئے یہاں
کی تربیت اور تعلیم مد ہوگی۔انشاء اللہ۔فرمایا:۔"آپ سب کے ہم مشکور ہیں کہ آپ نے اس کلاس کو کامیاب بنانے میں حصہ لیا۔اور میں
سب کے لئے دعا گو ہوں گا۔انشاء اللہ۔حضور نے فرمایا:۔دو بعض وجوہات کے پیش نظر میرا یہ یقین ہے کہ یہ پیج جو بویا گیا ہے، یہ اب بڑھے گا اور ہم اس
درخت کے ثمرات حاصل کریں گے۔اور اللہ تعالیٰ ہماری عاجزانہ کوششوں کو بار آور فرمائے گا۔اور ہماری
اولادیں مستقبل میں ان ثمرات سے متمتع ہوں گی۔فرمایا کہ
یہی نہیں کہ صرف آئندہ نسلیں ان سب مسائی کے پھل کھائیں گی بلکہ ہم خود بھی ان کے
پھلوں سے متمتع ہوں گے۔کیونکہ روحانی کوششوں کے پھل اسی وقت بھی ظاہر ہوتے ہیں اور مستقبل میں
بھی ظاہر ہوتے رہتے ہیں۔اس پر حضور نے اس بادشاہ کا واقعہ سنایا، جس نے ایک بوڑھے شخص کو کھجور کا درخت اگاتے دیکھا تو
اس سے پوچھا کہ تم اس عمر یہ درخت لگا رہے ہو، یہ تو بہت مدت کے بعد پھل دیتا ہے۔اس کے جواب میں
130

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
خلاصه خطاب فرمودہ 15 اگست 1985ء
اس شخص نے کہا کہ ہمارے بڑوں نے درخت لگائے تو ہم نے پھل کھائے۔ہم لگائیں گے تو ہماری
اولادمیں ہوا نے
اولا دیں کھائیں گی۔اس بات پر بادشاہ خوش ہوا اور اسے انعام دیا۔اس شخص نے کہا، آپ کہتے تھے کہ تم اس
کا پھل حاصل نہیں کر سکو گے۔یہ دیکھیں اس کا پھل مجھے ابھی مل گیا ہے۔اس پر بادشاہ نے اور انعام دیا۔چنانچہ اسی طرح اس بوڑھے نے تین چار مرتبہ انعام حاصل کیا۔اور بادشاہ یہ کہہ کر روانہ ہو گیا کہ ہم اسی طرح
کھڑے رہے اور اس کے جواب پر انعام دیتے رہے تو ہمارے خزانے خالی ہو جائیں گے اور وہ چل پڑا۔وو
حضور نے فرمایا:۔یہ تو ایک واقعہ کی کہانی ہے۔مگر روحانی زندگی میں ایسے واقعات ہم حقیقت کے روپ میں
مشاہدہ کرتے ہیں۔اور ہر احمدی یہ نظارے دیکھتا ہے کہ جب وہ خدا کی راہ میں کوشش کرتا ہے تو خدا تعالیٰ
کس طرح اس کو اور اس کی نسل در نسل کو اس کے ثمرات عطا فرماتا چلا جاتا ہے۔اور خدا تعالیٰ کے پھلوں کا
اختتام نہیں ہوتا“۔فرمایا:۔وو
دعا ہے کہ اللہ تعالی آئندہ کلاسوں کو پہلے سے زیادہ کامیاب کرے۔اور آپ سب کو آپ کی
کوششوں کے ثمرات سے نوازے اور آنے والی نسلوں کو بھی ان پھلوں سے نوازے۔حضور نے فرمایا:۔دد
میں آپ سب سے خوش ہوں، جو طالبات کے رنگ میں شامل ہوئیں اور ان سے بھی جنہوں
نے انتظامات کئے۔اور انشاء اللہ تعالیٰ میں آپ سب کے لئے دعا گو رہوں گا“۔(مطبوعہ ضمیمہ ماہنامہ انصار الله تمبر 1985ء)
131

آج 10 میں سے 10 باقی