دعوت اللہ کے تین ہتھیار ، دعا ، تعلق باللہ اور علم ۔ خطاب فرمودہ 25 اگست 1985ء برموقع یورپین اجتماع خدام الاحمدیہ برطانیہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
خلاصہ خطاب فرمودہ 25 اگست 1985ء
دعوت الی اللہ کے تین ہتھیار ، دعا تعلق باللہ اور علم
خطاب فرمودہ 25 اگست 1985ء بر موقع یورپین اجتماع خدام الاحمدیہ برطانیہ
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:۔اس موقع پر یہ مشکل ہے کہ کس زبان میں آپ کو مخاطب کروں۔کیونکہ جرمنی سے آئے ہوئے
اکثر خدام ایسے ہیں، جو انگریزی بالکل نہیں سمجھتے۔اور برطانیہ کے بعض خدام ایسے ہیں، جوار دو بالکل نہیں
سمجھتے۔اور اصول یہ ہے کہ جہاں ایسی تقریب ہو، وہاں کی لوکل زبان میں سامعین کو مخاطب کیا جائے۔ہمارے رسمی اور مستقل قسم کے جلسوں اور پروگراموں میں یہی اصول ہے۔لیکن بعض اوقات عالمی تقاضوں
کے پیش نظر ایک اور اصول کے تحت پہلے اصول کو نظر انداز بھی کیا گیا ہے۔خطبہ جمعہ بھی اس لئے اردو میں
دیتا ہوں کہ یہ تمام دنیا کے احمدیوں کا حق ہے۔جن کی اکثریت تا حال اردو بولنے اور سمجھنے والی ہے۔لیکن
یہ اجتماع چونکہ برطانیہ کا ہے، اس لئے آج کا خطاب انگریزی میں کروں گا۔مگر اردو بھی ضروری ہے کیونکہ
خصوصاً پاکستان کا اردو دان طبقہ اردو خطابات کا متمنی رہتا ہے۔نیز حضور نے فرمایا:۔" آج اردو میں ساتھ ساتھ ترجمہ کرنے کا بندوبست نہیں، لہذا جو بات میں انگریزی میں کہوں
گا، اس کو ساتھ ہی اردو میں بھی بیان کر دوں گا۔اس اصولی امر کے بعد حضور نے اجتماع کی غیر معمولی کامیابی پر خدا تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور انتظامات
میں حصہ لینے والے دوستوں کے لئے دعا کی اور فرمایا:۔ہر احمدی اور خصوصا نو جوانوں پر اس زمانہ میں سب سے بڑا جہاد، سب سے زیادہ اہم کام اور ذمہ
داری تبلیغ ہے۔یہ تبلیغ ہر دوسرے مذاہب کے افراد کو بھی اور لامذہب شخص کو بھی کرنی ہے۔اور تادم واپسیں اس
ذمہ داری کی ادائیگی ضروری ہے۔پس ہر احمدی تبلیغ میں شامل ہو۔اور خصوصاً نو جوانوں پر یہ اہم فریضہ ہے۔فرمایا:۔یہ محاوره که موت اور زندگی کا سوال ہے میں، میں یہ اصلاح کرتا ہوں کہ احمدی کی زندگی اور
موت کا سوال نہیں بلکہ زندگی اور زندگی کا سوال ہے۔کیونکہ احمدیت کہ ڈکشنری میں موت کا کوئی لفظ نہیں۔133
خلاصه خطاب فرمودہ 25 اگست 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
اور اس زندگی کے لئے اس وقت کا سب سے اہم تقاضا تبلیغ ہے۔اور سب سے بڑا جہاد تبلیغ ہے۔اور جس
طرح جہاد میں اسلحہ کا استعمال ہوتا ہے اور بعض ہتھیاروں کی ضرورت ہوتی ہے اور جنگ میں ہتھیار استعمال
کرنے کا طریقہ آنا ضروری ہے ورنہ بعض اوقات وہی ہتھیار اپنے خلاف استعمال ہونے لگتے ہیں۔پس
جہاں تبلیغ کے لئے دلائل اور کتب کا مطالعہ بہت ضروری ہے، وہاں سب سے مقدم ہتھیار دعا ہے۔اس کے
بغیر کسی کام کی توفیق نہیں مل سکتی۔نہ پڑھنے اور نہ سمجھنے کی۔دعا کے بغیر نہ خدا سے محبت کا تعلق پیدا ہوسکتا ہے
اور نہ قرآن اور حدیث کا علم حاصل ہوسکتا ہے۔کیونکہ قرآن کریم کے علم کے لئے یہ شرط ہے کہ
لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ
اسے صرف پاک لوگ ہی حاصل کر سکتے ہیں“۔حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:۔یہ دعا ایک بہت بڑا خزانہ ہے، جو احمدیت کے ساتھ ہمیں ملا ہے۔اور اس زمانہ میں حضرت
مسیح موعود کے ذریعہ ہمیں اس کی طرف متوجہ کیا گیا ہے۔اور آپ نے شدت اور کثرت کے ساتھ دعا کی
اہمیت واضح کی ہے۔پرانی تمام کتب، جو پہلے بزرگوں نے لکھیں ، ان سب کو جمع بھی کر دیا جائے ، تب بھی
اپنی اہمیت ، کثرت، شدت اور حکمت کے لحاظ سے حضرت مسیح موعود کی کتب کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔پس تبلیغ کو دعا کے ساتھ شروع کریں۔اور دعا کو اپنا اوڑھنا، بچھونا بنا ئیں۔پھر دیکھیں کہ آپ
کے لئے کس طرح تبلیغ کے نئے نئے راستے کھلتے ہیں، نئے نئے دلائل سوجھتے ہیں، خطرات کے وقت اور
مشکل فیصلوں کے وقت کس طرح آپ کے لئے آسانی کے سامان پیدا ہوتے ہیں“۔فرمایا:۔دعا کے بعد دوسرا ہتھیار تعلق باللہ ہے۔کیونکہ ہتھیار خواہ کتنا بھی اعلیٰ ہو، اس کو چلانے کے
لئے طاقت (انرجی) کی ضرورت ہوتی ہے۔چلانے کے فن اور داؤ پیچ کے علاوہ طاقت بھی بہت ضروری
ہوتی ہے۔تبلیغ میں یہ طاقت (انرجی) اللہ تعالیٰ سے تعلق ہے۔جس طرح مادی دنیا میں ہر قسم کی طاقت کا
انحصار یا ہر قسم کی طاقت کا سر چشمہ سورج ہے، اسی طرح روحانی دنیا میں تمام تر طاقتوں کا سر چشمہ تعلق باللہ
ہے۔اور دعا کی جان بھی اللہ تعالیٰ کی محبت میں ہے۔پس اپنے عسرویسر میں خدا تعالیٰ سے تعلق قائم
رکھیں۔کیونکہ امن کے وقت میں اگر کسی طرح تعلق قائم ہو تو وہی مشکل میں بھی کام آتا ہے۔ورنہ مشکل
میں تعلق قائم کر نازیادہ مشکل ہو جاتا ہے“۔134
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
حضور نے فرمایا:۔خلاصه خطاب فرمودہ 25 اگست 1985ء
و تبلیغ کے لئے تیسرا ہتھیار علم ہے۔صرف اپنے مذہب کا علم ہی کافی نہیں بلکہ دوسرے کے
مذہب کا اور مذہب کے علاوہ لا مذ ہب تحریکوں مثلا کمیونزم وغیرہ کا علم بھی ضروری ہے۔فرمایا:۔و علم حاصل کرنے کے دو طریقے ہیں:۔ایک مطالعہ اور تحقیق وغیرہ۔اور دوسرے عملاً میدان کارزار میں کودنا اور تجربہ کرنا وغیرہ۔حضور نے فرمایا کہ
علم کے حصول کے لئے کئی چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے۔اور پھر بھی انسان صرف اپنے
مذہب کا مطالعہ بھی مکمل نہیں کر سکتا۔اور یہ بہت مشکل ہے کہ ایک شخص اپنے مذہب کا بھی پورا علم رکھتا ہو اور
دوسرے مذہب کا بھی۔لیکن اس زمانہ میں یہ مشکل اس طرح حل کر دی گئی ہے کہ عام طور پر لوگ مذہب
سے دور ہیں۔وہ خواہ مذہبی ہوں یاد ہر یہ، مذہب کا مطالعہ بہت کم رکھتے ہیں۔اس لیے آپ کو بات
آسان ہو جاتی ہے“۔اس کے بعد حضور نے بیرونی جماعتوں میں سے جرمنی کے خدام کے جذ بہ تبلیغ کو سراہا اور ان کی
مزید حوصلہ افزائی فرمائی اور بہت تبلیغ کرنے کی تلقین فرمائی۔نیز فرمایا:۔جر منی والے بعض خط لکھتے ہیں کہ ہم تبلیغ میں بہت زور ماررہے ہیں مگر کامیابی نہیں ہوتی۔فرمایا:۔6 f
ایسے موقع پر آپ کے لئے علم نہیں بلکہ صرف دو ہتھیار باقی رہ جاتے ہیں، دعا اور تعلق باللہ۔پس خدا والے نہیں تو آپ کے اندر ایک کشش ہوگی اور دوسرا آپ کے اندر اپنے لئے ایک محبت محسوس
کرے گا۔اور یہی فرق ہے، مولویت میں اور اللہ والے میں۔مولویت معاشرے کو دھکے دیتی ہے، ایک
دوسرے کے خلاف نفرت اور تکفیر کی تعلیم دیتی ہے اور اس پر تسلی نہ ہو تو قتل پر ترغیب دیتی ہے۔مگر اللہ والے
معاشرے کو اپنی طرف کھنچتے ہیں اور یہی کشش تھی ، جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اندر موجود تھی کہ دشمن
بھی آپ کی طرف مائل ہوتا چلا جاتا تھا۔پس اللہ تعالیٰ ہمیں طاقت عطا فرمائے اور حوصلہ اور موقع دے اور
ہم ہر وقت اس کو یاد کرنے والے ہوں“۔مطبوعہ ہفت روزہ النصر 23 اگست 1985ء وضمیمہ ماہنامہ انصار اللہ ستمبر 1985ء)
135