ہر سمت میں خدا تعالی ہماری زمینوں کو وسعتیں عطا فرماتا چلا جا رہا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 30 اگست 1985ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد؟
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 30 اگست 1985ء
ہر سمت میں خدا تعالی ہماری زمینوں کو وسعتیں عطا فرماتا چلا جارہا ہے
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 اگست 1985ء۔۔۔جب مومن کو غم ملتا ہے تو جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، اس
کی قربانی کا مادہ بڑھ جاتا ہے۔جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے نعمت ملتی ہے تو نیا حوصلہ آ جاتا ہے اور یقین کر لیتا ہے کہ ہم جو قربانی بھی خدا کی
خاطر کرتے ہیں، اس کے نتیجے میں اس دنیا میں بھی اجر پانے لگ جاتے ہیں۔پھر بھی اس کی قربانی کا مادہ
بڑھتا ہے اور اللہ کے فضل کی تقدیر اس کے لئے اس کے علاوہ بھی جاری ہوتی ہے۔ان کے مسائل آسان ہو
جاتے ہیں، ان کی مشکلات دور ہو جاتی ہیں، غیر معمولی حالات میں اللہ تعالیٰ کی طرف انہیں ایسی چیزیں مل
جاتی ہیں، جو عام حالات میں انسان سوچ بھی نہیں سکتا۔اور پھر کوئی جب غور کرتا ہے کہ یہ کیسے چیز ملی تو حیرت
سے دیکھتا ہے کہ واقعہ سوائے اس کے کہ خدا کی تقدیر کام کر رہی ہو، ہمیں یہ اتنی نہیں چاہئے تھی۔چنانچہ مثلاً اسلام آباد، جماعت احمدیہ انگلستان کے لئے ایک یوروپین مرکز کے طور پر لیا گیا۔میرے ساتھ اس سلسلے میں کئی مہینے تک چوہدری انور احمد صاحب کا بلوں اور آفتاب احمد صاحب اور ارشد
باقی صاحب نے محنت کی جگہیں تلاش کیں، کئی جگہ دل بھی آجاتا رہا، کئی جگہ سودے بھی ہو گئے لیکن عین
آخری وقت میں آکر کوئی نہ کوئی وجہ ایسی ہو جاتی تھی کہ یا ہمارا دل اتر جاتا تھا یا جس سے خرید رہے تھے،
اس کا دل اتر جاتا تھا۔اور جگہ ہم یہی بیان کیا کرتے تھے کہ یہ جگہ چاہئے۔اس سے ملتی جلتی کوئی تھوڑی سی
ملتی تھی مگر بالکل یہ جگہ نہیں مل سکتی تھی۔اور لوگ بتاتے تھے کہ یہ ایسی جگہ انگلستان میں پھر آپ کہتے ہیں۔لندن کے قریب، سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔اور جب ہر طرف سے مایوسی ہوگئی تب یہ جگہ اچانک سامنے
آئی۔تب اس کا اشتہار نکلا ، اس سے پہلے یہ مارکیٹ میں آئی نہیں تھی۔اور جب آئی ، اس وقت پتہ چلا کہ
خدا تعالیٰ کیوں ہم سے یہ کھیلیں کھیل رہا تھا۔امیدیں دلاتا تھا، واپس لے لیتا تھا۔دل
آتا تھا تو دل اتار
دیتا تھا، کبھی ہمارا، کبھی دوسرے فریق کا۔تو جب یہ جگہ سامنے آئی ، اس وقت دل نے گواہی دے دی کہ ہاں
یہ ہماری ہے اور وہ فورا ہماری ہو گئی۔اور اس کے نتیجہ میں بہت سی برکتیں ملی ہیں۔اس جماعت کو نئی وسعتیں
مل گئی ہیں۔اتنا تیزی کے ساتھ اسلام آباد کے فوائد انگلستان کی جماعت محسوس کرنے لگی ہے کہ اب یوں
لگتا ہے کہ اس کے بغیر ہم گزارہ کیسے کر رہے تھے۔!
137

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 اگست 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتہ
چنانچہ اور باتوں کے علاوہ ابھی جب بچیوں کی تربیتی کلاس لگی ہے تو گیارہ سال سے لے کر پچیس
سال کی بچیاں ، جن کی مائیں ہر وقت فکر مند رہتی تھیں کہ اسلامی معاشرہ کا ماحول ان کو نصیب نہیں ہے، کوئی
ایسی جگہ نہیں ہے، جہاں ان کے اندر خود اعتمادی پیدا ہو، پتہ ہو کہ اسلام ان سے کیا تقاضے کرتا ہے؟ ان کی
خاطر اسلام کیا کیا سہولتیں ان کو مہیا فرماتا ہے؟ اسلامی زندگی قید نہیں ہے بلکہ ایک نعمت ہے۔اس قسم کی
باتیں جب تک ایک غالب معاشرے کے اندر کوئی داخل ہو کر تجربے میں سے نہ گزرے، یقین نہیں کر سکتا۔اب نظریاتی لحاظ سے لاکھ ان کو سمجھا دیں، جب تک اسلامی معاشرہ کو کوئی چکھے نہ، اس ماحول میں سے نہ
گذرے، اسے میسر ہی نہیں آسکتی یہ بات۔اب جب وہاں تربیتی کلاس ہوئی ہے بچیوں کی تو اس میں اللہ
تعالیٰ کے فضل سے وہ ایسے سارے فوائد ان کو میسر آگئے، جو لندن کی مسجد میں یا کسی اور جگہ میسر آہی نہیں سکتے
تھے۔دن رات وہاں ٹھہرنا، بہترین ہوٹل خدا نے بنے بنائے دے دیئے۔کھیلوں کے کھلے میدان کسی
پردے کی ضرورت نہیں۔وہاں دوڑتی پھرتی تھیں، آزادی کے ساتھ۔ان کو تیرا کی بھی سکھائی گئی ، ان کو گھوڑا
سواری بھی سکھائی گئی ، ان کو تیراندازی بھی سکھائی گئی، ان کو بندوق چلانا بھی سکھایا گیا، ان کو سائیکلنگ بھی
سکھائی گئی۔ہر قسم کی دلچسپیاں وہ پہلے دیکھا کرتی تھیں کہ غیر قو میں ان سے مزے لوٹ رہی ہیں اور ہمارے
لئے گویا حرام ہیں۔ان
کو بتایا گیا کہ کچھ بھی تمہارے لئے یہ حرام نہیں۔ہاں بعض شرائط ہیں۔تمہاری پاک
دامنی کی حفاظت کی شرط کے ساتھ، ہر چیز تمہارے لئے جائز ہے۔پھر ہر قسم کے علوم ان کو دیئے گئے ، گھر
گرہستی کے طریق ان کو سمجھائے گئے۔کوئی پہلو ایسا نہیں رکھا، جس سے ایک عورت کی شخصیت میں حسن پیدا
ہوتا ہو اور وہ ان کو وہاں دینے کی نہ کوشش کی گئی ہو۔متوازن احمدی خاتون کی شخصیت، جو ہماری مستقبل کے
بچوں کی ذمہ دار ہے، اس کی تعمیر کرنے میں اسلام آباد نے تین ہفتے میں ایک ایسا کردار ادا کیا ہے کہ آپ اس
سے پہلے اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔چنانچہ باہر سے آئی ہوئی بچیاں صرف انگلستان سے نہیں، یورپ
سے، امریکہ سے، کینیڈا سے، ان
کی تو بالکل آنکھیں کھل گئیں۔میں نے بچیوں سے جب الگ الگ پوچھا تو
بڑے دلچسپ جواب مجھے ملے ہیں۔ایک بچی نے کہا کہ مجھے تو اب معلوم ہوا ہے کہ میرا وجود ہے کیا ؟ اپنی
زندگی کا مقصد مجھے سمجھ آگیا ہے۔ایک بچی نے بتایا کہ Now I know where I belong ماں باپ
میرے احمدی تھے۔(والد تو ان کے سوئس ہیں، جو عیسائیوں سے مسلمان ہوئے) لیکن اس نے ایک فقرے
میں بڑی گہری بات اور بڑے پیار کی بات کہہ دی کہ:
For the first time, now I realised where I belong۔138

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 اگست 1985ء
باپ احمدی ہیں مگر اسی یورو چین ماحول میں پلی ہے، اچھا ماحول ہے لیکن ان تین ہفتوں نے
اسے بتادیا کہ تم کس جگہ سے تعلق رکھنے والی ہو، کیا تمہارا مقام ہے۔اور جو پہلی ساری زندگی کے سبق اس کو
نہیں بتا سکے تھے۔اور ایسے ایسے عجیب خطوط بچیوں کے موصول ہو رہے ہیں کہ ہر روز پڑھ کے میرا دل حمد
اور شکر سے بھر جاتا ہے۔وہ کہتی ہیں کہ ہمیں تو خدا تعالیٰ نے بچالیا ہے۔آپ اندازہ نہیں کر سکتے کہ ہمارے
اندر کیا انقلابات برپا ہوئے ہیں۔احمدیت سے تعلق ، اسلام کی محبت اور ذاتی وابستگی، اللہ تعالیٰ سے پیار، یہ
ساری نعمتیں ہمیں دو، تین ہفتے میں ایسی مل گئی ہیں کہ بعض بچیوں نے کہا ہے کہ اب تو ہم بے قراری سے
اگلے سال کا انتظار کر رہی ہیں۔حالانکہ اس سے پہلے منتظمین کا تاثر یہ تھا کہ تین ہفتے بہت لمبا وقت دے دیا
گیا ہے، اس میں تو بچیاں بور ہو جائیں گی۔تو بور ہونے کی بجائے وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسے ولولے
لے کر لوٹی ہیں کہ حیرت ہوتی ہے ان کو دیکھ کر کہ کتنی جلدی ان میں تبدیلی رونما ہوئی ہے۔تو اللہ تعالیٰ نے جو یہ وعدہ کیا تھا کہ
لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةٌ وَاَرْضُ اللَّهِ وَاسِعَةٌ
اس وعدہ کو ہم ہر جہت میں پورا ہوتے دیکھ رہے ہیں۔احمدیوں کی نئی نسلیں سنور رہی ہیں، اس
ابتلاء کے نتیجہ میں۔ہر دل میں نئی وسعتیں پیدا ہو رہی ہیں، ہر ذہن میں نئی وسعتیں پیدا ہو رہی ہیں۔اور یہ
وسعتیں ہیں، جو باہر کے لوگ اپنی کوتاہ بینی کے نتیجے میں دیکھ نہیں سکتے۔یہ تو کوئی صاحب ایمان ہی ہے،
جس کی نظر دیکھ لیتی ہے، ان چیزوں کو یاوہ جن کے دل پر گذرتی ہے۔اور یہ وسعتیں ساری دنیا میں تمام
احمدیوں کو نصیب ہو رہی ہیں۔فجی میں بیٹھے لوگ، جو دور دراز ایک جزیرہ ہے، وہ بھی لکھ رہے ہیں کہ اس ابتلاء میں تو اللہ تعالیٰ
نے ہمیں نئے حوصلے، نئے ولولے عطا کر دیئے ہیں۔احمدیت کے لئے خدمت کی جو تمنا اب پیدا ہوئی
ہے، اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی تھی۔افریقہ کے بیابان جنگلوں میں اور وہ جسے تاریک براعظم کہا جاتا ہے،
ان کے تاریک ترین گوشوں سے ایسے خط آرہے ہیں کہ جو ابتلاء کا حوالہ دے کر یہ لکھتے ہیں کہ یہ ابتلاء کیا آیا
ہے، ہمیں تو اللہ تعالی نے روشنی عطا کر دی ہے، نیا نور بخش دیا ہے۔اب ہم یہ فیصلہ کر چکے ہیں کہ اپنا سب
کچھ خدا کی راہ میں لٹا دیں گے۔اور باتوں کو چھوڑ دیجئے ، یہ جوقلبی کیفیات میں وسعتیں نصیب ہوئی ہیں اور دماغوں میں جو پاک
تبدیلیاں پیدا ہوئی ہیں، یہی ایک عظیم الشان خدا تعالیٰ کا انعام ہے کہ
يَدْعُونَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا
139

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 اگست 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
کے نتیجہ میں جو خدا تعالیٰ کے وعدے تھے، ان کو ہم پورا ہوتے دیکھ رہے ہیں۔اور ظاہری طور پر
جولوگ دیکھنا چاہتے ہیں، ان کے لئے اب تفصیل سے بیان کرنے کا تو وقت نہیں مختصر میں آپ
کو بتاتا
ہوں، ایسی چیزیں، جو صرف ظاہری آنکھ کو نظر آسکتی ہیں، دنیا کے ہر ملک میں تبلیغی وسعت پیدا ہو گئی ہے۔دنیا کے ہر ملک میں بیعتوں کا گراف تدریجاً اونچا ہونا شروع ہو گیا ہے۔یعنی اتفاقی حادثے کے طور پر نہیں
بلکہ پہلے سالوں کے مقابل پر نمایاں اونچا ہوا اور پھر اونچا ہوتا رہا اور ہرا گلا مہینہ پہلے سے زیادہ داعیان الی
اللہ کی رپورٹیں لے کر آ رہا ہے۔ہر اگلا مہینہ ہمیں بتا رہا ہے کہ ہر ملک میں خدا تعالیٰ کے فضل سے تبلیغ میں
وسعت پیدا ہوئی ہے۔اور ہر ملک میں نئی جماعتیں قائم ہورہی ہیں۔نئے دیہات خدا تعالیٰ عطا کر رہا ہے،
جہاں اس سے پہلے کبھی احمدیت داخل نہیں ہوئی تھی۔اور جب میں ہر ملک کہتا ہوں تو پاکستان اس میں
شامل ہے۔کوئی دنیا کا ایسا خطہ نہیں، جو خدا تعالیٰ کے ان فضلوں سے خالی ہو۔اور وہ ممالک، جہاں پہلے
ہمارے مشن قائم تھے، جہاں مسجدیں موجود تھیں ، وہاں خدا تعالیٰ بہت زیادہ وسیع زمینیں نئی عطا فرمارہا ہے۔نے مشن عطا کر رہا ہے، نئی مسجدوں کی جگہیں عطا کر رہا ہے۔یورپ میں ہی جو پچھلے ایک سال کے اندرنئی وسعتیں ملی ہیں، آپ ان کو دیکھیں تو حیران رہ
جاتے ہیں۔ہر ملک میں خدا تعالیٰ نئے سامان پیدا کر رہا ہے، نئی جگہوں کے۔اور یہ سلسلہ جاری ہے بند
نہیں ہوا۔اور پھر کلیہ نئے ممالک میں مشن کھولنے کی خدا توفیق عطا فرما رہا ہے، نئے جزیروں میں۔میں
نے ابھی بتایا تھا کہ نبی کے قریب ایک جزیرے میں، اس سے پہلے بھی ایک دفعہ بتا چکا ہوں، خدا تعالیٰ نے
اپنے فضل سے ایک مبلغ ہمیں عطا کر دیا ہے۔اور ایسا خدا تعالیٰ کا تصرف ہوا کہ ایک صاحب نے مجھ سے
ملنے کے لئے وقت مانگا۔ان کو وقت دینے سے دو دن پہلے مجھے نجی سے اطلاع ملی کہ فلاں جزیرہ ہے، اور
وہاں مشن اگر قائم ہوتو بہت اچھی بات ہے۔وہاں عیسائی بھی ہیں اور فلاں فلاں بھی ہیں لیکن کوئی مسلمان
نہیں ہے۔اور ساتھ ہی یہ بھی خدا کا تصرف ہے کہ اس جزیرے کے متعلق ایک مضمون بھی مجھے مل گیا اور دو
دن کے بعد وہ صاحب جب ملاقات کے لئے آئے تو مجھے کہا کہ میں مشورہ کرنا چاہتا ہوں۔میں نے کہا کیا
مشورہ ؟ انہوں نے کہا جی کہ مشکل یہ ہے کہ مجھے میری فلاں ملک میں نوکری تھی ، بڑی اچھی تھی ، وہاں سے تو
انہوں نے نکال دیا ہے ، United Nation میں، میں نے درخواست دی تھی۔اور United
Nation نے یہ جواب دیا ہے کہ فلاں جزیرے میں ہمارے پاس نوکری ہے اور کہیں نہیں۔میں نے کہا
مشورہ ؟ اس میں مشورہ کیا ، یہ تو اللہ تعالیٰ کی عطا ہے۔میں تو بیٹھا ہوا منتظر تھا کہ خدا کوئی رستہ دے تو ہم وہاں
پہنچیں۔تو جاؤ اور مبلغ بنووہاں جا کر خدا کے فضل سے۔چنانچہ ان کو جاتے ہی خدا تعالیٰ نے کیتھولک
140

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 30 اگست 1985ء
عیسائیوں میں سے ایک بڑا اچھا پھل عطا کیا۔اور ان کے بیوی بچے پیچھے گئے تو انہوں نے ان کی بیوی
بچوں میں تبلیغ کی ، اب وہ پورا خاندان خدا کے فضل سے احمدی ہو گیا۔ماریش کے قریب ایک جزیرہ ہے۔وہاں بھی خدا تعالیٰ نے عیسائیوں میں سے اور کیتھولک
عیسائیوں میں، جو اپنے مذہب میں بڑے شدید ہیں، ان میں سے ایک نوجوان عطا کیا۔پھر اس کے ساتھ
اور بیعتیں شروع ہو گئیں۔اور اب انہوں نے اصرار کیا ہے کہ ہمیں فوراً مشن قائم کر کے دیا جائے۔چنانچہ
مرکزی نمائندہ اب جا کر وہاں دورہ کرے گا اور ان کو مشن انشاء اللہ تعالیٰ لے کر دے گا۔برازیل میں ہم بڑی دیر سے منتظر تھے کہ وہاں مشن قائم کیا جائے۔جنوبی امریکہ میں جماعت
احمدیہ کا ایک بھی مشن نہیں تھا۔اگر چہ احمدی کچھ وہاں پہنچے ہوئے تھے لیکن مشن کہیں قائم نہیں تھا۔چنانچہ خدا
کے فضل سے برازیل میں پہلا مشن قائم ہو گیا ہے۔اور اب ہم وہاں وسیع زمین کی تلاش کر رہے ہیں،
جہاں انشاء اللہ نہایت ہی شاندار مسجد اور مشن ہاؤس قائم ہوگا۔بلکہ اللہ تعالی توفیق عطا فرمائے تو ارادہ یہ
ہے کہ اتنی وسیع زمین ہو کہ بہت سے احمدی خاندانوں کو بھی وہاں آباد کیا جاسکے۔ایک احمدی گاؤں بن
جائے اور وہاں اس کے امکانات ہیں۔تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایسی فضلوں کی بارش ہو رہی ہے، خدا ہم پر ایسے احسانات نازل فرمار با
ہے ہم پر کہ ہر روز ہم خدا کے اس وعدے کو پورا ہوتے دیکھتے ہیں کہ
وَاَرْضُ اللَّهِ وَاسِعَةٌ
عام زمینیں دنیا کی تو دو طرفوں میں پھیلتی ہیں لیکن خدا کی زمین توشش جہات میں پھیل رہی
ہے۔ہر لحاظ سے، ہر پہلو سے خدا کی زمین کو ہم وسعت پذیر ہوتا دیکھ رہے ہیں۔اسلامی ممالک سے نئے رابطے پیدا ہوئے۔جہاں سب سے زیادہ کوشش کی گئی کہ اسلامی
ممالک ہم سے بدظن ہو جائیں۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے میں آج یہ آپ کو عظیم خوشخبری سناتا ہوں کہ جنیوا
میں جو Human Rights Sub-Commision اس مسئلہ پر غور کر رہا تھا کہ مذہبی طور پر جماعت
احمدیہ کو مسلمان کہلانے کے حق سے محروم کر کے ان پر ظلم کیا گیا ہے اور اسی طرح دیگر مذہبی بنیادی حقوق
چھین کر ان پر ظلم کیا گیا ہے، وہاں یہ کافی عرصے سے معاملہ زیر غور تھا۔جماعت انگلستان کے کئی مخلصین
اس میں حصہ لے رہے تھے اور بھی جہاں تک ہمارا بس چلا ، ہم نے کوشش کی تو کل رات مجھے فون پر وہاں
سے اطلاع ملی ہے کہ جو ریزولیوشن پاس ہوا ہے، اس میں اسلامی ملکوں نے ہماری تائید کی ہے۔اور دو
ممالک، جن پر اپنی حکومتوں کا بڑا شدید دباؤ تھا یعنی پاکستان کی وجہ سے وہ اس موقع پر اٹھ کر باہر چلے گئے
141

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 30 اگست 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
تا کہ ہمیں یہ ووٹ نہ دینا پڑے کہ پاکستان ٹھیک کر رہا ہے۔بتائیے کون کون سی جہات ہیں، جن میں خدا
نئی وسعتیں عطا نہیں کر رہا؟ بعض اسلامی ممالک سے میرا رابطہ ہوا ہے، اللہ کے فضل سے اور ان کے سر کردہ
لوگوں نے وعدے کئے ہیں کہ ہم ان غلط فہمیوں کو دور کرنے میں تمہاری مدد کریں گے اور واقعہ جماعت
احمدیہ پر شدید ظلم ہوا ہے، اسلام کی صف اول کی مجاہد جماعت ہے اور اسے اسلام دشمن طاقت کے طور پر
پیش کیا جارہا ہے، بڑی اندھیر نگری ہے۔تو ہر سمت میں خدا تعالیٰ ہماری زمینوں کو وسعتیں عطا فرما تا چلا جارہا ہے۔ایسی زبانوں میں
اسلامی لٹریچر تیار کرنے کی توفیق ملی ہے اور بڑی جلدی اب انشاء اللہ بڑھ جائے گی ، جن میں کبھی کچھ نہیں
تھا۔پہلی مرتبہ خدا کے فضل سے بالکل نئی زبانوں میں اسلامی لٹریچر اور بڑے بڑے وسیع علاقوں سے تعلق
رکھنے والی وہ زبانیں ہیں، ان میں خدا تعالیٰ نے پیدا کرنے کی توفیق بخشی ہے۔چونکہ بیک وقت بہت سا
کام شروع ہوا ہوا ہے اور پختگی کے قریب ہے۔اس وقت نظر نہیں آرہا کیونکہ پھل جب تک پکے نہ خواہ
لاکھوں کی تعداد میں لگا ہو، مارکیٹ میں تو نظر نہیں آیا کرتا۔لیکن جب پک جائے گا تو اچانک ہر طرف ود
وه
آپ کو اس پھل کی خوشبو، اس کا رنگ روپ، اس کے مزے حاصل ہونے شروع ہو جائیں گے۔پریس کی تحریک کی گئی تھی۔ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈز کی تحریک کی تھی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے سواد و
لاکھ تک کے وعدے آچکے ہیں اور ابھی بہت سے ممالک کی طرف سے آرہے ہیں۔اور مجھے امید ہے کہ
انشاء اللہ اڑھائی لاکھ سے تین لاکھ تک تو آسانی سے یہ وعدے پہنچ جائیں گے۔ڈیڑھ لاکھ کی ضرورت تھی
بنیادی مشینری کے لئے لیکن اس کے علاوہ اس کی Installation، اس کے ماہرین کی تیاری اور پھر ماہانہ
اخراجات کے لئے ہمیں بتایا گیا تھا کہ ایک بڑی رقم کی ضرورت پیش آئے گی۔تو اللہ تعالیٰ نے خود ہی اس
کا انتظام فرما دیا۔جوزائد رقم ہے، اس کو ہم اس طرح استعمال کریں گے کہ اس کی ماہانہ آمد اس پریس کے
سارے اخراجات کے لئے انشاء اللہ کفیل ہو جائے گی۔کوئی حصہ ایسا نہیں ہے، جس طرف نظر جاتی ہو اور
خدا نے وہاں نئی وسعتیں عطا نہ فرما دی ہوں۔مشرقی یورپ میں خدا نے تبلیغ کے نئے رستے کھول دیئے ہیں۔نئی نئی قوموں میں نئے رستے
کھول رہا ہے۔چنانچہ ایک اشترا کی ملک سے ایک تاتاری پروفیسر نے بیعت کی ہے۔اور وہ بہت ہی مخلص
ہیں اور بہت تعلیم یافتہ ، اپنی یونیورسٹی میں مذہبی امور کے وہ ایک سند سمجھے جاتے ہیں۔اور اتفاق سے بیعت
کرنے سے پہلے ان کو یہ کام ملا تھا کہ مذاہب کے تعارف پر وہ ایک کتاب لکھیں۔چنانچہ انہوں نے ہمیں
لکھا ہے کہ اب بتاؤ پھر کیا ہے اسلام اور احمدیت کیا ہے؟ اور جو کچھ کہو گے، وہی کچھ لکھا جائے گا۔حیرت
142

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 اگست 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ہے کہ کس طرح خدا تعالیٰ اپنے فضل سے یہ سامان فرما رہا ہے۔اور تا تاری لیڈر ایسے ہیں، جن سے ہمارا
اب رابطہ ہے۔ان کے متعلق توقع ہے کہ اگر وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے حقیقی مسلمان بن جائیں تو ان کی قوم
پوری کی پوری ان کے ساتھ آسکتی ہے، اس کے بھی امکانات ہیں۔یوگوسلاویہ سے پہلی دفعہ نوجوان نے تعلیم حاصل کرنے کے لئے اپنے آپ کو وقف کیا ہے۔ان
کو محدود وقت میں اجازت مل سکتی ہے۔تو تین مہینے کی جو ان کو چھٹیاں ہیں، وہ یہاں انشاء اللہ آکے
گزاریں گے اور دینی تعلیم حاصل کریں گے اور اپنے ملک میں جا کر پھر وہ پیغام پہنچائیں گے۔ہنگری میں خدا تعالیٰ کے فضل سے نیا رابطہ قائم ہو چکا ہے۔اور روس میں خدا تعالیٰ کے فضل سے
نئے روابط قائم ہو چکے ہیں۔ایک رابطہ نہیں، کئی روابط۔اور وہاں سے ایک بیعت تو براہ راست لینن گراڈ
سے آئی تھی۔اس کے بعد اب پتہ چلا ہے کہ وہاں جگہ جگہ احمدی پھیلے ہوئے تھے، جنہوں نے کبھی بتایا ہی
نہیں تھا۔لیکن چونکہ انگلستان سے رابطہ نسبتا آسان ہے، اس لئے وہ اللہ کے فضل سے اب آتے ہیں، ملتے
ہیں، رابطہ قائم کرتے ہیں آکے نئی ہدایتیں لیتے ہیں آئے۔کوئی دنیا کا حصہ ایسا نہیں رہا، جہاں خدا تعالیٰ
نے فضل سے احمدیت کے نفوذ کے سامان پیدا نہیں کر دیئے
نے اپنے
بیس آپ کو مبارک ہو۔جن کے غم بھی مبارک ہیں، جن کی خوشیاں بھی مبارک ہیں، جن کے
خوف بھی مبارک ہیں اور جن کی امید میں بھی مبارک ہیں۔اور ہر حال سے گذر کر ہم گواہ ہیں ، ہم شاہد ہیں کہ ہم
نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے نئی رحمتیں خدا سے حاصل کی ہیں اور نئی برکتیں اللہ کی طرف سے حاصل کی ہیں۔اور
اس سب پر مستزاد یہ کہ خدا کا وعدہ ہے اور خدا کی انگلی آسمان سے اشارے کر رہی ہے کہ اے میرے بندو!
جنہوں نے صبر کیا، میں تمہیں بے حساب اجر دوں گا اور ہر جہت سے تمہاری زمین پھیلتی چلی جائے گی اور نئی
وسعتیں اسے عطا ہوتی چلی جائیں گی اور اپنے مخالفین کی وہ دنیا دیکھ کر ایک لمحہ کے لئے بھی مایوس نہ ہونا کہ ان
کی عمر ذرا لمبی ہو گئی۔کیونکہ خدا کہتا ہے کہ وہ خود جانتے ہیں کہ ان کا زمانہ تیزی سے گذرتا چلا جارہا ہے اور ان کی
زمینیں تنگ ہوتی چلی جارہی ہیں۔خدا کی تقدیر کا گھیرا روز بروز ان پر زیادہ تنگ ہو رہا ہے۔جہاں یہ باتیں
ہمارے دل میں نئے حو صلے عطا کرتی ہیں، ہمیں نئے اطمینان بخشتی ہیں، وہاں شکر کی طرف بھی تو توجہ دلاتی
ہیں۔اس لئے کثرت سے خدا تعالیٰ کا شکر کریں۔دن رات خدا کا شکر کریں۔کیونکہ خدا تعالیٰ کا یہ بھی وعدہ ہے
کہ شکر کرو گے تو پھر میں مزید بڑھا دوں گا۔یہ بھی ایک وسعت کی جہت ہے۔تو شکر کر کے دیکھیں، پھر دیکھیں
کہ اللہ تعالیٰ کس طرح اس شکر کے نتیجے میں بھی آپ
کو نئی وسعتیں عطا فرمائے گا۔خطبات طاہر جلد 14 صفحہ 729 تا 744)
143

آج 10 میں سے 10 باقی