تبلیغ کے بغیر جماعت کی ترقی اور غلبہ کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پیغام بر موقع تربیتی کلاس جماعت احمد یہ مقبوضہ کشمیر
تبلیغ کے بغیر جماعت کی ترقی اور غلبہ کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا
پیغام بر موقع تربیتی کلاس جماعت احمد یہ مقبوضہ کشمیر منعقدہ یکم تا 20 ستمبر 1985ء
پیارے بھائیو!
بسم الله الرحمان الرحيم
اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت آپ سب کے شامل حال رہے۔آمین
آپ سب کے لئے میرا پیغام یہ ہے کہ احباب جماعت کی تربیت اور ان میں تبلیغ احمدیت کی
اہلیت بڑھانے کے لیے جو کلا میں منعقد کی جارہی ہیں، ان سے پوری طرح فائدہ اٹھا ئیں۔ایسی کلاسیں،
اگر چہ وقتی اور محدود نوعیت کی ہوتی ہیں لیکن ان کے مفید نتائج کو وسیع اور دیر پا بنایا جاسکتا ہے۔جو افرادان
کلاسوں میں شامل ہوں، انہیں مندرجہ ذیل تین باتوں پر خصوصی توجہ رکھنی چاہیے۔اول: یہ کہ ایسے ہنگامی پروگرام در اصل خفتہ جذبہ کو بیدار کرنے کے لئے وضع کئے جاتے ہیں۔اور مقصد یہ ہوتا ہے کہ کلاس میں شامل ہونے والے جو کچھ سیکھیں، اس کو آگے پھیلانے کا کام کریں۔قرآن
کریم میں اس کی بابت ہمیں واضح آیت ملتی ہے، جس کا ترجمہ یہ ہے:۔" اور مومنوں کے لئے ممکن نہ تھا کہ وہ سب کے سب اکٹھے ہو کر تعلیم دین کے
لئے ) نکل پڑیں۔پس کیوں نہ ہوا کہ ان کی جماعت میں سے ایک گروہ نکل پڑتا
تا کہ وہ دین پوری طرح سیکھتے اور اپنی قوم کو واپس لوٹ کر (بے دینی سے ) ہشیار
کرتے۔تا کہ وہ (گمراہی سے ) ڈرنے لگیں“۔(122)
پس وہ افراد، جو کلاسوں میں شامل ہوں، انہیں یہ امر پیش نظر رکھنا چاہیے کہ جو نیک باتیں اور علمی
دلائل وہ سیکھیں، وہ ایک لحاظ سے ان کے امین ہیں۔اور یہ امانت انہوں نے آگے اپنی جماعتوں کو یا اپنے
دیگر احمدی بھائیوں تک پہنچانی ہے۔کیونکہ اس کے بغیر کلاس میں شمولیت کی غرض پوری نہیں ہوتی۔دوئم یہ کہ ایسی کلاسیں، جو منعقد کی جاتی ہیں، ان کے بعض دیگر تقاضے بھی ہیں، جو نظروں سے
اوجھل نہیں رہنے چاہئیں۔مثلاً یہ کہ کلاس کا ایک پروگرام اور ڈسپن ہوتا ہے۔پروگرام کے بغیر انسانی
145
پیغام بر موقع تربیتی کلاس جماعت احمد یہ مقبوضہ کشمیر
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
کوششوں میں جامعیت نہیں آتی بلکہ ایک پر گندگی اور انتشار کی کیفیت غالب رہتی ہے۔اور ڈسپلن کے بغیر
نظم وضبط برقرار نہیں رہ سکتا۔اور یہ دونوں باتیں جہاں افراد کے لئے بڑی بنیادی ہیں، وہاں قومی زندگی
میں ان کی اہمیت کہیں زیادہ ہے۔اس لئے آپ جہاں خود نظم وضبط کی پابندی کریں، وہاں جماعت کے
دیگر افراد میں بھی نظم وضبط کی پابندی کے اوصاف اجاگر کریں۔اور اس کے لئے ایک احمدی کو پہلا اور
آخری سبق یہی ہے کہ وہ ہر سطح پر اطاعت کو اپنا شعار بنائے۔ہمارے محبوب آقا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے اطاعت کی اہمیت واضح کرتے ہوئے فرمایا:۔"من أطاع أميرى فقد أطاعني ومن أطاعني
فقد أطاع الله، ومن عصى أميرى فقد عصاني
ومن عصاني فقد عصى الله
یعنی جو شخص میرے مقرر کردہ امیر یا افسر کی اطاعت کرتا ہے، وہ دراصل میری اطاعت کر رہا
ہے۔اور جو میری اطاعت کرتا ہے، وہ دراصل اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتا ہے۔اور جو میرے مقرر کردہ امیر
کی نافرمانی کرتا ہے، وہ دراصل میرا نا فرمان ہے۔اور جو میری نافرمانی کرے، وہ دراصل میرے بھیجنے
والے خدا تعالیٰ کی نافرمانی کرتا ہے۔پس جماعت کی روح ہی نظم وضبط اور اطاعت کرنا ہے۔اس لئے ہمارے سب پروگراموں میں
یہ روح نمایاں
اور نکھر کر نظر آنی چاہیے۔ایسی روح رکھنے والی جماعت کے سر پر ہی خدا کا ہاتھ ہوتا ہے۔جیسے حدیث نبوی ہے کہ
يد الله على الجماعة۔سوئم یہ کہ تربیتی امور کے علاوہ تبلیغ کے فریضہ کی اہمیت اچھی طرح سمجھنے کی ضرورت ہے۔جماعتی
تربیت تو دراصل مجاہدین تیار کرنے کے مترادف ہے۔اور تبلیغ کرنا ان مخلصین مجاہدین کا آگے فریضہ ہے۔جس فوج سے لڑائی کا کام نہ لیا جائے، اس کی تیاری کی ضرورت ہی کیا ہے؟ پس احمدیت کے زیر تربیت
آنے والے ہر فرد کی اصل ذمہ داری تبلیغ کرتا ہے۔اس کے بغیر جماعت کی ترقی اور دیگر تمام ادیان پر اس
کے غلبہ کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی ہمارے سامنے ہے کہ آپ کس طرح تبلیغ کے لئے
مضطرب رہتے تھے۔اور ہر گھڑی اور ہر لمحہ اپنی زندگی کا آپ نے تبلیغ کے جہاد میں صرف کیا۔اور جو روحانی
ے۔اور ہر اور ہروہ اپنی کا آپنے اور
146
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
پیغام بر موقع تربیتی کلاس جماعت احمد یہ مقبوضہ کشمیر
خزائن آپ کو اللہ کی طرف سے عطا ہوئے ، انہیں دوسروں تک پہنچانے میں آپ غیر معمولی جوش و جذبہ
رکھتے تھے۔چنانچہ خود آپ ہی کے الفاظ میں حسب ذیل عبارت ہمیں ہمیشہ پیش نظر رکھنی چاہیے۔آپ
فرماتے ہیں:۔۔۔۔میری ہمدردی کے جوش کا اصل محرک یہ ہے کہ میں نے ایک سونے کی کان
نکالی ہے اور مجھے جواہرات کے معدن پر اطلاع ہوئی ہے اور مجھے خوش قسمتی سے
ایک چمکتا ہوا اور ایک بے بہا ہیرا اس کان سے ملا ہے اور اس کی اس قدر قیمت ہے
کہ اگر میں اپنے ان تمام بنی نوع بھائیوں میں وہ قیمت تقسیم کروں تو سب کے سب
اس شخص سے زیادہ دولت مند ہو جائیں گے، جس کے پاس آج دنیا میں سب سے
بڑھ کر سونا چاندی ہے۔وہ ہیرا کیا ہے؟ سچا خدا۔اور اس کو حاصل کرنا یہ ہے کہ اس کو
پہنچانا اور سچا ایمان اس پر لانا اور سچی محبت کے ساتھ اس سے تعلق پیدا کرنا اور کچی
برکات اس سے پانا۔پس اس قدر دولت پا کر سخت ظلم ہے کہ میں بنی نوع کو اس سے
محروم رکھوں۔اور وہ بھوکے مریں اور میں عیش کروں۔نہ مجھ سے ہرگز نہیں ہوگا۔میرا دل ان کے فقر وفاقہ کو دیکھ کر کباب ہو جاتا ہے، ان کی تاریکی اور تنگ گزرانی پر
میری جان گھٹتی جاتی ہے۔میں چاہتا ہوں کہ آسمانی مال سے ان کے گھر بھر جائیں
اور سچائی اور یقین کے جواہر ان کو اتنے میں کہ ان کے دامن استعداد پر ہو جائیں“۔اربعین نمبر 1 صفحہ 2۔3 روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 344,345)
پس اے عزیز بھائیو! اولاً خود اس قیمتی ہیرے سے تعلق پیدا کرو، ان جواہرات سے اپنے گھر
بھرو اور پھر دنیا کی غربت اور روحانی فقر و فاقہ کو مٹانے کے لئے تبلیغ کرو تبلیغ کرو تبلیغ کرو۔خدا تعالیٰ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔اپنی محبت اور پیار کی دولت سے آپ سب کو مالا مال
کرے۔اور روحانی مردوں کو آپ کے ذریعہ دائمی زندگی سے ہم کنار کرے۔آمین۔میری طرف سے
جملہ احباب جماعت مردوزن اور بچوں اور بچیوں کو محبت بھر اسلام پہنچا دیں۔جزاکم اللہ تعالیٰ۔والسلام
مرزا طاہر احمد
خليفة المسيح الرابع
( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 31 جنوری 1986ء وضمیمہ ماہنامہ انصار الله تمبر 1985ء)
147