میں آپ کے لیے اس دین کا پیغام لایا ہوں جو سراپا محبت ہے ۔ خطاب فرمودہ 13 ستمبر 1985ء برموقع افتتاح بیت النور ہالینڈ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہی
خلاصہ خطاب فرمودہ 13 ستمبر 1985ء
میں آپ کے لئے اس دین کا پیغام لایا ہوں ، جو سراپا محبت ہے
خطاب فرمودہ 13 ستمبر 1985ء بر موقع افتتاح بیت النور بالینڈ
حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے اپنے اس پر معارف خطاب میں نہایت دلکش
انداز میں حاضرین کو احمدیت کا پیغام پہنچایا۔حضور نے فرمایا کہ
ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں اس مرکز کے افتتاح کی توفیق بخشی۔ہم اللہ
تعالی سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے کام میں اتنی وسعت پیدا کرے گا کہ یہ کمپلیکس، جو اس وقت ڈچ
جماعت کی تعداد کی نسبت بڑا نظر آتا ہے، چھوٹا رہ جائے گا“۔فرمایا:۔” میری اس امید کی بنیاد یہ ہے کہ ڈچ قوم خوبصورتی کو بہت پسند کرتی ہے اور اگر ان کے
سامنے دین حق کی خوبصورتی واضح کر دی جائے تو ممکن نہیں کہ وہ اس خوبصورتی سے حصہ نہ لیں۔دوسرے
یہ کہ ڈچ قوم میں یہ خصوصیت بھی ہے کہ اس کے مزاج میں منافقت نہیں ہے۔جو وہ ظاہر کرتے ہیں، وہی
ان کے اندر بھی ہے۔اس کا اظہار ان کی اس عادت سے بھی ہوتا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں بیٹھتے ہیں تو
کمروں کی کھڑکیوں کے پردے ہٹا دیتے ہیں اور باہر سے ان کے گھروں کا اندرونی حصہ صاف نظر آتا
ہے، جو بہت ہی خوبصورتی سے سجایا ہوتا ہے۔فرمایا:۔اس عادت سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ڈچ اپنا اندرونہ چھپاتے نہیں۔اور وہ اندر اور باہر
66
سے ایک جیسے ہیں۔اور مذہبی نقطہ نگاہ سے یہ ایک بہت اعلیٰ خاصیت ہے۔مطبوعه ضمیمہ ماہنامہ مصباح اکتوبر 1985ء)
حضور نے مزید فرمایا کہ
اگر آج کی دنیا کے مسائل کا تجزیہ کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ یہ سیاسی لیڈروں کے دعاوی اور
عمل میں تضاد کا نتیجہ ہے۔ڈچ قوم ایسی دو عملی کا رویہ نہیں رکھتی۔مطبوعہ ہفت روزہ النصر 13 دسمبر 1985 ء )
163

خلاصه خطاب فرمودہ 13 ستمبر 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
حضور نے حقیقی دینی تعلیم کے محاسن اور خوبیوں کو حاضرین کے سامنے پیش کرتے ہوئے انہیں
دین حق کی طرف دعوت دی اور فرمایا کہ
میں آپ کے پاس اسلام کا پیغام لایا ہوں، جو سراسر محبت ہے اور اس میں نفرت کی کوئی گنجائش نہیں۔اور نہ اس میں جبر ہے۔آج اگر کوئی کسی قسم کے جبر کا قاتل ہے تو اسے اسلام کی نمائندگی کا کوئی حق نہیں“۔فرمایا:۔اسلام کی خوبیوں پر بہت کچھ کہا جا سکتا ہے۔لیکن آج میں آپ کے سامنے اس کی ایک خوبی کا
ذکر کروں گا۔جس کا دعوی بھی کسی اور مذہب میں نہیں ملتا۔اور وہ یہ ہے کہ اسلام کی رو سے خدا تعالیٰ کی
ذات پر کسی کی اجارہ داری نہیں۔اس وجہ سے جہاں مسلمانوں کو اسلام نے یہ حکم دیا کہ جملہ اقوام کے انبیاء
پر ایمان لاؤ، وہاں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام کسی قوم سے مخصوص نہیں فرمایا بلکہ آپ کو تمام
دنیا کے لئے مبعوث فرمایا۔حضور نے یہ پر معارف بات بھی بیان فرمائی کہ
مختلف مذہب کے پیروکاروں سے جو بڑی غلطی سرزد ہوئی ہے، وہ یہ ہے کہ وہ خدا تعالیٰ سے
زیادہ اس کے نمائندوں (یعنی انبیاء) کے ساتھ وفاداری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔چنانچہ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے
کہ جب خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی دوسرا نمائندہ آتا ہے تو اس کے سابقہ نمائندہ کے ساتھ وابستگی کی وجہ
سے اس نے نمائندہ کو قبول نہیں کیا جاتا۔جبکہ اگر خدا تعالیٰ سے وابستگی اور وفاداری رکھی جائے تو اس کے
66
ہر نمائندہ کو قبول کرنا ضروری ہے۔آخر میں حضور نے تمام حاضرین اور شہر کے لارڈ میئر کا شکریہ ادا کیا اور ان کا بھی شکریہ ادا کیا ، جو
اس تقریب میں شمولیت کے لئے خود حاضر نہ ہو سکے لیکن محبت کے اظہار کے لئے انہوں نے پھولوں اور
پودوں کے تحفے ارسال کئے تھے۔164
(مطبوعہ ہفت روزہ النصر 13 دسمبر 1985ء)

آج 10 میں سے 10 باقی