امن اپنے پیدا کرنے والے کے ساتھ صحیح تعلق قائم کر کے ہی مل سکتا ہے ۔ خطاب فرمودہ 18 ستمبر 1985ء برموقع افتتاح بیت النصر کولون جرمنی

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہی
خلاصه خطاب فرمودہ 18 ستمبر 1985ء
امن اپنے پیدا کرنے والے کے ساتھ صحیح تعلق قائم کر کے ہی مل سکتا ہے
خطاب فرمودہ 18 ستمبر 1985ء بر موقع افتتاح بیت النصر کولون جرمنی
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:۔سورۃ فاتحہ اپنے معنوں کے لحاظ سے بہت وسیع اور گہری ہے، جو مسلم دنیا میں کثرت سے پڑھی
جاتی ہے۔اور خاص طور پر ایسے موقع پر پڑھی جاتی ہے، جب انسان نے کوئی کامیابی حاصل کی ہو۔انسان
کو یہ یاد دلانے کے لئے پڑھی جاتی ہے کہ وہ بہت کمزور ہے، تمام تعریف صرف اللہ تعالیٰ کے لئے ہے۔انسان کی فطرت ہے کہ جب وہ کوئی معرکہ سر انجام دیتا ہے تو اپنے اس کارنامے پر بے انتہا فخر کرتا ہے اور
اس
کا میابی کو اپنی قوت بازو کا نتیجہ بجھتا ہے۔اس سورۃ میں یہ بتایا گیا ہے کہ تمام انسانی کوششیں صرف اسی
کے فضل سے بار آور ہوتی ہیں۔اور ہماری کوششیں بہت حقیر ہیں اور صرف اللہ تعالیٰ ہی تعریف کے قابل
ہے۔اور اس کو خوش کر کے تم بھی تعریف کے مستحق بن سکتے ہو۔پھر فرمایا:۔آج ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے یہاں کے احمدیوں کو جرمنی میں ایک اور نیا سنٹر
کھولنے کی توفیق دی ہے۔یہ تیسرا بڑا سنٹر ہے۔فرینکفورٹ اور ہمبرگ میں دو مراکز پہلے سے موجود
ہیں۔جماعت احمد یہ صرف جرمنی میں ہی نہیں بلکہ تمام دنیا میں نئے مراکز قائم کر رہی ہے۔یہاں تک کہ
پولینڈ، ہنگری ، روس میں بھی جماعت احمدیہ کا وجود ہے۔آپ لوگوں کو اسلام کے متعلق غلط تاثر دیا گیا ہے ورنہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے اور ہم
آپ کے ملک میں امن کا پیغام ہی لے کر آئے ہیں۔آپ کو اسلام کے پیغام سے کسی قسم کا خطرہ نہیں۔اسلام تو نام ہی امن کا ہے۔اگر اسلام میں نفرت ، دشمنی اور ظلم کے عصر شامل ہو جائیں تو وہ اپنی شخصیت کھو
دے گا۔اسلام محبت ، امن اور انسانوں میں باہمی اخوت کا پیغام ہے۔جرمنی میں تیسر امر کز کھولنے کی ضرورت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ
پہلی وجہ تو یہ کہ جرمنی میں قبول کرنے والوں کے لئے جو بہت مخلص اور کام کرنے والے ہیں،
سہولت مہیا کی جائے تا کہ وہ اپنی زندگی اسلام کے اصولوں کے مطابق ڈھال سکیں۔167

خلاصه خطاب فرمودہ 18 ستمبر 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
دوسری وجہ تمام یورپین ممالک میں سے جرمنی میں اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ
ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ جرمن قوم بے سکونی میں مبتلا ہے اور ذہنی سکون کی متلاشی ہے۔ان کے لئے
زیادہ سے زیادہ اسلام کا مطالعہ کرنے کے مواقع دستیاب کئے جائیں“۔حضور نے جرمن قوم کی بے سکونی کی وجہ بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ
وو
دونوں ( عظیم جنگوں میں نہ صرف یہ کہ جرمن قوم نے سب سے زیادہ تکلیف اٹھائی بلکہ ان
جنگوں کے شروع کرنے کا تکلیف دہ احساس بھی شدت سے پایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے وہ سخت ذہنی
اذیت میں مبتلا ہیں۔اور آج اسلام کے علاوہ کوئی اور مذہب جرمن قوم کی اس ذہنی خلش کو دور نہیں کر سکتا
اور نہ ہی ان کے احساس ندامت کو ختم کر کے ان کو نئی زندگی دے سکتا ہے۔فرمایا کہ
میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ جرمن قوم ایک بہادر اور غیور قوم ہے۔انہیں کوئی کھوکھلا فلسفہ مطمئن
نہیں کر سکتا۔اسلام ان کے سامنے ایسے اصول پیش کرتا ہے، جنہیں اپنا کر وہ پرسکون زندگی بسر کر سکتے ہیں۔یا درکھیں کہ جن کے دل پر سکون نہیں ہوتے ، وہ کبھی امن قائم نہیں کر سکتے۔مختلف مذاہب میں ذہنی سکون کے
حصول کے مختلف طریقے بتائے گئے ہیں۔لیکن دراصل امن اپنے پیدا کرنے والے کے ساتھ صحیح تعلق قائم
کر کے ہی مل سکتا ہے۔ایسے لوگ جب سکون حاصل کر لیتے ہیں تو وہ اس سکون کو صرف اپنے تک ہی محدود
نہیں رکھتے بلکہ دوسروں
کو بھی اس میں شامل کرتے ہیں۔جب انسان کا تعلق اللہ تعالیٰ سے ہو جاتا ہے، جو
زندہ خدا ہے تو زندگی میں ایک ایسی تبدیلی آتی ہے کہ انسان خود بخود پر سکون ہو جاتا ہے اور دنیاوی تکالیف کو
خاطر میں نہیں لاتا۔حضرت عیسی نے کیوں اتنی تکالیف برداشت کیں؟ کیونکہ خدا ان کے ساتھ تھا“۔فرمایا:۔" آج مذہب کے نام پر ہمیں بھی تکلیفیں دی جارہی ہیں۔کیونکہ روز اول سے ماننے والے
تکالیف برداشت کرتے آئے ہیں۔احمدی اس سے مستی نہیں۔احمدیوں کو پاکستان میں کلمہ پڑھنے پر مار پڑ
رہی ہے اور ان پر طرح طرح کی پابندیاں ہیں۔بظاہر یوں لگتا ہے کہ ان کا امن ختم ہو گیا ہے لیکن وہ تو
بہت خوش ہیں اور خوشی خوشی مار کھا رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں تکالیف اٹھانے پر فخر کرتے ہیں۔حضور نے مزید فرمایا:۔یا درکھیں ہم جس امن کا پیغام لے کر آپ کے پاس آئے ہیں، وہ آپ کو تکلیف نہیں دے گا
بلکہ آپ کو اپنی نظروں، دوسرے انسانوں کی نظروں میں اور آپ کے پیدا کرنے والے خدا کی نظروں میں
بہت اونچا مقام عطا کر دے گا“۔مطبوعہ ہفت روزہ النصر 27 ستمبر 1985ء)
168

آج 10 میں سے 10 باقی