مشن بنانے کا مقصد جماعت کو بڑھانا اور اسلام کا پیغام پھیلانا ہے ۔ ارشادات فرمودہ دوران دورہ یورپ 1985ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1985 ء
مشن بنانے کا مقصد جماعت کو بڑھانا اور اسلام کا پیغام پھیلانا ہے
ارشادات فرمودہ دوران دورہ یورپ 1985ء
26 ستمبر، زیورک
پریس کانفرس کے دوران سوالوں کے جواب دیتے ہوئے حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:۔میں اکثر جماعت سے ملنے کے لئے بیرونی ممالک میں جاتا رہتا ہوں۔گزشتہ ڈیڑھ سال سے
انگلینڈ میں مقیم ہوں۔اس دوران دوسری بار سوئٹزر لینڈ آیا ہوں۔گزشتہ دورہ میں یہاں پریس کانفرنس نہیں بلا
سکا تھا۔اس دفعہ میں نے سمجھا کہ پریس والوں سے بھی مل لیں۔یہاں آنے سے پہلے ہیگ (ہالینڈ) سے
180 کلومیٹر کے فاصلہ پر ایک نئے سنٹر کا افتتاح کیا۔اس کے بعد برسلز (بیلجیئم) کے خوبصورت حصہ
میں ایک بہت بڑے سنٹر کا افتتاح کیا۔جرمنی میں پہلے سے دومشن کام کر رہے تھے لیکن جماعت کی
ضروریات بہت تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔چنانچہ ہم نے ایک اور سنٹر کولون میں بھی بنایا ہے۔میں ہمبرگ
بھی گیا، وہاں پر اپنی ضروریات کے پیش نظر ایک اور جگہ لینے کا جائزہ لے رہے ہیں۔برلن میں بھی ہماری
کافی بڑی جماعت ہے، وہاں بھی جگہ خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔فرینکفورٹ میں بھی ہماری پہلی جگہ
بہت چھوٹی ہوگئی ہے، وہاں پہلے مشن کے قریب ایک بہت بڑی جگہ، جو 26 ہزار مربع میٹر سے حاصل کی
ہے، اس کی افتتاحی تقریب میں ایک ہزار سے زائد ا حباب شامل ہوئے۔اس کے بعد ہم میونخ گئے ، وہاں
بھی جگہ خریدنے کی کوشش ہے۔لیکن دوران قیام کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔وہاں سے ہم سیدھے سوئٹزر لینڈ
آئے ہیں اور پھر یہاں سے اٹلی جانا ہے۔وہاں ہم پہلا مشن کھولیں گے، جو Verona سے 20 کلو میٹر کے
فاصلہ پر ہے۔اس کے بعد سپین جائیں گے، وہاں قرطبہ کے قریب پہلے ہی مشن موجود ہے۔اس کے علاوہ
میڈرڈ اور غرناطہ میں بھی ہمارے مشن ہیں۔اب ہم غرناطہ کے لئے نئی جگہ حاصل کرنے جا رہے ہیں۔اس
کے بعد برطانیہ واپسی سے پیشتر فرانس میں پیرس کے قریب ایک سنٹر کا افتتاح کروں گا ، جو کہ فرانس میں
جماعت کا پہلا سنٹر ہو گا“۔183

ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اس سوال کے جواب میں کہ اتنے زیادہ مشن ہاؤس کھولنے کی کیا ضرورت ہے؟ کیا آپ کی
جماعت کی تعداد بہت زیادہ ہے یا کوئی اور وجہ ہے؟ حضور نے فرمایا:۔”سب سے پہلی ضرورت تو یہ ہے کہ آپ نے عیسائی مشن ساری دنیا میں قائم کیسے ہوئے ہیں، کیا
آپ مسلمانوں کے لئے یہ ضرورت نہیں سمجھتے کہ وہ یورپ میں مشن کھولیں؟ یہ سوال مجھے بہت ہی عجیب
محسوس ہوتا ہے۔اگر آپ اپنا مذہب ساری دنیا میں پھیلانے میں کوشاں ہیں تو ہم اپنے مذہب کی اشاعت
محبت ، تبادلہ خیال اور مسلسل جدوجہد کے ذریعہ کیوں نہ کریں؟ مشن اس لئے نہیں بنائے جار ہے کہ کچھ لوگ
انہیں استعمال کریں۔بلکہ اس لئے بنائے جارہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان سے استفادہ کریں۔ان
مشنز کو بنانے کا مقصد جماعت کو بڑھانا ہے تا کہ اسلام کے پیغام کومزید پھیل سکیں۔ایک اور سوال کے جواب میں حضور نے فرمایا:۔جرمنی میں ہماری جماعت دو ہزار گھرانوں پر مشتمل ہے۔اس کے علاوہ انڈونیشیا، جنوبی افریقہ
پر
یوگنڈا، کینیا، تنزانیہ، موریطانیہ، ہندوستان، بنگلہ دیش، فنی اور ماریشس میں بڑی بڑی جماعتیں موجود ہیں۔ہماری جماعت ساری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے۔آپ سوئس لوگوں کے لئے کیا کر رہے ہیں؟
فرمایا:
میں سوئس (swiss) لوگوں کے لئے بہت فکر مند ہوں۔ان کے نوجوان زیادہ تر لادینیت کی
طرف رجحان ظاہر کر رہے ہیں۔پہلے میرا خیال تھا کہ انہیں علم ہی نہیں کہ مذہب
کی بنیادی تعلیم کیا ہے؟ لیکن
اب
تو وہ لادینیت کا پرچار کر رہے ہیں اور زیادہ سے زیادہ لوگ اس طرف مائل ہو رہے ہیں، جو کہ بہت ہی
قابل تشویش امر ہے۔یہ نوجوان مستقبل میں سوسائٹی کو چیلنج کریں گے اور نظم و ضبط کے لئے ایک مسئلہ پیدا کر
دیں گے۔اس لئے تمام مذہبی تنظیموں کے لئے یہ لحہ فکریہ ہے۔ہم سب کا خدا ایک ہے، اس لئے ہمیں اس
نوجوان نسل کو واپس لانا چاہیے۔اور بتانا چاہیے کہ خدا تعالیٰ کی ہستی موجود ہے۔اس کے بغیر سوسائٹی کا وجود
خطرے میں ہے۔گزشتہ جنگ میں سوئس سوسائٹی محفوظ رہی مگر آئندہ آنے والی تباہی میں مجھے اس سوسائٹی کی
حفاظت نظر نہیں آتی۔اگر اس نے اپنے خالق کی طرف رجوع نہ کیا تو یہ بہت خطرناک صورت حال ہوگی۔پس نو جوانوں کو خدا تعالیٰ کی طرف لانا ہی سب سے اہم مسئلہ ہے۔انہیں مسلمان بنانا بعد کی بات ہے۔184

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1985ء
میں اپنی اور اپنی جماعت کی طرف سے سوئس لوگوں کی خدمت کے لئے تیار ہوں۔یہاں کی
نوجوان نسل کو علم ، دلائل اور سائنس کی رو سے یہ باور کرانے کے لئے تیار ہوں کہ ان
کا کوئی خالق بھی ہے۔بلکہ نو جوانوں کا اپنا وجود کسی خالق کا محتاج ہے۔میں ہر طرح سے مدد کرنے کو تیار ہوں تا کہ انہیں خالق حقیقی
کی طرف واپس لایا جا سکے۔آخر پر ایک سوال کے جواب میں فرمایا:۔”میرا یورپ کا موجودہ دورہ پانچ ہفتوں کا ہے۔لیکن میں یورپ میں کسی بھی وقت آسکتا ہوں۔اس لئے سوئٹزر لینڈ میں انسانیت کی بنیاد پر کسی سیمینار (seminar) یا اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے
ہر وقت آنے کو تیار ہوں۔( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 27 ستمبر 1985ء وضمیمہ ماہنامہ خالد نومبر 1985ء)
185

آج 10 میں سے 10 باقی