اللہ کی رضا ہی اصل مقصود و مطلوب ہے ۔ پیغام برموقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ تنزانیہ منعقدہ 27 تا 29 ستمبر 1985ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ تنزانیہ
اللہ کی رضا ہی اصل مقصود و مطلوب ہے
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ تنزانیہ منعقدہ 27 تا 29 ستمبر 1985ء
پیارے بھائیو اور بہنو!
بسم الله الرحمان الرحيم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میری دعا ہے کہ جماعت ہائے احمد یہ تنزانیہ کا یہ جلسہ سالانہ ہر جہت سے انتہائی کامیاب اور
بابرکت ہو۔خدا تعالیٰ کے فضلوں اور رحمتوں کے آپ وارث ٹھہریں۔اور اللہ تعالیٰ آپ سب کو ، جو محض اللہ
اس جلسہ میں شامل ہورہے ہیں، ان باتوں کی توفیق دے، جن سے وہ راضی ہو جائے کہ اللہ کی رضا ہی
اصل مقصود و مطلوب ہے۔ورضوان من الله اكبر
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔” اے عزیز و ا تم نے وہ وقت پایا ہے، جس کی بشارت تمام نبیوں نے دی ہے۔اور اس شخص کو یعنی مسیح موعود کو تم نے دیکھ لیا، جس کے دیکھنے کے لئے بہت سے
پیغمبروں نے بھی خواہش کی تھی۔اس لئے اب اپنے ایمانوں کو خوب مضبوط کرو اور
اپنی راہیں درست کرو، اپنے دلوں کو پاک کرو اور اپنے مولیٰ کو راضی کرو۔22
اربعین نمبر 4 صفحہ 100 روحانی خزائن جلد 17 صفحه (442)
مگر خدا تعالیٰ کو کس طرح راضی کیا جائے؟ اس کے قرب اور پیار کی لذت کو کیونکر حاصل کیا
جائے؟ اس اہم سوال کا جواب دیتے ہوئے سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔ہم کیونکر خدا تعالیٰ کو راضی کریں اور کیونکر وہ ہمارے ساتھ ہو۔اس کا اس نے
مجھے بار بار یہی جواب دیا کہ تقویٰ سے۔سواے میرے پیارے بھائیو! کوشش کروتا
متقی بن جاؤ۔بغیر عمل کے سب باتیں بیچ ہیں۔اور بغیر اخلاص کے کوئی عمل مقبول
ہیں۔سو تقوی یہی ہے کہ ان تمام نقصانوں سے بیچ کر خدا تعالیٰ کی طرف قدم اٹھاؤ
187

پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ تنزانیہ
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اور پرہیز گاری کی باریک راہوں کی رعایت رکھو۔سب سے اول اپنے دلوں میں
انکسار اور صفائی اور اخلاص پیدا کرو۔اور سچ سچ دلوں کے علیم اور سلیم اور غریب بن جاؤ
کہ ہر یک خیر اور شر کا پیج پہلے دل میں ہی پیدا ہوتا ہے۔اگر تیرا دل شر سے خالی ہے تو
تیری زبان بھی شر سے خالی ہوگی اور ایسا ہی تیری آنکھ اور تیرے سارے اعضاء۔ہر
یک نور یا اندھیرا پہلے دل میں ہی پیدا ہوتا ہے اور پھر رفتہ رفتہ تمام بدن پر محیط ہو جاتا
ہے۔سو اپنے دلوں کو ہر دم شولتے رہو۔اور جیسے پان کھانے والا اپنے پانوں کو پھیرتا
رہتا ہے اور ردی ٹکڑے کو کاٹتا ہے اور باہر پھینکتا ہے، اسی طرح تم بھی اپنے دلوں کے
مخفی خیالات اور مخفی عادات اور مخفی جذبات اور مخفی ملکات کو اپنی نظر کے سامنے پھیرتے
رہو اور جس خیال یا عادات یا ملکہ کوردی پاؤ، اس کو کاٹ کر باہر پھینکو۔ایسانہ ہو کہ وہ
تمہارے سارے دل کو نا پاک کر دیوے اور پھر تم کاٹے جاؤ“۔اسی طرح فرمایا:
وو
(ازالہ اوہام، حصہ دوم صفحہ 447,448 روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 547,548)
تم اگر چاہتے ہو کہ آسمان پر تم سے خدا راضی ہو تو تم باہم ایسے ایک ہو جاؤ، جیسے
ایک پیٹ میں سے دو بھائی تم میں سے زیادہ بزرگ وہی ہے، جو زیادہ اپنے بھائی
کے گناہ بخشتا ہے۔اور بد بخت ہے، وہ جو ضد کرتا ہے اور نہیں بخشا۔سو اس کا مجھ میں
حصہ نہیں۔خدا کی لعنت سے بہت خائف رہو کہ وہ قدوس اور غیور ہے۔بد کار خدا کا
قرب حاصل نہیں کر سکتا، متکبر اس کا قرب حاصل نہیں کر سکتا، ظالم اس کا قرب
حاصل نہیں کر سکتا، خائن اس کا قرب حاصل نہیں کر سکتا۔اور ہر ایک جو اس کے نام
کے لئے غیرت مند نہیں ، اس کا قرب حاصل نہیں کر سکتا۔(کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 12۔13)
اس وقت دنیا ایک تباہی کے کنارے کھڑی ہے۔باہمی محبت و پیار اور امن و سلامتی کا فقدان
ہے۔جگہ جگہ نفرتوں کی آگیں بھڑکائی جارہی ہیں اور انسان اپنے ہی بھائیوں کے خون کا پیاسا ہو رہا ہے۔گناہوں کی کثرت ہے اور فسق و فجور کی فراوانی۔شرک اور دہریت کا ایک سیلاب ہے، جو نوع انسانی کو
بہائے لے جارہا ہے۔وہ لوگ ، جو خدا تعالیٰ پر ایمان کا دعوی کرتے ہیں، بدقسمتی سے ان کا ایک بڑا حصہ بھی
یقین کے مرتبہ سے عاری ہے۔اور عملاً انہوں نے خدائے واحد کی بجائے اس دنیا کو اور نفسانی خواہشات کو
188

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ تنزانیہ
اپنا معبود بنارکھا ہے۔خدا کے نام کے لئے کوئی غیرت ان میں باقی نہیں رہی۔وہ اس سے کلیہ غافل اور
دنیا سے آرام یافتہ ہیں۔ان دردناک حالات میں اللہ تعالیٰ نے سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مبعوث
فرمایا۔تا نوع انسانی کو جھوٹ، شرک ظلم اور ہر ایک بد عملی اور نا انصافی اور بداخلاقی سے نجات دے کر
سچائی ، راست بازی ، اعلیٰ اخلاق، حلم، انصاف اور تو حید خالص کو دنیا میں قائم کیا جائے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود فر ماتے ہیں:۔چونکہ میں تثلیث کی خرابیوں کی اصلاح کے لئے بھیجا گیا ہوں، اس لئے یہ
دردناک نظارہ کہ ایسے لوگ دنیا میں چالیس کروڑ سے بھی کچھ زیادہ پائے جاتے
ہیں، جنہوں نے حضرت عیسی کو خدا سمجھ رکھا ہے، میرے دل پر اس قدر صدمہ پہنچاتا
رہا ہے کہ میں گمان نہیں کر سکتا کہ مجھ پر میری تمام زندگی میں اس سے بڑھ کر کوئی غم
گزرا ہو۔بلکہ اگر ہم و غم سے مرنا میرے لئے ممکن ہوتا تو یہ تم مجھے ہلاک کر دیتا کہ
کیوں یہ لوگ خدائے واحد لاشریک کو چھوڑ کر ایک عاجز انسان کی پرستش کر رہے
ہیں۔اور کیوں یہ لوگ اس نبی پر ایمان نہیں لاتے ، جو بچی ہدایت اور راہ راست لے
کر دنیا میں آیا ہے۔ہر ایک وقت مجھے یہ اندیشہ رہا ہے کہ اس غم کے صدمات سے
میں ہلاک نہ ہو جاؤں۔اور میرا اس درد سے یہ حال ہے کہ اگر دوسرے
لوگ بہشت چاہتے ہیں تو میرا بہشت یہی ہے کہ میں اپنی زندگی میں اس شرک سے
انسانوں کو رہائی پاتے اور خدا کا جلال ظاہر ہوتے دیکھ لوں۔تبلیغ رسالت جلد ہشتم صفحه 71,72)
اسی طرح آپ فرماتے ہیں:۔میں نے ایک سونے کی کان نکالی ہے۔اور مجھے جواہرات کے معدن پر اطلاع
ہوئی ہے۔اور مجھے خوش قسمتی سے ایک چمکتا ہوا اور ایک بے بہا ہیرا اس کان سے ملا
ہے۔اور اس کی اس قدر قیمت ہے کہ اگر میں اپنے ان تمام بنی نوع بھائیوں میں وہ
قیمت تقسیم کروں تو سب کے سب اس شخص سے زیادہ دولت مند ہو جائیں گے، جس
کے پاس آج دنیا میں سب سے بڑھ کرسونا چاندی ہے۔وہ ہیرا کیا ہے؟ سچا خدا۔اور اس کو حاصل کرنا یہ ہے کہ اس کو پہچانا اور سچا ایمان اس پر لانا اور سچی محبت کے
189

پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ تنزانیہ
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ساتھ اس سے تعلق پیدا کرنا اور کچی برکات اس سے پانا۔پس اس قدر دولت پاکر
سخت ظلم ہے کہ میں بنی نوع کو اس سے محروم رکھوں۔اور وہ بھوکے مریں اور میں عیش
کروں۔یہ مجھ سے ہر گز نہیں ہوگا۔میرا دل ان کے فقر و فاقہ کو دیکھ کر کباب ہو جاتا
ہے۔ان کی تاریکی اور تنگ گزرانی پر میری جان گھٹتی جاتی ہے۔میں چاہتا ہوں کہ
آسمانی مال سے ان کے گھر بھر جائیں اور سچائی اور یقین کے جو اہران کو اتنے ملیں کہ
ان کے دامن استعداد پر ہو جائیں“۔اربعین نمبر 1 صفحہ 3, 2 روحانی خزائن 17 صفحہ 344,345)
پس اے مسیح محمدی کے غلامو!
اگر تم خدا تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہو تو اس کی عظمت اپنے دلوں میں بٹھاؤ۔محبت الہی کی لو تیز تر کرو اور دعوت الی اللہ کے عظیم الشان جہاد میں شامل ہو کر اس کی تو حید کو قائم کرنے کے
لئے اپنی پوری طاقت سے کوشش کرو۔دنیا اپنے اسباب اور عزیزوں پر اسے مقدم نہیں رکھتی مگر تم اسے مقدم
رکھو تا آسمان پر اس کی جماعت میں لکھے جاؤ۔سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔تمہیں خوشخبری ہو کہ قرب پانے کا میدان خالی ہے۔ہر ایک قوم دنیا سے پیار کر
رہی ہے۔اور وہ بات، جس سے خدا راضی ہو، اس کی طرف دنیا کو توجہ نہیں۔وہ
لوگ، جو پورے زور سے اس دروازہ میں داخل ہونا چاہتے ہیں، ان کے لئے موقع
ہے کہ اپنے جو ہر دکھا ئیں اور خدا سے خاص انعام پاویں۔(رساله الوصیت صفحه 11, 10 روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 308,309)
والسلام
190
خاکسار
مرزا طاہر احمد
خليفة المسيم الرابع
( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 7 فروری 1986ء وضمیمہ ماہنامہ انصار اللہ تمبر 1985ء)

آج 10 میں سے 10 باقی