تبلیغ کرنی ہے تو ہر احمدی کو کرنی پڑے گی ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 4 اکتوبر 1985ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987), حصہ 2
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
خطبه جمعه فرموده 04 اکتوبر 1985ء
ماری جائیں۔نا قابل بیان دکھ پہنچتا ہے۔بلا مبالغہ یہ کیفیت ہے۔کل مجھے میر صاحب بتا رہے تھے تو اس کو
وقت میری حالت نا قابل برداشت تھی۔جب میں یہ بات سن رہا تھا کہ ایک گاؤں میں گئے اور وہاں جا کر
پوچھا کہ یہاں کوئی مسجد ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ دیکھو یہ سارے گرجے یہ سب مسجدیں ہیں۔یہ سمجھے کہ
شاید مذاق کر رہے ہیں۔ہم نے کہا کہ ہم تو مسجد کا پوچھ رہے ہیں ، گرجوں کی کیا بات کر رہے ہو؟ انہوں
نے کہا: دیکھو تو سہی جا کر۔انہوں نے دیکھا تو ابھی تک عبارتیں لکھی ہوئی ہیں کہ فلاں بادشاہ اس مسجد میں
آیا تھا، فلاں مسلمان بزرگ اس مسجد میں آیا تھا۔جس ملک کی یہ حالت ہو، وہاں کی تو گلی گلی پکار رہی ہے،
آپ کو تبلیغ کے لئے۔اینٹ اینٹ دہائی دے رہی ہے کہ اے مسلمانو! اگر تم میں کوئی غیرت ہے اور کوئی
محبت ہے محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور خدائے واحد و قہار کے ساتھ تو اٹھو اور اپنی ذمہ داریوں کو ادا
کرو تم میں سے ہر ایک کو طارق بن جانا چاہئے، تم میں سے ہر ایک کو خالد ہو جانا چاہئے۔تم میں سے ہر
ایک میں وہ جذبہ جہاد پیدا ہونا چاہیے، جو محد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ساتھیوں میں پیدا کیا
تھا۔سنتے نہیں آپ ان بستیوں کی آوازیں! اینٹ اینٹ پکار رہی ہے یہاں! تم پر فرض ہے ، تم جو یہاں آ
کر دوبارہ آباد ہوئے ہو کہ دوبارہ اسلام سے اس ملک کو آشنا کرو، سارے گرجے دوبارہ اپنی مسجدوں میں
تبدیل کرو۔لیکن اس طرح کہ پہلے دلوں میں وہ مسجدیں بناؤ۔تلوار کے زور سے نہیں ، جبر کے ساتھ نہیں۔ہر دل میں خدائے واحد کی محبت ڈال دو۔پھر دیکھو کہ سارے گرجے از خود مسجدوں میں تبدیل ہونے شروع
ہو جائیں گے۔اور اس دفعہ اس شان کے ساتھ یہ تبدیلی پیدا کرو کہ پھر قیامت تک کے لئے شیطان ان
جگہوں سے مایوس ہو جائے اور ہمیشہ ہمیش کے لئے یہ عبادت گاہیں خدائے واحد کے لئے وقف رہیں۔پھر دیکھیں کہ آپ کو خدا تعالیٰ کیا مقام اور کیا مرتبے عطا کرتا ہے۔تمام دنیا میں ہمیشہ ہمیش کے لئے آپ
کے گیت گائے جائیں گے، آپ کے ناموں سے تاریخ کے آغاز ہوں گے۔یہ مؤرخ کہا کرے گا کہ فلاں
احمدی نوجوان اس طرح کپڑے بیچنے آیا تھا ، فلاں احمدی نوجوان اس طرح ایک معمولی تجارت کے لئے آیا
تھا اور اس نے یہ یہ تبدیلیاں پیدا کیں۔فلاں گاؤں میں اس نے پودا لگایا، فلاں گاؤں میں اس نے پودا
لگایا، فلاں گاؤں میں اس نے پودا لگایا۔فلاں گرجے پھر مسجدوں میں تبدیل ہوئے۔اور یہ فلاں مجاہد کے
کارناموں کے نتیجہ میں ہے۔یہ ہے وہ زندگی ہمیشگی کی زندگی جس کی طرف سپین آپ
کو بلا رہا ہے۔اس
لئے اس کی طرف توجہ کریں اور اللہ پر توکل رکھیں اور دعائیں کریں اور پھر آپ دیکھیں کہ کس طرح خدا
تعالیٰ کے فضل کے ساتھ روز روز رنگ بدلنے شروع ہو جائیں گے۔217
خطبه جمعه فرمود 104اکتوبر 1985ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد هفتم
آج بھی مجلس میں، جو شام کو یہاں کے مربیوں وغیرہ کے ساتھ ہوگی ، ہم مزید غور کریں گے۔پالیسی کے متعلق لائحہ عمل کے متعلق جو جو تبدیلیاں ضروری ہیں، وہ اختیار کی جائیں۔لیکن موجودہ صورت
حال بہر حال قبول نہیں ہے۔یہ جو ٹھنڈا ٹھنڈا چلنے کا طریقہ ہے، مجھے تو پسند ہی نہیں ہے۔خدا کی راہ میں
چلنا ہے، جان مار کے چلیں، زور کے ساتھ چلیں، چھاتی کھول کر سر بلند کر کے چلیں اور نئے قلعے فتح
کریں۔آپ خدا کے جرنیل ہیں۔آج تو ہر احمدی جرنیل ہے، سپاہی والی بات بھول جائیں ، آپ نے
نئے علاقے فتح کرنے ہیں، آپ کے سپر د قو میں کی گئی ہیں، آپ کو قوموں کا سردار بنایا گیا ہے۔اپنا مقام تو
پہچانیں ، آپ ہیں کون؟ پھر دیکھیں آپ کی تو کیفیت ہی بدل جائے گی ، آپ کی ادائیں بدل جائیں گی۔ذمہ داریوں کا احساس پیدا کر کے دعائیں کرتے ہوئے۔انشاء اللہ تعالیٰ آپ کے لئے مقدر ہو چکا ہے کہ
آپ نے ان علاقوں کو سر کرنا ہے۔اس لئے میں امید کرتا ہوں کہ خاص طور پر مقامی احمدی دوست اس ذمہ داری کو پورا کرنے کی
حتی الامکان کوشش کریں گے اور بڑا عظیم شرف ہے، جو ان کو حاصل ہونے والا ہے۔تعظیم سعادتیں ہیں، جو
انتظار کر رہی ہیں۔علاوہ ازیں تمام دنیا کے احمدیوں کو میں توجہ دلاتا ہوں کہ وہ خاص طور پر سپین کے لئے
دعائیں کریں۔یہ اتنی درد ناک جگہ ہے، ایسی دردناک سرزمین ہے آج اسلام کے لئے کہ روحوں کو چین
نصیب نہیں ہو سکتا ، جب تک ہم دوبارہ اسلام کے جھنڈے نہ گاڑ دیں۔جب تک ہر گرجے کو خدائے واحد
کی پرستش کے لئے دوبارہ وقف نہ کر دیں، ہمیں چین نہیں ہوگا۔دیکھو کس شان سے حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ سے بتوں کو نکالا۔سینکڑوں
سال سے وہاں آباد تھے۔ایک بت بھی وہاں باقی نہیں رہنے دیا۔اس لئے کہ آپ نے پہلے دلوں کے بہت
نکالے تھے، پھر خود بخودمکہ کے بت وہاں سے بھاگ گئے۔ان کے رہنے کی کوئی صورت باقی نہیں رہی۔آپ بھی اسی طرح کریں۔آپ بھی اسی آقا کے غلام ہیں۔حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بار بار
درود بھیجیں۔اور ایک یہ بھی ذریعہ ہے، دعاؤں کی قبولیت کا۔یاد کریں کہ کس طرح خدا تعالیٰ نے کس شان
کے ساتھ آپ کو خانہ کعبہ سے بتوں کو نکالنے کی توفیق بخشی تھی۔اور اسی محمد کی محبت کے واسطے دے دے کر خدا
سے عرض کریں کہ اے خدا! ہم بھی تو اسی کے غلام ہیں، ہمیں بھی توفیق بخش کہ ہم بھی ان شرک کی آماجگاہوں
کو ختم کر دیں، ہم بھی یہاں سے صلیب کو توڑنے والے ہوں اور ہمیشہ ہمیش کے لئے تیری وحدانیت کے
گیت گانے والا یہ ملک بن جائے۔ان دعاؤں کے ساتھ آپ آگے بڑھیں۔اللہ آپ کے ساتھ ہو، اللہ
آپ
کو توفیق بخشے اور ساری دنیا کی جماعت احمدیہ کی دعائیں آپ کے ساتھ ہوں۔آمین۔مطبوعہ خطبات طاہر جلد 104 صفحہ 815 تا 830)
218