اصل عزت یہ ہے کہ خدا کی خاطر تمہاری راہ میں روکیں ڈالی جائیں ۔ خطاب فرمودہ 13 اکتوبر 1985ء برموقع افتتاح احمدیہ مسلم مشن فرانس

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خلاصہ خطاب فرموده 13 اکتوبر 1985ء
اصل عزت یہ ہے کہ خدا کی خاطر تمہاری راہ میں روکیں ڈالی جائیں
خطاب فرمودہ 13 اکتوبر 1985ء بر موقع افتتاح احمد یہ مسلم مشن فرانس
حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ایمان افروز خطاب میں فرمایا:۔یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے اس مختصر دورہ یورپ میں چار مراکز کے افتتاح کی توفیق
دی۔اور اب پانچویں مرکز کے افتتاح کی توفیق ملی ہے۔اور اس کے علاوہ اٹلی میں خدا تعالیٰ کے پہلے گھر کے
قیام اور غرناطہ و میونخ میں مشنرز و مساجد قائم کرنے کا جائزہ بھی اس دورہ میں لیا گیا ہے۔جن کے بارہ میں پہلے
سے کوشش ہورہی ہے اور انشاء اللہ العزیز نومبر 85 ء تک کل آٹھ مراکز کے قیام کی توفیق مل جائے گی“۔فرمایا:
”ہر ابتلاء کے دور میں اللہ تعالیٰ غیر معمولی فضل اور ثمرات عطا فرماتا ہے۔گزشتہ 50 سال میں
سپین کو ملا کر یورپ میں آٹھ مراکز کے قیام کی توفیق ملی۔جبکہ اس ایک سال میں ہی 8 مراکز کے قیام کی
توفیق انشاء اللہ ملے گی۔گویا ایک سال میں 50 سال کی نسبت سے اللہ تعالیٰ نے فضل فرمائے ہیں۔اس ذکر پر فرمایا کہ
اللہ تعالٰی کے حمد و شکر سے ہمارے دل لبریز ہیں۔اس لئے وہی افتتاح سب سے بہتر ہے، جو
سورۃ فاتحہ سکھاتی ہے“۔حضور نے فرمایا:۔پہلے خیال تھا کہ اس افتتاح کو تقریب کا رنگ دے کر غیروں کو بھی بلایا جائے۔لیکن مقامی
ڈپٹی میئر کو یہ بات ناگوار گزری اور وہ آغاز سے ہی اس کے قیام کی مخالفت کا فیصلہ کر چکے ہیں۔شروع میں
اس اطلاع کے ساتھ مجھے خفیف سا خیال آیا کہ ہم افتتاح نہیں کر سکیں گے۔لیکن پھر اللہ تعالیٰ نے زور سے
یہ بات میرے دل میں ڈالی کہ ایک کیا ہزار ڈپٹی میئر ز بھی خدا تعالیٰ کے کام میں روک نہیں بن سکتے۔مزید فرمایا کہ
اصل بات تو یہ ہے کہ حقیقی افتتاح تو وہی ہے، جس میں متقی شرکت کریں۔غیروں کو بلانے کی
حیثیت تو ثانوی ہے۔جس سے مقصد یہ پیش نظر ہوتا ہے کہ وہ اس موقع پر اسلام سے شناسائی حاصل
219

خلاصہ خطاب فرمودہ 13 اکتوبر 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
کریں۔جماعت احمدیہ کے ساتھ جو حسن سلوک مختلف ممالک میں ہو رہا ہے ، ضروری نہیں کہ ہر جگہ ہو۔ابتداء میں حضرت مسیح موعود کے ساتھ دہلی اور امرتسر وغیرہ میں کیا سلوک ہوا۔اسی طرح حضرت محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کیا سلوک ہوا، جبکہ آپ طائف کو زندگی بخشنے گئے تو انہوں نے جواباً موت
برسائی۔یہ استقبال ہماری تاریخ کا اولین استقبال ہے اور وہی ہمارا سرمایہ ہے۔اگر بعد میں بعض ممالک
سینے سے بھی لگائیں تو اس اولین استقبال کی عظمت سے ان کا کوئی مقابلہ نہیں۔اصل عزت یہ ہے کہ خدا کی
خاطر تمہاری راہ میں روکیں ڈالی جائیں۔یورپ کے دوسرے ممالک کا تجربہ پہلے بزرگوں کی قربانیوں کا
پھل ہے۔اور یہاں اگر آپ دعائیں کریں گے اور احمدیت یعنی حقیقی اسلام کے پھیلاؤ کے لئے ہر ممکن
کوشش کریں گے تو یہ روکیں زیادہ زور پیدا کر دیں گی۔خدا تعالیٰ کی طرف سے جب رفعتوں سے پانی گرتا
ہے تو دنیا والے اس کو روک نہیں سکتے۔جس جماعت کا سرچشمہ خدا تعالیٰ کی ذات ہے، اس کے لئے دنیا
کی طاقتیں روک بننا چاہیں بھی تو ناممکن ہے کہ اس آسمانی پانی کو روک سکیں“۔فرمایا:۔اب ہمیں پہلے سے دس گنا کوشش کرنا ہوگی۔اور دعاؤں کا معیار بلند کر کے ہمیں خدا تعالیٰ پر
انحصار کرنا چاہیے۔ان دو فیصلوں کے ساتھ ہم اس مشن کا افتتاح کریں گئے“۔پھر فرمایا کہ
” فرانس کو بہت اہمیت حاصل ہے۔کیونکہ حالیہ اعدادو شمار کی رو سے یورپ میں سب سے بڑھ کر
یہاں لوگ مسلمان ہورہے ہیں۔دوسری طرف فرانسیسی نو آبادیات پر فرانس کا ایک خاص اثر ہے۔اب ہم
فرانسیسی زبان میں اعلیٰ طباعت والا لٹریچر یہاں پھیلائیں گے۔جو ایک مشن کی کمی تھی ، وہ قائم ہو گیا۔اب
جلد یہاں ایک با قاعدہ مبلغ متعین ہو جائیں گے۔دنیا بھر کی جماعت کا اور خصوصا فرانس کی جماعت کا فرض
ہے کہ خصوصی دعائیں کریں۔امید ہے کہ آج کی تاریخ سے فرانس میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا“۔آخر پر حضور نے نہایت پر شوکت انداز میں فرمایا:۔وو
جب سے یہ روک پڑی ہے، اس وقت سے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پیرس کے مضافات میں
کھلی زمین پر ہم مسجد بنائیں گے۔تم اگر ایک روک ڈالنا چاہتے ہوتو ہم پیرس میں ہی کئی مساجد بنا ئیں گئے“۔اس کے بعد حضور انور نے پر سوز اجتماعی دعا کروائی۔( مطبوعه هفت روز والنصر 11 اکتوبر 1985ء)
220

آج 10 میں سے 10 باقی