دورہ یورپ کے حالات اور احیائے دین کا عزم ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 18 اکتوبر 1985ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987), حصہ 2
تحریک جدید - ایک ابی تحریک۔۔۔جلد هفتم
خطبه جمعه فرموده 18اکتوبر 1985ء
اچانک میرے ساتھی ڈاکٹر منصور الہی صاحب نے بتایا کہ یہاں ایک قبرستان ہے۔اور یہ مسلمانوں کا ایک
ہی قبرستان ہے، جو آج تک باقی ہے۔چنانچہ میں نے دائیں طرف نظر ڈالی تو ابھی تک اس کے اوپر قبرستان
کے متعلق عبارت
لکھی ہوئی تھی اور اندر جا کر ہم نے دیکھا تو اکثر قبریں بالکل گڑھے بن چکی تھیں۔جس طرح
اندھی آنکھیں ہوتی ہیں، ان میں آنکھ کا ڈھیلا نہ ہو۔اس قسم کی ان قبروں
کی شکلیں تھیں۔اور وہ قبریں بڑی ہی
دردناک حالت میں تھیں۔وہ بہت وسیع علاقہ ہے۔وہ پہاڑی کا، ایک چھوٹی سی پہاڑی ہے، جو تمام کی تمام
کسی زمانے میں غرناطہ کے مسلمانوں کے لئے قبرستان کے طور پر استعمال ہوتی تھی۔وہاں کوئی کتبہ باقی نہیں
ہے۔صرف پتھروں کے کچھ نشان اور کچھ قبروں کے گڑھے ہیں۔بعض جگہ لوگوں نے تھوڑی سی مٹی ڈال کر
اس کو برابر کیا ہوا ہے۔اور چند قبریں ہیں، جو تازہ ہیں۔مگر اکثر قبریں بڑی پرانی ہیں۔وہاں دعا کے وقت ایک خاص کیفیت دل میں پیدا ہوئی۔اور ذہن پرانی ماضی کی تاریخ میں چلا گیا۔نہیں کہہ سکتا تھا، میرے لئے معلوم کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں تھا کہ ان میں سے اولین دور کے غازی کون سے
ہیں؟ اور آخری دور کے وہ بدقسمت کون ہیں، جنہیں اپنے ہاتھوں سے چین کو غیروں کے سپرد کرنا پڑا؟ مگر یہ
مجھے محسوس ہوا کہ اس مٹی میں دونوں خون ملے ہوئے ہیں۔ان غازیوں کا بھی خون ہے، جنہوں نے خون دے
کر اسلام کی عظمتوں کے لئے ایک عظیم الشان سلطنت قائم کی اور ان محروموں کا خون بھی اس میں ملا ہوا ہے،
جو بد قسمتی سے ایسے زمانے میں داخل ہوئے کہ جب وہ اپنی وراثت کی حفاظت بھی نہیں کر سکتے تھے۔اس عظیم الشان
غازیوں نے ورثے میں جو دولتیں عطا کیں، ان کی حفاظت کرنے کے بھی وہ اہل نہ رہے تھے۔تو وہاں وہ
قبرستان کیا تھا، وہاں سپین کا مشرق بھی تھا اور چین کا مغرب بھی تھا۔جہاں سے سورج طلوع ہوتا تھا، وہ جگہ بھی
دکھائی دے رہی تھی اور جہاں سورج غروب ہو گیا تھا، وہ جگہ بھی دکھائی دے رہی تھی۔اس وقت میں نے دعا کی کہ اے خدا! یہ لوگ تو مٹی ہو گئے ، ان کے ظاہری بدن تو مٹی ہو گئے
لیکن ان کی روحیں تیرے حضور زندہ ہیں۔میری آواز براہ راست تو ان تک نہیں پہنچ سکتی لیکن میری آواز کو تو
ان تک پہنچا سکتا ہے۔اس لئے آج میں ان کو ایک پیغام دیتا ہوں تمام جماعت احمدیہ کی طرف سے اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلیفہ کے حیثیت سے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
طرف سے یہ پیغام ان کو دیتا ہوں گو کہ اگر چہ تم مر گئے اور زیرزمین جاسوئے لیکن در حقیقت میں یہ دیکھ رہا
ہوں
کہ تم نہیں بلکہ سارا سپین مر گیا۔تم ہی زندگی کے نشان تھے تم ہی وہ تھے، جو اس چمنستان کی زینت تھے،
اس کی رونق تھے، تمہارے دم قدم سے سپین کی آبادیاں تھیں، تمہاری آوازوں کے ساتھ خدا کی تکبیر یہاں
233
خطبہ جمعہ فرموده 118اکتوبر 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
بلند ہوا کرتی تھی، تمہاری پیشانیوں پر وہ نور تھا، جو سجدہ کرنے والوں کی پیشانیوں کو عطا ہوا کرتا ہے۔پس
اگر چہ تم آج تہ خاک جاسوئے ہو اور تمہارے ظاہری وجود کا کوئی بھی نشان باقی نہیں۔سوائے ان گڑھوں
کے جو بے ڈھیلوں آنکھوں کی طرح بے نور گڑھے دکھائی دے رہے ہیں اور بظاہر یہ اسلام کی موت دکھائی
دیتی ہے مگر میں تم سے وعدہ کرتا ہوں کہ جس طرح حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے معرفت کا یہ نکتہ
بیان کیا تھا کہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر دو موتیں جمع نہیں ہو سکتیں، آپ کے ماننے
والوں پر بھی دو موتیں جمع نہیں ہو سکتیں۔ان کے جسم تو مر سکتے ہیں مگر ان کے دین کو نہیں مرنے دیا جائے
گا۔پس میں تم سے وعدہ کرتا ہوں کہ ساری جماعت احمد یہ اس بات کا عہد کر رہی ہے اور اس عہد کو ہمیشہ
نبھاتی رہے گی کہ جب تک اسلام دوبارہ پین میں اسی شان کے ساتھ دوبارہ زندہ نہ ہو بلکہ اس سے بڑھ کر
شان کے ساتھ دوبارہ زندہ نہ ہو، جس طرح پہلی بار پین میں زندہ ہوا تھا ، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ہم
مسلسل جد و جہد کرتے رہیں گے ، ہم مسلسل کوشش کرتے رہیں گے۔ہم تو اس آقا کے غلام ہیں، جس نے
بیابان میں یہ عجیب ماجراد کھایا تھا کہ صدیوں کے مردوں کو ، ہزاروں سال کے مردوں کو دوبارہ زندہ کر دیا
تھا۔وہ مردے الہی رنگ پکڑ گئے تھے۔آج بھی حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی شان۔احیائے موتی کے صدقے اور آپ ہی کے طفیل ہم اس مردہ سپین کو دوبارہ زندہ کریں گے۔پس ہمارا انتقام تو وہی ہے، جو حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتظام تھا، اس عفو
کے شہزادے کا انتظام تھا۔جو آپ پر موت برسانے کی کوشش کرتے تھے، آپ انہیں زندگی عطا کرتے
تھے۔پس اے اسلام کے نام پر مارے جانے والو! ہم تمہاری خاطر، تمہاری ہی طرف سے سارے پین
میں زندگی کا پانی بکھیریں گے۔ان مردوں کو جو بظا ہر سطح زمین پر بس رہے ہیں اور در حقیقت قبرستان کا
منظر پیش کر رہے ہیں، ان کو ہم زندہ کریں گے اور ان میں دوبارہ اسلام کی روح کو دوڑتا ہوا اور پنپتا ہوا
دیکھیں گے، انشاء اللہ تعالیٰ۔اور سپین سے انشاء اللہ ساری دنیا کے لئے اسلام کے مبلغ نکلیں گے۔اور
ساری دنیا میں سپینش مسلمان اسلام کا جھنڈا بلند کرنے کے لئے عظیم الشان قربانیاں دینے لگے گا۔یہ ہمارا
مقصد اور ادعا ہے۔اور میں عہد کرتا ہوں، اے خدا! تو ہمیں توفیق عطا فرما، ہم اس عہد کو پورا کرنے والے
ہوں کہ اس قبرستان کو جو ظاہری مسلمانوں کا قبرستان ہے، سارے سپین کے لئے زندگی کا سر چشمہ بنا دیں
گے۔آج اس قبرستان نے جو میرے دل کو زخمی کیا ہے اور جو میری روح کو چھ کے لگائے ہیں ، اے خدا! اس
سے ایسے خون کی آبشار نکال، ایسے خون کے سوتے نکال، جو سارے سپین کو ترو تازہ کر دیں اور اسلام کا نیا
234
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہی
-
خطبہ جمعہ فرمود : 18 اکتوبر 1985ء
رنگ بھر دیں اور تیری محبت کا نیا رنگ بھر دیں۔اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے غلام یہاں کو
پیدا ہوں۔اور صرف غلام نہیں ، اس شان کے غلام پیدا ہوں کہ وہ اسلام کے لئے ساری دنیا میں قربانیاں
دینے لگیں۔اور مجھے یہ خیال آیا اور میں عہد کرتا ہوں کہ ہم یہ کوشش جاری رکھیں گے۔اور یہ کوشش کریں کہ
انشاء اللہ تعالیٰ بالآخر تمام دنیا کے ہر خطے میں سپینش مبلغ بھجوائیں گے، جو وہاں جا کر اسلام کی تبلیغ کریں۔یہی انتقام تھا، جو ہم اس قوم سے لے سکتے تھے۔اور یہی وہ انتقام ہے، جو محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے غلاموں کو زیب دیتا ہے۔اور میں آپ کو یہ اس لئے بتا رہا ہوں کہ جب میں آپ کی طرف سے یہ عہد کر
چکا ہوں تو آپ نے اس عہد کو نبھانے میں ہر ممکن میری مدد کرنی ہے۔انشاء اللہ میں یقین رکھتا ہوں کہ یہ
صرف میرے دل کی آواز نہیں بلکہ ہر احمدی کے دل کی یہ آواز تھی۔اگر آپ دعاؤں کے ذریعے اپنے اس
عہد کو قائم اور زندہ رکھنے کے لئے خدا سے التجائیں کریں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ یہ عہد ہمیشہ زندہ رہے گا اور
اس کے عظیم الشان پھل ہمیں بھی عطا ہوتے رہیں گے اور اہل دنیا کو بھی عطا ہوتے رہیں گے“۔مطبوع خطبات طاہر جلد 104 صفحہ 831 تا 847 )
235