دعا کریں کہ خدا تعالیٰ کے فضلوں کو ہم جذب کر سکیں اور کماحقہ ، شکر ادا کر سکیں ۔ خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1985ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک البی تحریک جلد اصف
خلاصه خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1985ء
دعا کریں کہ خدا تعالیٰ کے فضلوں کو ہم جذب کر سکیں اور کماحقہ شکر ادا کر سکیں
خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1985ء
حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کی حالیہ دورہ یورپ سے کامیاب مراجعت پر مجلس
خدام الاحمدیہ یو کے نے ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔اس موقع پر حضور نے انگریزی زبان میں جو
خطاب فرمایا، اس کا خلاصہ درج ذیل ہے:۔حضور نے فرمایا:۔"
اس دورہ میں خدا تعالیٰ کے بے شمار فضلوں اور رحمتوں کا اس تھوڑے سے وقت میں ذکر کرنا ،
کسی طرح بھی ممکن نہیں۔فرمایا:۔سفر یورپ میں نازل ہونے والے افضال
الہیہ تین قسم کے ہیں۔اول: جو دیکھے گئے اور بیان بھی کیے جاچکے ہیں۔دوم : جو دیکھے گئے اور لیکن ابھی بیان نہیں کیے گئے۔اور سوم : وہ افضال الہیہ جن کا بیج بو دیا گیا ہے اور اس کے اعلیٰ نتائج مستقبل میں ظاہر
ہوں گے۔بعض جلد اور بعض بدیر۔فرمایا:۔میں چاہتا تھا کہ کچھ نہ کچھ آپ کو بتاؤں مگروقت قلیل ہے"۔ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ
فرینکفورٹ میں ایک جرمن خاتون ملاقات کے لئے آئیں تو سب سے پہلے اپنے تھیلے سے
*
ایک جرمن اخبار کا تراشہ نکال کر دریافت کرنے لگی کہ کیا یہ آپ کی تصویر اور آپ کا بیان ہے؟ اثبات میں
جواب ملے پر کہنے گی کہ یہی بیان ہے، جو مجھے کھینچ لایا ہے۔237
خلاصہ خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1985ء
فرمایا کہ
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
اس قسم کے کئی واقعات ہوئے، جس سے میں اس یقینی نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل
سے اہل یورپ اسلام کی طرف غیر معمولی طور پر متوجہ ہورہے ہیں۔اس کے علاوہ ایک اور تبدیلی یہ دیکھنے
میں آئی کہ اہل عرب کے دلوں میں بھی اللہ تعالیٰ نے بہت زور کے ساتھ جماعت کی طرف توجہ پیدا کی ہے
اور بڑی تیزی سے یہ لوگ اب جماعت میں شامل ہورہے ہیں اور اپنے اخلاص اور قربانی میں بہت اعلیٰ
نمونہ پیش کر رہے ہیں۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کا غیر معمولی احسان ہے۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ
اس سفر کا ایک اور اہم فائدہ یہ ہوا کہ مبلغین کے کام کو دیکھنے اور ان کی مدد کرنے کا موقع بھی
ملا۔تا کہ وہ اپنے فرائض پہلے سے بڑھ کر کامیابی کے ساتھ ادا کر سکیں۔نیز جماعت کے رضا کار دا عین الی
اللہ سے ملنے اور ان کا کام دیکھنے کا بھی موقع ملا، جس سے بہت خوشی ہوئی۔حضور نے فرمایا:۔اس دورہ میں خدا تعالیٰ کی عطا کردہ برکتوں اور اس کے فضلوں اور اس کی تائید کے عظیم الشان
جلوے ہم نے مشاہدہ کئے۔اور اس کے فرمان
نَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ
کے مطابق اسے اپنے بہت ہی قریب پایا۔اتنے افضال ہیں کہ بعض تو ہم مشاہدہ کر سکے اور
بعض مشاہدہ کئے مگر بتائے نہیں جاسکتے۔اور بعض افضال ایسے ہوتے ہیں، جن کا مشاہدہ کرنا انسان کے
بس میں نہیں ہوتا۔بہر حال دعا کریں کہ ان فضلوں کو ہم جذب کر سکیں اور خدا تعالیٰ کا کما حقہ شکر ادا کر
سکیں۔کیونکہ وہ فرماتا ہے کہ
لَبِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ
پس خدا تعالیٰ کے ان انعامات پر اس کا شکر ادا کریں، اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آخر میں فرمایا کہ
وو
سب سے اہم بات جس کی طرف ساری جماعت کو توجہ کرنی چاہیے، وہ یہ ہے
کہ اللہ تعالی کا
بے حد شکر ادا کریں۔کیونکہ
لَبِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ
کے الہی ارشاد کے مطابق شکر کے نتیجہ میں ہی مزید افضال وانعامات ملتے ہیں۔238
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
فرمایا کہ
خلاصہ خطاب فرمودہ 21اکتوبر 1985ء
دو شکر گزار بنے کا ایک تقاضا یہ ہے کہ ہم ان ذمہ داریوں کو اخلاص اور محنت کے ساتھ ادا کریں،
جوان افضال الہیہ کے نتیجہ میں ہم پر عائد ہوتی ہیں۔پھر انشاء اللہ تعالیٰ جماعت ہر آن خدا تعالیٰ کے فضل
سے آگے سے آگے بڑھتی چلی جائے گی۔( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 25 اکتوبر 1985 ، و ضمیمہ ماہنامہ مصباح نومبر 1985ء)
239