الہٰی سلسلوں میں حقیقی عزت اور بڑائی کا پیمانہ ماہ و سال نہیں بلکہ تقویٰ ہوتا ہے ۔ پیغام برموقع سالانہ اجتماع مجلس انصاراللہ غانا منعقدہ 25 ، 26 اکتوبر 1985ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد
پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ غانا
الہی سلسلوں میں حقیقی عزت اور بڑائی کا پیمانہ ماہ و سال نہیں بلکہ تقویٰ ہوتا ہے
پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ غانامنعقدہ 26،25اکتوبر 1985ء
بسم
الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود
میرے پیارے انصار بھائیو!
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مجھے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی ہے کہ مجلس انصارالله غانا اپنا نیشنل اجتماع 25 26 اکتوبر کو
ٹیچی مان میں منعقد کر رہی ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو بے شمار برکتوں سے بھر دے اور آپ
سب کو اپنے فضلوں کا وارث بنائے۔آمین
پیارے بھائیو! اپنی عمر کے لحاظ سے آپ اپنی جماعت کے بزرگوں میں شمار ہوتے ہیں۔لیکن
ہمیشہ یادرکھیں کہ الہی سلسلوں میں حقیقی عزت اور بڑائی کا پیمانہ ماہ و سال نہیں بلکہ تقویٰ ہوتا ہے۔جیسا کہ
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے:۔إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَنفُسِكُمْ
پس آپ تقویٰ کی راہوں پر قدم ماریں اور اپنی آئندہ نسلوں کی تعلیم وتربیت کا خیال رکھیں۔آپ کی بڑائی کا اثر آپ کے بعد آنے والے چھوٹوں پر پڑے گا۔پس آپ متقیوں کے امام بہیں۔غانا میں صرف جماعت کی تربیت ہی نہیں بلکہ سارے نانا کی تربیت کی ذمہ داری بھی آپ پر
ہے۔اگر آپ غانا کی جماعت کو اچھی جماعت بنادیں گے تو اس کے نتیجہ میں اچھے مبلغ پیدا ہوں گے۔ساری قوم کو سنبھالنا کوئی معمولی ذمہ داری نہیں ہے، اس لئے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں
افسوس که نا نا تبلیغ میں بھی پیچھے رہ گیا ہے۔غانا کے عوام اور خواص ، جس طرح جماعت سے محبت
رکھتے ہیں، ان کا آپ پر حق ہے کہ ان تک احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا پیغام پہنچایا جائے۔میں خصوصیت
سے اس طرف توجہ دلا رہا ہوں۔مگر افریقہ کہ بعض چھوٹے ممالک بڑی تیزی سے آگے نکل رہے ہیں۔259

پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ غانا
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
گزشتہ تین سال سے غانا سے جب بھی کوئی وفد آتا ہے، بار بار اس امر کی طرف توجہ دلا رہا ہوں۔پس بڑی
شدت کے ساتھ اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ غانا کا ہر بوڑھا اور جوان داعی الی اللہ بن جائے۔کیونکہ غانا میں ابھی تک دعوت الی اللہ کی وہ تصویر نہیں ابھری، جو افریقہ کے دوسرے ممالک میں ابھر رہی
ہے۔اگر غانا کا ہر احمدی دعوت الی اللہ میں مصروف ہو جائے گا تو خدا کے فضل سے
غانا دنیا کے عظیم ممالک
کی صف میں کھڑا ہو جائے گا اور اس کے نتیجہ میں عظیم ترین برکتیں اسے نصیب ہوں گی۔اگر آپ کو اسلام سے محبت ہے، تب بھی اور اگر وطن سے محبت ہے، تب بھی، دونوں طرح آپ
کا فرض ہے کہ مؤثر داعی الی اللہ بن جائیں اور دعاؤں سے مدد مانگیں۔انشاء اللہ آپ کے سارے کام
آسان ہو جائیں گے۔اور اس دنیا میں بھی آپ عزت پائیں گے اور آخرت میں بھی اللہ تعالیٰ کے پیار کی
نظریں آپ پر پڑیں گی۔والسلام
خاکسار
مرزا طاہر احمد
خليفة المسيح الرابع
( مطبوعہ ہفت روز والنصر یکم نومبر 1985ء ضمیمہ ماہنامہ مصباح نومبر 1985ء)
260

آج 10 میں سے 10 باقی