قوم اور ملک میں جنت تبھی آتی ہے ، جب مائیں خود داعیہ الی اللہ ہوں ۔ پیغام فرمودہ 27 اکتوبر 1985ء برموقع نیشنل اجتماع لجنہ اماء اللہ نائیجیریا
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پیغام فرمودہ 27اکتوبر 1985ء
قوم اور ملک میں جنت تبھی آتی ہے، جب مائیں خود داعیہ الی اللہ ہوں
پیغام فرمودہ 27 اکتوبر 1985ء برموقع نیشنل اجتماع لجنہ اماءاللہ نائیجیریا
الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود
عزیز لجنہ اماءاللہ نائیجیریا !
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
یہ سن کر خوشی ہوئی کہ لجنہ اماءاللہ نائیجیر یا اپنا سالانہ اجتماع منعقد کر رہی ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ
تعالیٰ اس اجتماع کو آپ سب کے لئے علمی، اخلاقی اور روحانی ترقیات کا موجب بنائے اور بہت برکتوں
سے نوازے۔لجنہ اماءاللہ کی بنیاد حضرت المصلح الموعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تریسٹھ سال قبل 1922ء
میں رکھی تھی۔جبکہ دوسری ذیلی تنظیمیں برسوں بعد قائم کی گئیں۔یہی وجہ ہے کہ لجنہ اماء اللہ کی تربیتی علمی
تبلیغی خدمات کا زمانہ دوسری تنظیموں سے زیادہ ہے۔اس عرصہ میں بعض اوقات وہ احمدی مردوں سے اپنی
قربانی میں اس قدر بڑھ گئیں کہ خلفائے مسیح موعود علیہ السلام نے بہت خوشنودی کا اظہار فرمایا۔جماعت احمد یہ ایک ایسی عظیم اور مقدس منزل کی طرف گامزن ہے کہ بظاہر اس کی راہیں گو پر خار
ہیں مگر خدا تعالیٰ کی تقدیر، اس کی تائید اور اس کے افضال و انعامات ہر لمحہ جماعت کے شامل حال ہیں اور
اس منزل کو مزید روشن اور قریب تر کرتے چلے جاتے ہیں۔میں لجنہ اماءاللہ نائیجیریا کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ وہ دعوت الی اللہ،
تبلیغ اور محض اللہ اپنے اوقات عزیز کو خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں۔آج یہی سب سے اہم فریضہ ہے۔اپنے آپ کو قرآن کریم کی تعلیم سے آراستہ کریں اور اس کے نور سے نہ
صرف اپنے قلوب
کو بلکہ تمام معاشرہ کو منور کریں۔یہی وہ حربہ ہے، جس پر اسلام کی زندگی موقوف ہے۔261
پیغام فرمودہ 27 اکتوبر 1985ء
وو
تحریک جدید - ایک البی تحریک
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔بچائی کی فتح ہوگی اور اسلام کے لئے پھر اس تازگی اور روشنی کا دن آئے گا، جو
پہلے وقتوں میں آچکا ہے۔اور وہ آفتاب اپنے پورے کمال کے ساتھ پھر چڑھے
گا جیسا کہ پہلے چڑھ چکا ہے۔لیکن ابھی ایسا نہیں۔ضرور ہے کہ آسمان اسے چڑھنے
سے رو کے رہے۔جب تک محنت اور جانفشانی سے ہمارے جگر خون نہ ہو جائیں اور
ہمارے سارے آراموں کو اس کے ظہور کے لئے نہ کھو دیں اور اعزاز اسلام کے لئے
ساری ذلتیں قبول نہ کر لیں۔اسلام کا زندہ ہونا ہم سے ایک فدیہ مانگتا ہے۔وہ کیا
ہے؟ ہمارا اسی راہ میں مرنا۔یہی موت ہے، جس پر اسلام کی زندگی مسلمانوں کی
زندگی اور زندہ خدا کی تجلی موقوف ہے۔اور یہی وہ چیز ہے، جس کا دوسرے لفظوں
میں اسلام نام ہے۔اسی اسلام کا زندہ کرنا خدا تعالیٰ اب چاہتا ہے“۔فتح اسلام ، روحانی خزائن جلد 103 صفحه 10,11)
اسلام کی زندگی کے لئے جس طرح اللہ تعالیٰ آپ کے مردوں
کو کام کی توفیق دے رہا ہے، آپ
نہ صرف ان کے دوش بدوش بلکہ اس مہم میں ان سے آگے نکلیں۔اور کوئی بستی ایسی نہ ہو کہ جہاں اسلام کا
پیغام نہ پہنچے۔کوئی گھر ایسانہ رہے کہ جو خدا تعالیٰ کی توحید کے نور سے منور نہ ہو۔دعاؤں کے ساتھ خدا تعالیٰ
سے مدد مانگتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو اس عظمت کے ساتھ ادا کریں کہ خدا تعالیٰ کے پیار کی نظر آپ پر
پڑے اور آپ کو اور آپ کی اولادوں کو دین و دنیا کی خوش بختیوں سے مالا مال کر دے۔ایک اور اہم امر یہ ہے کہ اپنی اولاد کی ایسے شاندار طریق پر تربیت کریں کہ وہ تو حید کے عاشق
اور دین کے بچے خادم بن جائیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:۔الجنة تحت اقدام الامهات
که جنت ماؤں کے قدموں تلے ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ در حقیقت قوم اور ملک میں جنت تبھی آتی ہے، جب مائیں خود داعیہ الی
اللہ ہوں۔خود خدا تعالیٰ کے احکام پر عمل کرتی ہوں اور اس کے احکام کے مطابق اپنی اولادوں کی اعلیٰ رنگ
میں تربیت کرنے والی ہوں۔اور اس میں یہ اشارہ بھی ہے کہ بالآخر دنیا میں توحید کا قیام اور دین واحد پر
عالمی اجتماع کی جنت مستورات کی کوششوں سے ہی وجود میں آئے گی۔262
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
پیغام فرمودہ 27 اکتوبر 1985ء
اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔آپ
کو غلبہ اسلام کے لئے بہت کام کی توفیق بخشے۔ہر آئندہ آنے
والی نسل کو پہلے سے عظیم بنانے کی توفیق بخشے۔آمین۔والسلام
خاکسار
مرزا طاہر احمد
امام جماعت احمدیہ
27۔10۔1985
( مطبوعه نفت روزہ النصر 8 نومبر 1985ء وضمیمہ ماہنامہ مصباح نومبر 1985ء)
263