پوری طاقت کے ساتھ دعوت الیٰ اللہ کے جہاد میں مصروف ہو جائیں ۔ پیغام برموقع آل کرناٹک کانفرنس جماعت احمدیہ یادگیر منعقدہ 2 ، 3 نومبر 1985ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
پیغام بر موقع آل کرنا تک کانفرنس یاد گیر
پوری طاقت کے ساتھ دعوت الی اللہ کے جہاد میں مصروف ہو جائیں
پیغام بر موقع آل کرناٹک کا نفرنس جماعت احمد یہ یادگیر منعقد ہ 2 ، 3 نومبر 1985ء
پیارے عزیزو!
propriations
الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
السلام عليكم ورحمة الله وبر
كاته
مجھے جان کر خوشی ہوئی ہے کہ جماعت احمد یہ یاد گیر کی جانب سے 2، 3 نومبر 1985ء کو آل
کرناٹک کا نفرنس منعقد کی جارہی ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس کا نفرنس کو ہر پہلو سے
کامیاب اور بابرکت فرمائے۔آمین۔سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔ہم اس بات کے گواہ ہیں اور تمام دنیا کے سامنے اس شہادت کو ادا کرتے ہیں
کہ ہم نے اس حقیقت کو، جو خدا تک پہنچاتی ہے، قرآن سے پایا۔ہم نے اس خدا کی
آواز سنی اور اس کے پر زور بازو کے نشان دیکھے، جس نے قرآن کو بھیجا۔سو ہم یقین
لائے کہ وہی سچا خدا اور تمام جہانوں کا مالک ہے۔ہما ر اول اس یقین سے ایسا پر
ہے، جیسا کہ سمندر کی زمین پانی سے۔سو ہم بصیرت کی راہ سے اس دین اور اس
روشنی کی طرف ہر ایک کو بلاتے ہیں“۔(کتاب البریہ صفحه 47، روحانی خزائن جلد 13 صفحه (65)
یہی وہ عظیم الشان مقصد ہے، جس کے لیے آپ نے جماعت احمدیہ کی بنیاد رکھی۔تا آپ کے
بچے اور کامل متبعین بھی کامل بصیرت اور یقین کے ساتھ لوگوں کو ان کے خالق اور تمام جہانوں کے مالک
ہ تعالی کی طرف بلائیں۔اور اس دین اور روشنی کی دعوت دیں، جس سے زمین و آسمان منور ہیں۔265

پیغام بر موقع آل کرناٹک کا نفرنس یاد گیر
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اس اہم ذمہ داری کی طرف توجہ دلاتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے:۔یعنی تو کہہ یہ میرا طریق ہے کہ میں تو اللہ تعالیٰ کی طرف بلاتا ہوں اور جنہوں نے میری (حقیقی)
پیروی کی ہے، میں اور وہ سب عظیم الشان بصیرت پر قائم ہیں۔(یوسف: 109)
اس جگہ قل کا لفظ ہر مومن کو یہ پیغام دیتا ہے کہ وہ نہ صرف یہ کہ خود ایک داعی اللہ بنے بلکہ
دوسروں کو بھی داعی الی اللہ بنے کی تحریک کرے۔اور پھر ہر مخاطب اس پیغام کو آگے پہنچاتا چلا جائے اور
یوں نسلاً بعد نسل دعوت الی اللہ کا کام جاری وساری رہے۔یقینا دعوت الی اللہ کی راہ ہی بصیرت کی
راہ ہے۔یہی وہ طریق ہے، جو انسان کو ہر قسم کی ظلمات سے نکالتا ہے اور اس کے ظاہر و باطن کو نور اور روشنی
سے بھر دیتا ہے۔پس میرا آپ کے نام یہی پیغام ہے کہ سستیاں ترک کریں اور پوری طاقت کے ساتھ تبلیغ کے
جہاد میں مصروف ہو جائیں۔اور دعوت الی اللہ کی عظیم شاہراہ پر تیز قدموں کے ساتھ آگے ہی آگے بڑھتے
چلے جائیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔266
والسلام
خاکسار
مرزا طاہر احمد
(امام جماعت احمدیہ )
( مطبوعه ضمیمہ ماہنامہ خالد سمبر 1985 ء و ہفت روزہ النصر 29 نومبر 1985ء)

آج 10 میں سے 10 باقی