ولتنظر نفس ما قدمت لغد ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 8 نومبر 1985ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
وو
اقتباس از خطبه جمعه فرمود 08 نومبر 1985ء
ولتنظر نفس ما قدمت لغد
خطبہ جمعہ فرمودہ 08 نومبر 1985ء
بسید نا ومولانا حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک دفعہ ایک صحابی نے
عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! قیامت کب آئے گی؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جوا با فرمایا تم نے اس کے
لئے کیا تیاری کی ہے؟ سوال تو یہ تھا کہ کب آئے گی؟ اور جواب یہ ہے کہ کیا تیاری کی ہے؟ تو بعض اوقات
آنے والی چیز کا انتظار اتنا اہم نہیں ہوتا، جتنا اس کی تیاری اہمیت رکھتی ہے۔اس لئے نہایت ہی حکیمانہ
اسلوب تھا آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا۔آپ نے اصل سوال کو چھوڑ کر ، جواد فی اہمیت کا سوال تھا، اس سے
بڑی اہمیت کے سوال کا جواب دیا اور فرمایا کہ تم نے تیاری کیا کی ہے؟ قیامت تو کوئی ایسا تماشہ نہیں ہے کہ
جس کو تم دیکھو اور خوش ہو جاؤ اور تمہاری ذات کی تیاری کا اس سے تعلق کوئی نہ ہو۔اس لئے قیامت سے
تو یہ خوف رکھنا چاہئے کہ جلدی نہ آجائے ، ہماری تیاری سے پہلے نہ آجائے۔پس بہت سے احمدی احباب جب مجھے یہ لکھتے ہیں یا مجھ سے پوچھتے ہیں کہ احمد بیت اور اسلام کی
فتح اور غلبہ کا دن کب آئے گا ؟ تو میرا ذہن بھی حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس جواب کی
طرف منتقل ہو جاتا ہے، جو ایک سوال کی صورت رکھتا ہے کہ تم نے اس کے لئے تیاری کیا کی ہے؟
امر واقعہ یہ ہے کہ ان بدلے ہوئے حالات نے بہت سی اصلاح خود بخود کی ہے۔اور غیر معمولی
روحانی تربیتی تبدیلیاں واقعہ ہوئی ہیں۔اور جب ان تبدیلیوں کی طرف نظر پڑتی ہے تو دل خوش بھی ہوتا ہے۔لیکن محض اچھی چیزوں پر نگاہ رکھنا اور خوشیوں کے تصور میں مگن رہنا، یہ حکیمانہ بات نہیں۔ذی شعور لوگ ، جہاں
خوبیوں پر نظر رکھ کر، اچھی باتوں کو دیکھ کر اپنے حوصلے بڑھاتے ہیں، وہاں کمزوریوں پر بھی نگاہ ڈالتے جاتے
ہیں۔تا کہ ایک مسلسل اصلاح کا سلسلہ بھی جاری رہے اور کمزوریاں ، خوبیوں میں تبدیل ہوتی رہیں۔پس
وو
جب بہت کی اطلاعیں خوش کن تبدیلیوں کی آتی ہیں تو ان کے نتیجہ میں کسی غلط انہی میں مبتلا نہیں ہوتا۔اتنے بڑے خلا ہیں ہمارے اندر تربیت کے اور جس سوسائٹی سے ہم نکل کر احمد ہی بن رہے
ہیں، ان کے ساتھ ہماری تربیت کا ایک گہرا تعلق ہے، جو ٹوٹ نہیں سکتا۔ان کے اندر اتنی کمزوریاں واقع ہو چکی
267
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 نومبر 1985ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
ہیں کہ یہ ناممکن ہے کہ اس سوسائٹی سے نکل کر اچانک ایک ایسا عجیب انقلاب آجائے کہ کلیہ ایک مختلف نوع
کی بالکل پاکیزہ روحانی سوسائٹی وجود میں آجائے۔اس لئے معاشرے کا ماحول کا ایک گہرا اثر پڑتا ہے۔اگر
معاشرہ رشوت خور ہے، اگر معاشرہ بے درد ہو چکا ہے، اگر معاشرہ نماز سے خالی ہو گیا ہے، اگر معاشرے میں
خدا کا خوف نہیں رہا تو ہر روز ایسے لوگوں سے تعلق کے نتیجہ میں، واسطہ پڑنے کے نتیجہ میں، تجارتوں کے نتیجہ
میں لین دین کے نتیجہ میں، ان محلوں میں رہنے کے نتیجہ میں، بعض بدیوں کو ، جو بظاہر حسن رکھتی ہیں، ان کو
دیکھنے کے نتیجہ میں لازم اوہ سوسائٹی، جو تعداد کے لحاظ سے تھوڑی ہے، وہ متاثر ہوتی چلی جاتی ہے۔اس لئے بھی اور کچھ اس لئے بھی کہ بہت سے احمدی بلکہ بھاری اکثریت کے لحاظ سے اس وقت
پاکستان میں ایسے ہیں، جن کے ماں باپ یا بعض صورتوں میں دادا اور بعض صورتوں میں پڑدادا احمدی ہوئے
تھے اور غیر احمدیت سے احمدیت میں داخل ہونے کے بعد جو ابتدائی دکھوں کا دور آتا ہے، اس چکی میں سے
وہ گزرے نہیں اور وہ تربیت حاصل نہیں کر سکے، جو پہلے زمانے میں صحابہ کو حاصل تھی یا بعد میں اول تابعین کو
حاصل تھی۔اس لئے وہ نسلاً احمدی رہ گئے اور معاشرے کی خرابیوں نے ان پر زیادہ گہرا اثر کیا۔چنانچہ بہت
سے اضلاع میں پاکستان میں، جہاں بھاری تعداد میں جماعت موجود ہے مگر ان کی اولادوں میں ، ان کی
جوان نسلوں میں بہت سی ایسی خامیاں رہ گئی ہیں، جن کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ایسے بعض اضلاع بھی
میرے ذہن میں ہیں اور وہ اسلام کی فتوحات کے نئے علاقے بھی میرے ذہن میں ہیں۔مثلاً افریقہ کے
ممالک، جن میں بعض جگہوں پر بڑی تیزی کے ساتھ احمدیت پھیلی ہے۔بعض صورتوں میں قبائل کے قبائل
احمدی ہوئے ہیں۔بعض صورتوں میں دیہات احمدی ہوئے ہیں پورے کے پورے۔اور بعد ازاں ان کی
تربیت کا پورا موقع نہیں مل سکا۔دور کے بعض جزائر ہیں ، وہاں بھی یہی کیفیت ہوئی۔چنانچہ تربیتی خلا پاکستان میں بھی ہیں اور پاکستان سے باہر بھی ہیں۔اور عظیم غلبہ سے پہلے ان
کمزوریوں کا دور ہونا لازمی ہے۔اگر ان کمزوریوں کو دور کئے بغیر ہمیں فتح و نصرت عطا ہو جائے یعنی فتح و
نصرت کا وہ تصوریل جائے ، جو عام لوگ رکھتے ہیں۔ایک فتح تو وہ ہے، جو ہمیں مسلسل ملتی چلی جارہی ہے،
ایک نصرت تو وہ ہے، جو ایک لمحہ کے لئے بھی ہمارا ساتھ نہیں چھوڑ رہی۔مگر میں اس وقت اس کی بات نہیں
کر رہا، میں عرف عام میں جسے فتح ونصرت کہا جاتا ہے، یعنی ایک جگہ عددی غلبہ اتنا نصیب ہو جائے کہ اس
کے بعد امن سے بیٹھ جائیں۔اس فتح و نصرت کے لئے یہ تیاریاں ضروری ہیں۔اور یہ دکھوں کا دوران
تیاریوں میں مدد کرنے کے لئے آیا ہے اور مدد کر رہا ہے۔لیکن اس سے ابھی مزید استفادے کی ضرورت
268
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 نومبر 1985ء
منظم طور پر اس تربیت کے کام کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے اور پھیلانے کی ضرورت ہے۔اور پھر
اس میں گہرائی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔وو
" تفتح ونصرت کے حصول کی تمنار کھنے والوں کوتو براہ راست یہی جواب دیا ہے قرآن کریم نے
وَاسْتَعِيْنُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ وَإِنَّهَا لَكَبِيرَةٌ إِلَّا عَلَى الْخَشِعِينَ
وو
(البقرة: 46)
کہ تم جو امیدیں لگائے بیٹھے ہو کہ بہت عظیم الشان فتوحات نصیب ہوں گی اور ظاہری عددی
غلبہ بھی عطا ہوگا تو پھر اس غلبہ کو حاصل کرنے کا طریق یہ ہے کہ و استعينوا بالصبر والصلواة لـ خالى
دعائیں نہ کیا کرو محض ہاتھ اٹھا کے مانگانہ کرو۔کیونکہ صبر اور صلوٰۃ کے بغیر دعا ئیں قبول نہیں ہوں گے۔خدا
کی طرف سے اعانت نصیب نہیں ہو سکتی۔پس وہ فتح جس کی تیاری کی تمنا آپ رکھتے ہیں، اس کا علاج بھی نماز ہی بتایا ہے۔کیونکہ
دعائیں قبول نہیں ہوں گی، جب تک نماز کے اوپر صبر کے ساتھ آپ قائم نہیں ہوں گے۔اور نماز کا علاج یہ
حالات ہیں، جن حالات میں آپ کے دل میں تمنا پیدا ہورہی ہے۔کیسا عظیم الشان مربوط مضمون ہے۔فرمایا:
یہی موقع ہے تمہارے لئے، آج جب ترس رہے ہو فتح کو تو اب ایسی قدروں میں تبدیل کر دو، جو ہمیشہ کے
لئے زندہ رہنے والی قدریں ہیں۔جو ہمیشہ کے لئے تمہیں زندہ کر دینے والی قدریں ثابت ہوں گی۔اور وہ
ہے، عبادت کی محبت، نماز سے گہرا تعلق، اس پر خود کھڑے ہو جانا اور اس پر دوسروں کو کھڑے کر دینا“۔تمام مغربی سوسائٹی میں بھی اس جہاد کی بڑی شدید ضرورت ہے اور پھر ان علاقوں میں
افریقہ ہے، مثلاً جہاں کی قوموں کو ایک لمبے عرصہ سے روحانیت کی پیاس ہے۔اور چونکہ ان کو عادت نہیں
پڑی ، ان باتوں کی ، اس لئے ان کو نئی عادتیں ڈالنا، ایک بڑی محنت کا کام ہے۔روحانیت کی پیاس ہے تبھی
وہ مذہبی ہیں۔میں جب کہتا ہوں روحانیت کی پیاس ہے تو میری مراد یہ ہے کہ ایک مشرک بھی اگر شرک
میں جوش دکھاتا ہے اور ایک Superstitious آدمی ، جو تو ہمات کی دنیا میں خوب دلچسپی لیتا ہے، یہ
ساری اس کی پیاس کی علامتیں ہیں۔افریقہ اس لحاظ سے بہت ہی پیاسا ہے۔کیونکہ بنیادی طور پر افریقن
مذہبی ہیں۔وہ مذہب کے بغیر نہیں رہ سکتا۔اسی لئے افریقہ میں عیسائیت بھی بڑی تیزی سے پھیلی ہے اور
سب سے زیادہ وہاں اسلام کی طلب اور اسلام کی گنجائش ہے۔کیونکہ افریقہ کی سادہ فطرت، جو ابھی دنیا کی
ٹیڑھی سوچوں سے خود نہیں ٹیڑھی ہوسکی، ابھی تک اس میں کبھی نہیں آئی، اس کو اسلام سے زیادہ صاف ستھرا
269
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 08 نومبر 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
مذہب اور کوئی نظر آ ہی نہیں سکتا۔جب وہ مقابلہ کرتا ہے افریقن تو اس کی فطرت ابھی تک اتنی سیدھی ہے
کہ وہ اسلام کے سیدھے رستے پر جانے کے لئے طبعاً تیار پاتا ہے اپنے آپ کو۔اس لئے وہاں اس لحاظ
سے فائدہ بھی ہے۔ایک Advantage جس کو کہتے ہیں، ایک فوقیت ہے، دوسرے علاقوں کے اوپر
افریقہ کو کہ وہاں اس پہلو سے احمدیوں کے لئے کام کی گنجائش ہے۔۔مگر گنجائش ہے، کام کے آغاز کی۔کام کو آگے بڑھانے کے لئے پھر روکیں پیدا ہوں گی۔وہاں
کے حالات، وہاں کے جنگلات، وہاں رابطے کی مشکلات، وہاں کی بدامنیاں، ہر جگہ پہنچنے کے لئے ذرائع
میر نہیں ہیں، ذرائع میسر ہیں تو آج کل بد قسمتی سے دنیا کی بڑی طاقتوں کی آپس کی چپقلش نے سارے
افریقہ کا امن برباد کر رکھا ہے۔اور جہاں بظاہر امن نظر آ رہا ہے، وہاں بھی حالات بہت ابتر ہو چکے ہیں۔تو
ان حالات میں وہاں احمدی مبلغین کے لئے اور قسم کی مشکلات شیطان نے پیدا کر دی ہیں۔ایک بھی جگہ
آپ کو دنیا میں آج نظر نہیں آتی، جہاں ذکر الہی کی راہ میں شیطان نے روڑے نہ انکار کھے ہوں۔ایک بھی
جگہ آپ کو ایسی نظر نہیں آئے گی، جہاں شیطان مخفی طور پر یا کھل کر حملہ نہ کر رہا ہو عبادتوں پر۔اس لئے عالمگیر
جہاد کی ضرورت ہے، جماعت احمدیہ کے لئے کہ وہ عبادتوں کو قائم کرنے ، نماز کو قائم کرنے ، ہر جہت میں
قائم کرنے اس مضمون کو آگے بڑھانے ، اس میں وسعت پیدا کرنے ، اس میں رفعت پیدا کرنے اور اس
میں گہرائی پیدا کرنے کی پوری کوشش کرے۔یہ چند لفظوں میں جو میں نے مضمون بیان کیا ہے، یہ اتنا مشکل ہے، اتنا وسیع ہے، اتنا محنت طلب
ہے، اتنا صبر چاہتا ہے کہ محض چند فقروں میں سن کر یہ مضمون آپ پوری طرح سمجھ بھی نہیں سکتے کہ اس میں
وقتیں کیا کیا ہوں گی ؟ سب سے بڑی مشکل ، سب سے بڑی وقت یہ میں محسوس کرتا ہوں، ہر جگہ یہ میں نے
دیکھی ہے کہ صبر کم ہے اور اسی لئے قرآن کریم بار بار صبر کی طرف توجہ دلاتا ہے۔ایک نصیحت کی جاتی ہے اور
بظاہر وہ سننے کے بعد طبیعتوں میں ایک بڑا نمایاں ولولہ دکھائی دینے لگتا ہے، بظاہر وہ سننے کے بعد دلی
ارادے باندھتے ہوئے نظر آتے ہیں اور دماغ تائید کرتا ہے کہ ہاں یہ ہونا چاہئے مگر چند دن کے اندراندر
وہ ارادے بھی سو جاتے ہیں، وہ دل کے ولولے بھی بیٹھ جاتے ہیں۔多
ابھی تو آپ میں سے یعنی شاید آپ
کو کبھی خیال نہ آیا ہو لیکن اکثریت ایسی ہے، جن کو یہ نہیں
پتہ کہ میرے بچوں
کو نماز ترجمہ کے ساتھ آتی بھی ہے کہ نہیں؟ اور نہ پتہ ہے، نہ خیال آیا ہے۔اور بعض لوگ
دوسروں کو ڈھونڈتے ہیں۔جن کو خیال آتا ہے، وہ کہتے ہیں: جی، ہمارے پاس کوئی نماز سکھانے کا انتظام
270
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 نومبر 1985ء
نہیں ہے، اس لئے ایک مربی بھیجا جائے۔وہ سمجھتے ہیں کہ یہ مربیوں کا کام ہے، نماز سکھانا اور پڑھانا حالانکہ
قرآن کریم بتاتا ہے کہ یہ والدین کا کام ہے۔گھر سے شروع کرو اور پھر مستقل مزاجی کے ساتھ نماز کو قائم کر
کے دکھاؤ۔وہاں یہ عجیب سوال ہوتا ہے، میں حیرت سے دیکھتا ہوں، اگر تمہیں خود نماز نہیں آتی تو پہلے اپنی فکر
کرو۔بچوں کی کیا بات شروع کی ہے؟ پہلے خود تو نماز سیکھو۔اور اگر خود نماز آتی ہے تو مربی کا کیا انتظار کرتے
ہو؟ جو اولین مقصد ہے انسانی تخلیق کا اس مقصد سے محروم ہور ہے ہو، محروم رہ رہے ہو اور انتظار کر رہے ہو،
کوئی آئے گا تو وہ ہمیں سکھا دے گا۔اتنے مربی نہ جماعت کے پاس ہیں، نہ یہ ممکن ہے کہ مربی دوسرے
سارے کام چھوڑ دیں۔جتنے ہیں، اگر وہ سارے کام دوسرے چھوڑ دیں اور یہی کام شروع کریں تو تب بھی
وہ پورے نہیں ہوں گے۔اس لئے قرآن کریم بڑا حکیمانہ کلام ہے۔وہ واقعاتی بات کرتا ہے، خیالی اور فرضی
بات نہیں کرتا۔یہ ذمہ داری مربی پر نہیں ڈالی بلکہ ہر خاندان کے سر براہ پر ڈال دی ہے کہ تم کوشش کر وہ تمہاری
ذمہ داری ہے۔حضرت اسماعیل علیہ السلام کے متعلق بھی یہی بتایا کہ بڑی خوبیوں کا مالک تھا ، وہ اپنی اولا د کو
اپنے اہل وعیال کو مستقل مزاجی کے ساتھ نماز کی طرف توجہ دلا تار ہتا تھا۔پس جماعت احمدیہ میں سب سے اہم کام اس وقت عبادت کو قائم کرنا ہے۔نماز کو نہ صرف قائم
کرنا ان معنوں میں کہ ظاہراً کوئی شروع کر دے بلکہ اس کے اندر مغز کو اور روح کو بھرنا ہے۔اور جب تک
سے نماز کا ترجمہ ساتھ نہ سکھایا جائے ، اس وقت تک نماز کے معنی انسان نماز پڑھتے وقت اپنے اندر
"
جذب نہیں کر سکتا۔ترجمہ سکھانے کے لئے باہر کی دنیاؤں میں اور بھی بہت سے ذرائع موجود ہیں۔مثلاً ویڈیو
کیسٹس عام ہیں، آڈیو کیسٹس ہیں۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ بچوں
کو ترجمہ سکھانے کے لئے ماں باپ کا ذاتی تعلق
ضروری ہے۔بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ ویڈیوز کے اوپر آپ بنادیں اور ہم اپنے بچوں کو پکڑا دیں گے اور بے فکر ہو
جائیں گے کہ ان
کو نماز آنی شروع ہو گئی ہے، یہ درست نہیں۔عبادت کا تعلق محبت سے ہے۔اور محض رسمی طور پر
ترجمہ سکھانے کے نتیجہ میں عبادت آئے گی کسی کو نہیں۔وہ ماں باپ، جن کا دل عبادت میں ہو، جن کو نماز سے
پیار ہو، جب وہ ترجمہ سکھاتے ہیں، بچے سے ذاتی تعلق رکھتے ہوئے، بچہ اپنے ماں باپ کی آنکھوں میں آنکھیں
ڈال کے دیکھ رہا ہوتا ہے، ان کے دل کی گرمی کو محسوس کر رہا ہوتا ہے، ان کے جذبات سے اس کے اندر بھی ایک
ہیجان پیدا ہورہا ہوتا ہے۔وہ اگر نماز سکھائیں تو ان
کا نماز سکھانے کا انداز اور ہوگا“۔پس آئندہ نسلوں کے اعتبار سے دیکھیں تو تب بھی جیسا کہ میں نے آیت کریمہ آپ کے
سامنے پڑھ کر سنائی تھی۔271
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 08 نومبر 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد هفتم
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ
ہر جان کو خدا متنبہ کر رہا ہے، تم نے کل کے لئے کیا تیاری کی ہے؟ حدیث نبوی کا مضمون اسی آیت
سے تعلق رکھتا ہے۔قیامت کی پوچھ رہے ہو لیکن اس کے لئے تیاری کیا کی ہے ؟ اپنے نفس کو تیار پاتے بھی
ہو؟ پس آج بھی یہی ہے سوال ، جوسب سے اہم سوال ہے کہ تم نے آنے والے کل کے لئے کیا تیاری کی ہے؟
کن اولا دوں کو آگے بھیجو گے؟ اور کیا وہ خدا کی عبادت گزار نسلیں ہوں گی یا عبادت سے غافل نسلیں ہوں گی؟
نئے آنے والے مہمانوں کے لئے تم نے کیا تیاری کی ہے؟ جو جوق در جوق احمدیت میں داخل ہوں گے۔اگر بے نمازی ماحول میں داخل ہوں گے تو وہ بھی بے نمازی بن جائیں گے۔اگر ایسے نمازیوں
میں داخل ہوں گے، جو کھو کھلی نمازیں پڑھنے والے ہیں اور ریا کار ہیں تو وہ بھی کھوکھلی نمازیں پڑھیں گے
اور ریا کار بن جائیں گے۔اس لئے خاشعون جو نمازی ہیں ، وہ نمازی پیدا کرنے ضروری ہیں اور اگر
خاشعون نہیں بنیں گے آپ تو پھر نمازیں آپ پر ہمیشہ بھاری رہیں گی۔اور وہ بوجھ نہیں اٹھا سکیں گے۔آج نہیں تو کل وہ بوجھ گر جائے گا۔آپ نہیں تو آپ کی اگلی نسل اس بوجھ کو پھینک دے گی۔پس اس لئے
ضروری ہے کہ نماز کو گہرا کیا جائے ، اس میں خشوع پیدا کیا جائے۔"
پھر افریقہ میں یا دوسرے ممالک میں جہاں آج بھی بکثرت جوق در جوق لوگ اسلام میں
داخل ہورہے ہیں، وہاں بہت سے مربی بنانے پڑیں گے۔جن کی پہلے تربیت ہے، ان کو آپ استعمال
کریں، اپنی مدد کے لئے۔اس کام کے لئے تیار کریں۔اور افریقہ کے مزاج کی سادگی جو ہے، اس کے
اندر ایک خاص حسن پایا جاتا ہے، بہت سی دوسری قومیں اس حسن سے عاری ہو چکی ہیں، آج کل کی مصنوعی
زندگی کے نتیجہ میں۔لیکن افریقہ کی سادگی میں وہ حسن ہے۔وہ جو بات مانتے ہیں جب تو پھر پوری اطاعت
کے ساتھ فرمانبرداری کے ساتھ مانتے ہیں، پوری طرح تعاون بھی کرتے ہیں۔بہت ہی پیاری سادگی ہے
اس قوم میں۔اس سے مبلغ استفادہ کریں اور ان کو سمجھا ئیں اور سکھا ئیں۔وہ بڑے پر جوش معلم بنتے ہیں
آگے۔افریقن مزاج میں ایک یہ بھی خوبی ہے کہ پھر وہ اچھی بات کو
وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ (العصر :04)
کے ساتھ ادا کرتا ہے۔چپ نہیں ہوتا پھر۔جب اس کو ایک اچھی بات سکھا دیں تو وہ کہتا چلا جاتا
لئے تیں تو
ہے۔اس لئے وہاں خدا تعالیٰ نے آپ کو جہاں بعض کمزوریاں پائی جاتی ہیں، وہاں بعض قو تیں بھی تو پائی
272
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 نومبر 1985ء
جاتی ہیں۔خدا تعالیٰ آپ کو ان قوتوں کی طرف متوجہ فرماتا ہے، ان سے فائدہ اٹھاؤ کوئی جگہ بھی ایسی نہیں
ہے، جہاں کمزوریوں کے مقابل پر خدا تعالیٰ نے کچھ فوقیتیں ، کچھ قو تیں نہ رکھ دی ہوں، جو کمزوریوں سے
مقابلے کے لئے آپ کو نئی طاقتیں عطا کر سکتی ہیں“۔وو
جماعت احمدیہ کا اصل بنیادی نظام کا ڈھانچہ تو صدارت یا امارت کا نظام ہے۔لیکن اس قسم
کے کاموں میں جہاں ایک War_footing پر کام کرنے ہوتے ہیں، یعنی جیسے ایک عظیم جنگ میں مصروف
ہو جائے کوئی قوم ، وہاں تنظیموں کے اندر اگر بانٹ دیا جائے اس کام کو تو زیادہ عمدگی کے ساتھ ، زیادہ تفصیل کے
ساتھ نظر رکھتے ہوئے یہ کام آگے بڑھتے ہیں۔اس لئے یہ تین جو نظام ہیں جماعت کی ذیلی تنظیمیں ، ان سے
میں خصوصیت کے ساتھ مخاطب ہوں کہ یہ اپنے اپنے دائرے میں بہت محنت اور بہت کوشش کریں۔تنظیمیں نسبتا زیادہ بیدار رہ سکتی ہیں، اگر وہ ایک معین پروگرام بنالیں کہ ہر ہفتے یا ہر مہینے میں
ایک دفعہ اسی موضوع پر بیٹھا کریں۔ایک مجلس عاملہ کا اجلاس مقرر ہو جائے ، ہمیشہ کے لئے ، آج سے۔جس کا موضوع سوائے نماز کے کچھ نہ ہو۔اس دن لجنہ بھی نماز کے اوپر غور کر رہی ہو ، خدام بھی نماز پر غور کر
رہے ہوں ، انصار بھی نماز پر غور کر رہے ہوں۔اور یہ فیصلہ کر لیں ہمیشہ کے لئے کہ اب ہم نے ہر مہینہ کم از
کم ایک مرتبہ اس موضوع پر بیٹھنا ہے، غور کرنا ہے۔اور جہاں حالات ایسے ہیں کہ ہر مہینے نہیں بیٹھ سکتے ،
وہاں دو مہینے مقرر کر لیں، تین مہینے مقرر کر لیں۔مگر جہاں مقرر کریں، پھر اس پہ قائم رہیں، اس پر صبر
دکھائیں۔اور وہ ہر دفعہ جائزہ لیا کریں کہ کتنے ہمارے Gains ہیں؟ یعنی کتنا ہمیں فائدہ پہنچا ہے؟ اس
عرصے میں کتنے نمازی بنائے؟ کتنوں کی نمازوں کی حالت ہم نے درست کی ؟ کتنوں کو نماز میں لطف
حاصل کرنے کے ذرائع بتائے اور ان کی مدد کی؟ اور بہت سے پہلو ہیں۔وہ ان سب پہلوؤں پر غور کیا
کریں۔اور ہر دفعہ اپنا محاسبہ کریں کہ ہم کچھ مزید حاصل کر سکے ہیں یا نہیں کر سکے؟
اگر اس جہت سے اس طریق پر وہ کام شروع کریں گے تو امید ہے کہ انشاء اللہ بہت تیزی کے
ساتھ ہم اپنے مقصد کی طرف بڑھ رہے ہوں گے۔جس کی خاطر ہمیں پیدا کیا گیا ہے۔اور جب ہم مقصد کی
طرف بڑھ جائیں گے اور جب مقصد کو حاصل کر رہے ہوں گے تو پھر فتح ایک ثانوی چیز بن جاتی ہے۔عددی
اکثریت اور نصرت اور ظفر کے خواب، جو آپ دیکھ رہے ہیں، اس سے بڑھ کر یہ خواب آپ کے حق میں آپ
کی ذاتوں میں پورے ہو چکے ہوں گے۔پھر یہ خدا کا کام ہوگا کہ آپ کی حفاظت فرمائے۔پھر یہ خدا کا کام
ہوگا کہ اس دن کو قریب تر لائے، جو ظاہری فتح کا بھی دن ہوا کرتا ہے۔جنگ بدر کے موقع پر یہی تو واسطہ دیا
بدر موقع تو
273
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 08 نومبر 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب کو کہ اے خدا! یہ تھوڑی سی جماعت میں نے تیار کی تھی تیری
عبادت کرنے والوں کی۔میری ساری محنتوں کا پھل ہے یہ۔اور تو کہتا ہے کہ کائنات کا پھل ہے یہ ، اگر آج
یہ لوگ مارے گئے تو پھر تیری عبادت کرنے والا دنیا میں کبھی کوئی پیدا نہیں ہوگا۔اس قسم کے عبادت کرنے
والے آپ بن جائیں تو اللہ کے اس پاک رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں آپ
کو بھی پہنچ رہی ہوں گی۔وہ
خدا کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم آج بھی اس لحاظ سے زندہ ہے۔آج بھی وہ دعا آپ کے حق میں خدا کو یہ واسطہ
دے گی کہ اے خدا! اگر یہ عبادت گزار بندے تیرے ہلاک ہو گئے یا نا کام مر گئے تو پھر کبھی تیری دنیا میں
عبادت نہیں کی جائے گی۔کیسے ممکن ہے پھر کہ آپ
کو وہ فتح اور ظفر کا دن نصیب نہ ہو۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 104 صفحہ 1 88 898)
274