کچھ بھی ہو بند مگر دعوت اسلام نہ ہو ۔ پیغام برموقع اجتماع مجلس انصاراللہ اسلام آباد پاکستان منعقدہ 9 نومبر 1985ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد؟
پیغام بر موقع اجتماع مجلس انصار الله اسلام آباد پاک
کچھ بھی ہو بند مگر دعوت اسلام نہ ہو
پیغام بر موقع اجتماع مجلس انصاراللہ اسلام آباد پاکستان منعقدہ 09نومبر 1985ء
الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله
رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود
میرے پیارے انصار بھائیو!
السلام عليكم ورحمة الله بركاته
آپ کی طرف سے مجھے خوشی کی خبریں پہنچتی رہتی ہیں۔اسی طرح یہ پڑھ کر بھی خوشی ہوئی کہ مجلس
انصار اللہ اسلام آباد کا سالانہ اجتماع منعقد ہو رہا ہے۔اللہ کرے کہ یہ با برکت اجتماع خدا تعالیٰ کے افضال
اور برکات سے معمور ہو۔انصار اللہ اور اسلام آباد یہ دونوں نام آپ کو آپ کے مقام اور ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کرتے ہیں۔کہ آپ اسلام کی زندگی اور غلبہ کے لئے اللہ تعالٰی کے مامور کی مدد کرنے والے لوگ ہیں۔جس طرح مسیح
موسوی کی آواز پر حواریوں نے نحن انصار اللہ کہا تھا اور اس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ نے ان کے لئے آسمان
سے مائدہ اتارا تھا، اسی طرح دنیا نے ایک بار سی محمدی کے انصار کو مشاہدہ کیا اور پہلے سے زیادہ عظمت، شان،
ایمان اور استقلال کے مشاہدے کیے اور پھر عظیم الشان آسمانی مائندوں سے یہ جماعت سرفراز کی گئی۔اس کے
پیچھے وہ الہی تقدیر کار فرما ہے، جس کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام یوں فرماتے ہیں کہ
وو
خداوند کریم نے بارہا مجھے سمجھایا کہ ہنسی ہوگی اور ٹھٹھا ہوگا اور لعنتیں کریں گے
اور بہت ستائیں گے لیکن آخر نصرت الہی تیرے شامل حال ہوگی اور خدا دشمنوں کو
مغلوب اور شرمندہ کرے گا۔چنانچہ براہین احمدیہ میں بھی بہت ساحصہ الہامات کا
انہی پیشگوئیوں کو بتلا رہا ہے اور مکاشفات بھی یہی بتلا رہے ہیں۔چنانچہ ایک کشف
میں، میں نے دیکھا کہ ایک فرشتہ میرے سامنے آیا اور وہ کہتا ہے کہ لوگ پھرتے
جاتے ہیں۔تب میں نے اس کو کہا کہ تم کہاں سے آئے؟ تو اس نے عربی زبان میں
275

پیغام بر موقع اجتماع مجلس انصار اللہ اسلام آباد پاکستان
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
جواب دیا اور کہا کہ جئت من حضرة الوتر یعنی میں اس کی طرف سے آیا ہوں،
جوا کیلا ہے۔تب میں اس کو ایک طرف خلوت میں لے گیا اور میں نے کہا کہ لوگ
پھرتے جاتے ہیں مگر کیا تم بھی پھر گئے؟ تو اس نے کہا کہ ہم تو تمہارے ساتھ ہیں۔تب میں اس حالت سے منتقل ہو گیا۔لیکن یہ سب امور درمیانی ہیں اور جو خاتمہ امر پر
منعقد ہو چکا ہے، وہ یہی ہے کہ بار بار کے الہامات اور مکاشفات سے جو ہزار تک
پہنچ گئے ہیں اور آفتاب کی طرح روشن ہیں، خدا تعالیٰ نے میرے پر ظاہر کیا کہ میں
آخر کار تجھے فتح دوں گا اور ہر ایک الزام سے تیری بریت ظاہر کر دوں گا اور تجھے غلبہ
ہوگا اور تیری جماعت قیامت تک اپنے مخالفوں پر غالب ہوگی۔اور فرمایا کہ میں
زور آور حملوں سے تیری سچائی ظاہر کروں گا“۔وو
(انوار الاسلام، روحانی خزائن جلد 19 صفحه 53,54)
اسے تمام لوگو سن رکھو کہ یہ اس کی پیشگوئی ہے، جس نے زمین و آسمان بنایا۔وہ اپنی اس جماعت کو تمام ملکوں میں پھیلا دے گا اور حجت اور برہان کی رو سے سب
پران کو غلبہ بخشے گا۔وہ دن آتے ہیں بلکہ قریب ہیں کہ دنیا میں صرف یہی ایک
مذہب ہوگا ، جو عزت کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔خدا اس مذہب اور اس سلسلہ میں
نہایت درجہ اور فوق العادت برکت ڈالے گا۔اور ہر ایک کو، جو اس کے معدوم کرنے
کا فکر رکھتا ہے، نامرادر کھے گا۔اور یہ غلبہ ہمیشہ رہے گا، یہاں تک کہ قیامت آجائے
گی۔دنیا میں ایک ہی مذہب ہوگا اور ایک ہی پیشوا۔میں تو ایک تخم ریزی کرنے
آیا ہوں۔سو میرے ہاتھ سے وہ تم بویا گیا اور اب وہ بڑھے گا اور پھولے گا اور کوئی
نہیں، جو اس کو روک سکے۔(تذکرۃ الشہادتین، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 66,67)
ان الہی نوشتوں کے مطابق جہاں ہر طلوع ہونے والا سورج جماعت احمدیہ کے لئے فتح و نصرت
اور تائید خداوندی کی نوید لاتا ہے، وہاں ہم نے یہ بھی سوچنا ہے کہ ہم نے عملاً کس حد تک اس تقدیر کا ساتھ
دیا، جس کا اظہار خدا تعالیٰ نے بار بار عاشق رسول حضرت مسیح موعود سے کیا۔276

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
پیغام بر موقع اجتماع مجلس انصار الله اسلام آباد پاکست
پس اے اسلام آباد کے انصاری الی اللہ ! غلبہ اسلام کے لئے سعی کرو، پھر خدا تعالیٰ کے ماندے
مزید کثرت سے تم پر نازل ہوں گے اور دونوں جہان کی خوش بختیاں تمہارے اور تمہاری نسلوں کے ساتھ
وابستہ ہو جائیں گی۔حضرت المصلح" کے الفاظ میں میرا پیغام یہ ہے کہ
عسر ہو پیسر ہو ، تنگی ہو کہ آسائش ہو
کچھ بھی ہو بند مگر دعوت اسلام نہ ہو
کام
مشکل
ہے بہت منزل مقصود ہے دور
اے میرے اہل وفا ت کبھی گام نہ ہو
گامزن ہو کے رہ صدق و صفا پر گر تم
کوئی مشکل نہ رہے گی جو سر انجام نہ ہو
میری تو حق میں تمہارے یہ دعا ہے پیارو
سر پہ اللہ کا سایہ رہے ناکام نہ ہو
اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو، اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو، اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔اس دنیا
میں بھی سرخرور ہو اور آخرت میں بھی سرخرو ہو۔آمین۔والسلام
خاکسار
(مرزا طاہر احمد )
( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 15 نومبر 1985ء)
277

آج 10 میں سے 10 باقی