صحابہ رضی اللہ عنہم کے نمونے پر چلنے کا وقت قریب آگیا ہے

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت، احد بی سرینام
صحابہ رضی اللہ عنہم کے نمونے پر چلنے کا وقت قریب آگیا ہے
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سرینام منعقد ہ24 نومبر 1985ء
الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على۔له الكريم
پیارے بھائیو اور بہنو!
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی کہ جماعت احمد یہ سرینام اپنا سالانہ جلسہ منعقد کرنے کی توفیق پا
رہی ہے۔میری دعا ہے کہ یہ جلسہ ہر پہلو سے کامیاب اور بابرکت ہو۔آمین۔پیارے عزیز و اسید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔وو
خدا تعالیٰ جس نمونہ پر اس جماعت کو قائم کرنا چاہتا ہے، وہ صحابہ رضی اللہ عنہم کا
نمونہ ہے“۔اسی طرح حضور علیہ السلام فرماتے ہیں:۔وو
( ملفوظات جلد 5 صفحہ 310)
صحابہ کا نمونہ اختیار کرنا چاہیے کہ وہ فقر و فاقہ اٹھاتے تھے اور جنگ کرتے
تھے۔ادنیٰ سے ادنی معمولی لباس کو اپنے لیے کافی جانتے تھے اور بڑے بڑے
بادشاہوں کو جا کر تبلیغ کرتے تھے۔لملفوظات جلد 5 صفحہ 319)
الغرض یہ وہ پاک جماعت تھی، جس نے اپنا سب کچھ خدا تعالیٰ اور اس کے دین کی سر بلندی اور
اس کی اشاعت اور غلبہ کے لیے وقف کر رکھا تھا۔عسر ہو یا یسر جنگی ہو یا آسائش، ہر موقع پر اور ہر حال میں
وہ خدا تعالیٰ کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانے میں کوشاں رہتے تھے اور کسی صورت میں بھی تبلیغ اور دعوت الی
اللہ سے نہیں رکھتے تھے۔279

پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سرینام
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
اس وقت بھی آپ کو اسی پاک نمونہ کے اختیار کرنے کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔مجھے افسوس
ہے کہ ابھی تک سر بینام میں جماعت نے تبلیغ و دعوت الی اللہ کی طرف پوری توجہ نہیں کی اور بہت معمولی
تعداد میں داعیان الی اللہ پیدا ہوئے ہیں۔آج ضرورت ہے کہ ہر احمدی داعی الی اللہ بن جائے اور پورے عزم اور توکل کے ساتھ
دعائیں کرتے ہوئے تبلیغ اسلام کے لیے کمر بستہ ہو جائے۔یاد رکھیں ، یہ وقت تبلیغ اور دعوت الی اللہ کا وقت
ہے۔اگر اب ستی ہوگئی تو ایسے وقت قوموں کو بار بار نصیب نہیں ہوا کرتے۔صحابہ کے نمونے پر چلنے کا
وقت قریب آ گیا ہے۔میرا دل گوارا نہیں کرتا کہ اب دیر کی جاوے تبلیغ کے لیے بہت علم کی حاجت نہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ امی ہی تھے۔تقویٰ اور طہارت چاہیے۔سچائی کی راہ ، ایک ایسی راہ
ہے، جو اللہ تعالیٰ خود ہی عجیب عجیب باتیں سوجھا دیتا ہے۔پس صدق اور اخلاص اور تقویٰ کی راہوں پر قدم
مارتے ہوئے اور خدا تعالیٰ کی عظمت اور کبریائی کے نعرے لگاتے ہوئے تبلیغ کے جہاد میں مشغول ہو
جائیں۔اگر آپ دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گے تو خدا تعالیٰ آسمان پر آپ کو مقدم کرے گا۔اور اس دنیا میں
بھی وہ اپنے فضلوں اور برکتوں سے آپ کے دامن بھر دے گا۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔والسلام
خاکسار
مرزا طاہر احمد
خليفة المسيح الرابع
مطبوعہ ہفت روزہ النصر 6 دسمبر 1985 و ضمیمہ ماہنامہ خالد دسمبر 1985ء)
280

آج 10 میں سے 10 باقی