پس آپ کو ہر سمت میں خدا کے نام پر جہاد کے لیے تیار ہونا چاہیے ۔ پیغام برموقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ سیرالیون منعقدہ 29 نومبر 1985ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد هفتم
پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ سیرالیون
پس آپ کو ہر سمت میں خدا کے نام پر جہاد کے لئے تیار ہونا چاہیے
پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ سیرالیون منعقدہ 29 نومبر 1985ء
پیارے انصار بھائیو!
الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله
الكريم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ین کر خوشی ہوئی کہ مجلس انصار اللہ سیر الیون کا تیسر اسالانہ اجتماع منعقد ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ اس اجتماع
کو بہت ہی برکتوں سے معمور کرے اور جماعت کی اخلاقی ، روحانی تعلیمی اور تربیتی نشو ونما کا موجب بنائے۔میرے پیارے انصار! سیرالیون وہ مقام ہے، جس کو عیسائیت نے تمام افریقہ کو فتح کرنے کے
لئے بطور مرکز کے چنا تھا۔اور اس سرزمین سے بہت امیدیں وابستہ کی تھیں۔اور پھر یہی وہ مقام ہے، جس
کے بارہ میں عیسائیوں نے تسلیم کیا کہ یہاں احمدیت نے بڑی مضبوطی کے ساتھ قدم جمائے ہیں۔اور
عیسائیت کے لئے سب سے بڑی روک ثابت ہوئی ہے، جس نے عیسائیت کے آگے بند باندھ دیا ہے۔لیکن افسوس ہے کہ پہلے جس رفتار کے ساتھ جماعت نے ترقی کی تھی ، وہ رفتار اس شان کے ساتھ قائم نہیں
رہی۔اور درمیان میں ایک عرصہ جمود اور خلا کا ایک ایسا منظر پیدا کر رہا ہے کہ جس طرح ایک خوبصورت اور
دکش سبزہ زار سے سڑک اچانک کسی ویران جگہ میں داخل ہو جائے۔میں نے غور کیا اور سمجھتا ہوں کہ اس غفلت کے دور میں جس میں جماعت کی ترقی کی رفتار ر کی
ہے، سب سے بڑی ذمہ داری آپس کے اختلاف کی ہے۔خصوصاً جب مرکزی نمائندوں اور خلیفہ وقت
کے نمائندوں کی کامل اطاعت اور محبت میں فرق پڑا اور بعض عناصر نے کئی پہلوؤں سے عدم تعاون کا
مظاہرہ کیا تو یہ جماعت بہت سی برکتوں اور فضلوں سے محروم رہ گئی۔الحمد للہ کہ بفضلہ تعالیٰ جماعت اب ایک نئے موڑ میں داخل ہو گئی ہے۔جو اس درمیانی عرصہ کی
تلخی کو مٹانے والا اور نئی شاہراہوں اور دکشیوں کے پیغام لے کر آیا ہے۔اور ایک نئی تازگی جماعت میں
283

پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ سیرالیون
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
پیدا ہورہی ہے۔کثرت کے ساتھ سیرالیون کے مخلصین ، جو مجھے خطوط لکھ رہے ہیں، ان میں مرکز سلسلہ
سے محبت اور تعلق کی روح صاف نظر آرہی ہے۔اور اس کے ساتھ ہی خدا تعالیٰ کے فضل بھی پہلے سے بہت
بڑھ کر دکھائی دیتے ہیں۔نئے نئے داعی الی اللہ نئے ولولوں کے ساتھ ان خوش نصیبوں کے ساتھ داخل ہو
رہے ہیں، جن کو خدا تعالیٰ نئی روحانی اولا د عطا فرما رہا ہے۔اور کامیابی کی نئی راہیں ان کے لئے کھول رہا
ہے اور ترقی کی رفتار ایک دفعہ پھر تیز تر ہوتی چلی جارہی ہے۔پس آپ جو کہ اللہ کے دین کے انصار ہونے کا دعوی کرتے ہیں، آپ پر فرض ہے کہ اس پہلو
سے جماعت کی صف اول ثابت ہوں۔☆
☆
☆
ہر وہ بات کریں ، جس سے آپ کی محبت بڑھے اور تعاون کی روح نشو و نما پاتی ہو۔ہر اس بات سے رک جائیں، جس سے کسی بھائی کے بارہ میں غلط نہی پیدا ہوتی ہو۔ہر وہ ذریعہ اختیار کریں، جس سے دلوں میں اللہ تعالیٰ کے قائم کردہ سلسلہ کے ساتھ
محبت اور اطاعت کا جذبہ بڑھے اور آپ لوگ سمعنا و اطاعنا کی تصویر بن جائیں۔اپنی تمام تر طاقتیں دعوت الی اللہ کے اہم فریضہ پر صرف کر دیں۔آج آپ کو صرف عیسائیت ہی سے مقابلہ نہیں کرنا اور ہر مذہب پر اسلام کے غلبہ کو ہی ثابت
نہیں کرنا بلکہ ان سازشوں کا بھی مقابلہ کرنا ہے، جو علمائے سوء کی طرف سے رونما ہورہی ہیں اور جن کی
پشت پر اب بعض بڑی بڑی دنیا وی طاقتیں کام کر رہی ہیں۔ان کی پوری کوشش ہوگی کہ جب آپ اسلام
کی دشمن طاقتوں سے
نبرد آزما ہوں تو جہاں تک ممکن ہو، یہ آپ کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیں۔پس آپ کو ہر سمت میں خدا کے نام پر جہاد کے لئے تیار ہونا چاہیے۔اور اپنی ترقی کی رفتار کو اتنا
بڑھا دینا چاہیے کہ آپ کے مخالف کلیتہ مایوس ہو جائیں اور اسلام کا غلبہ صبح صادق کی طرح جلد تر سارے
سیرالیون
کو اپنی نورانی لپیٹ میں لے لے۔کامیاب مبلغ کے لئے ضروری ہے کہ دعا گو ہو اور اللہ تعالیٰ سے تعلق بڑھانے والا ہو۔ورنہ اس
کے قول میں کوئی برکت نہیں پڑتی۔اس لئے اپنے نفس کی تربیت کی طرف بھی توجہ کریں اور تعلق باللہ
بڑھائیں۔اللہ تعالیٰ کے ساتھ محبت کا رشتہ باندھیں اور دعاؤں اور حوصلے کے ساتھ کام لیتے ہوئے اور اللہ
تعالی پر توکل رکھتے ہوئے آگے بڑھتے چلے جائیں۔284

تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد
ور
حضرت بانی سلسلہ احمدیہ فرماتے ہیں:۔پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ سیرالیون
تمہارا کام اب یہ ہونا چاہیے کہ دعاؤں اور استغفار اور عبادت الہی اور تزکیہ و
تصفیہ نفس میں مشغول ہو جاؤ۔اس طرح اپنے تئیں مستحق بناؤ خدا تعالیٰ کی ان عنایات
اور تو جہات کا ، جن کا اس نے وعدہ فرمایا ہے۔اگر چہ خدا تعالیٰ کے میرے ساتھ بڑے
بڑے وعدے اور پیشگوئیاں ہیں، جن کی نسبت یقین ہے کہ وہ پوری ہوں گی۔( ملفوظات جلد دوم صفحه (212)
پھر حضرت بانی سلسلہ فرماتے ہیں:۔تم خوش ہو اور خوشی سے اچھلو کہ خدا تمہارے ساتھ ہے۔اگر تم صدق اور ایمان
پر قائم رہو گے تو فرشتے تمہیں تعلیم دیں گے اور آسمانی سکینت تم پر اترے گی اور روح
القدس سے مدد دیئے جاؤ گے اور خدا ہر ایک قدم میں تمہارے ساتھ ہوگا اور کوئی تم پر
غالب نہیں ہو سکے گا۔خدا کے فضل کی صبر سے انتظار کرو۔گالیاں سنو اور چپ رہو۔ماریں کھاؤ اور صبر کرو۔اور حتی المقدور بدی کے مقابلہ سے پر ہیز کرو۔تا آسمان پر
تمہاری قبولیت لکھی جاوے۔یقین یا درکھو کہ جولوگ خدا سے ڈرتے ہیں اور دل ان
کے خدا کے خوف سے پگھل جاتے ہیں، انہی کے ساتھ خدا ہوتا ہے اور وہ ان کے
دشمنوں کا دشمن ہو جاتا ہے۔دنیا صادق کو نہیں دیکھتی پر خدا جو علیم وخبیر ہے، وہ صادق
کو دیکھ لیتا ہے۔پس اپنے ہاتھ سے اس کو بچاتا ہے۔کیا وہ شخص ، جو سچے دل سے تم
سے پیار کرتا ہے اور بچ بچ تمہارے لئے مرنے کو بھی تیار ہوتا ہے اور تمہارے منشاء
کے موافق تمہاری اطاعت کرتا ہے اور تمہارے لئے سب کو چھوڑتا ہے، کیا تم اس
پیار نہیں کرتے ؟ اور کیا تم اس کو سب سے عزیز نہیں سمجھتے ؟ پس جبکہ تم انسان ہو
کر پیار کے بدلہ میں پیار کرتے ہو پھر کیونکر خدا نہیں کرے گا۔خدا خوب جانتا ہے
کہ واقع اس کا وفادار دوست کون ہے؟ اور کون غدار اور دنیا کو مقدم رکھنے والا ہے؟
سو تم اگر ایسے وفادار ہو جاؤ گے تو تم میں اور تمہارے غیروں میں خدا کا ہاتھ ایک فرق
قائم کر کے دکھلائے گا“۔(تذکرة الشهادتين، روحانی خزائن جلد 20 صفحه (68) |
285

پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ سیرالیون
286
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پس اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو اور تم دنیا میں بھی سرخرو ہو اور آخرت میں بھی فلاح پاؤ۔والسلام
خاکسار
( دستخط) مرزا طاہر احمد
خليفة المسيم الرابع
مطبوع ہفت روزہ النصر 20 دسمبر 1985ء وضمیمہ ماہنامہ مصباح دسمبر 1985ء)

آج 10 میں سے 10 باقی