مجلس شوریٰ ایک مقدس ادارہ ہے ۔ خطاب فرمودہ 8 دسمبر 1985ء برموقع مجلس شوریٰ یوکے

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خلاصه خطاب فرمودہ 08 دسمبر 1985ء
مجلس شور می ایک مقدس ادارہ ہے
خطاب فرمودہ 08 دسمبر 1985ء بر موقع مجلس شوری یو۔کے
حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کے انگریزی خطاب کا اردو میں خلاصہ حسب ذیل ہے۔فرمایا:۔اگر چہ میں اس مجلس شوری میں دیگر مصروفیات کی بنا پر شرکت نہ کر سکا لیکن مجھے آخری نصف
گھنٹے کی کاروائی سننے کا موقع ملا ہے“۔فرمایا کہ
اس تجویز پر بحث کے دوران کہ جماعت کی جائیدادوں کی نگہداشت کے لئے کون سے ذرائع
مفید ہو سکتے ہیں، بعض ایسی باتیں ہوئی ہیں، جو جماعت احمدیہ کی روایات کے مطابق نہیں۔دو ممبران کو
اپنے نقطہ نظر کو ایوان میں پیش کرنے کے دوران اس غلط فہمی کی بناء پرٹو کا گیا کہ شاید ان کا رویہ امیر صاحب
کے متعلق مجلس شوری کے آداب کے خلاف تھا۔جس پر امیر صاحب نے وضاحت کی کہ انہوں نے ان
دونوں ممبران کی بات کا برانہیں منایا۔امیر صاحب کی بات سے یہ تاثر ملتا تھا کہ اگر چہ ممبران کا رویہ تو
خراب تھا لیکن امیر صاحب نے فراخدلی سے کام لیتے ہوئے ان کی باتوں
کا برانہیں منایا۔حضور نے فرمایا:۔”یہاں پر میں اس بات کی وضاحت کر دینا چاہتا ہوں کہ میرے خیال میں ان دونوں ممبران کا
رویہ مجلس شوری کے آداب کے خلاف نہیں تھا۔وہ دونوں نظریات شریفانہ لیکن پرزور طریقے سے ایوان
کے سامنے پیش کر رہے تھے۔اور امیر صاحب بھی ان کی مشکلات کو سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے۔لیکن بفرض
محال اگر کسی ممبر کا انداز گفتگو مجلس شوری کے آداب کے خلاف ہوتا تو امیر صاحب کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ برانہ
منائیں۔یہاں پر ان کی اپنی ذات کا سوال نہیں تھا بلکہ مجلس شوری کے تقدس کا سوال تھا۔اور پھر امیر
صاحب کے مقام امارت کے احترام کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔مجلس شوریٰ ایک ایسا مقدس ادارہ ہے،
جس کو ہم عام دنیاوی اداروں کی طرح بحث و مباحثہ کا مرکز نہیں بنا سکتے۔اگر امیر صاحب کو کسی وقت ذرا
بھی شک ہو کہ کوئی شخص مجلس شوری کی روایتی حدود سے ذرا بھی ادھر ادھر ہوا ہے تو امیر صاحب کا یہ فرض
287

خلاصہ خطاب فرمودہ 08 دسمبر 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
ہے کہ اس کو روک دیں۔خلفائے جماعت احمد یہ سالہا سال سے مجلس شوری مرکزیہ کی صدارت کرتے
آئے ہیں۔ان میں سے وہ بھی، جو اپنی ذات میں بہت حلیم تھے، مجلس شوری کے احترام یا مقام خلافت کی
تکریم کا جہاں تک تعلق ہے، معمولی سے معمولی بات بھی برداشت نہ کرتے تھے۔وہ دو مہران ، جو اس وقت
بول رہے تھے، ان کے لیجے سے میں انہیں بخوبی پہچان گیا تھا۔وہ ہرگز ان لوگوں میں سے نہ تھے، جو کسی
عہدیدار کے ساتھ خواہ وہ بڑے عہدے کا مالک ہو یا چھوٹے کا، اس کے واجب احترام کو نظر انداز کر
دیں۔ہاں البتہ جو بات قواعد وضوابط کے خلاف ہے، وہ یہ ہے کہ امیر کی اجازت کے بغیر اظہار خیال کیا
جائے۔مجلس شوری کا ہمیشہ سے یہ دستور رہا ہے کہ ایک دفعہ نام لکھوا کر ایک شخص اپنے خیالات کا اظہار کر
کے جب واپس چلا جاتا ہے تو پھر وہ بغیر خاص اجازت کے دوبارہ نہیں بول سکتا اور عام طور پر ایسے شخص کو
دوبارہ آنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔کیونکہ مجلس شوری دوسرے جمہوری اداروں کی طرح بحث و مباحثہ کی
آماجگاہ نہیں۔بلکہ یہ ایک نہایت ہی معزز مذہبی مجلس شوری ہے۔اس میں شامل ہونے والے افراد نہایت
تحمل اور بردباری سے احمد یہ کمیونٹی اور اشاعت اسلام کی بہتری کے پیش نظر اپنی آراء پیش کرتے ہیں۔سارا
وقت ماحول کو محبت و پیار کے جذبات سے خوشگوار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے اور کسی بھی فرد کو اس
روایتی انداز میں رخنہ ڈال کر ماحول کو نا خوشگوار بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔اگر مجلس شوری میں
شامل ہونے والے تمام افراد کو اپنی ذمہ واریوں کا اندازہ ہو تو وہ اپنی حدود سے باہر نہیں جائیں گے۔اس
کے برعکس اگر لوگ ایک دفعہ جذبات کی رو میں بہہ جائیں تو پھر ان پر پابندی بڑی مشکل سے لگائی جاسکتی
ہے۔پس آئندہ مجلس شوری کے دوران ان امور کا خاص طور پر خیال رکھا جائے“۔پھر فرمایا:۔جماعت احمدیہ میں آج کل کمیٹی اور سب
کمیٹی بنانے کا نظریہ بہت عام ہوتا جارہا ہے۔آپ لوگوں
کو اس رحجان سے اس بات کا اندازہ تو ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ
کو کام بہتر طریقے سے سرانجام
دینے کا فکر ہے۔لیکن یہ طریق کار کبھی کامیاب نہیں ہوا اور نہ آئندہ ہو گا۔اگر کسی عہدے کا کام کما حقہ نہیں ہورہا
تو اس عہدیدار کے ساتھ کمیٹی اور سب کمیٹی بنانے سے کوئی فائدہ نہ ہوگا۔جہاں کہیں ایسے حالات پیدا ہو
جائیں، وہاں سب سے پہلے ان وجوہات کا بنظر غائر جائزہ لینا چاہیے، جن کی وجہ سے کام رکا ہوا ہے۔مثال کے طور پر ایک سیکرٹری جائیداد کے فرائض میں جماعت کی تمام جائیدادوں کی مرمت اور
ان کی نگرانی وغیرہ شامل ہے۔یہ سیکرٹری جائیداد کا فرض ہے نہ کہ کمیٹی اور سب کمیٹی کا۔اگر سیکرٹری جائیداد
ان فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہوا ہے تو اس کی دو وجوہات ہوسکتی ہیں۔288

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد؟
خلاصہ خطاب فرمودہ 08 دسمبر 1985ء
ایک تو یہ کہ کام کی زیادتی کی وجہ سے باوجود کوشش بسیار کے وہ اس کام کو نپٹانے سے قاصر رہا
ہے۔تو ایسی صورت میں سب کمیٹی بنانے یا نائب کے لئے درخواست خود اس سیکرٹری کی طرف سے آنی
چاہئے کہ اسے مزید مددگاروں کی ضرورت ہے۔ناکامی کی دوسری وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ اس عہدے کے لئے جس شخص کو چنا گیا، وہ اس عہدے کے
اہل نہیں۔اس صورت میں آپ اس شخص کے پاس جس کے اختیار میں اس کو بدلنا ہو، یہ درخواست کر سکتے ہیں
کہ اس عہدے پر نظر ثانی کی جائے۔اگر وہ عہدے دار پورٹ دے رہا ہے تو رپورٹ
دیکھ کر اندازہ ہو سکے گا
کہ اس کے کام میں کیا خامی ہے؟ اور اگر وہ رپورٹ نہیں دے رہا تو اسے رپورٹ دینے پر مجبور کیا جائے۔میرے خیال میں سیکرٹری جائیداد کے پاس جماعت کی تمام جائیداد کی معلومات پر مشتمل اور مفصل
فہرست موجود ہونی چاہیے۔اس کا فرض ہے کہ وہ تفصیلی رپورٹ کو مجلس عاملہ میں پیش کرے۔پھر ی مجلس عاملہ کا
کام ہے کہ اس پر تبصرہ کرے اور اس میں موجود خامیوں کی طرف اسے توجہ دلائے۔اور اگر اسے مزید مدد درکار
ہوتو مہیا کی جائے۔تمام معاملات مجلس عاملہ کی معرفت حل کیے جائیں۔اگر مجلس عاملہ کے پاس
کسی عہد یدار
کے کام بخوبی سرانجام نہ دینے کی رپورٹ آئے تو پھر یہ کمیٹی کا فرض ہے کہ اس کی ناکامی کی وجوہات کی تحقیق
کرے۔کیونکہ اس کے بغیر ایک عہدیدار کو بدل کر دوسرے کو عہدیدار بنا دینے سے بھی آپ کو کچھ فائدہ نہ ہو
گا۔اس لئے پہلے عہدیدار کی ناکامی کی وجوہات کا مکمل جائزہ لینا، کمیٹی کے فرائض میں داخل ہے۔فرمایا:۔" آج کی مجلس شوری کی تمام تجاویز میں یہ پہلو نمایاں طور پر نظر آرہا ہے، اس لئے میں اس پر زور
دے رہا ہوں۔جب بھی کوئی مشکل پیدا ہو، اس کا تجزیہ کرنا ، آپ لوگوں کا پہلا قدم ہونا چاہئے۔تجاویز میں
جو مسائل بیان کئے گئے ہیں، ان کے تمام پہلوؤں پر جائزہ لینے اور غور کرنے کے بعد یہ دیکھ لینا چاہیے کہ
ان میں کوئی وزن بھی ہے یا نہیں ؟ اس طرح سے وقت بھی ضائع نہ ہوگا“۔مزید فرمایا کہ
در تبلیغی تجاویز سے متعلقہ رپورٹ سن کر مجھے اندازہ ہوا ہے کہ آپ لوگ صحیح لائنوں پر کام کر رہے
ہیں۔اور مجلس شوریٰ میں جو تبلیغی تجاویز شامل ہوئی ہیں، ان کا تعلق مروجہ تبلیغی نظام کو بدلنے کے ساتھ نہیں
تھا اور نہ ہی ان کا مقصد شوری میں پیش کرنے سے کوئی بنیادی تبدیلی کرنا تھی۔لیکن پھر بھی ان کو شمولیت کی
اجازت دی گئی۔اس کی وجہ یہ ہے کہ شوریٰ کا ہمیشہ سے یہ دستور چلا آ رہا ہے کہ بعض اہم موضوعات سے
آرہا
متعلق تجاویز کو بھی ، جن میں کوئی بنیادی تبدیلی کی ضرورت نہ ہو، شوری میں پیش کرنے کی اجازت دے
289

خلاصہ خطاب فرموده 08 دسمبر 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
دی جاتی ہے۔حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کے زمانہ میں اسی طرح کی بعض اہم مضامین کی حامل
تجاویز کو شوری میں پیش کر کے زیر بحث لانے کی اجازت دی جاتی تھی۔لوگوں کے اس طرف توجہ دلانے پر
حضرت مصلح موعود فرمایا کرتے تھے کہ مجھے اس حقیقت کا علم ہے لیکن میں نے یہ تجاویز اس لئے پیش
کرنے کی اجازت دی ہے کیونکہ یہ اہم موضوع ہے۔اور ان پر دوبارہ بحث ہونے سے لوگ اس کی اہمیت
سے خبر دار ہو کر واپس جائیں گے۔اور نمائندوں میں اس کام کو فوقیت دینے کا احساس پیدا ہو جائے گا۔لہذا آج کی تبلیغی تجاویز کو ہم اسی زمرے میں ڈال سکتے ہیں۔ان کے پیش کرنے کا مقصد صرف
اس موضوع کی اہمیت کی یاد دہانی ہے۔یہاں پر بھی کمیٹیاں آپ کو فائدہ نہیں پہنچا ئیں گی کیونکہ تبلیغ کا کام
اس وقت بہت کم ہو رہا ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ اے مسلمانو ! اپنی سرحدوں کی
حفاظت کرو اور اپنے دشمن کے ارادوں سے خبر دار رہو۔خدا تعالیٰ نے اس سلسلے میں رابطوا “ کا لفظ
استعمال فرمایا ہے۔رابطہ ایک ٹیکنکل اصطلاح ہے۔اس کا مطلب ہے کہ تم ہمیشہ اپنی سرحدوں کی حفاظت
کرو اور اپنے دشمن کے ارادوں سے باخبر رہو اور ہمیشہ اپنی جنگ سرحد پر لڑنے کی کوشش کرو۔دشمن کو اس
بات کا موقع نہ دو کہ وہ تمہاری سرزمین میں داخل ہو جائے اور اگر تمہیں دشمن سے حملے کا خطرہ ہو تو جنگ
وو
دشمن کی سرزمین میں کرنے کی کوشش کرو تا کہ تمہاری سرزمین میدان جنگ نہ بن جائے۔بدقسمتی سے جماعت احمدیہ اس اہم پہلو کو نظر انداز کر گئی ہے اور بہت کم دشمن سے رابطہ ہے۔لوگوں میں داعی الی اللہ بننے کا احساس ضرور پیدا ہورہا ہے لیکن حقیقت میں داعی الی اللہ بننے والوں کی
تعداد بہت کم ہے۔اور جو داعی الی اللہ بنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کا طریقہ کار کامیاب نہیں ہورہا۔ان
کے طریقہ کار کی طرف توجہ دینی چاہیے اور اس میں جو کمی رہ گئی ہو، اس پر نظر رکھنی چاہیے۔سیکریٹری تبلیغ کا
فرض ہے کہ وہ لوگوں کو بار بار یاد دہانی کروائے اور اپنی رپورٹ مجلس عاملہ میں پیش کرے۔فرمایا:۔اس طریقہ کار کو اپنا کر انشاء اللہ ترقی کے راستے کھل جائیں گئے۔پھر فرمایا:۔رپورٹ لکھنے کا مسئلہ کافی پریشان کن ہے۔بعض لوگ رپورٹیں لکھنے میں ماہر ہوتے ہیں۔بہت
خوبصورت رپورٹ تیار کرتے ہیں۔لیکن ذرا غور سے دیکھنے پر معلوم ہوتا ہے کہ رپورٹ میں کچھ بھی نہیں۔اس کے برعکس بعض لوگوں نے کام تو کیا ہوتا ہے لیکن رپورٹ تیار کرنے کا طریق نہ آنے کی وجہ سے یہ
290

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خلاصہ خطاب فرمودہ 08 دسمبر 1985ء
انداز نہیں ہوسکتا کہ رپورٹ لکھنے وا کیا چاہ رہاہے۔میرے خیال میں رپورٹ لکھنے کے دوران زیادہ اہم
باتیں شروع اور آخر میں لکھنی چاہئیں۔مثلاً اس عرصہ میں ہم نے دس نئے داعی الی اللہ تیار کیے ہیں اور بفضل
خدا اتنے نئے آدمی جماعت میں داخل ہوئے ہیں۔جن کے پاس وہ رپورٹیں آتی ہیں، انہیں بھی اتنی مہارت
ہونی چاہیے کہ ایک سرسری سی نظر ڈالتے ہی سمجھ جانا چاہیے اور خامیوں کی طرف اس
کو توجہ دلانی چاہیئے۔پھر فرمایا:۔تمام سیکرٹریان کو خواہ وہ مرکزی ہوں یا مقامی، متواتر توجہ دلاتے رہنا چاہیے۔انہیں بعض
اوقات کھلی چھٹی دے دی جاتی ہے اور اس طرح گویا انہیں کام نہ کرنے کی ترغیب مل جاتی ہے، جو نہایت
تکلیف دہ امر ہے۔اس سے ایک تو کام نہیں ہوتا ، دوسرے اور بھی بہت سی خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔فرمایا:۔اس وقت میری مخاطب صرف یو کے کی جماعت ہی نہیں بلکہ دنیا کی تمام جماعتیں ہیں۔بعض
جگہوں پر امیر اپنے سیکرٹریوں سے بالکل کام نہیں لیتے اور نہ ہی انہیں کام پر ابھارتے ہیں۔جماعت کا کام
یا تو وہ خود ہی کرنا چاہتے ہیں یا ایسے افراد منتخب کر لیتے ہیں، جن پر انہیں زیادہ بھروسہ ہوتا ہے۔سیکرٹریوں کو
کام نہ دے کر اور دوسرے لوگوں سے کام کروا کے وہ یہ تاثر دیتے ہیں کہ گویا سیکرٹری نا اہل ہے، اس لئے
امیر مجبور ہے کہ وہ دوسرے لوگوں سے کام کروائے۔دوسری طرف سیکریٹری یہ خیال کرنا شروع کر دیتے
ہیں کہ ہمارے کام کی کسی کو ضرورت نہیں تو ہم خواہ مخواہ دخل اندازی کیوں کریں۔اس صورتحال کے خلاف
احتجاج کر کے لوگوں کی تنقید کا نشانہ بننے سے بہتر ہے کہ خاموشی اختیار کی جائے۔بعض اوقات سیکریٹری
بہت حساس ہوتے ہیں اور وہ اپنے اختیارات سے بڑھ کر حقوق جتانے شروع کر دیتے ہیں اور مجلس عاملہ
میں لڑائی جھگڑے شروع ہو جاتے ہیں۔ایک دوسرے پر اعتراضات اور پھر ان اعتراضات کا جواب
دینے کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔اس جماعت میں اس قسم کا رویہ ہرگز نہ ہونا چاہیے، جس کی بنیاد تقویٰ پر ہے، جو اپنے روایتی نظم و
ضبط کی وجہ سے مشہور ہے۔یہ وہ جماعت ہے، جس نے اس خلیفہ کے زیر سایہ نسل در نسل تربیت پائی ہے،
جس کو اللہ تعالیٰ نے مصلح موعود کا خطاب دیا ہے، جس نے اسلامی نظم وضبط کو اس جماعت کی رگوں میں خون
کی طرح دوڑا دیا تھا۔آج کل ہونے والے لڑائی جھگڑوں کے واقعات ہمیں اس حقیقت کا احساس دلاتے ہیں کہ کسی
مقام کو حاصل کر لینا ہی ہمارا مقصد نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسے قائم رکھنا ایک ضروری امر ہے۔اور جب کبھی
291

خلاصہ خطاب فرمودہ 08 دسمبر 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
اس طرف غفلت برتی گئی تو منزل کی ابتداء شروع ہو جاتی ہے۔جہاں کہیں نظم وضبط کی کمی ہوتی ہے، وہاں
ایسی باتیں وقوع پذیر ہونے لگتی ہیں۔اور جہاں ایسی باتیں ہوتی ہیں، وہاں جماعت کی ترقی کی راہیں
مسدود ہو جاتی ہیں۔اور نئے لوگوں کو جماعت میں داخل کرنے کی بجائے وہ نہایت سرعت کے ساتھ منزل
کی طرف گامزن ہو جاتے ہیں اور اپنے ہاتھوں جماعت کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتے ہیں۔جبکہ اس کے پس
پر وہ ایک معمولی سی بات ہوتی ہے، جس کے نہایت ہولناک
نتائج نکلتے ہیں۔امیر کو یہ حقیقت ہر گز نہیں بھولنی چاہیے کہ سیکرٹری کام کرنے کے لئے مقرر کیے گئے ہیں۔اگر وہ
کام نہیں کرتے تو ان سے جواب طلبی کرنی چاہیے اور اگر وہ بار بار کی یاد دہانی کے باوجود وہ کام نہ کریں تو
جماعتی نظام میں رائج طریق کار کے تحت اسے علیحدہ کر کے کوئی اور کام کرنے والا مقرر کر لینا چاہیے۔لیکن
ایسے آدمی کو نظر انداز کر کے، جس کا حق کام کرنے کا ہے، دوسرے سے وہ کام لینے والا امیر اس قابل نہیں
کہ وہ صحیح کام کر سکے۔اس سے صحیح گائیڈ لائن پر کام کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔۔آج کی تمام بحث کا پس منظر بھی ایک عہدیدار کا اپنے فرائض کو بخوبی سرانجام نہ دے سکتا ہے۔اس لئے آج کی بحث کا موضوع اس خاص کمی کو اجاگر کرنے کا ہونا چاہیے تھا۔آپ کو امیر صاحب سے یہ
سوال
کرنا چاہیے تھا کہ کیا ہم یہ سوچنے میں حق بجانب ہیں یا نہیں کہ سیکرٹری صاحب جائیداد کی ذمہ داری
ان تمام امور کو سرانجام دینے کی تھی؟ اسی طرح سیکریٹریان اصلاح وارشاد کے فرائض میں فلاں فلاں کام
کرنا شامل ہے یا نہیں؟ اگر ان کے فرائض میں یہ کام شامل تھے اور انہوں نے یہ کام نہیں کئے تو ہم نہایت
ادب کے ساتھ پر زور درخواست کرتے ہیں کہ اس عہدہ دار کا جائزہ لیا جائے۔اگر وہ عہد یدار یہ کام
سرانجام دینے سے کسی بھی وجہ سے معذور ہیں تو ان کو علیحدہ ہو جانا چاہیے۔تا کہ جماعت کے کاموں میں
رخنہ اندازی نہ ہو۔ہمیشہ اس بات کا تجزیہ کر لیا کریں کہ اصل مسئلہ کیا ہے؟ اور پھر جب ایک دفعہ اس کی
نشاندہی کر لیں تو پھر یہ مسئلہ آسانی سے حل ہو سکتا ہے۔اگر ہم اصل وجہ کو نظر انداز کر دیں تو اس کا رد عمل
شدید ہوتا ہے اور ایسے حالات پیدا ہو جاتے ہیں، جو ہمارے لئے تکلیف دہ بن جاتے ہیں۔حضور نے تمام سیکر یٹریان تبلیغ کو مندرجہ ذیل امور کی پابندی کرنے کی تلقین فرمائی:۔"
1 سیکریٹری تبلیغ کے پاس جماعت کے تمام مہران کے ناموں کی لسٹ موجود ہونی چاہیے۔جس میں تبلیغ میں حصہ لینے والے اور حصہ نہ لینے والوں کے نام الگ الگ لکھے جائیں۔سیکریٹری تبلیغ کو
چاہیے کہ اپنے کام کا آغاز ان لوگوں سے کرے، جو تبلیغ میں حصہ نہیں لے رہے۔انہیں اس طرف متوجہ کیا
292

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خلاصہ خطاب فرمودہ 08 دسمبر 1985ء
جائے اور جب وہ داعی الی اللہ بن جائیں تو پھر ان کا کام بہت بڑھ جائے گا۔اس طرح سیکر یٹری تبلیغ بھی
مصروف ہو جائے گا اور کام نہ ہونے کا شکوہ نہیں رہے گا۔2 تمام سیکریٹریان تبلیغ میری تمام ہدایات، جو میں نے مختلف اوقات میں تبلیغ کے متعلق دی ہیں،
انہیں ایک نوٹ بک پر لکھ لیں اور گاہے بگا ہے ان سے استفادہ کرتے رہیں۔اس طرح انہیں معلوم ہو جائے
گا کہ انہوں نے کن لائنوں پر کام کرتا ہے۔اور جہاں خامیاں رہ گئی ہوں، ان کی طرف توجہ کریں۔فرمایا:۔و میں نے اس مضمون کو بارہا مفصل بیان کیا۔مزید فرمایا کہ
اگر آپ اس کے مطابق عمل کریں گے تو کام بہت بڑھ جائے گا۔اس کے بعد نئے میدان
تلاش کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ابھی تو انہی Points کو لکھ کر اپنے پاس رکھیں۔کیونکہ اگر ہدایات
کو نوٹ کر کے اپنے پاس رکھا نہ جائے اور بار بار نہ پڑھا جائے تو کچھ عرصے کے بعد وہ ذہن سے محو ہو جاتی
ہیں۔اس لئے ان کا ایک خاکہ ضرور آپ کے پاس موجود ہونا چاہیے۔پھر جب کوئی نئی ہدایات ملیں تو ان کو
آگے لکھ لیا کریں۔اس طرح آپ کے ذہن سے یہ بات بھی محو نہ ہوگی کہ آپ کو منتخب کرنے کا مقصد کیا
ہے؟ اور آپ کی کارکردگی کیا ہے؟ تبلیغ کے ان دوطریقوں پر عمل کر کے کافی مدت تک آپ بہترین کام کر
سکیں گے۔اور اس طریقہ کار سے بہت جلد سیکریٹری تبلیغ کے لئے کام مہیا ہو جائے گا۔اس وقت پھر ان کو
مددگاروں کی ضرورت ہوگی۔حضور نے فرمایا:۔بدقسمتی سے وہ ممالک، جو تھرڈ ورلڈ ( تیسری دنیا ) کہلاتے ہیں، ریزولیوشن پاس کرنے میں بہت
تیز ہیں اور عمل میں وہ باقی دنیا سے پیچھے ہیں۔جماعت احمدیہ کا کسی دنیا سے تعلق نہیں، نہ پہلی ، نہ دوسری، نہ
تیسری۔جماعت احمدیہ کا تعلق اسلام سے ہے۔اس لئے اس کی کار کردگی اعلی وارفع ہونی چاہیے۔تا کہ وہ باقی
تمام دنیا کے لئے نمونہ بن سکے۔آپ جس ملک میں رہیں، وہاں کے لوگوں کے لئے نمونہ بن کر رہیں تا کہ
دوسرے لوگ آپ کے نقش قدم پر چلیں۔جب آپ کو کسی کے نقش قدم پر چلنے کے لئے کہا جائے گا تو سمجھ لیں
کہ خرابی پیدا ہوگئی ہے۔اپنی خصوصیت اور اپنی منفرد حیثیت کو برقرار رکھیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بغیر کسی
ملک اور نسل کی تفریق کے تمام دنیا کے لئے نمونہ بنایا گیا ہے۔اور آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیروکار
293

خلاصه خطاب فرمودہ 08 دسمبر 1985ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
اور آپ کے نمائندے ہیں۔آپ ہر ملک میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا نمونہ بننے کی کوشش کریں اور
زندگی کے ہر پہلو میں آپ کے اسوہ حسنہ کی پیروی کریں۔آپ کے ریزولیوشن اور آپ کے سب کام صرف
اسی مقصد کی تکمیل کے لئے ہونے چاہئیں۔آپ چھوٹے چھوٹے کاموں کے لئے پیدا نہیں کیے گئے۔بلکہ
آپ کے ساتھ نہایت ہی اعلیٰ وارفع مقاصد کی تکمیل وابستہ ہے۔(مطبوعہ ہفت روزہ النصر 13 دسمبر 1985ء)
294

آج 10 میں سے 10 باقی