شاہراہ غلبہ اسلام پر چلنے کے لیے اپنے اختلافات ختم کرنے ہوں گے ۔ پیغام فرمودہ 20 دسمبر 1985ء برموقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ ملائیشیا
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پیغام فرمودہ 20 دسمبر 1985ء
شاہراہ غلبہ اسلام پر چلنے کے لئے اپنے اختلافات ختم کرنے ہوں گے
پیغام فرمودہ 20 دسمبر 1985ء بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ ملائیشیا
م
الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
میرے پیارے اور عزیز بہن بھائیو!
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جماعت احمدیہ ملائیشیا کے جلسہ سالانہ کے انعقاد کا سن کر بہت خوشی ہوئی۔اللہ تعالیٰ اس جلسہ کو
بے شمار برکتوں اور رحمتوں سے معمور فرمائے ، اس میں شامل ہونے والوں پر بھی اپنے افضال نازل فرمائے
اور ان پر بھی ، جو باوجود خواہش کے کسی مجبوری کے تحت اس میں شامل ہونے سے قاصر رہے۔خدا تعالیٰ کا یہ احسان ہے کہ اس نے ہمیں اس عظیم الشان موعود وجود کو قبول کرنے کی توفیق بخشی،
جس کی تمام قو میں منتظر تھیں۔اور اس کے ذریعہ ایک رشتہ الفت میں منسلک کر دیا۔یہ نعمت، محبت والفت
ایک معجزہ ہے، جو نبیوں کو عطا ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَاذْكُرُ وا نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاء فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ
فَاصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا
اور اللہ کے اس احسان کو یاد کرو، جو اس نے تم پر کیا کہ جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے، اس
نے تمہارے دلوں میں الفت پیدا کر دی۔جس کے نتیجہ میں تم اس کے احسان سے بھائی بھائی بن گئے۔اسی اخوت اور بھائی چارہ کی فضا کو قائم کرنے کے لئے اس زمانہ میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کو
مبعوث فرمایا۔چنانچہ آپ نے یہ اعلان فرمایا :۔میں دو ہی مسئلے لے کر آیا ہوں۔اول خدا کی تو حید اختیار کرو۔دوسرے آپس
میں محبت اور ہمدردی ظاہر کرو۔وہ نمونہ دکھلاؤ کہ غیروں کے لئے کرامت ہو۔یہی
دلیل تھی، جو صحابہ ” میں پیدا ہوئی تھی۔295
پیغام فرمود: 20 دسمبر 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ
یا درکھو تالیف ایک اعجاز ہے“۔(آل عمران: 104)
( ملفوظات جلد اول صفحه (336)
آج اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کے ذریعہ عرب و عجم ، سرخ و سفید کو محبت کی لڑی میں پرو کر ایک
ایسی جماعت بنادی ہے، جس کے ذریعہ اسلام کا غلبہ مقدر ہے۔اور غلبہ کے تصور کے ساتھ ہی جو بات ذہن
میں ابھرتی ہے، وہ وہی اتحاد، یک جہتی اور باہمی محبت والفت ہے، جس کا آیت مذکورہ بالا میں ذکر ہے۔کیونکہ
وہ فوج کبھی فتحیاب نہیں ہو سکتی، جو خود منتشر اور پراگندہ ہو۔اس لئے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی اور شاہراہ غلبہ
اسلام پر چلنے کے لئے اپنے اختلافات اور جھگڑوں کے بوجھ کندھوں سے اتارنے ہوں گے۔اور صرف یہی
نہیں بلکہ ایسے امور ، جو جماعت کی یک جہتی اور اتحاد کو نقصان پہنچانے والے ہوں، ایسے امور، جوفتنہ دانتشار کا
موجب ہوں، ان کو دور سے ہی نفرت کے ساتھ دھتکارنا ہوگا۔دوسری بات جس کی طرف میں جماعت کو بار بار توجہ دلاتا ہوں اور دلا تار ہوں گا ، دعوت الی اللہ
کے فریضہ کی ادائیگی ہے۔ہر احمدی چھوٹا ہو یا بڑا ، مرد ہو یا عورت، اسے خود کو اس کام میں جھونک دینا ہوگا۔کیونکہ ملیشیا میں جماعت کی ترقی کی رفتار تسلی بخش نہیں۔قرآن کریم نے امت مسلمہ کی ایک امتیازی شان یہ بھی بیان فرمائی ہے کہ وہ دوسروں کو ہدایت
کی طرف بلاتے ہیں۔وہ قوم، جو دوسروں کی بھلائی کے لیے کوشاں نہ ہو، خدا تعالٰی کی نعمتوں کو محض اپنے
تک محدود کرنے والی ہو، وہ خود بھی محدود ہوکر رہ جاتی ہے۔مگر جماعت احمدیہ کا ہرگز ہرگز یہ مقدر نہیں۔یہ
خدا کے ہاتھ کا لگایا ہوا پودا ہے، جو بڑھے گا اور پھولے گا اور کوئی نہیں ، جو اس کو روک سکے۔ملیشیا میں اس درخت کی آبیاری آپ کے سپرد کی گئی ہے۔آپ نے اپنے آرام اور اوقات کو حج کر اس
کو پروان چڑھانا ہے۔دعوت الی اللہ میں حائل تمام تکلفات اور جھجک کے پردوں کو چاک کر کے دوسروں کو دین
ہدی میں شامل کرنا ہے۔یہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کا مقصد بس یہی تھا۔آپ فرماتے ہیں:۔خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ان تمام روحوں کو جوز مین کی متفرق آبادیوں میں آباد ہیں، کیا
یورپ اور کیا ایشیاء، ان سب کو جو نیک فطرت رکھتے ہیں، تو حید کی طرف کھینچے اور اپنے بندوں کو
دین واحد پر جمع کرے۔یہی خدا تعالیٰ کا مقصد ہے، جس کے لئے میں دنیا میں بھیجا گیا۔سو تم اس مقصد کی پیروی کروگر نرمی اور اخلاق اور دعاؤں پر زور دینے سے۔وو
(رساله الوصیت صفحه 8 ، 9 روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 306 307)
296
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
پیغام فرمودہ 20 دسمبر 1985ء
پس مبارک ہیں وہ، جو خدا تعالیٰ کی تقدیر کے دوش پر مسیح موعود کے مقصد کو پورا کرنے میں کوشاں
ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے نفوس میں بھی برکت ڈالے گا اور ان کے ایمان اور اموال میں بھی۔اس فریضہ کی ادائیگی
کے لیے زیادہ علم کی ضرورت نہیں۔جو چیز سب سے زیادہ اہم اور لا بدی ہے، وہ دعا ہے۔بلکہ زندگی کے ہر کام
اور ہر ضرورت اور مشکل میں یہی انسان کا سہارا ہے۔جو غیر ممکن کو ممکن میں بدل دیتی ہے۔اور بے بس اور
کمزور و ناتواں کو طاقتور ثابت کرتی ہے اور کامیابیوں سے ہمکنار کرتی ہے۔انسان کے کاموں میں برکتیں دعا
ہی کے راستہ سے آتی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام دعا کے بارہ میں فرماتے ہیں:۔وو
وہ رحمت کو کھینچنے والی ایک مقناطیسی کشش ہے۔وہ موت ہے پر آخر کوزندہ کرتی
ہے۔وہ ایک تند سیل ہے پر آخر کو کشتی بن جاتی ہے۔ہر ایک بگڑی ہوئی بات اس
سے بن جاتی ہے اور ہر ایک زہر آخر اس سے تریاق ہو جاتا ہے۔پھر فرمایا:۔66
(لیکچر سیالکوٹ صفحہ 20 روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 222)
وہ امر، جو ایک بجلی کی چمک کی طرح ایک دفعہ انسان کو تاریکی کے گڑھے سے
کھینچ کر روشنی کی کھلی فضا میں لاتا اور خدا تعالیٰ کے سامنے کھڑا کر دیتا ہے، وہ دعا ہی
ہے۔دعا کے ذریعہ سے ہزاروں بدمعاش صلاحیت پر آجاتے ہیں، ہزاروں بگڑے
ہوئے درست ہو جاتے ہیں۔"
ایام الصلح صفحہ 34 روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 260)
اس کا ثبوت یہ ہے کہ۔۔۔۔۔وہ، جو عرب کے بیابانی ملک میں ایک عجیب ماجرا گز را کہ لاکھوں مردے
تھوڑے دنوں میں زندہ ہو گئے۔اور پشتوں کے بگڑے ہوئے الہی رنگ پکڑ گئے۔اور آنکھوں کے اندھے بینا ہوئے۔اور گونگوں کی زبان پر الہی معارف جاری
ہوئے۔اور دنیا میں یک دفعہ ایک ایسا انقلاب پیدا ہوا کہ نہ پہلے اس سے کسی آنکھ
نے دیکھا اور نہ کسی کان نے سنا۔کچھ جانتے ہو کہ وہ کیا تھا؟ وہ ایک فانی فی اللہ کی
اندھیری راتوں کی دعائیں ہی تھیں، جنہوں نے دنیا میں شور مچادیا۔اور وہ عجائب
باتیں دکھلائیں کہ جو اس امی بے کس سے محالات کی طرح نظر آتی تھیں۔بركات الدعاء، روحانی خزائن جلد 6 صفحه 10,11)
297
پیغام فرمودہ 20 دسمبر 1985ء
تحریک جدید - ایک الی تحریک۔۔۔جلد هفتم
اللہ تعالیٰ آپ سب کے ساتھ ہو۔آپ کو باہمی محبت واخوت کے جذبہ سے سرشار رکھے۔سلسلہ
کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق بخشے۔داعی الی اللہ کی صفات سے متصف فرمائے اور دعوت
الی اللہ کے لئے آپ کو جذبہ و جوش سے معمور فرمائے۔آپ کی دعاؤں کو قبولیت بخشے۔اور دین و دنیا میں
کامیابیوں سے نوازے۔والسلام
خاکسار
مرزا طاہر احمد
خليفة المسيح الرابع
۱۳۶۴ ش 20۔12۔1985
مرسله وکالت تبشیر ، مطبوعہ ضمیمہ ماہنامہ انصار اللہ جنوری 1986 ء و ہفت روزہ النصر 24 جنوری 1986 ء )
298