دعوت الی اللہ ہر فرد جماعت پر فرض ہے ۔ پیغام برموقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ سویڈن منعقدہ 25 دسمبر 1985ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ؟
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سویڈن
دعوت الی اللہ ہر فرد جماعت پر فرض ہے
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سویڈن منعقدہ 25 دسمبر 1985ء
الله الرحمان الرحيم
الكريم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
میرے پیارے عزیز بہن بھائیو!
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
یہ سن کر خوشی ہوئی کہ جماعت احمد یہ سویڈن کا جلسہ سالانہ منعقد ہورہا ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ
تعالٰی اس جلسہ کو ان برکتوں سے معمور کر دے، جو جلسہ سالانہ کے ساتھ وابستہ ہیں۔اور وہ اس میں شامل
ہونے والوں کو بھی اور ان کو بھی، جو باوجود خواہش کے کسی مجبوری کے تحت اس میں حاضر نہ ہو سکے، ان
برکتوں سے نوازے۔میں نے خدام الاحمدیہ سویڈن کے اجتماع کے لئے اپنے پیغام میں یہ تکلیف دہ اظہار کیا تھا کہ
جماعت احمد یہ سویڈن دعوت الی اللہ کی دوڑ میں یورپ کی تمام جماعتوں سے پیچھے رہ گئی ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ یہ
پیغام خدام الاحمدیہ سویڈن کی بجائے لجنہ اماءاللہ سویڈن تک پہنچ گیا۔کیونکہ بفضلہ تعالیٰ اس پیغام کے بعد سویڈن
کی احمدی خواتین میں بہت خوش کن تبدیلی کے آثار ظاہر ہورہے ہیں۔اور بعض احمدی بچیوں کی طرف سے تو
ایسی عمدہ دعوت الی اللہ کی رپورٹیں مل رہی ہیں کہ دل سے بے اختیار ان کے لئے دعائیں نکلتی ہیں۔مگر یا درکھیں کہ تبلیغ ہر فر د جماعت پر فرض ہے۔خواہ وہ چھوٹا ہو یا بڑا ، مرد ہو یا عورت۔اور ہر ایک
میرا مخاطب ہے اور ہر ایک کو میرا یہ پیغام ہے کہ وہ جس حد تک کوشش کر سکتا ہے، جس حد تک قربانی کر سکتا
ہے، اس فریضہ کی ادائیگی کے لئے کمر بستہ ہو۔اس راہ میں کامیابی خدا تعالیٰ نے مقدر فرما دی ہے۔اور
حضرت مسیح موعود کو الہامات میں بار بار بتایا ہے کہ ہر قوم اس چشمہ سے پانی پینے گی۔آپ دین محمد مصطفی
صلی اللہ علیہ وسلم کے علم بردار ہیں اور بلاشبہ آج کل عالم میں یہ دین سب سے بالا اور سب سے اعلیٰ ہے۔اس میں غلبہ پانے کی اندرونی قوت موجود ہے۔آپ کی تھوڑی محنت بھی بفضلہ تعالیٰ بڑے نتائج پیدا کر۔299
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سویڈن
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد ہفتہ
گی۔پس حسب توفیق ، اخلاص اور دعاؤں کے ساتھ اس راہ میں کوشش کریں۔ہمت اور استقلال کے ساتھ ،
خدا تعالیٰ سے مدد مانگتے ہوئے ، اس کی نصرت پر کامل تو کل رکھتے ہوئے آگے قدم بڑھاتے چلے جائیں۔لیکن ضروری ہے کہ مسلسل خودا اپنی کوششوں کا محاسبہ جاری رکھیں اور روزانہ سونے سے پہلے اپنے آپ سے یہ
سوال کیا کریں کہ آج آپ نے دعوت الی اللہ کا کیا اور کتنا حق ادا کیا؟
دعاؤں میں اپنے دن گزاریں اور دعاؤں میں ہی اپنی راتیں بسر کریں۔دعا ہر مشکل کامل اور ہر بند
دروازے
کی کنجی ہے۔دعا ہی ہے، جو مردوں کو حیات سرمدی عطا کرتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
دعاؤں کی طرف بڑی کثرت سے توجہ دلائی ہے۔اور یہ اعلان بھی فرمایا کہ
وو
خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ان تمام روحوں کو جوز مین کی متفرق آبادیوں میں آباد
ہیں، کیا یورپ اور کیا ایشیا، ان سب کو، جو نیک فطرت رکھتے ہیں، توحید کی طرف
کھینچے۔اور اپنے بندوں کو دین واحد پر جمع کرے۔یہی خدا تعالیٰ کا مقصد ہے، جس
کے لئے میں دنیا میں بھیجا گیا۔سو تم اس مقصد کی پیروی کر دیگر نرمی اور اخلاق اور
دعاؤں پر زور دینے سے۔(رساله الوصیت صفحہ 8 ، 9 روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 306 307)
پس آپ میں سے ہر وہ فرد برکت دیا جائے گا، جو خدا تعالیٰ کے مقصد کی پیروی کرتا اور حضرت
مسیح موعود کے مشن کی تکمیل کے لئے نرمی، اخلاق اور دعاؤں کے ساتھ دعوت الی اللہ کے لئے کوشاں
ہے۔آپ میں سے کون ہے، جوان سعادتوں سے حصہ لیتا ہے؟
ہے۔میں آپ سب کے لئے دعا گو ہوں اور آپ کی طرف سے دعوت الی اللہ کے ثمرات کا منتظر
ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کے وجود کا ذرہ ذرہ جذبہ وشوق تبلیغ سے بھر دے۔اور آپ کے ان جذبات کو قبول
فرمائے ، آپ کی دعاؤں کو سنے اور ارض سویڈن میں احمدیت کو غالب کر دے۔آپ کو دنیا میں بھی سرخرو
کرے اور آخرت میں بھی۔والسلام
خاکسمار
( دستخط) مرزا طاہر احمد
خليفة المسيح الرابع
( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 10 جنوری 1986 ء وضمیمہ ماہنامہ تحریک جدید جنوری 1986ء)
300