احمدیت کی ترقی اور تمام دنیا پر اس کا غلبہ ایک اٹل تقدیر ہے ۔ پیغام برموقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ آسٹریلیا منعقدہ 26 تا 28 دسمبر 1985ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ آسٹریلیا
جلسہ احمدیہ
احمدیت کی ترقی اور تمام دنیا پر اس کا غلبہ ایک اہل تقدیر ہے
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ آسٹریلیا منعقدہ 26 تا28 دسمبر 1985ء
الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
میرے پیارے ساتھیو اور عزیزو!
هو الناصر
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
یہ سن کر خوشی ہوئی کہ جماعت احمدیہ آسٹریلیا ماہ دسمبر کے آخر پر جلسہ سالانہ کا انعقاد کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس بابرکت اجتماع کو جماعت احمدیہ آسٹریلیا کی ترقی کا موجب بنائے اور اسے بے شمار برکتوں
سے معمور فرمائے۔احمدیت کی ترقی اور تمام دنیا پر اس کا غلبہ ایک اہل تقدیر ہے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
فرماتے ہیں کہ
وو
میں تو ایک تخم ریزی کرنے آیا ہوں،سومیرے ہاتھ سے وہ تخم بویا گیا اور اب
وہ بڑھے گا اور پھولے گا اور کوئی نہیں ، جو اس کو روک سکے۔بظاہر یہ عجیب لگتا ہے کہ کسی کو اگر یہ کہا جائے کہ کھارے پانی کی جھیل میں ایک قطرہ میٹھا پانی ڈال
کراسے میٹھا کر دو۔وہ یا تو اسے مذاق سمجھے گایا دیوانے کی بات تصور کرے گا۔آپ کو بھی شاید یہ عجیب لگے
کہ اگر آپ کو یہ کہا جائے کہ آسٹریلیا میں بسنے والے احمدیوں کی ذمہ داری ہے کہ سارے براعظم آسٹریلیا
کو احمدی بنانا ہے۔مگر یہ نہ مذاق کی بات ہے، نہ دیوانے کی بڑھ۔بلکہ مذہب کی دنیا میں اس سے بڑھ کر
دانائی اور حکمت کی بات کوئی نہیں۔کیونکہ آج سے تقریباً چودہ سو برس قبل مکہ میں یہ واقعہ گزرا تھا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کہ آپ یک و تنہا تھے، اللہ تعالی نے سب سے عجیب حکم فرمایا کہ
301
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ آسٹریلیا
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
قُمْ فَانْذِرْ
اٹھ اور ساری دنیا کو رحمت اور امن کے پیغام سے آگاہ کر۔اس وقت صرف ایک براعظم کی
بات نہیں تھی بلکہ
ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ
کی کیفیت تھی کہ صرف سمندروں
کو ہی میٹھے پانیوں میں نہیں بدلنا بلکہ مشکوں کو بھی زرخیز وادیوں
میں بدلتا ہے۔نہیں جب میں آپ سے یہ توقع کرتا ہوں کہ آپ نے سارے براعظم آسٹریلیا کو احمدی بنانا ہے تو
میری یہ توقع اس فارمولے کے مطابق ہے، جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے آقا و مولا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ
علیہ وسلم کے ذریعہ ہم پر روشن فرمایا۔یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ میری بات کو بھول نہ جائیں اور محنت ،
ہمت، استقلال، صبر اور دعا کے ساتھ ہر سمت میں پھیلیں۔اسی طرح جس طرح دہی کا ایک قطرہ دودھ کے
سمندر کو بھی دہی میں تبدیل کر سکتا ہے۔پس خدا پر توکل کرتے ہوئے ، اس سے توفیق مانگتے ہوئے ، دعاؤں کے ساتھ آگے بڑھیں اور
سارے براعظم کو اسلام کے نور سے منور کر دیں۔خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ
وو
ہر ایک قوم اس چشمہ سے پانی پیئے گی اور یہ سلسلہ زور سے بڑھے گا اور
پھولے گا ، یہاں تک کہ زمین پر محیط ہو جاوے گا۔انشاء اللہ۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور اس تقدیر الہی کے ساتھ ساتھ چلنے کی ہمت عطا فرمائے اور اپنی
ذمہ داریوں کو نبھانے کی توفیق بخشے۔302
والسلام
خاکسار
مرزا طاہر احمد
خليفة المسيح الرابع
( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 27 دسمبر 1985ء و ضمیمہ ماہنامہ خالد دسمبر 1985ء)