جماعت احمدیہ قومی عصبیت اور عہدہ کی طلب سے کلیتہً پاک اور بیزار ہیں ۔ پیغام برموقع جلسہ سالانہ نائیجیریا منعقدہ 27 تا 29 دسمبر 1985ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
پیغام بر موقع جلسه سالانه نائیجیریا
جماعت احمدیہ قومی عصبیت اور عہدہ کی طلب سے کلیۂ پاک اور بیزار ہے
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ نائیجیر یا منعقدہ 27 تا 29 دسمبر 1985ء
پیارے عزیزو!
الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله
الكريهم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
الحمد للہ کہ جماعت احمدیہ نائیجیریا کا جلسہ سالانہ مؤرخہ 27,28,29 دسمبر کو منعقد ہو رہا ہے۔اللہ
تعالیٰ اس کے ایک ایک لمحہ کو بے شمار برکتوں سے معمور فرمائے اور ہر فرد جماعت کو اپنے غیر معمولی فضلوں
سے نوازے۔اللہ تعالیٰ نے کفار کے اس اعتراض کو کہ اللہ تعالیٰ نے یہاں کے بڑے بڑے شہروں میں سے
کیوں نہ کسی کو نبی بنایا ؟ اپنے پاک اور حلیم کلام میں ذکر فرما کر ہمیشہ کے لیے انسانی وساوس کو رد فرما دیا ہے
کہ خدا تعالیٰ ان کی مرضی کے مطابق ان پر امام مقرر فرمائے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔أَهُمْ يَقْسِمُونَ رَحْمَتَ رَبِّكَ
کیا خدا کی رحمت کی تقسیم یہ لوگ کریں گے؟ قرآن آغاز ہی میں ابلیس کے اس اعتراض کو ہمیشہ
کے لیے مردود قرار دے دیتا ہے کہ میں فلاں سے بہتر ہوں، اس لیے اس کی اطاعت کا پابند نہیں کیا جاسکتا۔اسلام کی روح رنگ ونسل اور قومیت کی آلودگیوں سے پاک ہے اور شرق و غرب
کی تمیز کو یکسر مٹا
دیتی ہے۔اسلام کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم شرق و غرب کے فرق مٹانے والا تھا اور اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم
میں آپ کی شان کی گواہی اس شان کے ساتھ دی کہ اسے
قُلْ يَا يُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ اِلَيْكُمْ جَمِيعًا
کا اعلان کرنے کا حکم فرمایا۔حجتہ الوداع کے موقع پر آپ کا جلالی پیغام اس موضوع پر حرف آخر کا
حکم رکھتا ہے۔آپ نے فرمایا:۔303

پیغام بر موقع جلسه سالانه نائیجیریا
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اکرمکم عند الله اتقاكم وليس لعربى على
فضل الابالتقوى“
کہ اللہ کے نزدیک تم میں سے بزرگ وہی ہے، جو تم میں سے سب سے زیادہ تقوی شعار ہے۔کسی عربی کو کسی عجمی پر کوئی وجہ فضیلت نہیں سوائے تقوی کے۔اسلام انسان کو تقوی، تذلل اور خدمت کے اس مقام پر قائم کرتا ہے، جہاں کسی عہدہ کی خواہش
تو کجا، اس کی سپردگی بھی اس کی روح کو لرزاں کر دیتی ہے۔چنانچہ امت مسلمہ میں اہل اللہ کی ایسی مثالیں
موجود ہیں، جنہیں آج بھی امت عقیدت کے ساتھ یاد کرتی ہے۔ان کو جب کسی عہدہ کی پیشکش کی گئی تو وہ
کانپ اٹھے اور محض اس وجہ سے قبول کرنے سے انکار کر دیا کہ ہم خود کو بنی نوع انسان کے حقوق کی ادائیگی
کے اہل نہیں پاتے۔اس وجہ سے کہیں خدا تعالیٰ کے حضور مجرم نہ ہو جائیں۔چنانچہ انہوں نے کوڑے
کھانے پسند کئے اور معمولی سے معمولی مزدوری کے کام کو ترجیح دی مگر سرداری کرنے اور عہدہ لینے۔خوف کھایا۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ باوجود اس کے کہ اپنا دن رات اور اپنے وجود کا ذرہ ذرہ حقوق اللہ اور
حقوق العباد کی بجا آوری میں قربان کر چکے تھے مگر پھر بھی یہ حال تھا کہ ڈرتے رہتے تھے کہ کہیں مجھ سے کسی
کے حقوق کی ادائیگی میں کمی نہ ہو گئی ہو۔پس یہ وہ سبق ہیں، جو اسلام نے ہمیں سکھائے ہیں۔وہ ہمیں خدمت سے اس مقام پر پہنچنے کی
تعلیم دیتا ہے، جہاں انسان کی روح اور اس کا دل خاک نشین ہو جاتے ہیں۔تب خدا تعالیٰ اس کا رفع کرتا
ہے اور اس کو ایسی رفعتوں اور عظمتوں سے نوازتا ہے کہ رضوان یار کا تاج اس کو عطا کیا جاتا ہے۔اور وہ
انسانوں کا سردار ہی نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے پیاروں میں بھی شمار ہوتا ہے۔قومی عصبیت اور عہدہ کی طلب زمانہ جاہلیت کے افکار تھے یا آج مغربیت کا زہر ہیں، جن سے
جماعت احمد یہ کلیہ پاک ہے اور بیزار ہے۔اور میں امید کرتا ہوں کہ جماعت احمد یہ ان سے اپنے دامن کو
پاک رکھے گی اور ہمیشہ رضوان یار کی طلب گار رہے گی۔ہماری ایک ہی منزل ہے اور ایک ہی مطمح نظر، جس کے حصول کے لئے ہر کوئی چھوٹا ہے یا بڑا ؟
خادم ہے یا مخدوم ایک ہی راہ پر گامزن ہے۔اور ایک ہی دین، دین محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
سر بلندی کے لئے کوشاں ہے ، اس لئے ہر احمدی عظیم ہے۔304

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
پیغام برموقع جلسه سالانه نائیجیر یا
اللہ تعالیٰ آپ سب کا حامی و ناصر ہو اور اپنی رضا اور پیار کے جلووں سے نوازے۔آمین
یہ جلسہ آپ سب کو مبارک ہو۔والسلام
خاکسار
( دستخط) مرزا طاہر احمد
خليفة المسيح الرابع
مطبوعہ ہفت روزہ النصر 3 جنوری 1986ء ضمیمہ ماہنامہ انصار اللہ جنوری 1986ء وضمیمہ ماہنامہ خالد مئی 1986ء)
305

آج 10 میں سے 10 باقی