دنیا کے لیے پیغام احمدیت تو امن وسلامتی کا مژدہ جاں فزا ہے ۔ ارشادات فرمودہ دوران مجالس عرفان 1985ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ارشادات فرموده دوران مجالس عرفان 1985ء
دنیا کے لئے پیغام احمدیت تو امن وسلامتی کا مثر وہ جاں فزا ہے
22 جون
ارشادات فرموده دوران مجالس عرفان 1985ء
انبیاء علیہم السلام کی سیرت و سوانح پر مشتمل بچوں کے لئے کتب تیار کرنے کے بارہ میں سوال ہوا
تو حضور نے فرمایا کہ
”جب ہلرز فیلڈ (یو۔کے ) میں احمد یہ سکول کے نصاب کے بارہ میں بات ہوئی تھی تو میں نے
یہ کام ایک کمیٹی کے سپرد کیا تھا اور اس کمیٹی کو اس کام کے لئے ہدایات بھی دی تھیں اور وہ اس بارہ میں پیش
رفت بھی کر رہے ہیں۔نیز ہدایت دی کہ ایسی کتب میں انبیاء کی تاریخ کے علاوہ ان کے قبعین پر مظالم کے
واقعات ، اس وقت کے جغرافیائی حالات، وہاں اگر حکومتیں تھیں تو ان کے بارہ میں بھی ، اسی طرح انبیاء
کے بارہ میں غیر احمدیوں کے عقائد کا بھی کسی حد تک ذکر ہو“۔حضور نے فرمایا:۔اس بارہ میں، میں خود بھی کچھ بیان کروں گا تا کہ بچوں کے لئے مفید ثابت ہو"
نیز فرمایا:۔بچوں کو چھوٹی عمر میں جو کچھ سکھا دیا جائے ، وہ ان کی یادوں میں نقش رہتا ہے۔06 جولائی ،ٹلفورڈ
解
مطبوعه ضمیمہ ماہنامہ مصباح جولائی 1985 ء)
سوال: یہودی اپنے مذہب اور اعتقادات میں بڑے پابند ہیں۔اگر ہم حضرت عیسی کو چھوڑ کر
صرف حضرت مسیح موعود کی طرف ہی ان
کو بلائیں تو ان کا احمدیت کی طرف آنا زیادہ آسان ہے؟
حضور نے فرمایا:۔کسی پیغمبر کو ہم نظر انداز نہیں کر سکتے کیونکہ اس سے خدا تعالیٰ کے انبیاء بھیجنے کا سارا نظام درھم
برھم ہو جاتا ہے۔اگر وہ حضرت مسیح موعود کو مانیں گے تو محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلے ایمان لائیں
307

ارشادات فرموده دوران مجالس عرفان 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
گے ، تب ہی حضرت مسیح موعود کو مانیں گے۔اسی طرح یہ ایک سلسلہ ہے، جس میں سے کسی ایک کو بھی نظر
انداز نہیں کیا جا سکتا۔حضور نے فرمایا کہ
” یہودی تو عملاً آخرت پر بھی ایمان نہیں رکھتے۔لیکن نئی نسل چونکہ کچھ Rational ہے، اس
لئے ہمیں ان کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔اور امید رکھنی چاہیے، کیونکہ قرآن کریم میں تو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ
یہود میں بھی اچھے لوگ ہیں۔پس ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ وہ ہدایت پا جائیں۔اور خدا کے فضل سے
احمدیت کے ذریعہ بعض یہودی حلقہ بگوش اسلام ہوئے ہیں، اسرائیل میں بھی اور امریکہ میں بھی۔اور بعض
تو بہت گرمجوش اور تبلیغ کرنے والے مسلمان ہیں۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر بکثرت درود بھیجنے والے
ہیں۔پس اگر یہود کی نوجوان نسل کو تبلیغ کی جائے تو بہت مفید ہو سکتا ہے۔کیونکہ یہ بہت محنتی لوگ ہیں اور
جس عقیدہ کو تسلیم کر لیں ، اس کی خوب پیروی کرتے ہیں۔( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 26 جولائی 1985 ، و ضمیمہ ماہنامہ انصار اللہ اگست 1985ء)
25 اکتوبر، لنڈن
سوال: کیا احمدیت قبول نہ کرنے پر دنیا عالمگیر جنگ کے ذریعے تباہ کر دی جائے گی؟
فرمایا:
دنیا کے لئے پیغام احمدیت تو امن و سلامتی کا مشردہ جانفزا ہے۔احمدیت کو قبول کر کے دنیا اس
عالمگیر تباہی سے بچ جائے گی ، جو خود ان کے صراط مستقیم سے ہٹ جانے کی وجہ سے ان کے سر پر عذاب
النبی کی شکل میں منڈلا رہی ہے۔احمدیت کو قبول نہ کر کے وہ اس سزا کے مستحق ہوں گے، جو ان کے
بد اعمال کی وجہ سے بہر حال ان کا مقدر بن چکی ہے“۔سوال: دنیا کی مکمل تباہی کی صورت میں احمدیت کس طرح پھیلے گی؟
فرمایا:۔قرآن کریم میں بڑی طاقتوں کی تباہی کا ذکر تو ہے لیکن تمام بنی نوع انسان کی تباہی کا ذکر
نہیں۔اس جنگ میں بڑی طاقتوں کو نیچا دکھایا جائے گا اور دنیا کا ایک بڑا حصہ تباہ ہو جائے گا۔باقی جورہ
جائیں گے، ان کے سوچنے کا انداز بدل جائے گا۔وہ سچائی کو قبول کرنے کے لئے تیار ہوں گے۔اس ضمن
میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا الہام بھی موجود ہے کہ رائیں تبدیل کر دی جائیں گی۔308

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد هفتم
ارشادات فرموده دوران مجالس عرفان 1985ء
سوال : وصیت کرتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟
فرمایا:۔وصیت کے احکام اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں واضح طور پر بیان فرما دیئے ہیں۔انہی
اصولوں پر وصیت کرنی چاہئے۔قرآن کریم نے لواحقین کے حقوق کو فوقیت دی ہے۔جماعت احمدیہ کے حق
میں بھی وصیت 1/3 سے زیادہ کی نہیں ہو سکتی۔2/3 رشتہ داروں کا حق ہے۔البتہ کوئی وارث نہ ہونے کی
صورت میں ساری جائیداد جماعت کے نام چھوڑی جاسکتی ہے“۔126اکتوبر ، لنڈن
سوال: کیا اجتماعی طور پر لٹریچر کی تقسیم تبلیغ کے لئے مفید ہے؟
فرمایا:۔یہ طریقہ کار اس وقت مفید تھا، جب لوگوں کو مذہب میں دلچسپی تھی۔لیکن اب لوگوں کو مذہب
سے اتنی دلچسپی نہیں رہی۔اگر بغیر ذاتی تعارف اور دلچسپی پیدا کئے ، آپ انہیں لڑر پچر دیں گے تو وہ شکریہ کے
ساتھ آپ سے لے لیں گے لیکن بعد میں سرسری نظر ڈال کر یا بغیر نظر ڈالے اسے پھینک دیں گے۔اس
لئے یہ طریق کا راب تک ایک طرح سے وقت اور لٹریچر ضائع کرنے کے مترادف ہے۔آپ تو یہ محسوس کر
رہے ہوں گے کہ آپ نے اللہ تعالیٰ کی خاطر لوگوں کو پیغام حق پہنچا دیا ہے لیکن حقیقتا انہیں اس سے کوئی
فائدہ نہیں پہنچے گا۔عام تعارف کے لئے آپ پریس اور اخبارات میں مذہب کے علاوہ دوسرے
موضوعات پر مضامین اور خط وغیرہ بھجوائیں۔جب لوگ آپ سے ذاتی طور پر واقف ہو جائیں گے تو پھر
مذہبی موضوع پر بھی لکھا جا سکتا ہے۔اس وقت آپ کی بات کو زیادہ اہمیت دی جائے گی اگر آپ واقعی یہ
چاہتے ہیں کہ کسی کو تبلیغ کریں اور وہ آپ کی تبلیغ کے نتیجہ میں احمدیت قبول کرلے تو اس کے لئے ذاتی
تعلقات بہت ضروری ہیں۔اگر آپ من حيث الجماعت چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کی طرف متوجہ ہوں
تو اکا دکا بیعتوں سے کچھ نہیں بنے گا۔اس لئے آپ کو کم از کم ایک سو انگریزوں کو سال میں احمدی مسلمان
بنانا ہو گا۔اس طرح سوسائٹی مجموعی طور پر آپ کی طرف متوجہ ہو جائے گی۔اس وقت کامیاب انفرادی تبلیغ
کرنے والے چند لوگ ہیں ، جن کو انگلیوں پر گنا جا سکتا ہے۔یہ چند لوگ واقعتا سنجیدگی سے
فریضہ تبلیغ ادا کر
رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کی کوششیں بار آور بھی ہورہی ہیں۔باقی زیادہ تعداد ایسے لوگوں کی
ہے، جو خطبہ سن کر بڑے جوش کے ساتھ ارادہ کرتے ہیں لیکن پیشتر اس کے کہ وہ کوئی تعمیری کام کریں، ان کے
309

ارشادات فرموده دوران مجالس عرفان 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
کا جوش ٹھنڈا پڑ جاتا ہے۔لیکن بہر حال ان لوگوں میں سے چند استقامت اختیار کر لیتے ہیں اور اس سے
اچھے نتائج بھی برآمد ہوتے ہیں۔حضور انور نے جاپان کے ایک احمدی نوجوان کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ گوہ بہت معمولی دینی
تعلیم رکھتا ہے لیکن اس کے زیر تبلیغ ایک بڑا امریکی افسر اور ایک جاپانی تاجر ہے، جو جماعت کے لٹریچر کا
مطالعہ کر رہے ہیں۔اور امریکن افسر کو اس نوجوان نے حضور انور کے سورۃ فاتحہ کے درس کی ویڈیوکیسٹس بھی
دیں، جس سے اس کو مزید شوق پیدا ہو گیا۔(الحمد لله )
سوال: خدمت خلق کے ذریعے تبلیغ کرنے کے متعلق حضور کی کیا رائے ہے؟
فرمایا:۔خدمت خلق ضرور کرنی چاہئے کیونکہ یہ انسانیت کا تقاضا ہے کہ اگر انسان کسی کے کام آسکے تو
ضرور کام کرے۔لیکن خدمت خلق
کو تبلیغ کا بہانہ نہ بنائیں۔بعض لوگوں کا خیال ہے کہ وہ خدمت خلق سے
تبلیغ کی راہ ہموار کرتے ہیں لیکن یادرکھیں کہ اس قسم کی کوششیں بے فائدہ ہوتی ہیں۔اگر کوئی دلچسپی کا اظہار
بھی کرے تو آپ کو کیا معلوم کہ دلچسپی کا اظہار صرف کام کروانے کے لئے نہیں کیا جارہا۔مذہب کے
معاملے میں ہمیشہ صاف اور سیدھا راستہ اختیار کرنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بھی فرمایا ہے کہ
پنے مقصد کے حصول کے لئے ہمیشہ صاف گوئی اور ایمان داری سے کام لو۔فرمایا کہ
وو
” جب میں وقف جدید میں کام کرتا تھا تو احمدی دوست اپنے ساتھ غیر از جماعت دوستوں کو
لے کر آتے کہ ان کا فلاں کام بھی کرنا ہے اور انہیں تبلیغ بھی کرنی ہے کیونکہ یہ احمدیت میں دلچسپی لے رہے
ہیں۔شروع شروع میں تو میں ان
کو تبلیغ کرتارہا لیکن جلد ہی یہ معلوم ہو گیا کہ وہ صرف اپنا کام کروانے کے
لئے دلچسپی کا بہانہ کر رہے تھے۔چنانچہ جب مجھے اس حقیقت کا علم ہو گیا کہ میں نے احمدی دوستوں سے یہ
کہنا شروع کر دیا کہ ایسے لوگوں کا کام تو کر دو لیکن انہیں جماعت سے کوئی دلچسپی نہیں اور اگر واقعی ہے تو پھر
انہیں بعد میں لے کر آنا۔فرمایا:۔1952ء سے 1982 ء تک میں نے وہاں کام کیا لیکن کام کروانے والے غیر از جماعت
دوستوں میں سے ایک بھی دوبارہ واپس نہیں آیا۔اس کے برعکس وہ لوگ ، جو احمدیت کے زبردست مخالفین کی
صورت میں آئے ، انہیں تبلیغ کی گئی اور اب خدا تعالیٰ کے فضل سے ان میں سے بہت سے احمدی ہیں۔310

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پھر فرمایا:۔ارشادات فرموده دوران مجالس عرفان 1985ء
و تبلیغ کے لئے ہمیشہ سچائی اور صاف گوئی سے کام لیں اور سیدھا طریقہ اختیار کریں، کسی کے
کام کرنے کی آڑ میں تبلیغ نہ کریں۔یکم نومبر ، لنڈن
( مطبوعہ ہفت روزہ النصر یکم نومبر 1985 ء )
سوال: کیا احمدیت کے ذریعہ اسلام کی عالمگیر فتح کے نتیجہ میں دنیا میں مثالی معاشرہ قائم ہو جائے گا؟
فرمایا:۔کسی بھی مذہب سے یہ توقع رکھنا کہ اس کو اپنا کر سوسائٹی کا ہر فرد خود بخو دروحانیت کی بلند ترین
سطح پر پہنچ جائے گا، درست نہیں۔کسی بھی قوم کی روحانی ترقی کے مستقبل کا پتہ لگانے کے لئے اس کے
ماضی پر نظر دوڑانا بہت ضروری ہے۔آنحضرت کے زمانہ میں عرب سوسائٹی روحانی طور پر اپنے عروج پر پہنچ
یہ حقیقت ہے کہ آئندہ ہم کتنی بھی کوشش کریں ، سوسائٹی کو روحانیت کے لحاظ سے اس بلند مقام
تک نہیں پہنچا سکتے ، جبکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خود موجود تھے اور مدینہ میں نئے آنے والے مسلمانوں
کی تربیت خود کرتے تھے اور ان کو خود اسلام سکھاتے تھے۔لیکن اس کے باوجود قرآن کریم کے مطابق مدینہ
اور اس کے اردگرد کے عرب قبیلوں میں ایک بڑی تعداد منافقوں کی موجود تھی۔اگر مثالی معاشرہ سے مراد
ہر فرد واحد کا اصلاح یافتہ ہونا ہے تو یہ مقصد تو آپ کی زندگی میں بھی پورا نہیں ہوا اور آئندہ بھی پورا نہ ہو سکے
گا۔لیکن اگر آپ کی مراد یہ ہے کہ مذہب معاشرہ کے ہر فرد کے لئے روحانی ترقی کے مواقع مہیا کرے گا
تا کہ وہ اپنی ہمت اور بساط کے مطابق روحانیت کی انتہائی حدود تک پہنچ سکے تو اس کا جواب ”ہاں“ میں
ہے۔اسلام کی فتح اور غلبہ کے بعد ہر انسان کو اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کے
مواقع مہیا کیے جائیں گئے"۔( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 08 نومبر 1985 ء )
15 نومبر،لنڈن
سوال مختلف مذاہب اور رنگ ونسل کے لوگوں میں قرابت پیدا کرنے کے لئے جماعت احمدیہ
کیا کردار ادا کر رہی ہے؟
فرمایا:۔مختلف مذاہب میں صلح و آتشی کا قیام تب ہی ممکن ہے، جبکہ تمام بنی نوع انسان کی خیر خواہی کو
مد نظر رکھا جائے اور ان کے حقوق پورے کئے جائیں۔بظاہر یہ ناممکن نظر آتا ہے کیونکہ دنیا میں رنگ و نسل
یہ
311

ارشادات فرموده دوران مجالس عرفان 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
اور اختیارات و اعتقادات کے تفرقات موجود ہیں۔اسلام ہی ایک ایسا مذ ہب ہے، جو عالمگیر ہونے کا
دعویدار ہے۔قرآن کریم میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات کو تمام دنیا کے لئے اللہ تعالیٰ کی
روشنی کے مظہر اور لا شرقيه ولا غربیہ کے مصداق کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔قرآن کریم نے متعدد
مقامات پر تمام بنی نوع انسان کے حقوق کے تحفظ پر بہت زور دیا ہے اور انسانوں کے حقوق مقرر کر کے
انہیں پورا کرنے کی تلقین کی ہے۔خَلَقَكُمْ مِنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ
میں مسلمانوں
کو یہ نقطہ بتایا گیا ہے کہ تمام انسانوں کی ابتدا ایک طرح ہوئی ہے۔ان کے
فائدے اور ان کے نقصانات ایک ہی نوعیت کے ہیں۔اسلام کا دوسرا نقطہ بنی نوع انسان کے متعلق یہ ہے
کہ ان
کا پیدا کرنے والا بھی ایک ہے۔اگر ان دو نظریات کو قبول کر لیا جائے تو دنیا میں دائمی امن قائم ہو سکتا
ہے۔احمدی ان دو اصولوں کو لے کر دنیا میں آئے ہیں لیکن مخالفت ان کی بھی ہورہی ہے۔اس لئے ایسے
معاشرے کے وجود میں آنے کی توقع رکھنی ، جس میں کسی کے نظریات کی مخالفت نہ ہو ، ناقابل یقین ہے۔کیونکہ ایسا نہ کبھی پہلے ہوا ہے اور نہ آئندہ کبھی ہونے کی توقع ہے۔ہاں انسانی ذہن کو امن وسکون سے
ہمکنار کرنے کی کوشش جماعت احمد یہ مخالفت کے باوجود کرتی چلی جائے گی اور اسلام کے ذریعے وہ ذرائع
ا
بنی نوع انسان کے سامنے رکھے گی ، جنہیں اختیار کر کے مختلف مذاہب کے درمیان صلح و آتشی پیدا کی جاسکتی
ہے۔انسانی حقوق کی حفاظت ان ذرائع کا نصب العین ہے۔اگر ہم ان حقوق کو پورا کر سکیں تو کم از کم امن
کے پہلے درجے کو تمام بنی نوع انسان کے درمیان اخوت کا رشتہ پیدا کر کے حاصل کیا جاسکتا ہے۔فرمایا:۔امن کا دوسرا پہلو، جو اعلیٰ وارفع درجے کا امن ہے اور جس کا مقصد انسانوں کو اپنے خالق کے
ساتھ ملانا ہے، اس کے بغیر انسان کا مقصد حیات پورا نہیں ہوتا۔جس شخص کا اپنے خدا سے تعلق نہ ہو، اس کا
نفس مطمئن نہیں ہوتا اور جس کا نفس مطمئن نہیں، وہ دنیا میں امن سے نہیں رہ سکتا۔جماعت احمدیہ کا مقصد
ایسے لوگوں کو پیدا کرنا ہے، جو اپنے ارد گر د امن پھیلانے کا موجب بن جائیں اور جن سے دنیا کو صرف
محبت واخوت کے جذبات ہی ملیں۔یہی بچے مذہب کا مقصد ہے۔جماعت احمد یہ ہر ملک میں لٹریچر چھپوا
کر، اپنے بچوں کی تربیت ان اصولوں کے تحت کر کے تا کہ وہ دوسروں کے ساتھ مل جل کر کام کرنا سیکھیں
اور اپنی زندگیاں وقف کر کے اس کوشش میں مصروف ہے۔لجنہ اماءاللہ کے تحت عورتیں ، خدام الاحمدیہ کے
312

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ارشادات فرموده دوران مجالس عرفان 1985ء
تحت نوجوان، اطفال الاحمدیہ اور ناصرات الاحمدیہ کے تحت ہمارے بچے اور بچیاں اور انصار اللہ کے تحت
ہمارے بزرگ مستقل مزاجی سے ایک نظام کے تحت معاشرے کو بہتر بنانے میں کوشاں ہیں۔اور یہ ایک
مانی ہوئی حقیقت ہے کہ جماعت احمدیہ کے افراد دوسروں کی نسبت بہتر تربیت یافتہ ہیں اور جن نظریات کی
پیروی کرتے ہیں، ان پر عمل بھی کرتے ہیں۔06 دسمبر ، لنڈن
( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 22 نومبر 1985ء)
سوال: 1985ء کس طرح جماعت احمدیہ کا سال ثابت ہوا ہے؟
فرمایا:۔اگر چه خطبہ جمعہ اور دیگر موقعوں پر متعدد بار میں اللہ تعالی کے ان انعامات اور نوازشات کا ذکر
کر چکا ہوں، جو اس نے اس سال ہم پر بحیثیت جماعت کئے ہیں لیکن بہت سے واقعات یکے بعد دیگرے
مسلسل رونما ہورہے ہیں، جن کا ذکر نہیں کیا گیا۔اور وہ واقعات احمدیت کی ترقی کے لئے بنیادی حیثیت
کے حامل ہیں اور ہماری کوششوں کا ان میں کوئی دخل نہیں محض خدائی ہاتھ ہی ان واقعات کا محرک ہے۔یوگوسلاویہ ایک ایسا ملک ہے، جس میں ہم کافی دیر سے دلچسپی لے رہے تھے۔حضرت خلیفة
المسیح الثالث " کے وقت میں ایک نوجوان کو زبان سیکھنے کے لئے یوگوسلاویہ بھجوایا گیا۔کسی وجہ سے
ہدایات میں غلطی کی بناء پر اس نے یوگوسلاویہ کی اکثریت کی زبان سیکھنے کی بجائے البانین زبان سیکھنی
شروع کر دی، جو یوگوسلاویہ کے ایک محدود طبقہ کی زبان ہے۔جب اسے اپنی غلطی کا احساس ہوا۔اس
وقت اس کا ازالہ کرنا ممکن نہ تھا۔بہر حال یوگوسلاوین زبان کے سکالر کی ضرورت جماعت میں شدت سے
محسوس ہورہی تھی اور اس کا کوئی حل ہمارے پاس نہ تھا۔کوئی ایک ماہ قبل یوگوسلاوین زبان کے ایک ماہر کا
خط مجھے موصول ہوا، جو کہ پاکستان سے ہوتا ہوا مجھ تک پہنچا۔جس میں اس نے لکھا کہ اس نے حضرت مسیح
موعود کی کتاب " مسیح ہندوستان میں کا ترجمہ یوگوسلاوین زبان میں مکمل کر کے اس کو چھپوانے کے لئے
پبلشر سے بات چیت کر لی ہے اور اب میری اجازت درکار ہے۔اس نے اس امر کا اظہار بھی کیا ہے کہ وہ
اس کتاب سے اس قدر متاثر ہوا ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود کی تمام کتب کا ترجمہ کر کے چھپوانے کا ارادہ کر
چکا ہے۔جماعت کو اس پر کچھ خرچ کرنا نہیں پڑے گا۔میری طرف سے اجازت موصول ہونے پر سکالر کی
بیوی نے اپنے خاوند کی بیماری کی وجہ سے مجھے شکریہ کا خط لکھا اور بعض امور کا اپنی طرف سے بھی اظہار کیا
313

ارشادات فرموده دوران مجالس عرفان 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
ہے۔دیکھتی ہیں کہ ان کے خیال میں اس کتاب میں پیش کردہ نہایت ٹھوس دلائل کا جواب کوئی یوگوسلاوین
سکالر نہ دے سکے گا۔اور وہاں کے عیسائیوں میں جو کمیونسٹ ملک میں رہنے کی وجہ سے ہر بات کا منطقی جواز
ڈھونڈتے ہیں، ایک انقلاب برپا ہو جائے گا۔کیونکہ اس کے خیال میں احمدیت اسلام کا ایک ایسا فرقہ
ہے، جو مذہبی امور کی حقانیت عقلی دلائل سے ثابت کرتا ہے۔فرمایا:۔اسی طرح کا ایک اور واقعہ پولینڈ میں پیش آیا۔میں نے ایک احمدی دوست کو ، جو دوسری جنگ
عظیم سے قبل وہاں رہ چکا تھا اور ہر قسم کے پرانے تعلقات منقطع کر چکا تھا، اس امید میں بھجوایا کہ شاید کوئی پرانی
واقفیت نکل آئے اور پولینڈ میں تبلیغ کا کوئی ذریعہ بن جائے۔چنانچہ ان کی ملاقات وہاں پر چند تا تاری
مسلمانوں سے ہوئی۔ان میں سے ایک تاتاری لیڈر عورت نے اس احمدی دوست کو اپنے خاوند کے ساتھ دوستی
کی وجہ سے فوراً پہچان لیا اور اپنے تمام حلقوں میں ان کا تعارف کروایا۔چند نو جوان بہت متاثر ہوئے اور ان کی
معرفت تاریخ کے ایک پروفیسر نے خدا کے فضل سے احمدیت قبول کر لی اور اس نے مجھے خط لکھا کہ مجھے
احمدیت کا پورا لٹریچر وغیرہ بھیجوایا جائے تا کہ وہیں پر ترجمہ کر کے اس کی اشاعت میں مشغول ہو جاؤں۔ولینن گراڈ کے ایک تاریخ کے پروفیسر کو کہیں سے احمدیت کا لٹریچر میسر آ گیا۔اس کا مطالعہ
کرنے کے بعد اس نے لکھا کہ میں حضرت مسیح موعود کے تمام دعوؤں کو سچا مانتا ہوں۔گو اس نے ابھی
بیعت نہیں کی لیکن وہاں پر کتابوں کے تراجم کرنے اور ان کی اشاعت کے لئے ہر قسم کی مدد کرنے کا وعدہ کیا
ہے۔اسی طرح چین میں بھی ایک عورت اسلام اور احمدیت میں دلچسپی لے رہی ہے۔1984ء کے اوائل
میں ایک چینی ٹیم کے ساتھ ایک عورت بھی پاکستان آئی اور مجھے اس کے ساتھ تین چار گھنٹے تک مذہبی گفتگو
کرنے کا موقع ملا۔اسے خدا تعالیٰ کی ہستی کا قائل کرنے کی کوشش کی گئی۔اس نے واپس جاتے وقت ایک
احمدی دوست کو ، جس کی صرف بیٹیاں ہی تھیں اور اس کی بیوی علیل تھی اور بظاہر اس کے ہاں مستقبل قریب
میں کوئی بچہ پیدا ہونے کی امید نہ تھی، یہ چیلنج دیا کہ اگر خدا موجود ہے تو اپنے خلیفہ سے کہو کہ وہ دعا کریں کہ
تمہاری بیوی کو علالت کے باوجود خدا بیٹا عطا کر دے تو پھر میں یقین کر لوں گی کہ ایسی کوئی ہستی موجود ہے۔جب مجھے اس بات کا علم ہوا تو میں نے بڑے درد کے ساتھ اس کے لئے دعا کی اور مجھے اسی وقت دعا کے
قبول ہونے کا احساس ہو گیا۔میں نے اس احمدی کو صبر کے ساتھ انتظار کرنے کے لئے لکھ دیا۔اللہ تعالیٰ
نے اس واقعہ کے پورے نو ماہ گزرنے کے بعد اس شخص کو بیٹا عطا کر دیا۔جب اس عورت کو اس واقعہ کی
اطلاع دی گئی تو وہ حیران رہ گئی اور ایک دم احمد یہ لٹریچر میں دلچسپی لینے لگی۔314

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
فرمایا:۔ارشادات فرموده دوران مجالس عرفان 1985ء
آج ہی مجھے افریقہ کی ایک چھوٹی سی ریاست جس کا نام بھی میں نے نہ سنا تھا، ایک خط
موصول ہوا ہے۔جس میں لکھا گیا ہے کہ جماعت احمدیہ کے لٹریچر کا مطالعہ کافی مدت تک کرنے کے بعد وہ
اس نتیجہ پر پہنچا ہے کہ احمدیت ہی اسلام میں سچا فرقہ ہے۔اس لئے وہ ناصرف بیعت کرنا چاہتا ہے بلکہ
وہاں پر مبلغ احمد بیت بن کر کام کرنا چاہتا ہے۔یران متعدد واقعات میں سے چند ہیں، جو تمام دنیا میں ظہور پذیر ہورہے ہیں اور ایسے معجزانہ طور
پر رونما ہور ہے ہیں کہ ان پر ہمارا کوئی اختیار نہیں۔جو کام ہماری استطاعت سے باہر ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ خود
ہی غیب سے انتظام فرما دیتا ہے اور ان معجزوں کے پس منظر ایسے حالات ہوتے ہیں، جو انسانی عقل کے
خلاف نہیں ہیں۔( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 13 دسمبر 1985ء)
315

آج 10 میں سے 10 باقی