نئے سال کا ایک رحمت کا پھل ، جو اللہ تعالی نے ہمیں عطا فرمایا ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 3 جنوری 1986ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 03 جنوری 1986ء
نئے سال کا ایک رحمت کا پھل، جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا فر مایا
خطبه جمعه فرمودہ 03 جنوری 1986ء
" نئے سال کا ایک رحمت کا پھل، جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا فر مایا اور وہ جماعت کی تاریخ میں
ایک نئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔وہ یہ ہے کہ جنوبی امریکہ میں پہلی مرتبہ جماعت احمدیہ کو با قاعدہ
مشن کے قیام کے لئے ایک بہت ہی موزوں جگہ خریدنے کی توفیق مل گئی ہے۔جنوبی امریکہ کے ایک ملک برازیل میں، جو بہت ہی بڑا ملک ہے اور اگر اس کا رقبہ امریکہ سے یا
شمالی امریکہ سے بڑا نہیں تو اس کے قریب قریب ضرور ہے۔اس ملک میں ریوڈی جنیر و ( RIO DE
JANEIRO) اس کا Capital یعنی مرکزی شہر ہے، دار الخلافہ ہے۔اس شہر کے ساتھ ایک Twin
City ہے اور جس کا نام نیتر ائے (NITEROI) ہے۔NITEROI اس دار الخلافہ کا Twin City
ہے اور ایک بہت بڑ اپل سمندر کے اوپر سے گزرتا ہوا ان دو شہروں کو ملاتا ہے۔تو اس دوسرے شہر میں، جو
اسی دارالخلافہ کا عملاً ایک حصہ ہے، ایک بہت ہی اچھا موقع کا رقبہ ، جس کا سائز 50,600 مربع میٹر ہے،
یعنی تقربیاً ساڑھے بارہ ایکڑ ہے، اس کے متعلق گفت و شنید تو گزشتہ سال سے چل رہی تھی لیکن آج صبح
فون پر اطلاع ملی ہے کہ با قاعدہ قانونی لحاظ سے Deed مکمل ہوگئی ہے اور سودا طے پا گیا ہے۔یہ بہت
ہی مناسب جگہ میں ایسی جگہ واقع ہے، جہاں اس کے قریب ہی بالکل سو گز کے فاصلے پر ایک بہت بڑا ہوٹل
ہے، جس میں بکثرت Tourist آتے ہیں اور قریب ہی یعنی چند منٹ کے چلنے کے فاصلے پر ایک بہت
بڑا نیشنل پارک ہے، جو بہت ہی مقبول ہے اور تمام برازیل ہی سے نہیں بلکہ باہر سے آنے والے سیاح بھی
اس پارک میں آتے ہیں۔اس لحاظ سے یہ رقبہ خدا کے فضل سے بہت ہی موقع کا ہے۔کوئی پابندی نہیں ہے اس پر مسجد کی عمارت کی تعمیر پر کوئی روک نہیں، کوئی مزید اجازت لینے کی
ضرورت نہیں ، مشن ہاؤس بنانے پر کوئی روک نہیں ہے۔اور ساتھ ہی دو کمرے کا ایک چھوٹا سا گھر ، جس
میں کچن اور غسلخانہ وغیرہ سب شامل ہیں، یہ بھی بنا ہوا مل گیا ہے۔اس سے انشاء اللہ تعالیٰ ہمارے مبلغ کو
وہاں ٹھہرنے میں آسانی ہو جائے گی۔317
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 03 جنوری 1986ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
برازیل میں پہلامشن تو عملاً پچھلے سال ہی کھولا گیا تھا جبکہ زمین ابھی خریدی نہیں گئی تھی۔مگر پھر
بھی مشن کھول لیا گیا تھا۔تو یہ برکتیں دونوں سالوں پر پھیلی ہوئی ہیں۔مگر اس لحاظ سے کہ جنوبی امریکہ میں
پہلی دفعہ جماعت کو مسجد کے لئے جائیداد خریدنے کی توفیق عطا ہوئی ہے، یہ نئے سال کا پہلا پھل ہے، جو
میں تحفہ آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ بہت برکت دے۔یہ بہت ہی بڑا خطہ ہے اور کئی لحاظ سے جنوبی امریکہ کے مختلف ممالک اگر آج نہیں تو کل
غیر معمولی اہمیت اختیار کرنے والے ہیں۔اس علاقے کو دنیا نے بہت حد تک نظر انداز کئے رکھا ہے۔اور
باوجود اس کے کہ خدا تعالیٰ نے بہت سے ذخائر اور دولتیں عطا کی ہیں، یہ پرانی دنیا اور نئی دنیا کے مابین کا
علاقہ کہلاتا ہے۔یعنی نہ Third World میں ہے، نہ First World میں۔بلکہ ایسے ممالک ہیں۔جن کی نسل سفید فام ہے اکثر۔یعنی وہ لوگ یہاں قابض ہیں۔ویسے تو مقامی لوگ سفید فام نہیں۔جن کی
نسل سفید فام ہے اور یہ زیادہ تر Latin (لاطینی ) امریکہ کہلاتا ہے۔کیونکہ ان کا تعلق سپین اور اٹلی اور
پرتگال وغیرہ علاقوں سے ہے۔مگر ترقی کے لحاظ سے یہ وسیع ذرائع کے باوجود شمالی امریکہ اور کینیڈا سے
بہت پیچھے رہ گیا ہے۔اس لئے یہ درمیان میں آجاتا ہے اور درمیان میں آنے کے بعد کچھ یہ بھی ان علاقوں
کے ساتھ زیادتی ہوئی کہ دونوں طرف سے کئی جہت سے پیسا گیا ہے۔اس وقت اتنے بڑے قرضے ہیں،
ان ممالک پر مغربی دنیا کے کہ بظاہر کوئی صورت نظر نہیں آتی کہ ان قرضوں سے یہ نجات پاسکیں۔اس لئے
مغربی دنیا بھی اس کا استحصال کر رہی ہے اور مشرقی دنیا میں اشتراکیت پورا زور لگا رہی ہے کہ کسی طرح یہ
علاقے اس کے قبضے میں آجائیں۔چنانچہ اس کے نتیجہ میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے، اس تمام علاقے
ہیں۔یہ اپنی ذات میں ایک بہت ہی بڑا براعظم بنتا ہے۔ویسے تو براعظم امریکہ کا حصہ کہلاتا ہے لیکن فی
ذاتہ اتنا بڑا اعلاقہ ہے کہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ایک ہی ملک کم و بیش شمالی امریکہ کے برابر بن جاتا ہے۔تو یہ جو مشرق اور مغرب کی دوڑ شروع ہوگئی ہے، اسے اپنانے یا ہتھیانے کی ، اس دوڑ کے نتیجہ میں، اس
جد و جہد کے نتیجہ میں ان ممالک کو جو اس علاقہ میں ہیں، بہت ہی شدید نقصان پہنچا ہے۔ایک اور بد قسمتی اس علاقے کی یہ ہے کہ جماعت احمد یہ بھی ان علاقوں تک احمدیت کا پیغام
پہنچانے میں دیر کر گئی مجبوریوں کی بناء پر ہمارے ذرائع تھوڑے تھے، ساری دنیا میں تبلیغ کرنی تھی ، اس
لئے قصور کا سوال نہیں، بے اختیاری کی وجہ تھی۔ویسے بھی چونکہ پس منظر میں پڑے ہوئے علاقے تھے، اس
لئے ان تک نظر بھی بعد میں پہنچی اور کوششیں بھی بعد میں پہنچیں۔لیکن یہ کہنا درست نہیں کہ یہاں احمدیت
318
تحریک جدید - ایک البی تحریک جلد
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 جنوری 1986ء
نہیں پہنچی۔جہاں تک میر اعلم ہے، سب سے پہلے جو احمدی ان علاقوں میں آباد ہوئے ہیں، وہ ہنگری کے
،
احمدی تھے۔جب ہنگری میں انقلاب آیا ہے تو اس سے پہلے خدا تعالیٰ کے فضل سے یعنی جنگ عظیم سے
پہلے ہی بہت کثرت کے ساتھ جماعت احمدیہ ہنگری میں نہ صرف متعارف ہوئی بلکہ بکثرت لوگوں نے
اسے قبول بھی کیا اور آج تک وہاں آثار باقیہ بھی ملتے ہیں، ان احمدی مسلمانوں کے۔اور ہنگری میں جو بھی
مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں، وہ سارے جانتے ہیں کہ احمدیت کیا ہے؟ اور ان کے جو شعبے
ہیں تعلیم کے، ان میں بھی احمدیت کے متعلق نہ صرف پوری واقفیت پائی جاتی ہے بلکہ وہ مزید چھان بین
بھی کر رہے ہیں، اس کے متعلق۔اور بعض احمدیوں سے جو پرانے ہنگری میں ہمارے کام کرنے والے
تھے، حکومت کی طرف سے یہ درخواست بھی پہنچی ہے احمدیوں تک کہ ہمیں مزید معلومات مہیا کی جائیں
کیونکہ ہم ہنگری کی تاریخ میں جماعت احمدیہ نے جو کردار ادا کیا ہے، اس کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔بہر حال انقلاب اشتراکیت کے بعد جو احمدی وہاں سے بھاگے اور لوگوں کے ساتھ وہ بہت حد
تک جنوبی امریکہ میں مختلف ملکوں میں آباد ہوئے اور رابطہ اگر چہ عموما تو کٹ گیا لیکن کبھی کبھی ان میں سے
کوئی چھٹی لکھ دیتا تھا قادیان یا پتہ کر کے ربوہ اور وہ تحریک جدید کے دفاتر تک پہنچ جایا کرتی تھی۔اس سے
ان کے ساتھ رابطہ کی ایک صورت بن جاتی تھی۔تو بہر حال Officialy، رسمی طور پر با قاعدہ مشن کا آغاز
گزشتہ سال ہوا ہے۔اور امسال خدا تعالیٰ کے فضل سے مستقل بنیادوں پر مشن قائم کرنے کے لئے اور مسجد
بنانے کے لئے زمین حاصل کر لی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ کا بے حد احسان ہے اور میں توقع رکھتا ہوں کہ یہ بارش
کا پہلا قطرہ بہت دیر تک پہلا ایک ہی قطرہ نہیں رہے گا بلکہ بکثرت ایک موسلا دھار فضلوں کی بارش میں
تبدیل ہو جائے گا۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 15 صفحہ 01 تا 26)
319