اصلاح معاشرہ کے بغیر حقیقت میں اسلام کا غلبہ دنیا پر نہیں ہو سکتا ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 31 جنوری 1986ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد؟
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 31 جنوری 1986ء
اصلاح معاشرہ کے بغیر حقیقت میں اسلام
کا غلبہ دنیا پر نہیں ہو سکتا
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 31 جنوری 1986ء۔پس دعا کریں کہ اللہ تعالی زیادہ سے زیادہ ہمیں اصلاح معاشرہ کی توفیق بخشے۔کیونکہ
اصلاح معاشرہ کے بغیر حقیقت میں اسلام کا غلبہ دنیا پر نہیں ہو سکتا۔بہت سی وجوہات ہیں اس کی ، اس کی
تفصیل میں، میں اس وقت نہیں جاسکتا، وقت پہلے ہی زیادہ ہو چکا ہے۔لیکن میں آپ
کو یہ بتانا چاہتا ہوں
کہ اگر آپ کو یہ محبت ہے کہ اسلام دنیا میں غالب آجائے ، اگر دلی تمنا ہے، اگر آپ اس آرزو میں جیتے ہیں
کہ کسی طرح ساری دنیا پر دین محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم غالب آجائے تو یاد رکھیں اور اس بات کو کبھی نہ
بھلا ئیں کہ اصلاح معاشرہ کے بغیر یہ بات نہیں ہوگی۔آپ کو لازما معاشرہ کی اصلاح کرنی پڑے گی ، تب
آپ حقدار بنیں گے کہ ساری دنیا کو اسلام کا پیغام پہنچائیں۔مطبوعہ خطبات طاہر جلد 05 صفحه 110)
321