جماعت احمدیہ کے لیے یہ سال غیر معمولی اہمیت کا سال ہے ۔ خطاب فرمودہ 23 فروری 1986ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خلاصہ خطاب فرمودہ 23 فروری 1986ء
جماعت احمدیہ کے لئے یہ سال غیر معمولی اہمیت کا سال ہے
خطاب فرمودہ 23 فروری 1986ء
پیشگوئی مصلح موعود پر ایک صدی گزرنے پر جماعت احمد یہ لنڈن نے ایک عظیم الشان جلسہ کا
انعقاد کیا۔اس موقع پر حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے جو خطاب فرمایا، اس کا خلاصہ حسب
ذیل ہے:۔حضور رحمہ اللہ نے اپنے خطاب میں 1986ء کی غیر معمولی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرمایا:۔1986ء کا سال جس میں سے ہم گزر رہے ہیں، ایک غیر معمولی اہمیت کا سال ہے۔کئی
پہلوؤں سے یہ سال باقی دوسرے سالوں سے نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ
پیشگوئی مصلح موعود، جو اسلام کے احیائے نو کے لئے ایک بہت ہی عظیم الشان مقام رکھتی ہے اور قیامت
تک اس کا فیض جاری رہے گا، یہ پیشگوئی 1886ء میں 20 فروری کو شائع کی گئی تھی۔اس لئے سبز اشتہار
کے علاوہ یہ اشتہار 20 فروری کے طور پر بھی معروف ہے۔اور 20 فروری 1986ء کو یعنی تین دن پہلے اس
پیشگوئی پر سو سال گزر چکے ہیں۔دوسری اہم بات یہ ہے کہ 23 مارچ 1889ء کو جماعت احمدیہ کی بنیاد رکھی گئی جبکہ لدھیانے میں
پہلی بیعت ہوئی۔اور قمری کیلنڈر کے لحاظ سے 1986ء میں پورے سو سال بن جاتے ہیں۔پس یہ سال
دو جہتوں سے جماعت احمدیہ کے لئے سو سالہ جشن کا سال بنتا ہے۔اگر چہ جماعت احمدیہ نے سوسالہ جشن
منانے کا 1989ء میں فیصلہ کیا ہے لیکن قمری جہت سے اگر دیکھا جائے تو یہ سال بھی جماعت احمدیہ کے سو
سالہ جشن ہی کا سال بنتا ہے۔اس پہلو سے 20 رجب یکم اپریل کو واقع ہوگی اور یکم اپریل کو آغاز کے لحاظ
سے جماعت کے پورے سو سال مکمل ہوں گے۔ایک اور تیسری اہمیت بھی اس سال کو حاصل ہے۔اور وہ یہ ہے کہ تفسیر روح المعانی کے مصنف
علامہ الوسی لکھتے ہیں کہ بعض اہل اسلام نے قرآن کریم کی ایک آیت سے ایک ایسا استنباط کیا ہے، جس کی
رد سے ساعت یعنی انقلاب کا دور 1407 ہجری میں واقع ہونا ہے۔وہ لکھتے ہیں کہ
فَهَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا السَّاعَةَ أَنْ تَأْتِيَهُمْ بَغْتَةً
323
خلاصہ خطاب فرموده 23 فروری 1986ء
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جده مفتم
قرآن کریم کی اس آیت کا ترجمہ یہ ہے کہ کیا وہ اس کے سوا کسی اور چیز کا انتظار کر رہے ہیں کہ
ساعته یعنی عظیم انقلاب اچانک واقعہ ہو جائے۔وہ لکھتے ہیں کہ حساب کی رو سے بغتہ کے اعداد 1407 بنتے
ہیں۔اس پہلو سے حکیم محرم 1986ء کو بغیہ کا سال شروع ہو جاتا ہے۔یعنی 1407 ہجری کا آغاز بھی
1986ء میں ہو رہا ہے اور آغاز کے چند مہینے اس سال کے ساتھ مطابقت کھاتے ہیں۔اب یہ تین پہلو ایسے ہیں، جو روزمرہ اکٹھے نہیں ہو سکتے۔یہ واقعہ کہ جماعت احمدیہ پر سو سال اور
مصلح موعود کی پیشگوئی پر سو سال ایک ہی سال میں پورے ہو جائیں، یہ حساب کی رو سے آپ دیکھیں تو
ہزاروں سال میں پورا ہونے والی بات ہے۔اس لحاظ سے جماعت احمدیہ کے لئے یہ سال غیر معمولی
اہمیت کا سال ہے۔راہ مولیٰ کے اسیروں کے لئے دعا کی تحریک کرتے ہوئے، حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:۔مصلح موعود کی پیشگوئی میں ایک خوشخبری یہ بھی تھی کہ وہ اسیروں کی رستگاری کا موجب ہوگا۔اس میں شک نہیں کہ یہ پیشگوئی پہلے بھی پوری ہو چکی ہے اور اس میں بھی شک نہیں کہ حضرت مصلح موعود
بہت سے مظلوم اسیروں کی رستگاری کا موجب بنے۔لیکن آج اس دور میں کچھ ایسے اسیر بھی ہیں، جو
خالصه اسیران راہ مولیٰ ہیں۔وہ کسی سیاست کے نتیجے میں اسیری کے دن نہیں کاٹ رہے، وہ کسی اپنی
کمزوری یا اپنے گنا ہوں یا شامت اعمال کے نتیجہ میں قید و بند کی صعوبتیں نہیں دیکھ رہے۔محض اللہ اور محض
اس لئے کہ انہوں نے خدا کی طرف سے ایک آنے والے کی آواز پر لبیک کہا ، وہ اسیر بنائے گئے۔اور
طرح طرح کے دکھوں کا نشانہ بنائے گئے۔پس اپنے رب کے حضور روتے ہوئے یہ دعا کریں کہ اے اللہ ! اس پیشگوئی مصلح موعود کے
صدقے ہی اس سو سال کے جشن کو دکھاتے ہوئے ہمیں وہ دن دکھا کہ ہم اپنے پیاروں کی آزادی کے دن
بھی دیکھیں، جو تیری راہ میں قید و بند کی صعوبتوں کا شکار بنائے گئے ہیں۔ان کو آزاد پھرتے ہوئے دیکھ کر
ہماری آنکھوں کو طراوت حاصل ہو۔اے خدا! اپنی رحمت سے وہ ساری زنجیریں توڑ دے، جن میں احمدیوں
کو کسی نہ کسی رنگ میں بھی جکڑا گیا ہے۔وہ ساری پابندیاں دور فرمادے، جن پابندیوں کو احمد بیت کی روحانی
ترقیوں کے روکنے کی خاطر عائد کیا گیا ہے۔یہ وہ اسیر ہیں، جو تیری راہ میں ظاہری طور پر بھی اسیر بنائے گئے
اور قانون کے شکنجوں میں جکڑ کر بھی اسیر بنائے گئے۔جو آج تیرے وعدوں کے منتظر تیری رحمت کی راہ دیکھ
رہے ہیں۔اے خدا ان ساری زنجیروں کو تو ڑ کر پاش پاش کر دے اور اگر تو نے اپنی غیرت کے نمونے
دکھانے کا فیصلہ کیا ہے تو ان سب کو پابند کر دے، جو آج ہمیں پابند کئے ہوئے ہیں۔مطبوعہ ضمیمہ ماہنامہ تحریک جدید اپریل 1986 ء و ہفت روزہ النصر 21 مارچ 1986ء) |
324