عددی اکثریت کی بجائے اپنے معیار تقویٰ کو بڑھانے کی طرف توجہ کریں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 21 مارچ 1986ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد مصف
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 21 مارچ1986ء
عددی اکثریت کی بجائے اپنے معیار تقویٰ کو بڑھانے کی طرف توجہ کریں
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 21 مارچ 1986ء
ایک رحجان یہ دیکھا گیا ہے کہ بکثرت احمدیوں کے دل میں یہ خیال پیدا ہورہا ہے کہ ہمیں
عددی اکثریت کب نصیب ہوگی اور عددی غلبہ کب میسر آئے گا؟ یہ درست ہے کہ خدا تعالیٰ الہی جماعتوں
سے عددی غلبے کے بھی وعدے فرماتا ہے اور عددی کثرت بھی نصیب فرماتا ہے۔لیکن جب ہم قرآن کریم
پر غور کرتے ہیں تو خدا کے نزدیک عدد کی کوئی بھی قیمت دکھائی نہیں دیتی۔عدد کی بجائے خدا کے نزدیک
کیفیت کی قیمت ہے۔اور کیفیت کی قیمت کا یہ حال ہے کہ بعض دفعہ چند کی خاطر اور بعض دفعہ ایک وجود کی
خاطر کل عالم کو بھی ہلاک کر دے۔تو خدا تعالیٰ کے ہاں جو قیمتیں مقرر ہیں، اس لحاظ سے کوئی بھی نقصان کا
وو
سودا نہیں ہوگا۔خدا کی اقدار کے پیمانوں کے لحاظ سے یہ فیصلہ بالکل درست اور مناسب ہوگا“۔پس وہ لوگ، وہ احمدی احباب خصوصاً جن کے دل میں بار بار یہ حسرت پیدا ہو رہی ہے کہ
کاش ہمیں عددی اکثریت جلد حاصل ہو جائے ، ان کو میرا یہ پیغام ہے کہ عددی اکثریت کی بجائے اپنے
معیار تقویٰ کو بڑھانے کی طرف توجہ کریں۔جہاں تک عددی اکثریت کا تعلق ہے، یہ بھی قرآن کریم میں
وعدے موجود ہیں۔لیکن عددی اکثریت کی حیثیت سے نہیں بلکہ صاحب تقویٰ لوگوں کی تعداد میں اضافے
کی حیثیت سے۔قرآن کریم میں جہاں غیروں پر غلبہ کا وعدہ فرمایا گیا ہے، وہاں فرمایا ہے:۔لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ
تا کہ وہ اسے قالب کرے، یعنی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو غالب کرے اور محمد مصطفی صلی اللہ
علیہ وسلم کے غلبہ کا مطلب عددی اکثریت ہے ہی نہیں۔جب کہا جاتا ہے کہ محمد کو دنیا پر غالب کرے تو
مراد یہ ہے کہ ہر حسن کو دنیا پر غالب کر دے، ہر خوبی کو دنیا پر غالب کر دے، ہر پاکیزگی کو دنیا پر غالب کر
دے، ہر صفت باری تعالیٰ کو دنیا پر غالب کر دے۔پس بظاہر لوگ اس کا یہی معنی لیتے ہیں کہ اسلام کی عددی
اکثریت کا وعدہ کیا گیا ہے، ہرگز نہیں۔حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے غلبہ کا وعدہ کیا گیا ہے اور وہ
غلبہ حسن کے بغیر ممکن نہیں۔69
327

اقتباس از خطبه جمعه فرمود ه 21 مارچ 1986ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
پس اگر اس طرح احمدیت نے بڑھنا ہے کہ نور مصطفوی پھیل جائے تو یہ تمنا ، ایک پاکیزہ تمنا ہے،
یہ تمنا یقیناً قرآن کریم کی کے مطابق ہے۔لیکن اگر مقابل کے جوش میں، اگر ایک دوسرے پر بازی لے
جانے کی تمنا میں آپ محض عددی اکثریت پر نظریں لگا کر بیٹھ جائیں تو یہ کوئی اچھا سودا نہیں ہوگا۔اس ابتلاء
کی صحیح قیمت آپ نے وصول نہیں کی۔اس لئے اپنی توجہ کو قیمتوں اور قدروں کی طرف مرکوز رکھیں اور یہ
فیصلہ کریں کہ ہر قربانی کے بدلے خدا سے سب سے زیادہ قیمت وصول کریں گے۔وو
تو جہاں تک اس ابتلاء کے دور میں تمناؤں کا تعلق ہے، قرآن کریم آپ کی تمنائیں بھی
درست کرتا ہے، آپ کا قبلہ درست فرماتا ہے اور بتاتا ہے، کثرت کی تمنا نہ کرو۔یہ تمنا کرو کہ نیکی غالب آئے
اور تقویٰ غالب آئے اور پاکیزگی غالب آئے اور تمام دنیا میں محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا غلبہ ہو۔۔۔۔پس اس دور میں جو سب سے بڑا مال غنیمت آپ حاصل کر سکتے ہیں، سب سے بڑی فتح
جو حاصل کر سکتے ہیں، وہ مال غنیمت، تقویٰ کا مال غنیمت ہے۔اور وہ فتح اپنے دل کی اور اپنے نفس کی فتح
ہے۔اور یہی وہ اندرونی فتح ہے، جو بیرونی فتح پر منتج ہوا کرتی ہے۔یعنی یہی وہ اندرونی غلبہ ہے، جو بیرونی
66
غلبوں میں تبدیل ہوا کرتا ہے۔اگر یہ دور آپ کو تقویٰ کا نور عطا کر دے تو یہ وہ پھلجھڑیاں ہیں، جن کے مقابل پر اور کوئی
پھلجھڑی نہیں۔آپ کے دل میں اگر نور کے سوتے پھوٹنے لگیں، آپ کے دل میں اگر تقویٰ کی وہ
زیاں چلیں، جن سے نور کے رقص آپ کے سینوں میں دکھائی دیں، جن میں چاندنی پھوٹتی ہوئی دکھائی
دے، جن میں اللہ کا پیار رقصاں ہو اور خدا کی محبت کے نغموں کی آوازیں پھوٹ رہی ہوں۔ان جلوؤں کی
کیوں تمنا نہیں کرتے؟ ان رقص وسرور کے پیچھے کیوں نہیں بھاگتے ؟ ان غلبوں کے نغموں کے لئے آپ
کے کان کیوں نہیں ترستے ؟ یہ وہ غلبے ہیں، جوحقیقی غلبے ہیں اور دائمی غلبے ہیں۔جو اس دنیا میں آپ کو پیچھے
چھوڑ کر نہیں جائیں گے بلکہ آپ کے ساتھ اس دنیا میں بھی جائیں گے۔آپ کو پیچھے چھوڑ کر نہیں جائیں
گے بلکہ آپ کے آگے آگے بھاگیں گئے۔خطبات طاہر جلد 15 صفحہ 225 تا 239)
328

آج 10 میں سے 10 باقی