آپ نے نئی زمین اور نئے اسمان کے لیے کوشش کرنی ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اپریل 1986ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
وو
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 25 اپریل 1986ء
آپ نے نئی زمین اور نئے آسمان کے لئے کوشش کرنی ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اپریل 1986ء
جماعت احمدیہ کے اوپر بھاری ذمہ داری ہے۔قرآن کریم کا پیغام آپ کو یہ ہے کہ آپ
نے نئی زمین اور نئے آسمان کے لئے کوشش کرنی ہے۔آپ ہر گز کسی انقلاب سے راضی نہ ہوں، جو دنیا
کے حالات بدلانے والا انقلاب نہ ہو، جو ان کی دنیاوی زندگی میں بھی تبدیلی پیدا نہ کر سکے اور جوان کی
روحانی زندگی میں بھی تبدیلی پیدا نہ کر سکے۔اس انقلاب پر مومن راضی ہو جائیں اور مومن خوش ہو جائیں
یہ کیسے ممکن ہے؟ ایسے چھوٹے اور سطحی اور پست خیالات والوں کا رب عظیم سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ، رب
اعلیٰ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔اس لئے مومنوں کی جماعت کو ان حالات پر نظر ڈال کر عبرت حاصل
کرنی چاہیے۔اور وہ عزائم پہلے سے زیادہ بلند کرنے چاہئیں، ہمتیں پہلے سے زیادہ مضبوط کرنی چاہئیں،
ان ارادوں میں مزید قوت پیدا کرنی چاہیے، اپنے عمل کی طاقت کو بڑھانا چاہیے، جن کے ذریعہ دنیا میں
دائی اور حقیقی انقلاب بر پاکئے جاتے ہیں۔ان غربتوں کا علاج بھی جماعت احمدیہ کے پاس ہے اور جماعت احمدیہ ہی کے ذریعہ ہوگا۔ان
نا انصافیوں کا علاج بھی جماعت احمدیہ ہی کے پاس ہے اور جماعت احمدیہ کے ذریعہ ہوگا۔ان کی روحانی
بدحالی اور بے راہ روی کا علاج بھی جماعت احمدیہ ہی کے پاس ہے اور جماعت احمدیہ کے ذریعہ ہوگا۔اس لئے
ان عظیم کاموں کے لئے اپنے آپ کو تیار کریں۔یہ عبرت ہے، جو ان حالات سے حاصل کی جاتی ہے۔اور
نئے زمین و آسمان کے لئے کوشش بھی کریں اور دعائیں بھی کریں۔اور اپنے زمین و آسمان تو ضرور بدلیں۔کیونکہ اگر آپ کے زمین و آسمان نہ بدلے گئے تو آپ نے دنیا کے زمین و آسمان کیسے تبدیل کرتے ہیں؟
انقلابی روحانی تبدیلیوں کا تقاضا کر رہا ہے، یہ دور۔ایسی تبدیلیاں کہ جماعت کے اندرونی حالات، دنیاوی
حالات بھی درست ہو جائیں اور بیرونی حالات اور روحانی حالات بھی درست ہو جائیں۔میں جب بار بار زور دیتا ہوں عائلی جھگڑوں کو مٹانے کے لئے ، آپس میں محبت کا ماحول پیدا
کرنے کے لئے ، مالی لحاظ سے اپنی دیانت داری کے معیار کو بڑھانے کے لئے ، اپنے تقویٰ کے معیار کو
343
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 125 اپریل 1986ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد ہفتہ
اونچا کرنے کے لئے، یہ سارے نئے زمین و آسمان جو ہم نے پیدا کرنے ہیں، ان کا مضمون میرے
سامنے ہوتا ہے اور میں فکر کرتا ہوں۔اس لئے وہ احمدی، جو مجھے خط لکھتے ہیں کہ الحمد للہ، وہ سب کچھ ہو گیا،
جس کی ہم توقع کر رہے تھے۔مجھے ان پر رحم آتا ہے۔یہ تو آرائش خم کا کل ہے، یعنی جس طرح کوئی اپنے
حسن میں مگن خود اپنی زلفوں کو سدھارتا ہے اور خوش ہوتا چلا جاتا ہے۔لیکن کچھ ہیں، جو اس کو دیکھ کر اندیشہ
ہائے دور دراز میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔پس وہ انقلاب، جو نتائج سے خالی ہو، وہ انقلاب، جن کے عقب میں روحانی تبدیلیاں اور
پاکیزہ روحانی تبدیلیاں پیدا ہونے والی نہ ہوں، وہ انقلاب، جن کے بعد قوم کی حالت نہ سدھرے اور پھر
آئندہ خطرات کے انتظار میں گویا وہ بیٹھے کہ کب پھر ماحول بگڑے اور کب پھر ہم اس دور سے دوبارہ گذرنا
شروع ہو جائیں ، جن انقلابات کا نتیجہ اس کے سوا کچھ نہ ہو۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ انقلاب نہیں
ہے، جن کا قرآن کریم کی ان آیات میں ذکر ہے۔کیونکہ قرآن کریم فرماتا ہے:۔يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ وَالسَّمُوتُ وَبَرَزُ وَ اللَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ
پس اے احمد یو! اس عظیم الشان انقلاب کے لئے کوشش کرو اور راضی نہ ہوں اور ہرگز راضی نہ
ہو اور ہرگز راضی نہ ہو، جب تک اس انقلاب عظیم کا پیش خیمہ تم اپنی آنکھوں کے سامنے نہ دیکھ لو، جب تک
اس انقلاب عظیم کے آثار تمہیں دکھائی نہ دینے لگیں، جب تک اس انقلاب عظیم کی خوشبو تمہارے نتھنوں
تک نہ پہنچے، ہر گز راضی نہ ہو۔اس کے لئے کوشش کرتے چلے جاؤ، اسی کے لئے دعائیں کرتے چلے جاؤ
کیونکہ ہماری جماعت الہی جماعت ہے اور انہی اغراض کے لئے پیدا کی گئی ہے۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 15 صفحہ 312303)
344