خدا سارے جہان میں اس جماعت کو غلبہ نصیب فرمائے گا ۔ خطبہ عیدالفطر فرمودہ 9 جون 1986ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
"
اقتباس از خطبه عید الفطر فرمودہ 09 جون 1986ء
خدا سارے جہان میں اس جماعت کو غلبہ نصیب فرمائے گا
خطبہ عید الفطر فرمودہ 09 جون 1986ء
به عظیم الشان زمانہ، جسے قرآن کریم نے آخرین کا دور قرار دیا ہے اور
وأَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ
( الجمعة :04)
کی عظیم خوش خبری کے ذریعہ اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا یہ عظیم الشان دور قرار دیا گیا ہے۔اس عظیم
دور کے اس دور ابتلاء میں، جس میں سے ہم گزر رہے ہیں، ہم نے خدا تعالیٰ کی نصرتوں کے عجیب نظارے
دیکھے ہیں۔اور اس کے فضلوں کو بارش کے قطروں کی طرح نازل ہوتے ہوئے دیکھا۔اس عظیم دور ابتلاء
کی کوکھ سے آج ایک اور عید ہمارے لئے جنم لے رہی ہے۔پس میں تمام دنیا کی جماعتوں کے احمدی
احباب کو اس عید پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔اور تمام عالم اسلام کو بھی اس عید پر مبارک باد پیش کرتا ہوں
کہ اگر چہ اس عید کے عقب میں جو دکھ ہیں، وہ تو ہم نے اپنے سینوں سے لگائے ہیں لیکن اس کی نصرتوں،
اس کی فتوحات میں اس کے بعد آنے والے اللہ کے فضلوں میں ہم ان کو بھی شریک کرتے ہیں۔اور حقیقت
میں امت محمدیہ کی فلاح و بہبود ہی کی خاطر، امت محمدیہ کی عظیم عالمی ترقی کی خاطر ہی ہم اس دکھوں کے دور
سے امَنَّا وَ صَدَّقنا کہتے ہوئے اور صبر ورضا کے ساتھ گزر رہے ہیں۔وو
آج صبح نماز کے بعد کچھ عرصے کے لئے جب میں آرام کے لئے لیٹا تو اللہ تعالیٰ نے وہ
خوشخبری عطا فرما دی، جس کی مجھے مدت سے انتظار تھی۔اور جو خدا تعالیٰ نے آج عید کے تحفے کے طور پر
آپ سب کے لئے رکھی تھی۔میں نے رویا میں دیکھا کہ قادیان میں بہشتی مقبرہ کے ساتھ جو بڑا باغ کہلاتا ہے، وہاں سڑک کے
پاس میں کھڑا ہوں۔اور حضرت اماں جان نصرت جہاں بیگم، ایسی صحت کے ساتھ کہ اس سے پہلے میں نے
اپنی زندگی میں آپ کو اس صحت میں کبھی نہیں دیکھا تھا، سیدھے چلتی ہوئی، تنہا ہیں کوئی اور ساتھ نہیں ہے، وہ
میری طرف ایک عجیب پیاری مسکراہٹ کے ساتھ بڑھتی ہوئی چلی آرہی ہیں۔گویا میری آپ کو تلاش تھی۔349

اقتباس از خطبه عید الفطر فرمودہ 09 جون 1986ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
اس وقت میرے دل کی عجیب کیفیت ہے۔میں بے قرار ہوں کہ دونوں ہاتھوں سے آپ کا ہاتھ تھا موں اور
اسے بوسے دیتا چلا جاؤں۔حضرت اماں جان ، جن کا نام نصرت جہاں پیش نظر رہنا چاہئے ، اسی میں دراصل
بڑی خوش خبری ہے۔ویسے آپ کی ذات بھی بڑی مبارک تھی، اس میں بھی کوئی شک نہیں۔لیکن ذات کے
ساتھ یہ نام مل کر مکمل خوش خبری بنتی ہے۔آپ ایک شعر پڑھتی ہیں، مجھے دیکھ کر۔وہ شعر تو مجھے یاد نہیں رہا اور
میں اسے خواب کے دوران بھی شرمندگی اور انکسار کی وجہ سے یادرکھنا نہیں چاہتا تھا۔یعنی مجھے دہراتے ہوئے
بھی شرم محسوس ہورہی تھی۔اس شعر کا مضمون کچھ اس قسم کا تھا کہ جیسے شمع کوخود اپنے پروانے کی تلاش تھی اور شمع
اپنے پروانے کے پاس آگئی ہے۔نا قابل بیان لذت تھی، اس شعر میں۔ایسا روحانی سرور تھا کہ کوئی دوسرا انسان،
جو اس تجربہ سے نہ گزرا ہو، اس کو اس کا تصور بھی نہیں ہو سکتا۔اس شعر کو حضرت اماں جان رضی اللہ تعالیٰ عنھا نے
دو تین مرتبہ پڑھا۔اور وہی پاکیزہ فرشتوں کی سی مسکراہٹ آپ کے چہرہ پر تھی۔یعنی مسکراہٹ فرشتوں کی کہنا
تو ایک عجیب محاورہ ہے ، مگر فرشتہ کے ساتھ کا جو تصور ہے انسان کا ، وہ تصور مسکراہٹ میں بھی شامل ہو جایا کرتا
ہے۔پس اس کے سوا میرے پاس اور کوئی اظہار بیان کا طریق نہیں ہے۔ایک فرشتوں کی سی مسکراہٹ میں
اسے قرار دے سکتا ہوں۔اس کے ساتھ وہ زیر لب وہ شعر پڑھتی رہیں اور میں نے جواب میں کوئی شعر پڑھا
اور یہ بتانے کی خاطر کہ میں اس لائق کہاں۔اس شعر میں ایک پنجابی لفظ استعمال کیا جی آیاں نوں"۔حضرت اماں جان مسکرائیں اور مجھے فورا خیال آیا کہ اس لئے مسکرا رہی ہیں کہ تم اپنے جوش میں یہ بھی بھول
گئے ہو کہ اردو میں پنجابی ملا رہے ہو۔لیکن خواب میں اس رؤیا کے وقت اس سے بہتر محاورہ مجھے نظر نہیں آیا کہ
آپ آئی ہیں تو جی آیاں نوں۔اہل پنجاب اس محاورہ کی لذت سے آشنا ہیں۔بے اختیار جب بہت ہی پیار آئے کسی آنے
والے پر اور انسان اپنے آپ کو اس لائق نہ سمجھے کہ آنے والا اسے اعزاز بخش رہا ہے، اس کے گھر چلا آیا ہے
تو بے اختیار پنجاب میں خصوصاً عورتوں کے منہ سے یہ آواز نکلتی ہے، نعرہ بلند ہوتا ہے، جی آیاں نوں، جی
آیاں نوں۔جن لوگوں کو تجربہ ہے پنجاب کے گھروں میں اس طرح اچانک جانے کا، جہاں ان کو عزت
اور پیار کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، ان کو پتہ ہے کہ عجیب گھر میں افراتفری سی پڑتی ہے، دوڑتی ہیں قدم لینے
کے لئے لپکتی ہیں عورتیں اور بے اختیار کہتی ہیں کہ جی آیاں نوں۔تو مجھے علم تھا کہ یہ پنجابی محاورہ ہے، مگر مجھے اس وقت رویا میں اس کے سوا اور کوئی محاورہ نظر ہی
نہیں آتا تھا اس موقع پر اپنے جذبات کے اظہار کا۔وہ شعر جو بھی تھا، میں نے شعر میں ہی جواب دیا۔لیکن
350

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
اقتباس از خطبه عید الفطر فرموده 09 جون 1986ء د
ساتھ یہی محاورہ مجھے اتنا یاد ہے کیونکہ اس وقت ذہن نے اس کو پکڑا کہ یہ پنجابی ہے، جو تم اردو میں داخل کر
رہے ہو۔اس کے ساتھ حضرت اماں جان مجھے لے کر وہ جو دار الشیوخ کا علاقہ ہے، سڑک سے پار، وہاں
کوئی حویلی ہے، اس میں لے جاتی ہیں اور اس پر وہ خواب ختم ہوگئی۔تو دراصل اس میں بہت عظیم الشان خوشخبری ہے، اللہ تعالیٰ کی طرف سے اہل پاکستان کے لئے
بھی اور ساری دنیا کی جماعتوں کے لئے بھی۔اور یہ پیغام ہے ان دشمنوں کے نام بھی جو جماعت کی ترقیات
کو پاکستان میں پابہ زنجیر کرنا چاہتے ہیں، جو اپنی سفلی زنجیروں سے جماعت کی ترقی کے قدم جکڑنا چاہتے
ہیں کہ تم ایک ملک میں جماعت کی ترقی کو روکنے کے لئے ساری جدو جہد کر رہے ہو اور اپنا سارا زور لگا رہے
ہو۔مگر اللہ کو یہ جماعت ایسی پیاری ہے اور اس لئے پیاری ہے کہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ساتھ ہے کہ تم
ایک ملک میں اس کی ترقی کو روکنا چاہتے ہو، خدا سارے جہان میں اپنی نصرتیں لے کر آئے گا اور تمام جہان
میں اس جماعت کو غلبہ نصیب فرمائے گا۔پس آج ایک یہ بھی خوشخبری ہے، جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آج عید
کے لئے مجھے عطا ہوئی ، یہ جماعت کی امانت تھی ، میں جماعت کے سپر د کرتا ہوں۔جہاں تک اس دور ابتلاء کا تعلق ہے، خدا تعالیٰ کے فضل سے اللہ کی نصرتیں عجیب رنگ میں ظاہر ہو
رہی ہیں۔اور ان کے بیان کی انسان میں طاقت نہیں ہے۔اتنا کام ہوا ہے، مختلف جہات میں کہ میں سوچ
بھی نہیں سکتا تھا کہ ربوہ میں بیٹھے ہوئے گذشتہ دو سال میں اتنا عظیم کام اتنی مختلف جہتوں میں ہو سکتا تھا؟
قرآن کریم کی اشاعت ہی کو لیجئے۔پاکستان میں جو کچھ ہورہا ہے ، اس میں ایک پروگرام یہ ہے
کہ قرآن کریم کے تراجم پر قدغن لگادی جائے۔اور جماعت احمدیہ سے یہ حق چھین لیا کہ وہ قرآن کریم کے
تراجم شائع کرے۔اور دوسرا ان کا پروگرام کا حصہ یہ ہے کہ مساجد کو مسمار کیا جائے۔ان کے گنبد مٹائے
جائیں، ان کے منار مسمار کر دیئے جائیں اور مساجد کی شکل اور قبلے تبدیل کر دیئے جائیں۔ایک وہ
خدمت اسلام ہے، جو وہاں ہو رہی ہے۔اور ایک وہ تو فیق ہے، جو خدا ہمیں یہاں نصیب فرما رہا ہے۔تمام
دنیا میں نئی نئی مساجد کی عظیم الشان مشنوں کے قیام کی توفیق بخشا چلا جارہا ہے۔قرآن کریم کے تراجم پر
جو کام ہورہا ہے ، اس وقت تک 125 ہم عالمی زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم کا کام نہایت تیزی سے
آگے بڑھ رہا ہے، خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ۔اور اس کی تفصیل انشاء اللہ میں جس حد تک خدا نے توفیق
دی، جلسہ سالانہ پر پیش کروں گا۔مشعوں کے متعلق بھی اور قرآن کریم کی اشاعت کے بارہ میں بھی۔اور یہ
دو سال کے اندر 25 زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم کی توفیق پانا، جماعت کے لئے خدا تعالی کی دین
ہے، اس کی عطا کے سوا ممکن ہی نہیں تھا۔351

اقتباس از خطبه عید الفطر فرمودہ 09 جون 1986ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد ہفتم
لیکن صرف یہی نہیں بلکہ ایک اور عظیم الشان خوش خبری بھی ہے کہ ہم نے جب جائزہ لیا کہ
عیسائیوں کو کتنی زبانوں میں بائبل کے ترجمے کی توفیق ملی ہے۔تو اگر چہ ان کے دعوے کے مطابق وہ چند سو
زبا نہیں تھیں مگر جب تفصیلی جائزہ لیا گیا تو محض بناوٹ کی خاطر بہت ہی مبالغہ آمیزی سے کام لیا گیا تھا۔اتنی زبانیں دنیا میں موجود ہی نہیں، جتنی بیان کی جاتی ہیں۔ہاں مختلف زبانوں کی آگے Dialects ایسی
ہوتی ہیں کہ ایک زبان کو آپ پچاس حصوں میں بھی تقسیم کر سکتے ہیں۔مثلاً یارک شائر کی انگریزی اور ہے
اور کارنیوال کی انگریزی اور ہے۔اور ساؤتھ کی سرے اور کینٹ کی انگریزی اور ہے۔اسی طرح سکاٹ
لینڈ کی اور انگریزی ہے۔بہر حال سکاٹ لینڈ میں تو خیر تبدیلی کچھ زیادہ بھی ہو جاتی ہے۔ویلز میں بھی ہو
جاتی ہے، ویلش زبان الگ ہے۔لیکن باقی حصوں کی انگریزی کی مختلف شکلیں ہیں، جو Dialects
کہلاتی ہیں۔اسی طرح مختلف دنیا کی بڑی بڑی زبانوں میں بہت کی Dialects ہوتی ہیں۔تو وہ ان سب
کو شامل کر کے پھر وہ سینکڑوں تک تعداد کو پہنچاتے تھے۔جہاں تک زبان
کا تعلق ہے، زیادہ سے زیادہ جو
ہم نے زبانیں تلاش کیں، کافی تحقیق کے بعد، وہ ایک سو سے کچھ اوپر بنتی تھیں۔تقریباً 25 زبانوں میں تو
سارے قرآن کریم کا ترجمہ ہو ہی رہا ہے۔اس کے علاوہ ایک سو سے کچھ اوپر زبا نہیں ہم نے تلاش کی اور
پروگرام یہ ہے کہ صد سالہ جو بلی سے پہلے، جس کو ناکام بنانے کے نہایت ہی خوفناک منصوبے پاکستان
میں بنائے جارہے ہیں، ایک سو سے زائد زبانوں میں قرآن کریم کا کم سے کم ایک پارہ کا مضمون پیش کر دیا
جائے۔یعنی ایک پارہ کے برابر قرآن کریم کی وہ آیات منتخب کر کے ان کا ترجمہ کر لیا جائے ، جو مختلف اہم
مضامین سے تعلق رکھتی ہیں۔مثلاً صفات باری تعالی ہیں، حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی
سیرت کا بیان ہے، تاریخ انبیاء کا خلاصہ ہے، مختلف دعائیں ہیں، جو مومنوں کو سکھائی گئی ہیں، عبادات
ہیں ، اوامر ونواہی کے کچھ نمونے بنیادی طور پر اسلام کی اخلاقی تعلیم وغیرھا۔اس قسم کی آیات کا انتخاب کر لیا
گیا ہے، جسے مزید زیادہ صیقل کیا جارہا ہے۔اور کوشش یہ ہے کہ قرآن کریم کے الفاظ ہی میں ایک لفظ آگے
پیچھے کئے بغیر دنیا کی کم سے کم ایک سو زبانوں میں آئندہ دو سال کے اندر ہم ایک پارہ کے حجم کے برابر
قرآن کریم کے ترجمے کر کے دنیا کے سامنے پیش کر دیں۔ا
اس سکیم کے ساتھ ہی میری توجہ پاکستان میں راہ مولیٰ میں دکھ اٹھانے والوں کی طرف مبذول
ہوئی۔ان کی خاطر ایک تحریک کی گئی تھی ”سیدنا بلال فنڈ کی ، اس میں جماعت کے مخلصین نے بڑی محبت
اور عشق کے جذبے سے اور احترام کے جذبے سے جس حد تک توفیق ملی پیش کیا۔اور بھی روزانہ نئے
352

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبه عید الفطر فرموده 09 جون 1986ء
وعدے موصول ہوتے چلے جارہے ہیں۔جوں جوں جماعت اس تحریک سے واقف ہوتی چلی جارہی ہے،
وہ زیادہ سے زیادہ مالی قربانیوں کی پیش کش کر رہی ہے۔لیکن اس کے خرچ کی راہ میں کچھ مشکلات بھی
در پیش ہیں۔عجیب جماعت ہے یہ کہ جس کی قربانی کرنے والوں کو جب جماعت کی طرف سے مدد پیش کی
جاتی ہے تو وہ پسند نہیں کرتے۔سوائے اس کے کہ ایک سخت مجبوری کی صورت ہو اور اس صورت میں بھی
بڑے احترام اور عزت کے ساتھ پردہ پوشی کے رنگ میں ان کے لئے کچھ پیش کیا جاتا ہے۔تو اس نیست
سے قبول کرتے ہیں کہ جب بھی ہمیں خدا توفیق دے گا ، اس سے بڑھ کر جماعت کو واپس کریں گے۔اور
ہزار ہا ایسا احمدی پھیلا ہوا ہے، جس نے خدا کی راہ میں دکھ اٹھائے اور کلمہ طیبہ کی خاطر ، اس کی حفاظت کی
خاطر، اس کی عزت اور ناموس کے لئے اور انسان کے اس بنیادی حق کا سر بلند رکھنے کی خاطر کہ مذہب کے
معاملے میں اور خدا کی عبادت کے معاملے میں کسی انسان کو حق نہیں کہ کسی دوسرے کے معاملات میں دخل
دے، انہوں نے بڑی بڑی تکلیفیں اٹھا ئیں۔ان کو سیدنا بلال فنڈ کا فیض کیسے پہنچایا جائے؟ یہ سوال
تھا۔وہ تو لینے پر آمادہ نہیں۔بعض ایسے ہیں راہ مولیٰ کے اسیر، جن کے گھروں میں محض ہمدردی کا اور پیار
اور محبت کا اظہار کرنے والوں کا بعض اوقات اتنا ہجوم ہوتا رہا کہ ان کو غیر معمولی مہمان نوازی کے
اخراجات اٹھانے پڑے۔ایسی مثالیں ہیں، جب ان کو جماعت کی طرف سے پیش کیا گیا تو انہوں نے
قبول کر لیا احترام میں، اس لئے کہ ان کو یہ کہا گیا تھا کہ میں نے بھجوایا ہے۔بڑی محبت اور پیار سے قبول
کیا۔ایک ہاتھ سے لیا اور دوسرے ہاتھ سے وہ سیدنا بلال فنڈ میں اپنے خاندان کی طرف سے حدیث
پیش کر دیا۔تو کس طرح جماعت کی محبت کا تحفہ ان
کو پہنچاؤں ، یہ مسئلہ تھا، جو مجھے درپیش تھا۔دو
قرآن کریم کی اشاعت کے اس پروگرام کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے میرا دل کھول دیا اور ایک
بہت ہی پیارا خیال میرے دل میں پیدا ہوا کہ سیدنا بلال فنڈ سے ایک سو زبانوں میں ساری دنیا کو قرآن
کریم کا یہ تحفہ پیش کیا جائے۔اور یہ سارے اسیر اور یہ سارے راہ مولا میں تکلیف اٹھانے والے لازماً اس
میں شامل ہو جائیں گے۔ان کی طرف سے دنیا کو یہ تحفہ ہوگا۔اور اس سے بہتر جواب ان کے اوپر مظالم کا
اور الہی جماعتیں دے ہی نہیں سکتیں۔عجیب حال ہے، ذرا سوچیں تو سہی کہ آج پاکستان میں جو بد نصیب سر براہ ہیں وہ اور وہ لوگ، جو
ان کے ساتھ ہیں، ان کی خدمت اسلام کا تصور تو یہ ہے کہ مسجدوں کو مسمار کر دیا جائے اور خدا کی عبادت
کرنے والوں کو دکھ دیئے جائیں اور قتل کی دھمکیاں دی جائیں اور کلمہ طیبہ سے محبت کے اظہار کرنے
353

اقتباس از خطبه عید الفطر فرمودہ 09 جون 1986ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد هفتم
والوں کے متعلق یہ فتوے جاری کئے جائیں کہ اگر تم کلمہ طیبہ سے اپنے پیار اور محبت کے اظہار سے باز نہ
آئے تو تمہارے ناک اور کان کاٹ دیئے جائیں گے۔اور اسے اسلام کی عظیم الشان خدمت قرار دیا جا رہا
ہو۔اور دوسری طرف وہ لوگ جو کلمہ طیبہ کے پیار اور محبت میں یہ تکلیفیں اٹھا رہے ہیں، وہ دنیا کو اس کے
جواب میں یہ تحفہ پیش کریں کہ ہمیں تم قرآن کی محبت سے باز نہیں رکھ سکتے۔ایک ملک میں پابندی لگاؤ گے
تو سو ملکوں میں ہم قرآن کریم کی بڑی محبت اور پیار اور احترام کے ساتھ اشاعت کریں گے۔اور ان کا فیض
عالمی فیض بن جائے ، ان کا فیض ایسا ہو، جو زمانہ کے ساتھ ختم نہ ہو بلکہ بڑھتا چلا جائے۔اس سے بڑا تحفہ
جماعت ان کو پیش نہیں کر سکتی تھی۔اور اس سے بڑا تحفہ یہ خدا کے حضور پیش نہیں کر سکتے کہ اس دور میں جو تو
نے ہمیں سعادتیں بخشی ہیں، اس کے نتیجہ میں یہ ہم شکرانے کا حق اس طرح ادا کر رہے ہیں۔کوئی مثال
نہیں ہوگی اس زمانہ میں اس عظیم الشان رد عمل کی دنیا کی قوموں میں جب سے تاریخ مذہب بنی ہے اور بنتی
چلی جارہی ہے۔یہ ایک واحد مثال ہوگی کہ خدا کی راہ میں دکھ اٹھانے والوں کی طرف سے اس رنگ کا تحفہ
اپنے رب کے حضور شکرانے کے طور پر پیش کیا جارہا ہو۔ویسے اس میں تو کوئی شک نہیں کہ اس سے بڑھ کر قربانیوں کے حق ادا کرنے کی نہ صرف کوششیں کی
گئی بلکہ کامیابی سے ان کوششوں کو انجام تک پہنچایا گیا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے دور اول میں جن لوگوں نے قربانیوں کی توفیق پائی ، یہ انہی کا فیض ہے کہ آج قرآن کریم ساری دنیا میں
پھیلا ہوا ہے۔مگر براہ راست ظاہری رو عمل کے طور پر اس رنگ میں فوری طور پر ایک تحفہ دنیا کے لئے پیش کرنا ،
خدا کی طرف سے اور خدا کی الہی جماعت کی طرف سے ، یہ جو واقعہ ہے، یہ تاریخ میں ایک عجیب واقعہ ہوگا۔اس
لئے میں نے یہی سوچا کہ سیدنا بلال فنڈ کا سب سے اچھا مصرف یہی ہے کہ اس رنگ میں راہ مولا میں دکھ
اٹھانے والوں کی طرف سے خدا تعالیٰ کا شکرانہ ادا کیا جائے کہ اس نے ان کو یہ عظیم سعادت بخشی اور اس
شکرانے کے اظہار کے طور پر ساری دنیا میں اشاعت اسلام کے کام کو آگے بڑھا دیا جائے۔پس مبارک ہو آپ کو بھی، جنہوں نے اس فنڈ میں حصہ لیا اور مبارک ہو ان کو بھی ، جن کی طرف
سے جماعت کو یہ عظیم الشان خدمت اسلام کی توفیق نصیب ہورہی ہے۔اگر کسی کے ذہن میں یہ وہم اٹھے
کہ ہم نے تو ان کی تکلیفیں دور کرنے کے لئے پیش کیا تھا، آپ نے کسی اور رستے پر خرچ کر دیا تو ان کو میں
بنا تا ہوں کہ جب میں نے یہ تحریک کی تھی تو ہر گز ضرورت کے نتیجہ میں تحریک نہیں کی تھی۔جماعت اللہ تعالیٰ
کے فضل سے اس معاملہ میں خود کفیل ہے اور ہمیشہ خود کفیل رہے گی کہ ان کے نام پر کسی چندہ کی تحریک کئے
354

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد مصف
اقتباس از خطبه عید الفطر فرمودہ 09 جون 1986ء
بغیر راہ مولا میں دکھ اٹھانے والوں کی ساری ضرورتیں ہمیشہ خدا کے فضل کے ساتھ پوری کرتی رہے۔اس
لئے وہ ضرورتیں پہلے بھی پوری ہو رہی تھیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی پوری ہوتی رہیں گی۔اس بارہ میں آپ
لوگ مطمئن رہیں۔لیکن ان کو لذتیں اس سے زیادہ نصیب ہو ہی نہیں سکتیں۔جن کی لذت یابی کی خاطر
آپ نے قربانی کی ہے۔ان کو آپ کی قربانی کی لذت پہنچنی چاہئے اور اس سے بہتر رنگ میں ان کو روحانی
لذت پہنچانے کا اور کوئی طریق ممکن ہی نہیں ہے۔یہ تو جس دن یہ سنیں گے ، اس دن بھی ان کی ایک عید ہو
گی۔اور یہ عید ایسی ہے، جو دائی ان کے ساتھ رہے گی، نسلاً بعد نسل۔ان تراجم سے عظیم الشان قو میں،
بڑی بڑی قومیں دنیا کی فائدے اٹھاتی رہیں گی۔اور جن کے دل میں بھی ان تراجم کے ذریعہ اسلام داخل
ہوگا، اللہ تعالیٰ کی تو حید داخل ہوگی، محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن سے وہ آشنا ہوں گے اور اللہ اور اس
کے رسول کے عشق میں دن رات محمد اور نعت کے گیت گانے لگیں گے، ان سب کی دعاؤں کا فیض ہمیشہ
ہمیش کے لئے ان لوگوں کو پہنچتا رہے گا۔اس لئے وقتی عارضی جسمانی تکلیفوں کو دور کرنے کے خیال سے
آپ نے جو پیش کیا ، اگر اسے ابدی طور پر ہمیشہ ہمیش کے لئے نہ ختم ہونے والی نعماء کی صورت میں ان کے
حضور پیش کیا جائے تو اس سے بہتر اور کیا طریق ممکن ہے؟ اور جہاں تک ان کی بنیادی ضرورتوں کا تعلق
ہے، جیسا کہ میں نے کہا ہے، جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے خود کفیل ہے۔اور مجھے تحریک اس لئے پیدا
ہوئی تھی کہ مجھے خیال آیا کہ جس طرح میرا دل بے چین ہے کہ میں بھی ذاتی طور پر کچھ ان کے حضور پیش
کرنے کی کوشش کروں ، ساری جماعت کے دل میں ایسے خیالات اٹھتے ہیں اور بعض لوگوں نے اظہار بھی
کیا ہے تو جماعت کو ایک سعادت بخشنے کے لئے ، ان کے دل کی ایک حسرت و تمنا پوری کرنے کی خاطر یہ
تحریک کی گئی تھی۔یہ تو نہیں تھا کہ اگر یہ تحریک نہ کی جاتی تو نعوذ باللہ راہ مولا میں دکھ اٹھانے والے تن تنہا رہ
جاتے اور کوئی ان کا پوچھنے والا نہ ہوتا۔ہرگز ایسی کوئی بات نہیں تھی۔پس آج کی عید کے موقع پر ایک یہ بھی تحفہ میں آپ کو پیش کرتا ہوں کہ آپ کی ان قربانیوں کا
بہترین مصرف خدا نے مجھے سمجھا دیا۔اور یہ تحفہ اس شان کے ساتھ ان راہ مولا میں دکھ اٹھانے والوں کو پیش
کیا جائے گا کہ تاریخ مڑ کر دیکھے گی اور دعائیں دے گی ، ان کو بھی ، جنہوں نے یہ تحفہ پیش کیا اور ان کو بھی،
جنہوں نے تحفہ قبول کیا اور پھر خدا کی راہ میں پیش کر دیا اور ہمیشہ کے لئے دنیا کی سعادتوں اور عزتوں اور
شرف کا سامان مہیا کر گئے۔پس انشاء اللہ تعالیٰ اس سو سال کے اختتام سے پہلے، جو عنقریب اختتام تک
پہنچنے والے ہیں، یعنی جماعت کے سو سال کم سے کم ایک سوزبانوں میں آج کے راہ موٹی میں دکھ اٹھانے
والے احمدیوں کی طرف سے یہ قرآن کریم کے تراجم تحفہ کے طور پیش کر دیئے جائیں گے“۔355

اقتباس از خطبه عید الفطر فرموده 09 جون 1986ء
وو
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
پس جماعت کی ، اسلام کی ، بنی نوع انسان کی بہبود کی اور خصوصاً راہ مولا میں دکھ اٹھانے
والوں کے لئے اور ان کی خیر و برکت کے لئے کثرت کے ساتھ دعا کریں۔اور ان دعاؤں کو بعد میں بھی
ہمیشہ کرتے چلے جائیں۔یہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ خدا کے وعدے کبھی جھوٹے نہیں ہو سکتے۔کچھ
وقت تو لگ جاتا ہے، کچھ دیر تو ہو جاتی ہے مگر لازماً خدا کی نصرت کے وعدے ضرور اور بالضرور آپ کے حق
میں پورے ہوں گے۔کوئی نہیں، جو ان وعدوں کو ٹال سکے۔ایک ملک میں نہیں، تمام عالم میں خدا کی
نصرت آپ کی مدد کو آنے والی ہے۔اور حیرت انگیز نشان آپ کی امداد میں دکھائے گی اور خدا آپ کو اسلام
کی عالمی فتح حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے گا۔(انشاء اللہ تعالیٰ)۔(مطبوعہ خطبات طاہر عیدین " صفحہ 6451)
356

آج 10 میں سے 10 باقی