سیدنا بلال فنڈ سے سو زبانوں میں قرآن کریم کے نمونہ کے ترجمے کی اشاعت ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 20 جون 1986ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید- ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 20 جون 1986ء
سیدنا بلال فنڈ سے سوزبانوں میں قرآن کریم کے نمونے کے ترجمے کی اشاعت
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 20 جون 1986ء
ایک غلط فہمی کا ازالہ بھی کرنا چاہتا ہوں۔عید کے خطبہ میں، میں نے سیدنا بلال فنڈ کا ذکر کرتے
ہوئے جماعت کو یہ خوش خبری دی تھی کہ میرا ارادہ ہے کہ اس فنڈ سے کم از کم سوز بانوں میں قرآن کریم کے
نمونے کے ترجمے شائع کر کے ان سب قربانی کرنے والوں کی طرف سے دنیا کے لئے یہ تحفہ پیش کیا جائے۔جن قربانی کرنے والوں نے خصوصاً اس دور میں پاکستان میں قربانی کی سعادت حاصل کی ہے۔اس کے نتیجہ میں بعض دوستوں کو غلط فہمی ہوئی کہ وہ لوگ جو ضرورت مند ہیں، جن کے گھر
جلائے گئے یا جن کے ذرائع معاش ختم کر دیئے گئے، طرح طرح کی ان کو تکلیفیں پہنچائی گئیں، ان کے نام
پر ان کی خاطر ایک چندہ لیا گیا لیکن اس مقصد پر اس کو اب خرچ نہیں کیا جائے گا بلکہ بالکل دوسرے مقصد
-
پر خرچ کیا جائے گا۔یہ بات درست نہیں ہے۔ہو سکتا ہے، میں نے بیان کرنے میں غلطی کی ہو یا میری طرز بیان میں
کوئی خامی رہ گئی ہو۔یہ مقصد ہر گز نہیں تھا۔میں نے یہ وضاحت کرنے کی کوشش کی تھی کہ قربانی کرنے
والوں کی بہت سی قسمیں ہیں۔اور بلالی قربانیاں کرنے والے پاکستان میں ہزار ہا کی تعداد میں ہیں۔کوئی
علاقہ خالی نہیں ہے، ان سے۔ہر عمر کے لوگ ان میں شامل ہیں۔اور بہت بھاری اکثریت ان میں ایسی
ہے، جو یا تو اپنے آپ کو ضرورت مند سمجھتے ہی نہیں یا ضرورت مند ہیں بھی تو اپنی طبیعت کی مجبوری کی وجہ
سے وہ جماعت سے کوئی امداد لینا نہیں چاہتے۔آپ لاکھ تحفہ کہہ کر پیش کریں، لاکھ یہ کہیں کہ یہ ہماری
سعادت ہوگی ، آپ قبول کر لیں۔لیکن بعض انسانوں کی طبیعتیں ایسی ہوتی ہیں کہ وہ نہیں قبول کر سکتیں۔اس لئے اول تو وہ بہت سے ایسے ہیں، جو اپنے آپ کو ضرورت مند سمجھتے بھی نہیں اور واقعہ بھی اللہ تعالیٰ
نے اتنی توفیق عطا فرمائی ہے ان کو کہ ضرورت مندوں کے زمرہ میں شمار نہیں ہو سکتے۔اور جو ہیں، ان میں
سے ایک بڑی تعداد ہے، جو بالکل پسند نہیں کرے گی کہ ہمیں کسی قسم کی کوئی امداد خواہ تحفہ کے طور پر ہی ہو
پیش کی جائے۔کچھ بیچ میں سے مجبور بھی ہیں۔357

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 20 جون 1986ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد جفتم
یہ تحفہ جو تھا، یہ تو سب کے لئے تھا۔میرے ذہن میں اس وقت دو باتیں تھیں۔اول یہ کہ اس تحفہ کو جو جماعت نے بڑی محبت سے ان سب اللہ کی راہ میں قربانی کرنے والوں
کے لئے پیش کیا ہے، کسی طریق سے سب تک پہنچایا جائے ، سارے اس میں شامل ہو جائیں۔دوسرے یہ تھا، کس طریق پر یہ کام کیا جائے؟ اس کی سمجھ نہیں آرہی تھی۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے پھر رہنمائی فرمائی کہ اس سے بہتر اور کوئی طریق نہیں ہے ان
کو یہ تحفہ پہنچانے
کا کہ تمام دنیا میں سو بڑی زبانوں میں جو قرآن کریم کے تراجم پیش کئے جائیں، وہ ان کی طرف سے کل
عالم کی اقوام کے سامنے تحفہ ہو۔اور یہ ایک ایسا تحفہ ہو گا، جو ہمیشہ ہمیش کے لئے جاری و ساری رہے گا۔اس
سے بہتر تحفہ نہ یہ دنیا کو پیش کر سکتے ہیں اور نہ ہم ان کو پیش کر سکتے ہیں۔لیکن یہ مراد نہیں تھی کہ وہ دوست، جو اتنے ضرورت مند ہیں اور بہت سے ایسے خاندان ہیں،
جن کے اور ذرائع معاش نہیں رہے۔جماعت پر ذمہ داری ہے کہ ان کی ہر قسم کی ضرورتیں پوری کرے،
ان کو اس فنڈ کے فائدے سے محروم کر دیا جائے گا۔یہ ہرگز مراد نہیں تھی۔ان کو تو جماعت پہلے ہی ضرورتیں
مہیا کر رہی تھی۔اور جب سے اس فنڈ کی تحریک ہوئی ہے، میں نے ہدایت کی ہے کہ اسی فنڈ میں سے خرچ
کیا جائے۔اور یہ بھی خاطر خواہ رقم ہے۔لیکن چونکہ اللہ تعالیٰ نے جماعت کو قربانی کا ایک عظیم جذ بہ عطا کیا ہے۔مسلسل بار بار کی تحریکات
کے باوجود دنیا یہ سمجھتی ہوگی کہ جماعت تھک گئی ہے اب اور نئی تحریک کے اوپر کہتے ہوں گے کہ اب کہاں تک
ہم سے مانگتے چلے جاؤ گے؟ مگر میں جانتا ہوں کہ کس طرح جماعت حیرت انگیز طور پر بظاہر خالی جیبوں میں
سے اور پھر نکالتی چلی جاتی ہے۔وہ اپنی جیبیں خالی کرتی چلی جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ جیبیں بھرنے کے سامان
پیدا کرتا چلا جارہا ہے۔چنانچہ بلال فنڈ میں بھی اتنی رقم ابھی تک پیش ہو چکی ہے کہ موجودہ ضروریات سے وہ
کہیں زیادہ ہے۔اس لئے اس زائد از ضرورت کو بھی کسی جگہ استعمال کرنا تھا۔بعض دوستوں کا یہ خیال تھا کہ ٹرسٹ قائم کر دیا جائے اور آئندہ بھی مختلف زمانوں میں مختلف
ملکوں میں ضرورتیں پیش آتی رہیں گے ، اس ٹرسٹ سے ان راہ مولیٰ میں دکھ اٹھانے والوں کی ضروریات
پوری کی جائیں۔اور وقتی طور پر میں بھی اس تجویز سے متاثر ہوا اور دماغ میں یہ خیال آیا بلکہ ربوہ میں، میں
نے ہدایت بھی دے دی۔لیکن اس کے باوجود اس معاملہ میں طبیعت میں بہت بے چینی پیدا ہوئی اور
طبیعت نے اس تجویز کے خلاف سخت رد عمل دکھایا۔غالب تو کہتا ہے کہ
358

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 20 جون 1986ء
کل کے لئے کر آج نہ خست شراب میں
یہ سوء ظن ہے ساقی کوثر کے باب میں
(دیوان غالب ، صفحہ 161)
ہم جو حقیقت میں دین کی معرفت کو سمجھنے والے ہیں، ہم کیسے یہ کر سکتے ہیں کہ آنے والے کل
کے مخلصین کے حق میں یہ بدظنیاں کریں کہ جب اس زمانہ میں ضرورتیں پیدا ہوں گی تو وہ ان کو پورا نہیں کر
سکیں گے؟ ہمارے ٹرسٹ ہی ہیں، جو ان کے کام آئیں گے۔اور گویا خدا تعالیٰ ان ٹرسٹوں کے ذریعہ ان
ضرورتوں کو پورا کرے گا۔اور جس طرح جماعت کو خدا تعالیٰ بے ساختہ آج تو فیق عطا فرمارہا ہے، کل کے
مخلصین کو یہ توفیق نہیں عطا فرمائے گا ؟ یہ تو بہت بڑی بدظنی ہے اور بہت بڑی محرومی ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ اگر ایسے واقعات دوبارہ بڑی سطح پر کہیں پیدا ہوں تو ناممکن ہے کہ جماعت کے
دل ٹھنڈے ہو جا ئیں ، اس بناء پر کہ کسی ٹرسٹ کے ذریعہ اللہ کی راہ میں دکھ اٹھانے والوں کی ضرورتیں
پوری ہورہی ہیں۔جب تک محبت کے ساتھ قربانی کی روح کے ساتھ خود شامل نہیں ہوں گے، جب تک
ان
کو یہ توفیق نہ ملے کہ انہوں نے حصہ لیا ہے، اس میں، اس وقت تک ان کے جذبہ ایمان اور جذبہ خلوص
کو تسکین مل ہی نہیں سکتی۔تو ٹرسٹ سے دل اتر گیا فوری طور پر اور میں نے وہاں بھی ہدایت کر دی کہ اس
ٹرسٹ کا خیال چھوڑ دیں۔جو رقم آتی ہے اللہ کی راہ میں خرچ کریں۔اور اللہ نے ہی پہلے ضرورتیں پوری
کی تھیں، آئندہ بھی کرتا رہے گا۔آئندہ کے مخلصین پر بھی بدظنی نہ کی جائے۔یہ رقم ختم ہوگی تو خدا اور مہیا فرما
دے گا۔اس لئے ٹرسٹ کے خیال کو چھوڑ دیں۔اور ان سب باتوں کے باوجود ایک بڑی رقم ان ضرورتوں کو ، جو چند سال تک پیش نظر رکھی تھیں
میں نے ، ایک بڑی رقم ان ضرورتوں سے بچ جاتی تھی۔یہ وہ بچی ہوئی رقم تھی، جس کے متعلق خیال تھا کہ
اسے کس طرح اس مقصد میں خرچ کیا جائے؟ اور کس طریق پر خرچ کیا جائے کہ سب قربانی کرنے والوں
کو کسی نہ کسی رنگ میں جماعت کا یہ محبت بھرا تحفہ پہنچ جائے؟ تو اس وضاحت کے بعد امید ہے کہ اگر کسی کے
دل میں کوئی وہم ، کوئی غلط خیال پیدا ہو رہا تھا تو وہ ختم ہو جائے گا ہمیشہ کے لئے“۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 15 صفحہ 443441)
359

آج 10 میں سے 10 باقی