نہ آوے ان کے گھر تک رعب دجال ۔ پیغام برموقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ امریکہ منعقدہ 27 تا 29 جون 1986ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ امریکہ
نہ آوے ان کے گھر تک رعب دجال
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ امریکہ منعقدہ 27 تا 29 جون 1986ء یہ
میرے عزیز بھائیو ، بہنو اور بچو !
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
یہ سن کر خوشی ہوئی کہ جماعت احمدیہ امریکہ مؤرخہ 27,28 اور 29 جون کو جلسہ سالانہ منعقد کر
رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس جلسہ کو جماعت کی علمی عملی، اخلاقی اور روحانی ترقی کا موجب بنائے اور اس کی
برکتوں سے ہر فرد جماعت وافر حصہ پائے۔آپ ایک ایسے ملک میں ہیں، جو مالی طاقت کے لحاظ سے اتنی بلندی تک پہنچ چکا ہے کہ اگر خدا
تعالی کا فضل نہ بچائے تو یہ مال و دولت فرعونیت پیدا کر دیتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ امریکہ کا معاشرہ اخلاقی اور
روحانی لحاظ سے تحت الثریٰ سے باتیں کر رہا ہے۔اس پہلو سے یہ معاشرہ نہ صرف بذات خود اتنا گر چکا ہے
بلکہ اخلاقی اور روحانی لحاظ سے یہ ساری دنیا میں معاشروں اور تہذیبوں کو تباہ کرنے کا سر چشمہ بن چکا ہے۔روس اور امریکہ کے حالات پر جب نظر پڑتی ہے تو سورۃ الفجر کا مضمون نظر کے سامنے آ جاتا ہے۔اور
الَّذِينَ طَغَوْا فِي الْبِلادِةٌ فَأَكْثَرُوا فِيهَا الْفَسَادَةٌ
کا نقشہ نظر آنے لگتا ہے۔اس پہلو سے جماعت احمدیہ امریکہ پر غیر معمولی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔اگر وہاں جماعت
احمد یہ تیزی سے ترقی کرے تو اللہ کے فضل اور رحم کے ساتھ ایک عظیم الشان طاقت کے سر چشمہ سے استفادہ
کر سکتی ہے۔اور اس کے زہر آلود اور ہلاک کرنے والے پانی کو آب حیات میں تبدیل کر سکتی ہے۔امریکہ
میں جس قدر تیزی سے پھیلنے کے امکانات ہیں اور بعض طبقات میں جتنی طلب اور پیاس پیدا ہو چکی ہے،
اس کے پیش نظر اگر حکمت اور تدبر اور دعا کے ساتھ کام کیا جائے تو بہت تیزی کے ساتھ جماعت کی ترقی کے
امکانات روشن ہو جاتے۔اس لئے اول پیغام تو میرا یہی ہے کہ اس طرف غیر معمولی توجہ کی جائے۔361

پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد بیدامریکہ
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد هفتم
دوسرے منتشر گھرانوں کی تربیت کی فکر کی جائے۔جولوگ جماعت کی نظر سے ہٹ کر الگ
رہتے ہیں اور اتنے سیع ملک میں ایسا ہونا عین ممکن ہے بلکہ اکثر و بیشتر ایسا ہی ہوتا ہوگا کہ ان گھرانوں کی
تربیت کئی طرح سے بہت بری طرح متاثر ہوتی ہوگی۔احمدی کی آنکھ خصوصا دوسرے احمدی کے لئے نگران
کا کام کر رہی ہوتی ہے۔اسی لئے قرآن کریم نے ساری امت کو ہی شہید قرار دیا ہے۔جب یہ نگران نظر
موجود نہ رہے تو ایسے لوگ جو غیب سے ڈرنے کے عادی نہیں ہوتے اور جن کا خدا صرف غیب کا خدا ہوتا
ہے اور شہادت کا خدا نہیں ہوتا، وہ لوگ اس نگر ان کے فقدان کی وجہ سے دنیا کی کشش میں بہکنے اور ہر قسم کی
آلائشوں میں ملوث ہونے لگتے ہیں۔یہاں تک کہ وہ یہ بھی پسند نہیں کرتے کہ احمدی ان سے زیادہ میل
جول رکھیں۔احمد یہ مراکز سے ان
کا تعلق ایک سوشل تعلق بن جاتا ہے۔جوعید، بقرعید یا کسی خاص غمی خوشی پر
اکٹھا ہونے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔اس سے ایک شدید نقصان یہ پہنچتا ہے کہ باجماعت نماز کی عادت اٹھ جانے کی وجہ سے گھر میں
نمازوں کی پابندی کا معیار بہت تیزی سے گرنے لگتا ہے۔ایک اور شدید نقصان یہ پہنچتا ہے کہ بچے، احمدی
بچوں کا ماحول نہ ملنے کی وجہ سے خالصہ دنیا داری کے ماحول میں پر روش پانے لگتے ہیں۔اور اپنی اقدار
سے ان کی نظریں پھر جاتی ہیں اور دین میں کوئی دلچسپی باقی نہیں رہتی۔اور ایک نگاہ تغافل پیدا ہو جاتی ہے،
جو رفتہ رفتہ مکمل اجنبیت پر جا کر ختم ہو جاتی ہے۔ایک اور نقصان یہ ہے کہ عالمگیر جماعت کے ساتھ رابطہ
کٹ جانے کی وجہ سے اپنی عظمت کا احساس نہیں رہتا۔اور ایک غالب معاشرے میں اپنے آپ کو بالکل
معمولی اور بے دست و پا دیکھتے ہوئے ، عزم اور ہمت کوتاہ ہو جاتے ہیں۔یہاں تک کہ ایک ہاری ہوئی
ذہنیت کا شکار ہوکر ( دینی ) اقدار کی خاطر جد و جہد ہی چھوڑ دی جاتی ہے۔ایسے گھرانوں کے لئے ایک یہ
مشکل بھی پیش آتی ہے کہ جماعت کی عالمی اور عظیم الشان قربانی سے ناواقف ہونے کی وجہ سے ولولہ پیدا
اور
نہیں ہوتا اور مزاج میں ایک بے مروتی سی پیدا ہونے لگتی ہے۔اس قسم کے خطرات جس قدر جماعت کو امریکہ میں درپیش ہیں، دنیا میں کسی اور ملک میں نہیں۔کیونکہ اس پر مستزاد وہاں کی مادی ترقی ہے، جو فلک بوس عمارتوں کی طرح انسان پر اپنی ہیبت طاری کر دیتی
ہے۔اور دلوں پر رعب دجال پیدا ہو جاتا ہے۔جس سے بچنے کے لئے حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ نے
خصوصیت سے دعا مانگی تھی کہ
دعا
نہ آوے ان کے گھر تک رعب دجال
362

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ امریکہ
پس ان سب امور پر نظر رکھتے ہوئے ، ان گھروں کی فکر کرنی چاہیے اور ان کے لئے چارہ جوئی کرنی
چاہیے۔اگر یہ جماعت کی شہادت کی آنکھ سے کٹے رہے تو دنیا کی ہلاکتوں سے کئی قسم کے خطرات انہیں در پیش
رہیں گے۔اور ان کی اولادوں پر خصوصیت سے سخت مہلک اثر پڑے گا۔دیگر امور کے علاوہ ان سب باتوں کا
علاج ( دعوت الی اللہ ) پر زور دیتا ہے۔اور گھروں میں نماز با جماعت پر غیر معمولی توجہ دینا ہے۔پس میں امید کرتا ہوں کہ جماعت احمد یہ امریکہ ان ہر دو پہلوؤں پر خصوصی جد و جہد کرے گی۔دعا
ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی ان کوششوں میں غیر معمولی برکت ڈالے اور اس کے فرشتے احمدی گھروں کے محافظ اور
نگران بن جائیں۔اور احمدی گھروں پر اس آیت کے مضمون
کا بتمامہ خیر و برکت کے ساتھ اطلاق ہو۔لَهُ مُعَقِّبْتُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَ مِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُونَهُ مِنْ أَمْرِ
اللَّهِ
اللہ تعالیٰ آپ سب کا حافظ و ناصر اور معین و مددگار ہو۔والسلام
خاکسار
دستخط (مرزا طاہر احمد )
(الرعد : 12)
(مطبوعہ ضمیمہ ماہنامہ انصار اللہ جون 1986ء)
363

آج 10 میں سے 10 باقی