بہار آئی ہے اس وقت خزاں میں ۔ خطاب فرمودہ 26 جولائی 1986ء برموقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ برطانیہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد؟
بہار آئی ہے اس وقت خزاں میں
خلاصہ خطاب فرمودہ 26 جولائی 1986ء
خطاب فرمودہ 26 جولائی 1986 ء بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ برطانیہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے قرآن کریم کی آیت
فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُوا لِي وَلَا تَكْفُرُونِ
کی تلاوت فرمائی۔اور فرمایا کہ
آج کے خطاب کے عنوان کے طور پر دو مصرعے میرے ذہن میں آئے ہیں۔ایک مصرعہ یہ ہے:۔الہی تیرے فضلوں کو کروں یاد
اور دوسرا مصرعہ ہے:۔حضور نے فرمایا کہ
بہار آئی ہے اس وقت خزاں میں
دنیا کے نظام میں خزاں کے اندر بہار نہیں آتی۔لیکن البی نظام میں کچھ اور قوانین ہیں، جن
میں سے ایک یہ ہے کہ خزاں میں سے بہار نکال کر لائی جاتی ہے۔فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کا احمدیت کے ساتھ ہمیشہ یہی سلوک رہا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ابتلاء کے دور میں ہمیشہ
بے پناہ فضلوں کی بارش نازل فرمائی ہے اور جماعت احمدیہ غلبہ دین حق کی شاہراہ پر ہمیشہ ہی آگے سے
آگے بڑھتی رہی ہے۔جماعت پر نازل ہونے والے افضال الہیہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
خلافت رابعہ کے آغاز کے وقت 80 ممالک میں احمدیت قائم تھی۔اس وقت ارادہ کیا گیا کہ
جوبلی کے سال تک 100 ممالک میں احمدیت قائم ہو جائے۔آج جب کہ جو بلی سال میں ابھی تین سال
باقی ہیں، خدا کے فضل سے 108 ممالک میں احمدیت کا پودا لگ چکا ہے۔الحمد للہ علی ذالک“۔369
خلاصه خطاب فرمودہ 26 جولائی 1986ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔85-86ء میں نازل ہونے والے افضال الہیہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
ی سال کے دوران دنیا کے 12 نئے ممالک میں جماعتیں قائم ہوئیں ہیں۔جبکہ نئی
جماعتوں کے لحاظ سے 24 ممالک میں 254 نئی جماعتیں قائم ہوئی ہیں۔انڈونیشیا میں ایک گاؤں میں
صرف ایک ہی دن میں 160 افراد نے بیعت کی۔اسی طرح نائیجیریا میں ایک ہی دن میں 60 افراد کو
بیعت کی توفیق ملی۔چنانچہ گزشہ سال کی نسبت ڈیڑھ گنا زیادہ بیعتیں ہوئی ہیں۔تعمیر مساجد کے میدان میں اللہ تعالیٰ نے جماعت کو دنیا کے مختلف ممالک میں 200 نئی مساجد
بنانے کی توفیق دی۔ایک علاقہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ وہاں کی پچیس فیصد پولیس اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدی
ہوگئی ہے۔اسی طرح ویسٹرن سمودا، ملاوی، برازیل، تھائی لینڈ، زنجبار، یوگوسلاویہ، آئر لینڈ، صومالیہ،
مراکش اور الجیریا میں نئی جماعتوں سے متعلق بڑے ایمان افروز واقعات بیان فرمائے۔یورپ میں نئے مشنوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
1914ء سے 1984 ء تک 70 سال کے عرصہ میں جماعت نے یورپ کے 8 ممالک میں
18 مشن بنائے۔لیکن گزشتہ سال کے دور ابتلاء میں اللہ تعالیٰ نے جماعت کو یورپ میں مزید 8 نئے مشن
قائم کرنے کی توفیق دی ہے۔اگر مشوں کے رقبہ کو دیکھا جائے تو انگلستان میں اکیلے اسلام آباد سنٹر کا رقبہ
سب مشنوں کے مجموعی رقبہ سے بھی بڑا ہے۔اسی عرصہ میں اسیر ساہیوال چوہدری محمد اسحاق صاحب کے
بیٹے ، چوہدری محمد الیاس صاحب نے ، جو کینیڈا میں رہتے ہیں، 180 ایکٹر کا رقبہ خرید کر کینیڈا کی جماعت کو
بطور عطیہ دیا ہے۔فجزاہ اللہ تعالیٰ“۔داعیان الی اللہ کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
نماز، روزہ، حج اور زکوۃ کی طرح تبلیغ بھی ہر شخص پر فرض ہے۔اس لئے مبلغین کا نظام
دوسرے افراد جماعت کے تبلیغی نظام کا متبادل نہیں ہو سکتا۔جس طرح چندوں کا حساب رکھا جاتا ہے، اسی
طرح ہر جماعت میں داعیان الی اللہ کا بھی حساب ہونا چاہیئے۔پھر فرمایا کہ
دو گزشتہ سال کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں 76,200 داعیان الی اللہ ایسے ہیں، جنہوں
نے بیعتوں کے وعدے کئے اور پھر اپنی کارگزاری کی رپورٹیں بھی بھجواتے رہے۔ان داعیان الی اللہ میں ایک
خوش قسمت ڈاکٹر ایسے بھی ہیں، جنہیں نائیجیریا میں 200 احمدی بنانے کی توفیق ملی، الحمد للہ علی ذالک۔370
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
نیز بتایا کہ
خلاصہ خطاب فرمودہ 26 جولائی 1986ء
بعض ایسے ممالک ، جہاں پہلے سے جماعتیں تو قائم تھیں لیکن دعوت الی اللہ کے نقطۂ نگاہ سے
ابھی تک ان میں بیداری پیدا نہیں ہوئی تھی ، بڑی تیزی سے بیداری کے آثار ظاہر ہورہے ہیں اور کثرت
سے لوگ احمدیت میں شامل ہو رہے ہیں۔عربوں میں تبلیغی منصوبہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ
وو
دو سال قبل 100 عرب احمدی بنانے کی تحریک کی گئی۔چنانچہ گزشتہ سال 32 اور امسال 62
کیا کچھ
عربوں نے بیعتیں کی ہیں۔اس طرح یہ تعداد 94 ہوگئی ہے“۔نئی بیعتوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔گزشتہ سال صرف نا نا میں 546 بیعتیں ہوئیں، الحمد للہ۔شعبہ سمعی و بصری کی کارکردگی کے متعلق فرمایا کہ
مختلف ممالک میں 37 زبانوں میں 500 کیسٹس کی ماسٹر کا پیاں تیار کی گئیں، جن کی
ہزاروں کا پیاں بنا کر تقسیم کی گئیں۔ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ذریعہ تبلیغ اسلام کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
11 ممالک میں ہمارے پروگرام نشر ہوئے“۔جبکہ گزشتہ دو سالوں میں حضور کے اپنے 46 انٹرو یومختلف ممالک کے ریڈیو ٹیلیویژن سے شائع
ہو چکے ہیں۔صرف نائیجیریا میں ہی 70 گھنٹے کا پروگرام نشر ہوا۔مبلغین کی تعداد کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
رہے ہیں۔اس وقت پاکستان سے باہر مختلف ممالک میں 182 مرکزی مبلغین میدان جہاد میں کام کر
اس کے ساتھ ہی حضور نے فرمایا کہ
جماعت کو نئے واقفین کی ضرورت ہے۔مخلص نوجوان آگے آئیں اور اپنی زندگیاں خدمت
دین کے لئے وقف کریں۔نصرت جہاں آگے بڑھ سکیم کی کار کردگی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
افریقی ممالک میں جماعت نے خدمت خلق کے لئے جو ہسپتال قائم کئے ہیں، ان کی مجموعی
سالانہ آمد 8 کروڑ روپے ہے، جو سب کی سب ان ہی ممالک کی خدمت اور بہبود کے لئے صرف کی جاتی
371
خلاصہ خطاب فرمودہ 26 جولائی 1986ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
ہے۔اسی طرح افریقی ممالک میں اس سکیم کے تحت 31 سیکنڈری سکول بھی کام کر رہے ہیں۔ان سکولوں
میں 73,813 طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں“۔مالی قربانی کے میدان میں جماعت کے اعلی نمونہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔کے
" خدا تعالیٰ کے فضل سے اب جماعت کا سالانہ بجٹ 21 کروڑ 90 لاکھ روپے تک پہنچ گیا
ہے۔اور 10 کروڑ روپے کے متفرق وعدے اس کے علاوہ ہیں۔خدمت خلق کے لئے جماعت نے 94
لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی جبکہ تعلیمی Grants اس کے علاوہ ہیں“۔Publication Cell کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ
گزشتہ 2 سال میں اس سیل کی طرف سے 6400 خطوط بھجوائے گئے۔نیز دنیا بھر کی 113
اخبارات میں جماعت کی 912 خبریں شائع ہوئیں۔وکالت اشاعت کے کام کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
مختلف زبانوں میں لٹر پچر پیدا کرنے کے لئے اسلام آباد سنٹر میں روسی ، عربی ، چینی ، فرانسیسی
اور ترکی زبان کے Desk قائم کئے گئے ہیں، جو نہایت مستعدی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔چنانچہ گزشتہ
دو سالوں میں جتنا لٹریچر شائع کیا گیا ہے، اتنا گزشتہ 10 سال میں بھی نہیں ہوا۔تراجم قرآن کریم کی اشاعت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ
" خدا کے فضل سے اس سال کے دوران فرانسیسی اور اٹالین زبان کے ترجمے شائع ہو کر تقسیم ہو
رہے ہیں۔روسی ترجمہ بھی عنقریب تیار ہو جائے گا اور اس کے بعد Spanish ترجمہ ہوگا“۔حضور انور نے اپنی طرف سے اعلان فرمایا کہ حضور اپنے مرحوم والدین کی طرف سے بھی ایک
زبان میں ترجمہ قرآن کریم کا خرچ پیش کریں گے۔اپنے خطاب کے آخر میں حضور نے فرمایا کہ
جماعت احمدیہ کی مذکورہ بالا خدمات کے مقابلہ پر احمدیت کے مخالفین نے جو خدمات سرانجام دی
ہیں، ان کا کسی قدر ذکر یہ ہے کہ انہوں نے پاکستان میں جماعت احمدیہ کی 130 مساجد سے کلمہ طیبہ
مٹایا۔341 احمدیوں کو کلمہ طیبہ کے بیج لگانے کی وجہ سے گرفتار کیا اور ان پر مقدمے چلائے ، جن میں دو امرائے
اضلاع بھی شامل ہیں۔20 احمدیوں پر قاتلانہ حملے ہوئے۔ان میں سے 13 احمدیوں کو جام شہادت نوش کرنے
کی توفیق ملی، جن میں ایک 80 سالہ بزرگ بھی شامل ہیں۔16احمدیوں کو تدفین کے بعد ان کی قبروں سے نکالا
372
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
خلاصہ خطاب فرمودہ 26 جولائی 1986ء
گیا۔4 احمد یہ مساجد کو سر بمہر کیا گیا اور 2 احمد یہ مساجد کو شہید کر دیا گیا۔احمدیوں کے خلاف 558 جھوٹے
مقدمات قائم کئے گئے، جن میں سے 327 زیر سماعت ہیں۔135 کتب درسائل ضبط کیے گئے۔آخر میں حضور نے مخالفین احمد بیت کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ
در ہمیں جو خدمت کے طریقے سکھائے گئے ہیں، ہم ان پر گامزن ہیں اور جو تمہیں سکھائے گئے
ہیں، تم ان پر گامزن رہو۔پھر دیکھو کہ کون کامیاب ہوتا ہے اور کون ناکام و نامراد؟“
مزید فرمایا کہ
"آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس سے محبت احمد یوں کو ماؤں کے دودھ میں پلائی گئی
ہے، کوئی ہم سے ہرگز اس محبت کو چھین نہیں سکتا۔( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 22 اگست 1986ء وضمیمہ ماہنامہ خالد اگست 1986 ء)
373