وقف زندگی سب سے بہترین پیشہ ہے جو انسان اختیار کر سکتا ہے ۔ ارشادات فرمودہ 28 29 جولائی 1986ء برموقع انٹرنیشنل مجلس شوریٰ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہی
ارشادات فرمودہ 29, 28 جولائی 1986ء
وقف زندگی سب سے بہترین پیشہ ہے، جو انسان اختیار کر سکتا ہے
ارشادات فرمودہ 29, 28 جولائی 1986ء بر موقع انٹر نیشنل مجلس شوری
پہلا اجلاس : 28 جولائی
تلاوت قرآن کریم کے بعد حضور انور نے اجتماعی دعا کرائی۔سب سے پہلے 1989ء میں ہونے
والے صد سالہ جوبلی کے جلسہ کا مسئلہ زیر بحث آیا۔حضور انور نے نمائندگان سے مشورہ طلب کرنے
اور ہدایات دینے کے بعد جوبلی جلسہ کی عالمگیر تشہیر کے لئے ایک مرکزی پبلک ریلیشنز کمیٹی کی تقرری فرمائی۔کمیٹی کا صدر مکرم چوہدری حمید نصر اللہ خان صاحب امیر جماعت احمدیہ لاہور پاکستان کو مقرر فرمایا۔اسی طرح
جوبلی جلسوں کے جملہ انتظامات کے لئے ایک مرکزی کمیٹی مقرر فرمائی اور اس کا صدر چوہدری حمید اللہ صاحب
وکیل اعلیٰ کو مقر فر مایا۔نیز فرمایا کہ وکیل اعلیٰ کی عدم موجودگی میں مکرم صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب ڈائریکٹر
عالمی بینک امریکہ صدر ہوں گے۔دوسرے نمبر پر وقف زندگی کا مسئلہ زیر بحث آیا۔مشورہ طلب کرنے سے قبل حضور انور نے فرمایا کہ
’واقفین زندگی تمام ممالک سے آنے چاہئیں۔حکومت پاکستان کی طرف سے پیدا کردہ
مشکلات کے پیش نظر مختلف ممالک میں ریجنل جامعہ احمدیہ قائم ہونے چاہئیں۔پھر فرمایا:۔وقف زندگی سب سے بہترین پیشہ ہے، جو انسان اختیار کر سکتا ہے۔ایسے لوگوں کو اطمینان
قلب کی عظیم نعمت نصیب ہوتی ہے۔نیز فرمایا کہ
کوشش کی جائے کہ متمول گھرانوں کے بچے زندگیاں وقف کریں"۔تیسرے نمبر پر یہ مسئلہ زیر بحث آیا کہ حضور انور کا خطبہ جمعہ تمام زبانوں میں ترجمہ کر کے متعلقہ
احباب جماعت تک پہنچا دیا جائے تاکہ تمام ممالک کے احمدیوں کو حضور انور کے ارشادات کا ان کی اپنی
زبان میں علم حاصل ہو۔اس سلسلہ میں حضور انور نے فرمایا کہ
375
ارشادات فرمودہ 28,29 جولائی 1986ء
وو
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
ہر ملک سے مقامی زبان میں ترجمہ کرنے کی اہلیت رکھنے والے دوستوں کے نام مرکز کو
بھجوائے جائیں“۔یہ مسئلہ بھی زیر بحث آیا کہ مجلس شوری کے نمائندگان کی تربیت کے لئے انٹرنیشنل مجلس شوری کے
قواعد وضوابط پر مشتمل ایک کتابچہ شائع کیا جائے۔حضور انور نے فرمایا کہ گزشتہ سالوں میں مختلف ممالک
میں جو مجالس شوری حضور کی صدارت میں منعقد ہوئیں، ان میں حضور نے اس سلسلہ میں مفصل ہدایات
دے دی ہیں، انہیں جمع کر کے نظر ثانی کے ساتھ شائع کر دیا جائے۔ایجنڈا کی ایک تجویز یہ تھی کہ یوروپین ممالک کو روزمرہ جماعتی خبروں سے آگاہ کرنے کے لئے
ایک مفت روزہ شائع کیا جائے۔حضور نے فرمایا:۔و
و,
معلوم ہوتا ہے کہ لندن سے شائع ہونے والے مفت روزہ ”النصر" سے پورے طور پر فائدہ
نہیں اٹھایا جارہا۔” النصر “ دراصل ” الفضل“ کا ایک طرح کا بدل ہے۔اسے الفضل کا نام اس لئے نہیں دیا
گیا تا کہ کسی قسم کا غلط تاثر پیدا نہ ہو۔ورنہ انصر کی اشاعت کا مقصد وہی ہے ، جو کہ الفضل کا تھا“۔نیز فرمایا کہ
وو
ہر ملک کے امیر کا فرض ہے کہ "النصر" کا مکمل طور پر اپنی مقامی زبان میں ترجمہ کر کے سب
افراد جماعت تک پہنچانے کا انتظام کرے۔اسی طرح فرمایا کہ
اٹھایا جائے۔ہنگامی کمیٹی لندن کی طرف سے شائع ہونے والے خصوصی نیوز بلٹن سے بھی پوری طرح فائدہ
ایک تجویز یہ تھی کہ لندن میں ایک ایسا بکڈپو ہو، جو روزانہ کچھ وقت کے لئے کھلے، جہاں سے
حسب ضرورت سلسلہ کی کتب و دیگر لٹریچر دستیاب ہو سکے۔حضور نے فرمایا کہ
اسلام آباد میں مستقل طور پر ایک بکڈ پو قائم کر دیا گیا ہے، جو روزانہ سارا دن کھلا رہتا ہے اور
یہاں سے تمام جماعتی لٹریچر مل سکتا ہے۔نیز فرمایا کہ
وو
” ہر ملک کا فرض ہے کہ وہ اپنے مقامی مشنوں میں بھی بکڈ پو قائم کرے۔جہاں سے احباب
جماعت اور دوسرے لوگوں کولٹریچر مل سکے۔376
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
فرمایا کہ
ارشادات فرموده 29, 28 جولائی 1986ء
اس غرض کے لئے اگر مقامی طور پر خرچ پورا کرنا مشکل ہو تو مرکز کو اطلاع دی جائے۔انشاء
اللہ تعالیٰ اس کا انتظام کر دیا جائے گا“۔ایک تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ
لو
” جماعت کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ جرنلزم کی تعلیم حاصل کرنے کی خاص طور پر کوشش
کریں۔اس طرح وہ جماعت کے نشر واشاعت کے کام میں بہت مفید کردار ادا کرسکیں گے“۔ایجنڈا کی ایک تجویز یہ تھی کہ سپین سے باہر جہاں جہاں سپینش لوگ آباد ہیں، انہیں مؤثر طور به
تبلیغ اسلام کرنے کے لئے مرکزی طور پر کوئی انتظام کیا جائے۔حضور رحمہ اللہ نے فرمایا کہ
اسلام آباد سنٹر میں اب تک کئی زبانوں کے ڈیسک قائم ہو چکے ہیں۔اب انشاء اللہ سپینش
ڈیسک بھی قائم کر دیا جائے گا“۔ایک سوال کے جواب میں حضور نے فرمایا کہ
ان ڈیسکوں کے مقاصد یہ ہیں کہ
اول: جن جن زبانوں میں اب تک ہمارے پاس لٹریچر موجود نہیں، ان میں لٹریچر تیار کیا
جائے۔چنانچہ اس وقت سب سے اہم اور بولی جانے والی 18 زبانوں کو منتخب کر کے ان میں اسلام اور
احمدیت کے ابتدائی اور ضروری تعارف پر مشتمل لٹریچر تیار کیا جا رہا ہے۔رکھتے ہیں۔دوسرا: مقصد یہ ہے کہ ایسے افراد کو تلاش کیا جائے ، جو مختلف زبانوں میں تراجم کرنے کی قابلیت
تیسرا مقصد یہ ہے کہ ایسے افراد کی فہرست تیار کر کے ان سے رابطہ رکھا جائے ، جو ایک ہی زبان
بولتے ہیں لیکن وہ مختلف ممالک میں آباد ہیں، خواہ وہ احمدی ہوں یا غیر احمدی“۔حضور نے یہ بھی بتایا کہ
بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے کتب تیار کرنے کے لئے بھی ایک ڈیسک بنایا ہوا ہے، جو مختلف
66
کتب تیار کر رہا ہے۔سپینش زبان سکھانے کے متعلق فرمایا کہ
عنقریب ایسی آڈیو اور ویڈیوکیسٹس تیار کر کے کم از کم خرچ پر مہیا کی جائیں گی، جن سے
احباب جماعت آسانی کے ساتھ سپینش Spanish زبان سیکھ سکیں“۔377
ارشادات فرمودہ 29, 28 جولائی 1986ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد هفتم
ایک سوال کے جواب میں حضور نے بتایا کہ
جماعت کا جتنالٹریچر دستیاب ہے، اس کی مکمل کیٹلاگ Catalogue تیار ہو چکی ہے، جو
وکالت تبشیر سے مل سکتی ہے۔اسی طرح تمام کیسٹوں Cassettes کا انڈیکس Index بھی تیار ہو چکا ہے
جس کی مدد سے ہر ضروری مسئلہ کے متعلق متعلقہ کیسٹ کو آسانی سے تلاش کیا جاسکتا ہے۔اور یہ بھی وکالت
تبشیر سے دستیاب ہے۔ایک تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ
افریقہ میں جماعتی ہسپتالوں اور سکولوں میں Preaching Sermons با قاعدگی سے
کروانے کا انتظام ہونا چاہئے۔دوسرا اجلاس
ایجنڈا کی ایک تجویز یہ تھی کہ ہر ملک کے مبلغ کو چاہیے کہ وہ مقامی زبان سیکھنے کی کوشش کرے
تا کہ جماعت کا پیغام مئوثر طور پر پہنچا سکے۔حضور انور نے اس تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ
مبلغین کو مقامی زبان ضرور سیکھنی چاہیے۔حضرت مصلح موعود بھی اس کی خاص تاکید فر ما
کرتے تھے۔فرمایا کہ
مقامی زبان سیکھنے کے بغیر ایک مبلغ کامیابی کے ساتھ اپنے فرائض ادا نہیں کر سکتا۔اور اس
طرح احمدیت کے لئے نقصان کا موجب بنتا ہے۔فرمایا:۔میں نے ہدایت کی ہوئی ہے کہ ہر جگہ مقامی زبان کو Official ( دفتری ) بنایا جائے۔اگر
کوئی مبلغ اس ہدایت کو نظر انداز کر دے تو مقامی جماعت کا فرض ہے کہ وہ اس مبلغ کی وساطت سے مرکز کو
رپورٹ کرے تاکہ اس کی اصلاح کی جاسکے۔حضور نے فرمایا کہ
در مبلغین کو مقامی زبان سکھانے کے لئے مقامی لوگوں کو بھی وقت دینا چاہیے۔اسی طرح فرمایا کہ
بچوں کی کہانیوں کی کتب کی مدد سے بھی مقامی زبان سیکھی جاسکتی ہے۔378
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ارشادات فرمودہ 29, 28 جولائی 1986ء
ایک تجویز یہ تھی کہ مبلغین کو جامعہ احمدیہ میں تعلیم کے دوران ٹائیپنگ اور ڈرائیونگ بھی سکھائی
جائے تاکہ بعد میں وہ جماعت کے لئے زیادہ بہتر طور پر کام کر سکیں۔حضور نے فرمایا کہ
1985ء سے جامعہ احمدیہ میں مبلغین کو ٹائپنگ اور ڈرائیونگ سکھانے کا انتظام کیا جا چکا ہے۔اسی طرح گھڑ سواری، تیرا کی ، Book Keeping اور مارشل آرٹس بھی سکھائے جارہے ہیں۔ایک اور تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ
اب جامعہ احمدیہ کے طلباء کو کمپیوٹر کی تعلیم دینے کا بھی انتظام کر دیا جائے گا۔کیونکہ دنیا تیزی
سے کمپیوٹر کے دور میں آ رہی ہے“۔اسی طرح فرمایا که
و مبلغین کو جامعہ احمدیہ کے کورس کے ساتھ ساتھ Administration کی تعلیم دینے کا بھی
انتظام کر دیا گیا ہے۔مبلغین کی ٹریننگ کے سلسلہ میں حضور نے فرمایا کہ
مبلغین کو باہر بھیجوانے سے پہلے انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ متعلقہ ملک کے حالات سے
آگاہی حاصل کرنے کے لئے پرانے مبلغین کی رپورٹوں اور فائلوں سے استفادہ کریں۔اس غرض کے
لئے ضروری ہے کہ ہر ملک کا مبلغ اپنے ملک کے تعارف کے متعلق مکمل معلومات مرکز کو بھیجے تا کہ آئندہ
آنے والے مبلغین اس سے استفادہ کر سکیں۔اس کے ساتھ ہی اپنے ملک میں تبلیغ کے متعلق ضروری
ہدایات اور اسی ملک کے نمایاں احمدیوں اور اہم جگہوں کی تصاویر بھی بھجوائی جائیں۔اسی سلسلہ میں ایک اور تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ
مبلغین اپنی تعارفی رپورٹوں میں ملک کے سیاسی حالات اور جماعت کے مخالفین اور موافقین
کا بھی ذکر کریں۔ایک تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ
انگلستان میں ہم نے محسوس کیا ہے کہ ٹیچنگ کمیونٹی سنجیدگی کے ساتھ مذہب کی باتوں کو سنتی
ہے۔سیاسی لوگوں کی نسبت ان لوگوں میں بیعت کرنے کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے۔ٹیچرز کو تبلیغ کر کے
احمدی ٹیچر ز بنائے جاسکتے ہیں، اسی طرح جرنلسٹوں کو تبلیغ کر کے انہیں احمدی جرنلسٹس بنایا جا سکتا ہے۔379
ارشادات فرمودہ 29, 28 جولائی 1986ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جماعتی بینک قائم کرنے کے متعلق تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ
احباب جماعت اپنی زائد رقوم دوسرے Banks میں جمع کروانے کی بجائے جماعت کے
امانت فنڈ میں جمع کروا ئیں۔کیونکہ اول : تو بینک میں رقوم جمع کروا کر سود لینا حرام ہے۔دوم: سود کھانے
والوں
کو اولاد کی خرابی کے ذریعہ کاروبار کی تباہی کی شکل میں سزا ملتی ہے۔فرمایا:۔وهر
دوسرے مذاہب کے لوگوں کو بعض دفعہ اس دنیا میں سزا نہیں ملتی لیکن احمدی کو اس دنیا میں بھی
سزامل جاتی ہے۔مزید فرمایا کہ
جور قم سود کی شکل میں ملے ، وہ مرکز کو اشاعت اسلام کے لئے ضرور بھجوادینی چاہیے۔کیونکہ وہ
رقم اپنے لئے استعمال کرنا نا جائز ہے“۔فرمایا کہ
لندن میں امانت فنڈ کھولا جا چکا ہے۔دوسرے ممالک میں حسب حالات کھولا جا سکتا ہے۔امانت فنڈ میں رقم جمع کرانے کے نتیجہ میں اللہ تعالٰی رقم جمع کرانے والوں کو کئی رنگوں میں برکت دے گا۔نیز فرمایا کہ
امانت فنڈ میں جمع کرائی گئی رقم پر زکوۃ بھی واجب نہیں ہوتی۔لیکن اگر وہی رقم بینک میں جمع
کرائی جائے تو اس پر زکوۃ واجب ہوگی۔کیونکہ امانت فنڈ میں رقم جمع کروانا ایسا ہی ہے، جیسے زکوۃ ادا کر
دی گئی ہو۔اور ایسے شخص کو ادائیگی زکوۃ کا ثواب بھی حاصل ہوگا“۔احمدی تاجروں کی مدد اور راہنمائی کے متعلق ایک تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ
احمدی تاجروں کی رہنمائی کے لئے مرکزی طور پر ایک نیوز لیٹر (News Letter) شائع
کرنے کا انتظام کیا جائے گا تا کہ احمدی تاجران بہتر طور پر اور بہتر جگہ سرمایہ کاری کرسکیں۔ایک تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ
نائیجیریا کے موجودہ حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ احمدی تاجر نائیجیریا کا دورہ کریں
اور وہاں کے احمدی تاجروں کو اپنے تجربہ اور علم کی روشنی میں مشورہ دیں کہ وہ کس طرح بہتر طور پر سرمایہ
کاری کر سکتے ہیں۔380
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد من
فرمایا کہ
ارشادات فرمودہ 29, 28 جولائی 1986ء
”دورہ کرنے والے احمدی تاجران اپنے فائدہ کے لئے نہیں بلکہ خدمت خلق کے جذبہ کے
ساتھ نائیجیریا کے مقامی احمدی تاجروں کے فائدہ کے لئے یہ دورہ کریں۔تیسرا اجلاس: 29 جولائی
تلاوت قرآن کریم کے بعد حضور نے اجتماعی دعا کرائی۔اس کے بعد وقف عارضی کی بابرکت
تحریک کو فروغ دینے کے متعلق ایک تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔جولوگ وقف عارضی پر جائیں ، وہ مقامی لوگوں کے ایڈریس ( پستہ جات ) حاصل کر کے ان
سے مستقل رابطہ رکھیں۔اور اس طرح مستقل وقف پر عمل پیرا ہوں“۔ایک تجویز پیش ہوئی کہ اگر یوروپین احمدی اور عرب احمدی وقف عارضی کر کے افریقی ممالک
میں جائیں تو اس کا بہت اچھا اثر ہو سکتا ہے۔کیونکہ وہاں اکثر یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ نہ تو کوئی یوروپین
مسلمان ہو سکتا ہے اور نہ ہی کوئی عرب احمدی ہوسکتا ہے۔حضور رحمہ اللہ نے فرمایا کہ
اگر کوئی یوروپین احمدی خودر تم خرچ نہ کر سکتے ہوں تو ان کا خرچ جماعت ادا کر سکتی ہے۔لہذا
ایسے لوگوں کو منتخب کر کے وقف عارضی کے لئے تیار کیا جائے“۔وقف عارضی کے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ
وقف عارضی کا مقصد مستقل واقفین کی کمی کو پورا کرنا ہے۔اسی لئے حضرت خلیفة المسیح الثانی
نے وقف جدید شروع فرمائی تھی۔حضرت خلیفة المسیح الثالث نے محسوس فرمایا کہ اگر ایک آدمی دوسری
جگہ چند دن کے لئے جائے تو اس کا بہت اچھا اثر ہوگا کیونکہ وہ تعلیم القرآن، تبلیغ اور مسلسل دعاؤں میں
مصروف رہنے کی توفیق پائے گا۔لیکن اس وقت یہ تحریک زیادہ تر پاکستان تک محدود تھی۔خلافت رابعہ نے
وقف عارضی کی تحریک کو اب بین الا قوامی شکل دے دی ہے۔دوسرے خصوصی زور تبلیغ پر دیا گیا ہے۔وقف عارضی کو کامیاب بنانے کے سلسلہ میں فرمایا کہ
اگر واقف عارضی دوسروں میں دلچسپی لے گا تو وہ بھی اس میں دلچسپی لیں گے۔اور ایسے ہی
56
واقفین عارضی کی ہمیں ضرورت ہے۔مزید فرمایا کہ
وقف عارضی کی سکیم کونئی نسل اور نئے احمدیوں اور یوروپین اور افریقین احمد یوا
پر متعارف کروایا جائے اور انہیں اس میں شامل ہونے کی تحریک کی جائے۔خاص طور
381
ارشادات فرمودہ 29, 28 جولائی 1986ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
جماعتی عمارات کی حفاظت کے متعلق تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ
ہر ملک کے امیر کی ذمہ داری ہے کہ وہ جماعت کی عمارات کی دیکھ بھال اور حفاظت کا خیال
رکھے۔اس غرض کے لئے ہر ملک میں ایک National Inspectorate مقرر کیا جائے ، جو جماعتی
عمارات کی حفاظت کا ذمہ دار ہو۔اکاؤنٹس اور دیگر کاموں کے لئے کمپیوٹر کے استعمال کے متعلق تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے حضور
نے بتایا کہ
اکاؤنٹس کی Computerisation کے متعلق کینیڈا میں تجربہ شروع کیا جارہا ہے، جسے بعد
میں ہر جگہ رائج کیا جائے گا۔اسی طرح تبلیغ کے لئے جو پتہ جات جمع کئے گئے ہیں، ان کے لئے لندن میں
کمپیوٹر استعمال کیا جارہا ہے“۔تیاری بجٹ کے سلسلہ میں حضور نے فرمایا کہ
بجٹ کی تیاری سے قبل مجلس عاملہ کے اجلاس میں ترجیحات کو متعین کیا جائے اور پھر اس کے
مطابق سالانہ بجٹ بنا کر بھجوایا جائے“۔ایک تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ
66
" حضرت مسیح موعود نے اس بات پر انتہائی زور دیا ہے کہ وفات مسیح میں حیات اسلام ہے۔اس
لئے اس موضوع پر خصوصیت کے ساتھ زور دینا چاہیے۔تاہم وفات مسیح کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کی
بجائے ہر ملک میں نیشنل کانفرنس کا انتظام کرنا چاہیے۔لیکن اب خصوصی توجہ جوبلی جلسہ کی تقریبات کی
طرف ہونی چاہیے۔مجلس شوری کے اختتام سے قبل حضور انور نے نمائندگان سے مختصر خطاب فرمایا، جس میں
جماعت احمدیہ کی علمی فتح اور اللہ تعالٰی کے فضلوں کا ذکر فرمایا اور اس کے ساتھ ہی نمائندگان شوری کو بعض
اہم ہدایات دیں۔آخر میں حضور رحمہ اللہ نے اجتماعی دعا کرائی۔382
( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 29 اگست 1986ء)