مبلغ کو کبھی تھکنا نہیں چاہیے اور جماعت کو مسلسل بیدار رکھنا چاہیے ۔ ہدایات فرمودہ 31 جولائی 1986ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ہدایات برائے مبلغین
مبلغ کو کبھی تھکنا نہیں چاہیے اور جماعت کو مسلسل بیدار رکھنا چاہیے
ہدایات فرمودہ 31 جولائی 044 اگست 1986ء بر موقع اجلاس مبلغین سلسلہ عالیہ احمدیہ
اجلاس اول: 31 جولائی
تلاوت قرآن کریم کے بعد حضور انور نے اجتماعی دعا کرائی۔بعدہ نئے غیر ملکی مبلغین کے
ریفریشر کورس (Refresher Course) میں شامل ہونے والے مبلغین کے متعلق حضور انور نے
رپورٹ طلب فرمائی۔چنانچہ بتایا گیا کہ یوگنڈا، غانا، تنزانیہ، نائیجریا اور گیمبیا سے آئے ہوئے 8 مبلغین
کرام اس میں شامل ہورہے ہیں۔اس کے بعد حضور نے فرمایا کہ
چونکہ بعض مبلغین اردو نہیں سمجھتے ، اس لئے مجلس کی کارروائی انگریزی زبان میں ہوگی۔بعد ازاں حضور نے اس امر پر اللہ تعالیٰ کا خاص طور پر شکر ادا کیا کہ اس مجلس شوری میں جتنی بڑی
تعداد میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مبلغین سلسلہ شامل ہورہے ہیں، اتنے کبھی پہلے نہیں ہوئے۔اس مجلس میں بفضلہ تعالیٰ 74 مبلغین سلسلہ شامل تھے۔الحمد للہ
اس موقع پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مبلغین سلسلہ کو جو زریں ہدایات ارشاد فرمائیں ، ان کا
خلاصہ درج ذیل ہے۔فرمایا:۔بعض ممالک میں تبلیغی منصوبہ پر باقاعدگی سے عمل کیا جارہا ہے اور بعض ممالک اس سے غافل
ہیں۔جس کے نتیجہ میں دونوں قسم کے ممالک میں ہونے والی نئی بیعتوں کی شرح میں غیر معمولی فرق ہے۔لہذا ان امور کا جائزہ لے کر تبلیغی منصوبہ پر باقاعدگی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔66
طریقہ تبلیغ کے متعلق فرمایا:۔دو تبلیغ کے لئے ہمیشہ ایک ہی طریق اور پروگرام جاری رکھنا مناسب نہیں ہوتا بلکہ اس میں
تبدیلیاں ہوتی رہنی چاہئیں۔کیونکہ اس سے کار کر دگی میں بہتری پیدا ہوتی ہے“۔پمفلٹ کی تقسیم کے متعلق فرمایا:۔پمفلٹ کی تقسیم کا کام ابتدائی طور پر مناسب ہوتا ہے۔لیکن اس کے بعد مسلسل رابطہ ضروری
ور میں ہی ہوتا اسکے بعد سروری
ہے، جس کے نتیجہ میں لوگ جماعت کے قریب آئیں۔385
ہدایات برائے مبلغین سلسلہ عالیہ احمدیہ
اس سلسلے میں مزید فرمایا:۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتاب فتح اسلام میں جو پانچ شاخوں پر مشتمل تبلیغی
منصوبہ کا ذکر فرمایا، اس میں جہاں اشتہارات کا ذکر ہے، وہاں مہمان نوازی کا شعبہ بھی موجود ہے۔اس کا
مقصد یہی تھا کہ جن لوگوں کے ساتھ اشتہارات و کتب وغیرہ کے ذریعہ رابطہ قائم ہو ، پھر وہ مرکز سلسلہ میں
بھی آئیں اور ان کی مہمان نوازی کی جائے۔نوجوانوں میں تبلیغ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے فرمایا:۔نو جوانوں میں خاص طور پر تبلیغ کریں۔کیونکہ وہ ملک کا مستقبل ہوتے ہیں۔جو مبلغ نوجوانوں
میں تبلیغ کا منصوبہ بنا کر اس پر عمل نہیں کرتا ، وہ اپنی ذمہ داری سے غافل ہے۔نئی بیعتوں میں تیز رفتاری پیدا کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:۔بیعتوں کی موجودہ رفتار بہت سست ہے۔اس رفتار سے ہم دنیا کو فتح نہیں کر سکتے۔لہذا اس
رفتار
کو تیز کریں۔فرمایا:۔دوستی جماعت کی تعداد میں اضافہ نہایت اہمیت رکھتا ہے اور اس کے لئے نو جوانوں کو سب۔سے
پہلے ٹارگٹ بنانا چاہیئے۔66
فرمایا:۔اگر نو جوانوں کو اس وقت احمدیت کی طرف مائل نہ کیا گیا تو وہ کمیونزم اور دہریت کا شکار ہو
جائیں گے اور پھر ان کو مذہب کی طرف واپس لانا زیادہ مشکل ہوگا۔اگر چہ دہریوں کو بھی مذہب کی طرف
واپس لانا ناممکن نہیں ، جیسا کہ حال ہی میں سکاٹ لینڈ میں ایک دہر یہ نوجوان جماعت میں شامل ہوا ہے
اور وہ پوری سنجیدگی اور بشاشت سے تمام کاموں میں حصہ لے رہا ہے۔اپنے نو جوانوں کو تبلیغ میں لگانے کے متعلق فرمایا کہ
کا کا
نوجوانوں میں تبلیغ کے لئے اپنے نو جوانوں کو تیار کرنا چاہئے۔ہم عمری کی وجہ سے رابطہ زیادہ
مستقل اور مؤثر ہو سکتا ہے“۔دا عین الی اللہ کی تعداد کو بڑھانے کے متعلق فرمایا:۔وو
چند احمدیوں کے تبلیغ میں لگ جانے سے مطمئن ہو جانا مناسب نہیں۔کیونکہ جماعت کی بہت
بڑی تعداد ایسی ہے، جو ابھی تک تبلیغ کے کام میں شامل نہیں ہوئی“۔386
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
ہدایات برائے مبلغین
تبلیغ کے کام کو منظم کرنے کے کے متعلق فرمایا:۔ہر جگہ با قاعدہ تبلیغ کرنے والوں اور بے قاعدہ تبلیغ کرنے والوں کی فہرستیں تیار ہونی چاہئیں
اور پھر بے قاعدہ تبلیغ کرنے والوں کو باقاعدہ تبلیغ کرنے والے افراد میں شامل کرنے کے لئے مسلسل
جدوجہد کی جائے۔فرمایا:۔”بہت سے مبلغین ابھی تک اس امر سے غافل ہیں“۔زیادہ سے زیادہ افراد کو جماعتی کاموں میں شامل کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:۔اکثر جماعتوں میں جماعت کا کام چند ایک افراد کے گرد گھوم رہا ہوتا ہے اور وہ لوگ دوسرے
افراد کو آگے لانے کی کوشش بھی نہیں کرتے اور نہ ہی خواہش رکھتے ہیں کہ دوسرے لوگ آگے آئیں۔اس
رویہ کو درست کرنا چاہیے۔کیونکہ اس سے جماعت میں کئی قسم کمزوریاں پیدا ہوتی ہیں۔اپنے معاونین کی تعداد بڑھانے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:۔جو مبلغ اپنے ساتھیوں کی تعداد بڑھاتا رہتا ہے، ہمیشہ وہی کامیاب ہوتا ہے۔نیز فرمایا:۔فرمایا:۔اب جو تبلیغی منصوبہ جاری کیا جارہا ہے، وہ چند آدمیوں کے ساتھ کامیاب نہیں ہو سکے گا“۔ہر مبلغ خدا کے فضل سے اس قابل ہوتا ہے کہ وہ مزید کام کرنے والے ساتھی پیدا کر سکے۔ساتھیوں کی تعداد بڑھانے کے سلسلہ میں مزید فرمایا:۔ہر مبلغ کو اپنے مقام کو ٹوظ رکھتے ہوئے محبت اور دعاؤں کے ساتھ افراد جماعت کے دل جیتنے
کی کوشش کرنی چاہیے۔منصوبہ بندی برائے لٹریچر کے متعلق فرمایا :۔لٹر پچر کے متعلق منصوبہ تیار کر کے اس پر عمل کرنا بھی مبلغین کے فرائض میں شامل ہے۔کچھ
یچر مرکز مہیا کرتا ہے لیکن کچھ لٹریچر مقامی طور پر تیار کرنا بھی ضروری ہوتا ہے۔اور اس کی تیاری کے لئے
مناسب آدمیوں کو منتخب کرنا چاہیے۔اہم شخصیات ( اپنے علاقہ کی ) کو تحائف پیش کرنے کے ذریعہ بھی
جماعت کے قریب کرنے کی کوشش کریں۔لیکن اپنے وسائل کی حد بندی کو بھی ملحوظ رکھیں“۔387
ہدایات برائے مبلغین سلسلہ عالیہ احمد
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔حضور انور نے مالی وسائل کو ترقی دینے کے متعلق فرمایا:۔اپنے کام کو وسعت دینے کے لئے اپنے مالی وسائل کو بھی ترقی دیں۔اس کے لئے دو باتوں کی
طرف خاص توجہ کریں۔اول: وہ افراد، جو معیاری قربانی نہیں کر رہے تو انہیں معیاری قربانی کی طرف لائیں۔دوسرے نئے روزگار حاصل کرنے والے نوجوانوں کو چندے کے نظام میں فورا شامل کرنے کا انتظام کریں۔فرمایا:۔ایسے افراد کو قریب کرنے کے لئے اپنے ہاں مدعو بھی کرنا چاہیے۔اسی طرح جماعتی نظام کو بھی
بیدار کریں کہ وہ تمام افراد سے بر وقت چندہ وصولی کرنے کا موثر انتظام کرے۔مالی امور کو زیادہ سے زیادہ افراد جماعت کے سپرد کرنے کے متعلق فرمایا :۔اگر مبلغ انچارج امیر بھی ہو، تب بھی اسے مالی امور زیادہ سے زیادہ افراد جماعت کے سپرد کرنے
چاہیے اور ایسی صورت پیدا نہیں ہونی چاہیے کہ افراد جماعت یہ خیال کرنے لگیں کہ مبلغ انچارج مالی امور پر اپنا
قبضہ جمانا چاہتا ہے۔مالی امور کے متعلق اگر کوئی بات غیر واضح ہو تو مرکز سے فورا ہدایت حاصل کریں۔افراد جماعت سے صحیح سلوک کی اہمیت کے متعلق فرمایا:۔افراد جماعت اس وقت تک نافرمان اور باغی نہیں ہوتے ، جب تک ان کے ساتھ غلط سلوک
نہ کیا جائے۔اور کسی ایک عہدیدار کے غلط رویہ کے نتیجہ میں آئندہ آنے والے عہدیداران کے لئے بھی
مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں۔اس لئے اس کا خاص خیال رکھنا چاہیئے۔نئے اور گزشتہ امیر کے باہمی رویہ کے متعلق فرمایا :۔”نئے امیر کا پچھلے امیر پر پبلک یا پرائیویٹ طور پر تنقید کرنا، انتہائی افسوس ناک فعل ہے اور خدا
کی نگاہ میں نہایت مکروہ ہے۔ہاں اگر گزشتہ نظام میں
کوئی نقص ہو تو مرکز کو اس سے مطلع کریں“۔اسی سلسلہ میں فرمایا:۔وو
چارج لیتے وقت نئے امیر کا یہ کام نہیں کہ گزشتہ امیر کے اخراجات میں نقائص نکال کر اسے
بد نام کرے یا اس سے کوئی مطالبہ کرے۔اگر کوئی بات قابل اصلاح ہو تو صرف مرکز کو مطلع کرنا چاہیے۔فرمایا:۔سابق مبلغ سے احسان
کا معاملہ کر کے جماعت کو بھی انتشار سے محفوظ رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔388
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد هفتم
-
رپورٹوں کے متعلق حضور انور نے فرمایا:۔ہدایات برائے مبلغین سلا
اپنی رپورٹیں باقاعدگی سے بھجوائیں۔اور اچھے کاموں کے ساتھ ساتھ ان پہلوؤں کا بھی ذکر
کریں، جن میں ابھی کوتاہی اور کمزوری ہے۔یہ آپ کے لئے محاسبہ اور اصلاح کا بہترین ذریعہ ہوگا“۔نیز فرمایا:۔" قرآن کریم کو پڑھیں اور ہمیشہ اس سے سبق حاصل کرتے رہیں“۔وکالت تبشیر کو ہدایت کرتے ہوئے فرمایا کہ
" جو مبلغ اچھے رنگ میں اور باقاعدگی سے کام کر رہے ہیں، ان کے طریقہ کار سے دوسرے
مبلغین کو مطلع کریں تا کہ دوسرے بھی اس سے فائدہ اٹھا ئیں۔اجلاس دوم :04 اگست
تلاوت قرآن کریم کے بعد اجتماعی دعا ہوئی اور پھر حضور نے فرمایا کہ
" آج کی مجلس اردو میں ہوگی کیونکہ یہ مجلس صرف انگلستان کی نہیں بلکہ متعدد ممالک سے آنے
الے مبلغین اس میں شامل ہیں۔پھر فرمایا کہ
یہ مجلس مسائل ، مشوروں اور اچھے تجربات کے بیان کے لئے وقف ہے۔چنانچہ حضور رحمہ اللہ کی اجازت سے متعدد مبلغین سلسلہ نے باری باری اپنے خیالات کا اظہار
کیا۔اس دوران حضور انور نے جوارشادات فرمائے ، ان کا خلاصہ درج ذیل ہے۔ہالینڈ میں قرآن کریم کے تراجم کی نمائش کے کامیاب تجربہ کا ذکر ہوا تو فرمایا:۔آئندہ اس نمائش کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں ہونے والی لٹریچر کی نمائش کی ویڈیوفلم بھی
دکھا ئیں۔کیونکہ بہت سالٹر پچر ایسا ہے، جو ہر جگہ میسر نہیں ہوتا۔اس لئے وہاں یہ وڈیو فلم بہت مفید رہے گی۔سوئٹزر لینڈ کی طرف سے نو جوان طالبعلموں کے مسائل سے تعلق رکھنے والے لٹریچر کی تجویز پیش
ہونے پر فرمایا:۔مقامی طور پر کمیٹیاں مقرر کر کے اپنے تجربات سے مرکز کور پورٹیں دیں۔پھر ان کی روشنی میں
مرکز را ہنمائی کرے گا"۔389
ہدایات برائے مبلغین سلسلہ عالیہ احمد به
دہریوں میں تبلیغ کے متعلق فرمایا:۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک
سارے مغرب میں دہریت عام ہو چکی ہے۔اس کی اصلاح کے لئے خصوصی انتظام کی
ضرورت ہے۔کیونکہ عیسائیت یا کسی اور مذہب والا لٹریچر ان کے کام نہیں آسکتا۔اور مادی آسائشوں کے
با وجود دہریت کی وجہ سے عدم سکون ہے۔جس کا علاج
الا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ
کے مطابق اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹنے میں ہے۔اس کی طرف نو جوانوں
کو توجہ دلانی چاہیے اور
بتانا چاہیے کہ اسلام کا خدا، زندہ خدا ہے اور باقی مذاہب کے خدا مر چکے ہیں“۔فرمایا:۔خدا تعالیٰ کی ہستی کو ثابت کرنے کے لئے سب مذاہب کو چیلنج دینا چاہیے۔اس کے لئے سب
مذاہب کے نمائندوں کو مدعو کر کے ان کے سوالوں کے جواب دیں اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے بودے
اعتقادات کو نمایاں کرنے کے لئے ان پر بھی سوالات کریں۔پھر فرمایا:۔"
ہریوں کے سامنے انسان کی ہستی (Human Machine) کو سائنسی طور پر ہستی باری تعالی
کے ثبوت کے طور پر پیش کریں۔اور اس تعلق میں ان کے اعتراضات کے جوابات بھی دیں۔مثلاً
Evolution(ارتقاء) کے نقطہ نگاہ سے بھی اعتراضات کئے جاتے ہیں، ان کے جوابات دینے چاہئیں۔فرمایا:
دہریوں کی اصلاح کے لئے ہر مبلغ کو دلائل کے ساتھ باقاعدہ مسلح کیا جانا چاہیے۔اس سلسلہ میں حضور نے مکرم عطاء المجیب راشد صاحب امام مسجد لندن کو ارشاد فرمایا کہ
مجالس عرفان میں دہریت کے متعلق با قاعدہ سوالات کئے جائیں اور پھر ان کے جوابات پر
مشتمل کیسٹوں سے ہر جگہ استفادہ کیا جائے“۔مزید فرمایا:۔ہستی باری تعالیٰ کے ثبوت کے لئے
إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ
کے مطابق دعا سکے مضمون کو بھی نمایاں طور پر پیش کیا جائے“۔390
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
فرمایا:
فرمایا:۔وو
ہدایات برائے میں
اپنے اپنے ممالک میں خدا کی نمائندگی کا حق ادا کریں اور دہریوں
کو چیلنج کریں۔دوسرے مذاہب سے لڑائی جھگڑا نہیں کرنا بلکہ یہ کہنا ہے کہ رب العالمین خدا کو ذاتی تجربہ
سے معلوم کریں۔مبلغ انچارج گیمبیا نے بتایا کہ گزشتہ سال گیمبیا میں خدا کے فضل سے 707 بیعتیں ہوئیں اور
اس سال مزید 762 بیعتیں ہو چکی ہیں۔اس پر حضور انور نے فرمایا کہ
دیہاتوں میں خاص طور پر تبلیغ کریں اور اگر کہیں عدم دلچسپی دکھائی دے، تب بھی کام جاری
رکھیں، خدا کے فضل سے کامیابی ہو گی“۔انالین ترجمہ قرآن کریم کی اشاعت کی سلسلہ میں مبلغ انچارج امریکہ کو حضور انور نے فرمایا کہ
امریکہ میں بھی اٹالین لوگ کافی تعداد میں موجود ہیں، انہیں بھی اس سے متعارف کرائیں۔نیز فرمایا کہ
تالین لوگ دو قسم کے ہیں۔ایک وہ جو پکے رومن کیتھولک ہیں اور اس وجہ سے وہ بات سننے کے
لئے تیار نہیں ہوتے اور دوسرے وہ ہیں، جو رومن کیتھولک چرچ سے سخت متنفر ہیں اور دہر یہ ہو چکے ہیں۔اس
لئے وہ بھی کم ہی بات سنتے ہیں۔لیکن ہم نے لوگوں کی عدم دلچسپی کے باوجود کام جاری رکھنا ہے“۔انڈونیشیا کے مبلغ نے عرض کیا کہ تبلیغ کے کام میں جو مشکلات ہیں، ان میں سے ایک ٹرانسپورٹ
کا کچھ
کی دقت ہے۔اس پر حضور انور نے عمومی ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ
جس مبلغ کا کام یہ مطالبہ کرتا ہو کہ اسے کار لے کر دی جائے، اس کے لئے کار کا انتظام کر دیا جائے“۔مزید فرمایا کہ
نٹی کاروں کی بجائے ایسی مستعمل کاریں لی جائیں، جو اچھی حالت میں ہوں اور وہ روز روز خرچ
نہ مانگتی ہوں۔جب کوئی کار خرج مانگنا شروع کر دے تو اسے فروخت کر کے کوئی اور کار خرید لی جائے۔حضور انور نے وکالت تبشیر کو ہدایت فرمائی کہ
کا
تمام ممالک کونئی بیعتوں کی تعداد کے متعلق با قاعدگی سے سرکار بھجوائے جائیں تا کہ مسابقت کی
روح تیز ہو۔391
ہدایات برائے مبلغین سلسلہ عالیہ احمدیہ
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ایک مبلغ نے اپنے تبلیغی کام کی رپورٹ پیش کی تو حضور انور نے فرمایا کہ
”ساری جماعت کو تبلیغ کے کام میں لگانے کے سلسلہ میں جو کام کیا گیا ہے، اس
کی رپورٹ بھی بتا ئیں۔نیز فرمایا کہ
”صاحب حیثیت اور تعلیم یافتہ لوگوں میں خاص طور پر تبلیغ کرنی چاہیے۔کیونکہ اس کا اثر
دوسرے لوگوں پر بھی ہوتا ہے“۔ایک مبلغ نے حضور کی خدمت میں عرض کیا کہ دہریت کو دور کرنے کے لئے جہاں ہستی باری
تعالیٰ کے ثبوت پر کیسٹس تیار کی جائیں ، وہاں یوم قیامت جزا سزا اور حیات بعد الموت کے متعلق بھی کیسٹس
ہونی چاہئیں۔حضور انور نے فرمایا کہ
حضور انور نے فرمایا کہ
ان موضوعات کو بھی شامل کر لیا جائے گا“۔و نیم باجوہ صاحب کا کام خوب منتظم ہے اور میری ہدایات کی تعمیل کی کوشش کی جاتی ہے اور یہیں
وجہ ہے کہ ان کے حلقہ میں جتنے داعی الی اللہ بن گئے ہیں ، اتنے باقی سارے انگلستان میں بھی نہیں"
اٹھایا ہے۔نیز فرمایا کہ
ان کے حلقہ کے داعین الی اللہ مجھے دعا کے لئے بھی لکھتے رہتے ہیں۔مزید برآں حضور نے ارشاد فرمایا کہ
نیز فرمایا کہ
ماہانہ رپورٹ فارموں کی کاپی نمونہ کے طور پر تمام مبلغین کو دے دی جائے“۔” خلیفہ کی اطاعت میں بڑی برکت ہوتی ہے۔میں نے خورد دو خلفاء کی راہنمائی سے بہت فائدہ
وکالت تبشیر کو ہدایت کرتے ہوئے فرمایا کہ تبلیغ کے متعلق جتنے حضور کے ارشادات ہیں، انہیں
جمع کر کے تمام مبلغین کو بھجوایا جائے تا کہ وہ اس کی روشنی میں کام کریں۔پھر فرمایا:۔كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ
میں یہ بھی ہدایت ہے کہ تبلیغ کے طریقوں میں تنوع اور تبدیلی ہوتی رہنی چاہیے۔نیز فرمایا:۔” جہاں جہاں اٹالین لوگ موجود ہیں، وہاں ان میں تبلیغ کے لئے خصوصی گروپ تیار کئے جائیں"۔392
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پھر فرمایا کہ
ہدایات برائے مبلغین
مجھے کچھ
در مبلغ کو کبھی تھکنا نہیں چاہیے اور جماعت کو مسلسل بیدار رکھنا چاہیے۔مبلغ انچارج غانا نے بتایا کہ مغربی افریقہ کے دو ممالک جہاں پہلے مشن قائم کرنے کی اجازت نہ
تھی ، ان ممالک کے خانا میں مقیم سفراء کوفرانسیسی ترجمہ قرآن کریم بطور تحفہ پیش کیا گیا تو وہ اتنے متاثر ہوئے کہ
انہوں نے اپنے ملکوں میں مشن قائم کرنے کی اجازت پر آمادگی ظاہر کردی۔اس پر حضور انور نے فرمایا کہ
ہر زبان کا نیا ترجمہ قرآن کریم جو شائع کیا جارہا ہے، وہ اپنے اپنے ملک میں متعلقہ ملک کے
> >
سفیر کو بطور تحفہ دیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ تمام عرب سفراء کو بھی دیا جائے“۔کھیلوں
کو منظم کرنے کے ذریعہ تبلیغ کا ذکر ہوا تو حضور نے فرمایا کہ
وو
ہر ملک میں جو احمدی اچھا کھلاڑی ہو، اس کی سر پرستی کی جائے۔بچپن کی عمر سے ہی احمدی
بچوں کو کھیلوں کے لئے تیار کریں۔کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ضروری لٹریچر بھی منگوا ئیں اور
کو چنگ کا بھی انتظام کریں۔سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں لیکچرز کے ذریعہ تبلیغ کا ذکر ہوا تو حضور نے بتایا کہ پچھلے
دنوں حضور کو کیمرج یونیورسٹی (برطانیہ) میں لیکچر کے لئے بلایا گیا ، اس کا ایک اچھا اثر یہ ہوا کہ یونیورسٹی
کے تین پروفیسروں نے اس قدر دلچسپی لینی شروع کر دی ہے کہ وہ ہمارے اس جلسہ سالانہ میں بھی شرکت
کے لئے آئے۔اخبارات کے ذریعہ تبلیغ کا ذکر ہوا تو حضور نے فرمایا کہ
انفرادی طور پر اخبارات سے رابطہ کی بجائے اگر خبر رساں ایجنسیوں سے تعلقات رکھے
جائیں
تو زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے“۔ایک مبلغ نے حضور کی خدمت میں درخواست کی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفاء
کی تصاویر بھی تبلیغ کا ایک اچھا ذریعہ ہیں، اس لئے تمام مشنوں کو ایک ہی سائز کی اچھی سی تصاویر کا سیٹ
مہیا کرنے کا انتظام کر دیا جائے۔اسی طرح یہ بھی عرض کیا کہ اس وقت نو مطبوعہ لٹریچر کی دو دو کا پیاں صرف
ملکی ہیڈ کواٹر کو بھجوائی جاتی ہیں۔اگر برانچ مشنوں کو بھی بھجوادی جائیں تو بہت فائدہ ہوگا۔اسی طرح برانچ
مشنوں میں ویڈیو اور جماعتی پروگراموں کی ویڈیوفلمیں مہیا کرنے کی بھی درخواست کی۔حضور انور نے
از راه شفقت سب تجاویز کو قبول فرماتے ہوئے مکرم وکیل التبشیر صاحب کو تعمیل کی ہدایت فرمائی۔نیز
وضاحت فرمائی برانچ مشنوں سے صرف وہ مشن مراد ہیں، جہاں مبلغ مقیم ہے۔393
ہدایات برائے مبلغین سلسلہ عالیہ احمدیہ
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
تنزانیہ میں ہسپتال کھولنے کا مسئلہ پیش ہوا تو حضور انور نے بتایا کہ
مکرم شیخ مبارک احمد صاحب مبلغ انچارج امریکہ اور ان کے خاندان نے اس غرض کے لئے
50 ہزار پونڈ کا عطیہ دیا ہے۔(فجزاهم الله تعالی)
حضور نے مبلغ انچارج تنزانیہ کو ہدایت فرمائی کہ
ہسپتال کھولنے کام جلد از جلد کیا جائے“۔394
( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 05 ستمبر 1986ء)